آیت 1 21:1
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 291 کارڈ اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمۡ وَهُمۡ فِىۡ غَفۡلَةٍ مُّعۡرِضُوۡنَۚ ﴿١﴾
قریب ہے لوگوں کے حساب کا وقت اور وہ غفلت میں پڑ کر منہ پھیرے ہوئے ہیں
آیت 2 21:2
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 291 کارڈ مَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ ذِكۡرٍ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ مُّحۡدَثٍ اِلَّا اسۡتَمَعُوۡهُ وَهُمۡ يَلۡعَبُوۡنَۙ ﴿٢﴾
جب بھی آتی ہے ان کے پاس کوئی نصیحت ان کے رب کی طرف سے نئی وہ سنتے ہیں اسے اور وہ کھیل سمجھتے ہیں
آیت 3 21:3
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 291 کارڈ لَاهِيَةً قُلُوۡبُهُمۡ ؕ وَاَسَرُّوا النَّجۡوَىۖ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ۖ هَلۡ هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ ۚ اَفَتَاۡتُوۡنَ السِّحۡرَ وَاَنۡتُمۡ تُبۡصِرُوۡنَ ﴿٣﴾
غفلت میں ہیں ان کے دل، اور وہ چھپ کے مشورہ کرتے ہیں جو ظالم ہیں (کہتے ہیں) یہ تو بشر (یعنی انسان) ہے تمہاری طرح، تو کیا تم جاتے ہو جادو کے پاس (باتیں سننے) اور جب کہ تم دیکھ رہے ہو
آیت 4 21:4
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 291 کارڈ قٰلَ رَبِّىۡ يَعۡلَمُ الۡقَوۡلَ فِى السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ ﴿٤﴾
کہا (رسول نے) میرا رب جانتا ہے باتیں جو ہے آسمان اور زمین میں، اور وہ خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے
آیت 5 21:5
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 291 کارڈ بَلۡ قَالُوۡۤا اَضۡغَاثُ اَحۡلَامٍۢ بَلِ افۡتَـرٰٮهُ بَلۡ هُوَ شَاعِرٌ ۖۚ فَلۡيَاۡتِنَا بِاٰيَةٍ كَمَاۤ اُرۡسِلَ الۡاَوَّلُوۡنَ ﴿٥﴾
بلکہ وہ کہتے ہیں کہ (یہ قرآن) بیہودہ خواب ہے بلکہ گھڑ لیا ہے اس (قرآن) کو بلکہ وہ شاعر ہے، تو (نبی کو) چاہیے کہ ہمارے پاس کوئی معجزہ لے آئے، جس طرح بھیجے گئے تھے پہلے (انبیاء)
آیت 6 21:6
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 291 کارڈ مَاۤ اٰمَنَتۡ قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَهۡلَـكۡنٰهَاۚ اَفَهُمۡ يُؤۡمِنُوۡنَ ﴿٦﴾
جو بستی بھی ان سے پہلے ایمان نہیں لائی اسے ہم نے ہلاک کر دیا، تو کیا یہ ایمان لائیں گے؟
آیت 7 21:7
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 291 کارڈ وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِىۡۤ اِلَيۡهِمۡ فَسۡـــَٔلُوۡۤا اَهۡلَ الذِّكۡرِ اِنۡ كُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿٧﴾
اور ہم نے رسول بنا کر بھیجا تھا تم سے پہلے بھی مردوں کو، ہم نے وحی کی تھی ان کی طرف، تو تم پوچھ لو علم والوں سے (یعنی اہل کتاب سے) اگر تم نہیں جانتے
آیت 8 21:8
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 291 کارڈ وَمَا جَعَلۡنٰهُمۡ جَسَدًا لَّا يَاۡكُلُوۡنَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوۡا خٰلِدِيۡنَ ﴿٨﴾
اور ہم نے نہیں بنائے تھے ان لوگوں کے ایسے جسم کہ وہ (پہلے کے انبیاء) کھانا نہ کھاتے ہوں، اور نہ تھے وہ ہمیشہ رہنے والے
آیت 9 21:9
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 291 کارڈ ثُمَّ صَدَقۡنٰهُمُ الۡوَعۡدَ فَاَنۡجَيۡنٰهُمۡ وَمَنۡ نَّشَآءُ وَاَهۡلَكۡنَا الۡمُسۡرِفِيۡنَ ﴿٩﴾
پھر ہم نے سچ کر دیا ان کا وعدہ تو ہم نے نجات دی انہیں اور جسے ہم نے چاہا، اور ہم نے ہلاک کر دیا (مسرفین یعنی) حد سے بڑھنے والوں کو
آیت 10 21:10
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 291 کارڈ لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ كِتٰبًا فِيۡهِ ذِكۡرُكُمۡؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿١٠﴾
یقیناً ہم نے نازل کی ہے تمہاری طرف وہ کتاب جس میں نصیحت ہے تمہارے لئے، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟
آیت 11 21:11
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ وَكَمۡ قَصَمۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍ كَانَتۡ ظَالِمَةً وَّاَنۡشَاۡنَا بَعۡدَهَا قَوۡمًا اٰخَرِيۡنَ ﴿١١﴾
اور کتنی ہی بستیوں کو ہم نے تباہ کر دیا ہے جو ظالم تھیں، اور ہم نے پیدا کیا ان کے بعد دوسری قوموں کو
آیت 12 21:12
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ فَلَمَّاۤ اَحَسُّوۡا بَاۡسَنَاۤ اِذَا هُمۡ مِّنۡهَا يَرۡكُضُوۡنَؕ ﴿١٢﴾
تو جب انہوں نے محسوس کیا ہمارے عذاب کو، تو وہ وہاں سے بھاگنے لگے
آیت 13 21:13
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ لَا تَرۡكُضُوۡا وَ ارۡجِعُوۡۤا اِلٰى مَاۤ اُتۡرِفۡتُمۡ فِيۡهِ وَمَسٰكِنِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡــَٔلُوۡنَ ﴿١٣﴾
مت بھاگو اور لوٹ آؤ جہاں تم نے عیش کیا ہے، اور (آؤ) تم اپنے گھروں میں تاکہ تم سے سوال کیا جائے
آیت 14 21:14
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ ﴿١٤﴾
وہ کہنے لگے ہائے ہماری تباہی! بے بیشک ہم ہی ظالم ہیں
آیت 15 21:15
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ فَمَا زَالَتۡ تِّلۡكَ دَعۡوٰٮهُمۡ حَتّٰى جَعَلۡنٰهُمۡ حَصِيۡدًا خٰمِدِيۡنَ ﴿١٥﴾
تو مسلسل یہی پکار رہی ان (کافروں) کی یہاں تک کہ ہم نے بنا دیا انہیں کٹی ہوئی کھیتی اور وہ بجھ کر رہ گئے
آیت 16 21:16
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ وَمَا خَلَقۡنَا السَّمَآءَ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لٰعِبِيۡنَ ﴿١٦﴾
اور نہیں ہم نے پیدا کیا آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے لہو و لعب (یعنی کھیل تماشہ)
آیت 17 21:17
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ لَوۡ اَرَدۡنَاۤ اَنۡ نَّـتَّخِذَ لَهۡوًا لَّا تَّخَذۡنٰهُ مِنۡ لَّدُنَّاۤ ۖ اِنۡ كُنَّا فٰعِلِيۡنَ ﴿١٧﴾
اور اگر ہمارا ارادہ ہوتا کہ ہم بنائیں کھیل تو یقینا ہم بنا لیتے اسے اپنی طرف سے، اگر ہمیں یہی کرنا ہوتا
آیت 18 21:18
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ بَلۡ نَـقۡذِفُ بِالۡحَـقِّ عَلَى الۡبَاطِلِ فَيَدۡمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ ؕ وَلَـكُمُ الۡوَيۡلُ مِمَّا تَصِفُوۡنَ ﴿١٨﴾
بلکہ ہم پھینک مارتے ہیں حق کو باطل پر، تو وہ دماغ نکال دیتا ہے اس (باطل) کا تو وہ ہوتا ہی ہے مٹنے والا، اور تمہارے لئے افسوس ہے (ان باتوں میں) جو تم بناتے ہو
آیت 19 21:19
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ وَلَهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ وَمَنۡ عِنۡدَهٗ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِهٖ وَلَا يَسۡتَحۡسِرُوۡنَۚ ﴿١٩﴾
اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے، اور جو اس کے پاس ہیں (فرشتے) وہ تکبر نہیں کرتے اس کی عبادت سے اور نہ وہ تھکتے ہیں
آیت 20 21:20
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ يُسَبِّحُوۡنَ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفۡتُرُوۡنَ ﴿٢٠﴾
وہ تسبیح کرتے ہیں رات اور دن، وہ سستی نہیں کرتے
آیت 21 21:21
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ اَمِ اتَّخَذُوۡۤا اٰلِهَةً مِّنَ الۡاَرۡضِ هُمۡ يُنۡشِرُوۡنَ ﴿٢١﴾
کیا انہوں نے بنا رکھا ہے معبود زمین کی چیزوں سے وہ انہیں زندہ کریں گے؟
آیت 22 21:22
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ لَوۡ كَانَ فِيۡهِمَاۤ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَـفَسَدَتَاۚ فَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الۡعَرۡشِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ ﴿٢٢﴾
اگر ان دونوں میں اللہ کے سوا اور معبود ہوتا تو دونوں فساد زدہ ہو جاتے، تو پاک ہے اللہ جو رب ہے عرش کا ان باتوں سے جو یہ بیان کرتے ہیں
آیت 23 21:23
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ لَا يُسۡــَٔـلُ عَمَّا يَفۡعَلُ وَهُمۡ يُسۡـَٔــلُوۡنَ ﴿٢٣﴾
نہیں پوچھا جا سکتا جو کچھ وہ (اللہ) کرتا ہے، اور ان سے پوچھا جائیگا
آیت 24 21:24
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 292 کارڈ اَمِ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اٰلِهَةً ؕ قُلۡ هَاتُوۡا بُرۡهَانَكُمۡ ۚ هٰذَا ذِكۡرُ مَنۡ مَّعِىَ وَذِكۡرُ مَنۡ قَبۡلِىۡ ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ۙ الۡحَـقَّ فَهُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ ﴿٢٤﴾
کیا انہوں نے بنا رکھا ہے اس کے علاوہ معبود، کہہ دو لے آؤ تم اپنی دلیل، یہ (قرآن) دلیل ہے میرے ساتھ والوں کی، اور دلیل ہیں (کتابیں) مجھ سے پہلے والوں کی، بلکہ ان میں اکثر نہیں جانتے حق کو، اور وہ اعراض کرتے ہیں (حق سے)
آیت 25 21:25
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 293 کارڈ وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ مِنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا نُوۡحِىۡۤ اِلَيۡهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعۡبُدُوۡنِ ﴿٢٥﴾
تم سے پہلے کوئی رسول مگر ہم نے وحی کی اس کی طرف، کہ بیشک نہیں ہے کوئی معبود میرے سوا، تو تم میری ہی عبادت کرو
آیت 26 21:26
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 293 کارڈ وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحۡمٰنُ وَلَدًا سُبۡحٰنَهٗ ؕ بَلۡ عِبَادٌ مُّكۡرَمُوۡنَ ۙ ﴿٢٦﴾
اور وہ کہتے ہیں کہ رحمان نے اولاد بنالی ہے، وہ پاک ہے اس سے، بلکہ وہ (یعنی عیسیٰ) مکرم بندے ہیں
آیت 27 21:27
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 293 کارڈ لَا يَسۡبِقُوۡنَهٗ بِالۡقَوۡلِ وَهُمۡ بِاَمۡرِهٖ يَعۡمَلُوۡنَ ﴿٢٧﴾
نہیں (انبیاء) آگے بڑھتے اس سے بات کرنے میں، اور وہ اسی کے حکم پر عمل کرتے ہیں
آیت 28 21:28
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 293 کارڈ يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ وَ لَا يَشۡفَعُوۡنَۙ اِلَّا لِمَنِ ارۡتَضٰى وَهُمۡ مِّنۡ خَشۡيَـتِهٖ مُشۡفِقُوۡنَ ﴿٢٨﴾
وہ (اللہ) جانتا ہے جو ان کے آگے اور جو ان کے پیچھے ہے، اور نہیں (فرشتے) شفاعت کرتے مگر اسی کے لیے جس سے (اللہ) راضی ہو، اور وہ اس کے خوف سے ڈرتے ہیں
آیت 29 21:29
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 293 کارڈ وَمَنۡ يَّقُلۡ مِنۡهُمۡ اِنِّىۡۤ اِلٰـهٌ مِّنۡ دُوۡنِهٖ فَذٰلِكَ نَجۡزِيۡهِ جَهَـنَّمَؕ كَذٰلِكَ نَجۡزِى الظّٰلِمِيۡنَ ﴿٢٩﴾
اور جو کوئی یہ کہے ان (لوگوں) میں سے، کہ بیشک میں خدا ہوں اس (خدا) کے سوا، تو اس پر ہم سزا دیں گے اسے جہنم کی، اسی طرح ہم سزا دیتے ہیں ظالموں کو
آیت 30 21:30
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 293 کارڈ اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَـتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ ﴿٣٠﴾
کیا نہیں دیکھا ان لوگوں نے جو کافر ہیں کہ بیشک تمام آسمان اور زمین جڑے ہوئے تھے، تو ہم نے جدا کر دیا ان دونوں کو، اور ہم نے بنایا پانی سے ہر جاندار چیز کو، کیا وہ پھر بھی نہیں ایمان لاتے
آیت 31 21:31
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 293 کارڈ وَجَعَلۡنَا فِى الۡاَرۡضِ رَوَاسِىَ اَنۡ تَمِيۡدَ بِهِمۡ وَجَعَلۡنَا فِيۡهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ ﴿٣١﴾
اور ہم نے بنائے زمین میں پہاڑ، تاکہ وہ جھک نہ جائیں انہیں لے کر، اور ہم نے بنائے اس میں کشادہ راستے، تاکہ وہ راہ پائیں (یعنی ان پر چلیں)
آیت 32 21:32
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 293 کارڈ وَجَعَلۡنَا السَّمَآءَ سَقۡفًا مَّحۡفُوۡظًا ۖۚ وَّهُمۡ عَنۡ اٰيٰتِهَا مُعۡرِضُوۡنَ ﴿٣٢﴾
اور ہم نے بنایا آسمان کو محفوظ چھت اور وہ اس (آسمان) کی نشانیوں سے اعراض کرتے ہیں
آیت 33 21:33
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 293 کارڈ وَهُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَؕ كُلٌّ فِىۡ فَلَكٍ يَّسۡبَحُوۡنَ ﴿٣٣﴾
اور وہی ہے جس نے پیدا کئے رات اور دن اور سورج اور چاند سب اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں (یعنی کام کر رہے ہیں)
آیت 34 21:34
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 293 کارڈ وَمَا جَعَلۡنَا لِبَشَرٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ الۡخُـلۡدَ ؕ اَفَا۟ٮِٕن مِّتَّ فَهُمُ الۡخٰـلِدُوۡنَ ﴿٣٤﴾
اور ہم نے نہیں بنایا کسی بشر کو تجھ سے پہلے ہمیشہ رہنے والا، تو کیا اگر تم مر جاؤ گے تو یہ ہمیشہ رہیں گے
آیت 35 21:35
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 293 کارڈ كُلُّ نَفۡسٍ ذَآٮِٕقَةُ الۡمَوۡتِؕ وَنَبۡلُوۡكُمۡ بِالشَّرِّ وَالۡخَيۡرِ فِتۡنَةً ؕ وَاِلَيۡنَا تُرۡجَعُوۡنَ ﴿٣٥﴾
ہر شخص کو موت کا مزہ چکھنا ہے، اور ہم آزماتے ہیں تمہیں برائی اور بھلائی سے اور ہماری طرف تم لوٹائے جاؤ گے
آیت 36 21:36
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 294 کارڈ وَاِذَا رَاٰكَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ يَّتَّخِذُوۡنَكَ اِلَّا هُزُوًا ؕ اَهٰذَا الَّذِىۡ يَذۡكُرُ اٰلِهَـتَكُمۡۚ وَهُمۡ بِذِكۡرِ الرَّحۡمٰنِ هُمۡ كٰفِرُوۡنَ ﴿٣٦﴾
اور جب دیکھتے ہیں تمہیں وہ لوگ جو کافر ہیں (تو) تمہارا مذاق اڑاتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ) کیا یہی شخص ہے جو تذکرہ کرتا ہے تمہارے معبودوں کا، اور وہ رحمان کے ذکر سے انکاری ہیں
آیت 37 21:37
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 294 کارڈ خُلِقَ الۡاِنۡسَانُ مِنۡ عَجَلٍؕ سَاُورِيۡكُمۡ اٰيٰتِىۡ فَلَا تَسۡتَعۡجِلُوۡنِ ﴿٣٧﴾
پیدا کیا گیا ہے انسان کو جلد باز، میں جلد ہی تمہیں اپنی نشانیاں (یعنی سزا) دکھاؤں گا، تو تم جلدی نہ کرو
آیت 38 21:38
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 294 کارڈ وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ﴿٣٨﴾
اور کہتے ہیں کب ہو گا یہ وعدہ (سچا یعنی عذاب کا) اگر تم سچے ہو
آیت 39 21:39
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 294 کارڈ لَوۡ يَعۡلَمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا حِيۡنَ لَا يَكُفُّوۡنَ عَنۡ وُّجُوۡهِهِمُ النَّارَ وَلَا عَنۡ ظُهُوۡرِهِمۡ وَلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَ ﴿٣٩﴾
کاش! جان لیں یہ کافر اس وقت کو کہ نہ روک سکیں گے اپنے مونہوں سے آگ کو اور نہ اپنی پیٹھوں سے، اور نہ ان کی مدد کی جائے گی
آیت 40 21:40
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 294 کارڈ بَلۡ تَاۡتِيۡهِمۡ بَغۡتَةً فَتَبۡهَتُهُمۡ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ رَدَّهَا وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ ﴿٤٠﴾
بلکہ وہ (قیامت) آئے گی ان پر اچانک تو وہ مبہوت (یعنی ہکا بکا) کر دے گی انہیں، تو وہ نہ طاقت رکھ سکیں گے اسے رد کرنے کی، اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی
آیت 41 21:41
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 294 کارڈ وَلَـقَدِ اسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِيۡنَ سَخِرُوۡا مِنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ ﴿٤١﴾
اور یقیناً مذاق اڑایا گیا ہے رسولوں کا تم سے پہلے بھی، تو الٹا پڑا جنہوں نے مذاق اڑایا تھا ان میں سے ان ہی پر جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے
آیت 42 21:42
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 294 کارڈ قُلۡ مَنۡ يَّكۡلَـؤُكُمۡ بِالَّيۡلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحۡمٰنِؕ بَلۡ هُمۡ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّهِمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ ﴿٤٢﴾
(اے نبی) کہہ دو کون حفاظت کرتا ہے تمہاری رات اور دن میں رحمان (کی پکڑ) سے (اگر رحمان چاہے) پھر بھی وہ اپنے رب کے ذکر سے اعراض کرتے ہیں
آیت 43 21:43
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 294 کارڈ اَمۡ لَهُمۡ اٰلِهَةٌ تَمۡنَعُهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِنَا ؕ لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ نَـصۡرَ اَنۡفُسِهِمۡ وَلَا هُمۡ مِّنَّا يُصۡحَبُوۡنَ ﴿٤٣﴾
کیا ان کے معبود ہیں جو بچا لیتے ہیں انہیں ہمارے علاوہ سے، وہ نہیں طاقت رکھتے خود اپنی مدد کی، اور نہ ہی وہ ہمارے مقابلے میں مصاحبت کر سکتے (یعنی ساتھ دے سکتے)
آیت 44 21:44
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 294 کارڈ بَلۡ مَتَّـعۡنَا هٰٓؤُلَاۤءِ وَ اٰبَآءَهُمۡ حَتّٰى طَالَ عَلَيۡهِمُ الۡعُمُرُ ؕ اَفَلَا يَرَوۡنَ اَنَّا نَاۡتِى الۡاَرۡضَ نَـنۡقُصُهَا مِنۡ اَطۡرَافِهَا ؕ اَفَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ ﴿٤٤﴾
بلکہ ہم نے فائدہ دیا ان کو اور ان کے باپ دادا کو، یہاں تک کہ لمبا ہوا ان پر زمانہ، کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ بے شک ہم زمین کو گھٹاتے چلے جا رہے ہیں ہر طرف سے (دین کو غالب کر کے) تو کیا یہ غالب آجائیں گے
آیت 45 21:45
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 294 کارڈ قُلۡ اِنَّمَاۤ اُنۡذِرُكُمۡ بِالۡوَحۡىِ ۖ وَلَا يَسۡمَعُ الصُّمُّ الدُّعَآءَ اِذَا مَا يُنۡذَرُوۡنَ ﴿٤٥﴾
کہہ دو کہ میں تو صرف ڈراتا ہوں تمہیں وحی کے ذریعہ سے، اور نہیں سنتے یہ بہرے پکار کو جب انہیں ڈرایا جاتا ہے
آیت 46 21:46
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 294 کارڈ وَلَٮِٕنۡ مَّسَّتۡهُمۡ نَفۡحَةٌ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُوۡلُنَّ يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ ﴿٤٦﴾
اور اگر پہونچ جائے انہیں ایک جھونکا تیرے رب کے عذاب کا، تو ضرور کہیں گے ہائے ہماری تباہی! بیشک ہم ہی ظالم تھے
آیت 47 21:47
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ وَنَضَعُ الۡمَوَازِيۡنَ الۡقِسۡطَ لِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ فَلَا تُظۡلَمُ نَـفۡسٌ شَيۡــًٔـا ؕ وَاِنۡ كَانَ مِثۡقَالَ حَبَّةٍ مِّنۡ خَرۡدَلٍ اَتَيۡنَا بِهَا ؕ وَكَفٰى بِنَا حٰسِبِيۡنَ ﴿٤٧﴾
اور ہم قائم کریں گے میزان (یعنی ترازو) انصاف کی قیامت کے دن، تو نہ ظلم کیا جائے گا کسی شخص پر کچھ بھی، اور اگر ہو گا رائی کے دانے کے برابر (کوئی بھی عمل) تو ہم لے آئیں گے اسے، اور کافی ہیں ہم حساب لینے کے لئے
آیت 48 21:48
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ الۡفُرۡقَانَ وَضِيَآءً وَّذِكۡرًا لِّـلۡمُتَّقِيۡنَۙ ﴿٤٨﴾
اور یقیناً ہم نے عطا کی (کتاب) موسیٰ اور ہارون کو فیصلہ کرنے والی، اور روشنی دینے والی، اور نصیحت کرنے والی متقیوں کو
آیت 49 21:49
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَيۡبِ وَهُمۡ مِّنَ السَّاعَةِ مُشۡفِقُوۡنَ ﴿٤٩﴾
جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے، اور یہی ہیں وہ جو قیامت سے بھی ڈرتے ہیں
آیت 50 21:50
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ وَهٰذَا ذِكۡرٌ مُّبٰرَكٌ اَنۡزَلۡنٰهُؕ اَفَاَنۡتُمۡ لَهٗ مُنۡكِرُوۡنَ ﴿٥٠﴾
اور یہ (قرآن) مبارک نصیحت ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے، تو کیا تم (اے اہل مکہ) اس کے انکاری ہو
آیت 51 21:51
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ رُشۡدَهٗ مِنۡ قَبۡلُ وَ كُنَّا بِهٖ عٰلِمِيۡنَۚ ﴿٥١﴾
اور یقیناً ہم نے عطا کی تھی ابراہیم کو اس (دین) کی سمجھ (نبوت سے) پہلے ہی اور ہم اسے جانتے تھے (کہ اس لائق ہے)
آیت 52 21:52
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَا هٰذِهِ التَّمَاثِيۡلُ الَّتِىۡۤ اَنۡتُمۡ لَهَا عٰكِفُوۡنَ ﴿٥٢﴾
جب کہا (ابراہیم) نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہ یہ کیسی مورتیاں ہیں جن پر تم جھکے رہتے ہو؟
آیت 53 21:53
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ قَالُوۡا وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا لَهَا عٰبِدِيۡنَ ﴿٥٣﴾
انہوں نے کہا ہم نے پایا ہے اپنے باپ دادا کو ان کی عبادت کرتے ہوئے
آیت 54 21:54
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ قَالَ لَـقَدۡ كُنۡتُمۡ اَنۡتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمۡ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ ﴿٥٤﴾
کہا یقیناً تم اور تمہارے باپ دادا کھلی گمراہی میں ہو
آیت 55 21:55
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ قَالُوۡۤا اَجِئۡتَـنَا بِالۡحَـقِّ اَمۡ اَنۡتَ مِنَ اللّٰعِبِيۡنَ ﴿٥٥﴾
انہوں نے کہا کیا تو لے کے آیا ہے ہمارے پاس سچی بات یا تو کھیل کرنے والوں میں سے ہے
آیت 56 21:56
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ قَالَ بَلْ رَّبُّكُمۡ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ الَّذِىۡ فَطَرَهُنَّ ۖ وَاَنَا عَلٰى ذٰلِكُمۡ مِّنَ الشّٰهِدِيۡنَ ﴿٥٦﴾
کہا بلکہ تمہارا رب وہی ہے جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا جس نے پیدا کیا انہیں اور میں (اللہ کی طرف سے) اس پر گواہ ہوں
آیت 57 21:57
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ وَ تَاللّٰهِ لَاَكِيۡدَنَّ اَصۡنَامَكُمۡ بَعۡدَ اَنۡ تُوَلُّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ ﴿٥٧﴾
اور اللہ کی قسم! میں ضرور چال چلوں گا تمہارے بتوں کے خلاف، جب تم جا چکو گے پیٹھ پھیر کر
آیت 58 21:58
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ فَجَعَلَهُمۡ جُذٰذًا اِلَّا كَبِيۡرًا لَّهُمۡ لَعَلَّهُمۡ اِلَيۡهِ يَرۡجِعُوۡنَ ﴿٥٨﴾
تو اس نے کر دیا انہیں ٹکڑے ٹکڑے سوائے ان کے بڑے کے، تاکہ وہ (لوگ) اس کی طرف رجوع کریں
آیت 59 21:59
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ قَالُوۡا مَنۡ فَعَلَ هٰذَا بِاٰلِهَتِنَاۤ اِنَّهٗ لَمِنَ الظّٰلِمِيۡنَ ﴿٥٩﴾
انہوں نے کہا کس نے کیا یہ ہمارے معبودوں کے ساتھ؟ (جس نے یہ کیا) بیشک وہ ظالموں میں سے ہے
آیت 60 21:60
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ قَالُوۡا سَمِعۡنَا فَتًى يَّذۡكُرُهُمۡ يُقَالُ لَهٗۤ اِبۡرٰهِيۡمُ ؕ ﴿٦٠﴾
انہوں نے کہا ہم نے سنا ہے کہ ایک نوجوان ہے جو تذکرہ کیا کرتا ہے ان (بتوں) کا اسے ابراہیم کہا جاتا ہے
آیت 61 21:61
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 295 کارڈ قَالُوۡا فَاۡتُوۡا بِهٖ عَلٰٓى اَعۡيُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَشۡهَدُوۡنَ ﴿٦١﴾
(قوم کے لوگ) کہنے لگے لے آؤ اسے لوگوں کے سامنے، تاکہ وہ (لوگ) بھی دیکھ لیں
آیت 62 21:62
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ قَالُوۡٓا ءَاَنۡتَ فَعَلۡتَ هٰذَا بِاٰلِهَتِنَا يٰۤاِبۡرٰهِيۡمُؕ ﴿٦٢﴾
انہوں نے کہا کیا تو نے یہ کیا ہے ہمارے معبودوں کے ساتھ اے ابراہیم؟
آیت 63 21:63
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ قَالَ بَلۡ فَعَلَهٗ ۖ كَبِيۡرُهُمۡ هٰذَا فَسۡـــَٔلُوۡهُمۡ اِنۡ كَانُوۡا يَنۡطِقُوۡنَ ﴿٦٣﴾
کہا بلکہ ان کے اس بڑے نے یہ کیا ہے تو تم پوچھ لو ان سے اگر وہ بولتے ہوں
آیت 64 21:64
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ فَرَجَعُوۡۤا اِلٰٓى اَنۡـفُسِهِمۡ فَقَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ اَنۡـتُمُ الظّٰلِمُوۡنَۙ ﴿٦٤﴾
پھر وہ اپنے دل میں سوچ کر کہنے لگے (اپنے آپ سے کہ) بے شک تم ہی ظالم ہو
آیت 65 21:65
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ ثُمَّ نُكِسُوۡا عَلٰى رُءُوۡسِہِمۡۚ لَـقَدۡ عَلِمۡتَ مَا هٰٓؤُلَاۤءِ يَنۡطِقُوۡنَ ﴿٦٥﴾
پھر انہوں نے اپنے سروں کو نیچے کر لیا (شرم کیوجہ سے اور کہا) تو جانتا ہے کہ یہ (بت) نہیں بولتے
آیت 66 21:66
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ قَالَ اَفَتَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنۡفَعُكُمۡ شَيۡـًٔـا وَّلَا يَضُرُّكُمۡؕ ﴿٦٦﴾
کہا تو کیا تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا اس چیز کی جو نہ تمہیں نفع دے سکے کچھ بھی اور نہ نقصان پہنچا سکے تمہیں
آیت 67 21:67
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ اُفٍّ لَّـكُمۡ وَلِمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿٦٧﴾
اف (افسوس) ہے تم پر اور جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟
آیت 68 21:68
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ قَالُوۡا حَرِّقُوۡهُ وَانْصُرُوۡۤا اٰلِهَتَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ فٰعِلِيۡنَ ﴿٦٨﴾
انہوں نے کہا جلا دو اسے اور مدد کرو اپنے معبودوں کی اگر تمہیں کچھ کرنا ہے تو
آیت 69 21:69
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ قُلۡنَا يٰنَارُ كُوۡنِىۡ بَرۡدًا وَّسَلٰمًا عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَۙ ﴿٦٩﴾
ہم نے کہا اے آگ! ہو جاؤ تم ٹھنڈی اور سلامتی ابراہیم پر
آیت 70 21:70
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ وَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَخۡسَرِيۡنَۚ ﴿٧٠﴾
اور انہوں نے ارادہ کیا اس کے ساتھ چال چلنے کا، تو ہم نے انہیں ناکام کر دیا
آیت 71 21:71
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ وَنَجَّيۡنٰهُ وَلُوۡطًا اِلَى الۡاَرۡضِ الَّتِىۡ بٰرَكۡنَا فِيۡهَا لِلۡعٰلَمِيۡنَ ﴿٧١﴾
اور ہم نے نجات دی اسے اور لوط کو (اور لے آئے ملک شام کی) زمین کی طرف جس میں ہم نے برکت رکھی تھی جہان والوں کے لیے
آیت 72 21:72
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اِسۡحٰقَ ؕ وَيَعۡقُوۡبَ نَافِلَةً ؕ وَكُلًّا جَعَلۡنَا صٰلِحِيۡنَ ﴿٧٢﴾
اور ہم نے عطا کئے اسے اسحاق اور یعقوب کا اضافہ، اور سب کو ہم نے بنایا صالح
آیت 73 21:73
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ وَجَعَلۡنٰهُمۡ اَٮِٕمَّةً يَّهۡدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡهِمۡ فِعۡلَ الۡخَيۡرٰتِ وَاِقَامَ الصَّلٰوةِ وَاِيۡتَآءَ الزَّكٰوةِۚ وَكَانُوۡا لَـنَا عٰبِدِيۡنَ ۙۚ ﴿٧٣﴾
اور ہم نے بنایا انہیں امام جو رہنمائی کیا کرتے تھے ہمارے حکم سے، اور ہم نے حکم دیا تھا انہیں اچھے کام کرنے اور نماز قائم کرنے، اور زکوۃ دینے کا، اور وہ ہماری ہی عبادت کیا کرتے تھے
آیت 74 21:74
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ وَلُوۡطًا اٰتَيۡنٰهُ حُكۡمًا وَّعِلۡمًا وَّنَجَّيۡنٰهُ مِنَ الۡقَرۡيَةِ الَّتِىۡ كَانَتۡ تَّعۡمَلُ الۡخَبٰٓٮِٕثَؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمَ سَوۡءٍ فٰسِقِيۡنَۙ ﴿٧٤﴾
اور لوط کو ہم نے عطا کئے تھے حکمت اور علم، اور ہم نے نجات دی تھی اسے اس بستی سے جہاں خبیث عمل کیا کرتے تھے، بیشک وہ لوگ تھے ہی برے اور فاسق (یعنی نافرمان)
آیت 75 21:75
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 296 کارڈ وَاَدۡخَلۡنٰهُ فِىۡ رَحۡمَتِنَا ؕ اِنَّهٗ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ ﴿٧٥﴾
اور ہم نے داخل کیا اسے اپنی رحمت میں، بے شک وہ صالحین میں سے تھا
آیت 76 21:76
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 297 کارڈ وَنُوۡحًا اِذۡ نَادٰى مِنۡ قَبۡلُ فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗ فَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِۚ ﴿٧٦﴾
اور نوحؑ نے جب (مجھے) پکارا اس سے پہلے، تو ہم نے قبول کی اس کی دعا، تو ہم نے نجات دی اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے
آیت 77 21:77
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 297 کارڈ وَنَصَرۡنٰهُ مِنَ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمَ سَوۡءٍ فَاَغۡرَقۡنٰهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ ﴿٧٧﴾
اور ہم نے مدد کی اس کی ان لوگوں پر جو جھٹلایا کرتے تھے ہماری آیتوں کو، بے شک وہ برے لوگ تھے تو ہم نے غرق کر دیا ان سب کو
آیت 78 21:78
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 297 کارڈ وَدَاوٗدَ وَسُلَيۡمٰنَ اِذۡ يَحۡكُمٰنِ فِى الۡحَـرۡثِ اِذۡ نَفَشَتۡ فِيۡهِ غَنَمُ الۡقَوۡمِۚ وَكُنَّا لِحُكۡمِهِمۡ شٰهِدِيۡنَ ۙ ﴿٧٨﴾
اور داؤد اور سلیمان کو جب وہ دونوں فیصلہ کر رہے تھے کھیتی کے (جھگڑے کے) بارے میں، جب کہ رات میں چر گئی تھیں ایک قوم کی بکریاں، اور ہم ان کے فیصلے کو دیکھ رہے تھے
آیت 79 21:79
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 297 کارڈ فَفَهَّمۡنٰهَا سُلَيۡمٰنَۚ وَكُلًّا اٰتَيۡنَا حُكۡمًا وَّعِلۡمًا وَّسَخَّرۡنَا مَعَ دَاوٗدَ الۡجِبَالَ يُسَبِّحۡنَ وَالطَّيۡرَ ؕ وَكُنَّا فٰعِلِيۡنَ ﴿٧٩﴾
تو ہم نے سمجھا دیا وہ (فیصلہ) سلیمان کو، اور ہر ایک کو ہم نے عطا کئے تھے حکمت اور علم، اور ہم نے مسخر کر دیا تھا داؤد کے ساتھ پہاڑ اور پرندے کو جو تسبیح کیا کرتے تھے، اور ہم ہی تھے کرنے والے (یہ سب کچھ)
آیت 80 21:80
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 297 کارڈ وَعَلَّمۡنٰهُ صَنۡعَةَ لَبُوۡسٍ لَّـكُمۡ لِتُحۡصِنَكُمۡ مِّنۡۢ بَاۡسِكُمۡۚ فَهَلۡ اَنۡـتُمۡ شٰكِرُوۡنَ ﴿٨٠﴾
اور ہم نے سکھائی اسے لباس کی صنعت (یعنی جنگی لباس بنانا) تمہارے لیے، تاکہ وہ (لباس) بچائیں تمہیں تمہاری جنگ میں، تو کیا تم شکر ادا کرتے ہو؟
آیت 81 21:81
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 297 کارڈ وَلِسُلَيۡمٰنَ الرِّيۡحَ عَاصِفَةً تَجۡرِىۡ بِاَمۡرِهٖۤ اِلَى الۡاَرۡضِ الَّتِىۡ بٰرَكۡنَا فِيۡهَاؕ وَكُنَّا بِكُلِّ شَىۡءٍ عٰلِمِيۡنَ ﴿٨١﴾
اور سلیمان کے تابع کی زور سے چلنے والی ہوا جو چلتی تھی اس کے حکم سے (ملک شام کی) اس زمین کی طرف جس میں ہم نے برکت رکھی تھی، اور ہم ہر چیز کو جاننے والے ہیں
آیت 82 21:82
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 297 کارڈ وَمِنَ الشَّيٰطِيۡنِ مَنۡ يَّغُوۡصُوۡنَ لَهٗ وَيَعۡمَلُوۡنَ عَمَلًا دُوۡنَ ذٰ لِكَ ۚ وَكُنَّا لَهُمۡ حٰفِظِيۡنَۙ ﴿٨٢﴾
اور شیطانوں میں کچھ ایسے تھے جو غوطہ لگاتے تھے (دریا میں) اس کے لئے، اور وہ کام کرتے تھے اس کے علاوہ بھی، اور ہم ان کی حفاظت کرنے والے تھے
آیت 83 21:83
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 297 کارڈ وَاَيُّوۡبَ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّىۡ مَسَّنِىَ الضُّرُّ وَاَنۡتَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِيۡنَ ۖۚ ﴿٨٣﴾
اور ایوبؑ نے جب پکارا اپنے رب کو کہ مجھے پہونچی ہے تکلیف، اور تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
آیت 84 21:84
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 297 کارڈ فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗ فَكَشَفۡنَا مَا بِهٖ مِنۡ ضُرٍّ وَّاٰتَيۡنٰهُ اَهۡلَهٗ و مِثۡلَهُمۡ مَّعَهُمۡ رَحۡمَةً مِّنۡ عِنۡدِنَا وَذِكۡرٰى لِلۡعٰبِدِيۡنَ ﴿٨٤﴾
تو ہم نے قبول کی اس کی دعاء اور ہم نے دور کر دی جو اسے تکلیف تھی، اور ہم نے دیا اسے اس کا گھرانہ اور ان جیسا اور بھی ان کے ساتھ اپنی رحمت سے، اور یہ نصیحت ہے عبادت کرنے والوں کے لیے
آیت 85 21:85
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 297 کارڈ وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَاِدۡرِيۡسَ وَذَا الۡكِفۡلِؕ كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِيۡنَ ۖۚ ﴿٨٥﴾
اور اسماعیلؑ اور ادریسؑ اور ذو الکفلؑ کو (بھی انعام کیا) یہ سب صبر کرنے والے تھے
آیت 86 21:86
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 297 کارڈ وَاَدۡخَلۡنٰهُمۡ فِىۡ رَحۡمَتِنَا ؕ اِنَّهُمۡ مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ ﴿٨٦﴾
اور ہم نے داخل کیا انہیں اپنی رحمت میں، بے شک وہ سب صالحین میں سے تھے
آیت 87 21:87
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 298 کارڈ وَ ذَا النُّوۡنِ اِذْ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ اَنۡ لَّنۡ نَّـقۡدِرَ عَلَيۡهِ فَنَادٰى فِى الظُّلُمٰتِ اَنۡ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبۡحٰنَكَ ۖ اِنِّىۡ كُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِيۡنَ ۖ ۚ ﴿٨٧﴾
اور مچھلی والے (یونسؑ) جب چلے گئے (اپنی قوم سے) غضبناک ہو کر، تو گمان کیا کہ ہم نہیں پکڑ کریں گے اس کی، تو پکارا اندھیروں میں کہ نہیں ہے کوئی معبود تیرے سوا، بے شک میں ظالموں میں سے تھا
آیت 88 21:88
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 298 کارڈ فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗۙ وَنَجَّيۡنٰهُ مِنَ الۡـغَمِّؕ وَكَذٰلِكَ نُـنْجِى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ﴿٨٨﴾
پھر ہم نے قبول کی اس (نبی یونس) کی دعاء اور نجات دی اسے غم سے، اور اسی طرح ہم نجات دیتے ہیں مؤمنوں کو
آیت 89 21:89
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 298 کارڈ وَزَكَرِيَّاۤ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗ رَبِّ لَا تَذَرۡنِىۡ فَرۡدًا وَّاَنۡتَ خَيۡرُ الۡوٰرِثِيۡنَ ۖۚ ﴿٨٩﴾
اور زکریا نے جب پکارا اپنے رب کو، کہ اے میرے رب! نہ چھوڑ مجھے اکیلا، اور تو سب سے بہتر وارث ہے
آیت 90 21:90
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 298 کارڈ فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗ وَوَهَبۡنَا لَهٗ يَحۡيٰى وَاَصۡلَحۡنَا لَهٗ زَوۡجَهٗ ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا يُسٰرِعُوۡنَ فِىۡ الۡخَيۡـرٰتِ وَ يَدۡعُوۡنَـنَا رَغَبًا وَّرَهَبًا ؕ وَكَانُوۡا لَنَا خٰشِعِيۡنَ ﴿٩٠﴾
تو ہم نے قبول کی اس کی دعاء اور عطا کیا اسے یحییٰ، اور درست کر دیا اس کے لیے اس کی بیوی کو (بانجھ پن سے) بے شک وہ جلدی کرتے تھے نیک کاموں میں، اور پکارتے تھے ہمیں رغبت (یعنی دل سے) اور ڈر سے، اور وہ تھے ہمارے سامنے عاجزی کرنے والے
آیت 91 21:91
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 298 کارڈ وَالَّتِىۡۤ اَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَـنَفَخۡنَا فِيۡهَا مِنۡ رُّوۡحِنَا وَ جَعَلۡنٰهَا وَابۡنَهَاۤ اٰيَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ ﴿٩١﴾
اور جس (مریم) نے محفوظ رکھا اپنی عصمت (یعنی عزت) کو، تو ہم نے پھونک دی اس میں اپنی روح، اور بنا دیا اسے اور اس کے بیٹے کو نشانی جہان والوں کے لیے
آیت 92 21:92
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 298 کارڈ اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً ۖ وَّاَنَا رَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡنِ ﴿٩٢﴾
بیشک یہ لوگ تمہاری جماعت کے ہیں یہ ایک ہی جماعت ہے، اور میں تمہارا رب ہوں تو تم میری ہی عبادت کرو
آیت 93 21:93
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 298 کارڈ وَتَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَهُمۡ بَيۡنَهُمۡؕ كُلٌّ اِلَـيۡنَا رٰجِعُوۡنَ ﴿٩٣﴾
اور انہوں نے کاٹ دیئے اپنے معاملے (یعنی دین) کو آپس میں، سب ہماری ہی طرف لوٹنے والے ہیں
آیت 94 21:94
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 298 کارڈ فَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَا كُفۡرَانَ لِسَعۡيِهٖۚ وَاِنَّا لَهٗ كٰتِبُوۡنَ ﴿٩٤﴾
تو جو اچھا کام کرے گا اور وہ مؤمن بھی ہو تو نہ انکار کیا جائے گا اس کی کوشش کا، اور بے شک ہم اس کے لکھنے والے ہیں
آیت 95 21:95
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 298 کارڈ وَ حَرٰمٌ عَلٰى قَرۡيَةٍ اَهۡلَكۡنٰهَاۤ اَنَّهُمۡ لَا يَرۡجِعُوۡنَ ﴿٩٥﴾
اور حرام (یعنی ناممکن) ہے جن بستیوں کو ہم نے ہلاک کیا ہے بے شک وہ لوٹ نہیں سکتے
آیت 96 21:96
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 298 کارڈ حَتّٰٓى اِذَا فُتِحَتۡ يَاۡجُوۡجُ وَمَاۡجُوۡجُ وَهُمۡ مِّنۡ كُلِّ حَدَبٍ يَّنۡسِلُوۡنَ ﴿٩٦﴾
یہاں تک کہ (قیامت کے قریب) جب کھول دئے جائیں گے یاجوج اور ماجوج، اور وہ ہر بلندی سے پھسلتے چلے آئیں گے
آیت 97 21:97
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 298 کارڈ وَاقۡتَـرَبَ الۡوَعۡدُ الۡحَـقُّ فَاِذَا هِىَ شَاخِصَةٌ اَبۡصَارُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ؕ يٰوَيۡلَنَا قَدۡ كُنَّا فِىۡ غَفۡلَةٍ مِّنۡ هٰذَا بَلۡ كُـنَّا ظٰلِمِيۡنَ ﴿٩٧﴾
اور قریب آجائے گا وعدہء حق، تو اس وقت پھٹی رہ جائیں گی آنکھیں ان لوگوں کی جو کافر ہیں (کہیں گے) ہائے ہماری تباہی! بے شک ہم تو غفلت میں تھے اس (قیامت) سے، بلکہ ہم ہی ظالم تھے
آیت 98 21:98
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ اِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ حَصَبُ جَهَـنَّمَؕ اَنۡـتُمۡ لَهَا وَارِدُوۡنَ ﴿٩٨﴾
بے شک تم اور جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا (وہ) ایندھن ہیں جہنم کے، تم سب اس میں داخل ہو گے
آیت 99 21:99
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ لَوۡ كَانَ هٰٓؤُلَاۤءِ اٰلِهَةً مَّا وَرَدُوۡهَا ؕ وَكُلٌّ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ ﴿٩٩﴾
اگر یہ معبود ہوتے تو نہ داخل ہوتے اس (جہنم) میں اور سب اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں
آیت 100 21:100
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ لَهُمۡ فِيۡهَا زَفِيۡرٌ وَّهُمۡ فِيۡهَا لَا يَسۡمَعُوۡنَ ﴿١٠٠﴾
ان کے لیے اس (جہنم) میں چیخیں ہوں گی، اور وہ اس میں کچھ نہیں سن پائیں گے
آیت 101 21:101
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ اِنَّ الَّذِيۡنَ سَبَقَتۡ لَهُمۡ مِّنَّا الۡحُسۡنٰٓىۙ اُولٰٓٮِٕكَ عَنۡهَا مُبۡعَدُوۡنَۙ ﴿١٠١﴾
بے شک وہ لوگ جن کے لیے طے ہے ہماری طرف سے بھلائی، وہ اس (جہنم) سے دور رہیں گے
آیت 102 21:102
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ لَا يَسۡمَعُوۡنَ حَسِيۡسَهَا ۚ وَهُمۡ فِىۡ مَا اشۡتَهَتۡ اَنۡفُسُهُمۡ خٰلِدُوۡنَ ۚ ﴿١٠٢﴾
وہ نہیں سنیں گے اس کی آہٹ بھی، اور وہ اپنے دل کی چاہت (والی جنت) میں ہمیشہ رہیں گے
آیت 103 21:103
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ لَا يَحۡزُنُهُمُ الۡـفَزَعُ الۡاَكۡبَرُ وَتَتَلَقّٰٮهُمُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ ؕ هٰذَا يَوۡمُكُمُ الَّذِىۡ كُنۡـتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ ﴿١٠٣﴾
نہ غم میں ڈالے گی انہیں بڑی گھبراہٹ بھی، اور ملاقات کریں گے ان سے فرشتے (فرشتے کہیں گے) یہی وہ تمہارا دن ہے جس کا تم سے وعدہ دیا گیا تھا
آیت 104 21:104
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ يَوۡمَ نَـطۡوِىۡ السَّمَآءَ كَطَـىِّ السِّجِلِّ لِلۡكُتُبِ ؕ كَمَا بَدَاۡنَاۤ اَوَّلَ خَلۡقٍ نُّعِيۡدُهٗ ؕ وَعۡدًا عَلَيۡنَا ؕ اِنَّا كُنَّا فٰعِلِيۡنَ ﴿١٠٤﴾
اس دن ہم لپیٹ دیں گے آسمان کو جیسے لپیٹا جاتا ہے طومار کتابوں کا (یعنی کاغذ) جس طرح ہم نے پہلی بار پیدا کیا تھا دوبارہ بھی پیدا کریں گے، یہ وعدہ ہے ہمارے ذمہ، بے شک ہم (ایسا) کرنے والے ہیں
آیت 105 21:105
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ وَلَـقَدۡ كَتَبۡنَا فِى الزَّبُوۡرِ مِنۡۢ بَعۡدِ الذِّكۡرِ اَنَّ الۡاَرۡضَ يَرِثُهَا عِبَادِىَ الصّٰلِحُوۡنَ ﴿١٠٥﴾
اور یقیناً ہم نے لکھا ہے زبور (داؤدؑ پر نازل ہونے والی کتاب) میں نصیحت کے بعد، کہ بے شک زمین کے وارث میرے نیک بندے ہی ہوں گے
آیت 106 21:106
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ اِنَّ فِىۡ هٰذَا لَبَلٰغًا لّـِقَوۡمٍ عٰبِدِيۡنَؕ ﴿١٠٦﴾
بے شک اس میں پیغام ہے عبادت گزاروں کے لیے
آیت 107 21:107
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ ﴿١٠٧﴾
اور (اے نبیؐ) ہم نے بھیجا ہے تمہیں رحمت بنا کر جہان والوں کے لئے
آیت 108 21:108
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ قُلۡ اِنَّمَا يُوۡحٰۤى اِلَىَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمۡ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ ۚ فَهَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ ﴿١٠٨﴾
کہہ دو وحی کی جاتی ہے میری طرف، کہ تمہارا معبود ایک معبود ہے، تو کیا تم اسلام لاتے ہو؟
آیت 109 21:109
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ اٰذَنۡـتُكُمۡ عَلٰى سَوَآءٍ ؕ وَاِنۡ اَدۡرِىۡۤ اَقَرِيۡبٌ اَمۡ بَعِيۡدٌ مَّا تُوۡعَدُوۡنَ ﴿١٠٩﴾
پھر اگر وہ پھر جائیں تو کہہ دو میں نے خبر دے دی ہے تمہیں سیدھی راہ کی، اور مجھے نہیں معلوم کہ قریب ہے یا دور ہے جس (قیامت) کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے
آیت 110 21:110
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَـهۡرَ مِنَ الۡقَوۡلِ وَيَعۡلَمُ مَا تَكۡتُمُوۡنَ ﴿١١٠﴾
بیشک وہ جانتا ہے کہ پکار کر کہو بات، اور وہ جانتا ہے کہ تم چھپا کے کہو
آیت 111 21:111
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ وَاِنۡ اَدۡرِىۡ لَعَلَّهٗ فِتۡنَةٌ لَّـكُمۡ وَمَتَاعٌ اِلٰى حِيۡنٍ ﴿١١١﴾
اور میں نہیں جانتا کہ (قیامت میں تاخیر) شاید آزمائش ہو تمہارے لیے، اور یا فائدہ اٹھانا (مقصد) ہو ایک وقت تک
آیت 112 21:112
پارہ 17 • سورۃ 21 صفحہ 299 کارڈ قٰلَ رَبِّ احۡكُمۡ بِالۡحَـقِّؕ وَرَبُّنَا الرَّحۡمٰنُ الۡمُسۡتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوۡنَ ﴿١١٢﴾
کہا (نبی نے) اے میرے رب! فیصلہ کر دے انصاف کے ساتھ، اور ہمارا رب بڑا مہربان ہے (ہم) مدد مانگتے ہیں اسی سے (ان باتوں) پر جو تم بیان کرتے ہو