پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام پارے (All Juz)پارہ 29 • 431 آیات • صفحات 507 تا 524

تبارك الذي

Juz 29

سورۃ 67

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 167:1
سورۃ 67•صفحہ 507
تَبٰرَكَ الَّذِىۡ بِيَدِهِ الۡمُلۡكُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرُۙ‏

بہت با برکت ہے وہ (اللہ) جس کے ہاتھ میں بادشاہت ہے، اور جو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے

آیت 267:2
سورۃ 67•صفحہ 507
اۨلَّذِىۡ خَلَقَ الۡمَوۡتَ وَالۡحَيٰوةَ لِيَبۡلُوَكُمۡ اَيُّكُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡغَفُوۡرُۙ‏

جس نے پیدا کیا موت اور حیات کو (اس لئے) تا کہ وہ آزمائے تمہیں کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے، اور وہ زبردست مغفرت کرنے والا ہے

آیت 367:3
سورۃ 67•صفحہ 507
الَّذِىۡ خَلَقَ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا​ ؕ مَا تَرٰى فِىۡ خَلۡقِ الرَّحۡمٰنِ مِنۡ تَفٰوُتٍ​ ؕ فَارۡجِعِ الۡبَصَرَۙ هَلۡ تَرٰى مِنۡ فُطُوۡرٍ‏

جس نے پیدا کئے سات آسمان طبق در طبق (یعنی اوپر تلے) تو نہیں دیکھے گا رحمن کی پیدائش میں کوئی تفاوت (یعنی کمی) لوٹا اپنی نگاہ کیا دیکھ رہا ہے تو کوئی شگاف (یعنی دراڑ)

آیت 467:4
سورۃ 67•صفحہ 507
ثُمَّ ارۡجِعِ الۡبَصَرَ كَرَّتَيۡنِ يَنۡقَلِبۡ اِلَيۡكَ الۡبَصَرُ خَاسِئًا وَّهُوَ حَسِيۡرٌ‏

پھر لوٹا اپنی نگاہ دو بارہ لوٹ آئے گی تیری طرف تیری نگاہ ذلیل ہو کر اور وہ (نگاہ) تھکی ہوئی ہوگی

آیت 567:5
سورۃ 67•صفحہ 507
وَلَـقَدۡ زَيَّـنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِمَصَابِيۡحَ وَجَعَلۡنٰهَا رُجُوۡمًا لِّلشَّيٰطِيۡنِ​ وَاَعۡتَدۡنَا لَهُمۡ عَذَابَ السَّعِيۡرِ‏

اور یقیناً ہم نے مزین کیا ہے آسمانِ دنیا کو چراغوں (یعنی ستاروں) سے اور ہم نے بنایا ہے ان کو شیطانوں کو مار بھگانے کا ذریعہ، اور ہم نے تیار کر رکھا ہے ان کیلئے بھڑکتی آگ کا عذاب

آیت 667:6
سورۃ 67•صفحہ 507
وَلِلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِرَبِّهِمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ​ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏

اور جن لوگوں نے انکار کیا اپنے رب کا ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے، اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے

آیت 767:7
سورۃ 67•صفحہ 507
اِذَاۤ اُلۡقُوۡا فِيۡهَا سَمِعُوۡا لَهَا شَهِيۡقًا وَّهِىَ تَفُوۡرُۙ‏

جب وہ ڈالے جائیں گے اس میں تو سنیں گے اس کی چنگھاڑ اور وہ جوش مار رہی ہوگی

آیت 867:8
سورۃ 67•صفحہ 507
تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الۡغَيۡظِ​ؕ كُلَّمَاۤ اُلۡقِىَ فِيۡهَا فَوۡجٌ سَاَلَهُمۡ خَزَنَـتُهَاۤ اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ نَذِيۡرٌ‏

قریب ہے کہ پھٹ پڑے (جہنم) غصے سے، جب ڈالا جائے گا اس میں کوئی گروہ پوچھے گا اس سے اس کا داروغہ کیا نہیں آیا تھا تمہارے پاس کوئی ڈرانیوالا

آیت 967:9
سورۃ 67•صفحہ 507
قَالُوۡا بَلٰى قَدۡ جَآءَنَا نَذِيۡرٌ  ۙ فَكَذَّبۡنَا وَقُلۡنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنۡ شَىۡءٍ ۖۚ اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا فِىۡ ضَلٰلٍ كَبِيۡرٍ‏

وہ کہیں گے ہاں کیوں نہیں، یقیناً آیا تھا ہمارے پاس ڈرانے والا تو ہم نے (اسے) جھٹلایا تھا اور ہم نے کہا کہ نہیں نازل فرمایا اللہ نے کچھ بھی تم بڑی گمراہی میں ہو

آیت 1067:10
سورۃ 67•صفحہ 507
وَقَالُوۡا لَوۡ كُنَّا نَسۡمَعُ اَوۡ نَعۡقِلُ مَا كُنَّا فِىۡۤ اَصۡحٰبِ السَّعِيۡرِ‏

اور (پھر) وہ کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے تو ہم نہ ہوتے دوزخی لوگوں میں

آیت 1167:11
سورۃ 67•صفحہ 507
فَاعۡتَرَفُوۡا بِذَنۡۢبِهِمۡ​ۚ فَسُحۡقًا لِّاَصۡحٰبِ السَّعِيۡرِ‏

تو وہ اعتراف (یعنی اقرار) کر لیں گے اپنے گناہوں کا تو (اب) پھٹکار ہے ان دوزخیوں کیلئے

آیت 1267:12
سورۃ 67•صفحہ 507
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَيۡبِ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّاَجۡرٌ كَبِيۡرٌ‏

بیشک جو لوگ ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے، ان کے لئے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہے

آیت 1367:13
سورۃ 67•صفحہ 507
وَاَسِرُّوۡا قَوۡلَـكُمۡ اَوِ اجۡهَرُوۡا بِهٖؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏

اور تم چھپاؤ اپنی باتوں کو یا ظاہر کرو، بیشک وہ (اللہ) خوب جانتا ہے دلوں کی بات کو

آیت 1467:14
سورۃ 67•صفحہ 507
اَلَا يَعۡلَمُ مَنۡ خَلَقَؕ وَهُوَ اللَّطِيۡفُ الۡخَبِيۡرُ‏

کیا وہ نہ جانے جس نے پیدا کیا، اور وہ باریک بیں (بہت چھوٹی چیز کی) خبر رکھنے والا ہے

آیت 1567:15
سورۃ 67•صفحہ 507
هُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ ذَلُوۡلًا فَامۡشُوۡا فِىۡ مَنَاكِبِهَا وَكُلُوۡا مِنۡ رِّزۡقِهٖ​ؕ وَاِلَيۡهِ النُّشُوۡرُ‏

وہی ہے جس نے بنا دیا ہے تمہارے لئے زمین کو نرم، تو تم چلو اس کے راستوں میں، اور کھاؤ اس (زمین) سے رزق، اور اسی کی طرف لوٹنا ہے

آیت 1667:16
سورۃ 67•صفحہ 508
ءَاَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِىۡ السَّمَآءِ اَنۡ يَّخۡسِفَ بِكُمُ الۡاَرۡضَ فَاِذَا هِىَ تَمُوۡرُۙ‏

کیا تم بے خوف ہو گئے ہو کہ جو آسمانوں میں ہے (اللہ) وہ تمہیں دھنسا دے زمین میں، اور اچانک وہ (زمین) کانپنے لگے

آیت 1767:17
سورۃ 67•صفحہ 508
اَمۡ اَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِى السَّمَآءِ اَنۡ يُّرۡسِلَ عَلَيۡكُمۡ حَاصِبًا​ ؕ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ كَيۡفَ نَذِيۡرِ‏

یا تم بے خوف ہو گئے کہ جو آسمانوں میں ہے (اللہ) وہ بھیج دے تم پر پتھروں کی بارش، تو جلد ہی تم جان لو گے کیسا رہا میرا ڈرانا

آیت 1867:18
سورۃ 67•صفحہ 508
وَلَـقَدۡ كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيۡرِ‏

اور یقیناً جھٹلایا تھا ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی، تو کیسا رہا میرا عذاب؟

آیت 1967:19
سورۃ 67•صفحہ 508
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اِلَى الطَّيۡرِ فَوۡقَهُمۡ صٰٓفّٰتٍ وَّيَقۡبِضۡنَؕ ۘ مَا يُمۡسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحۡمٰنُ​ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَىۡءٍۢ بَصِيۡرٌ‏

کیا یہ نہیں دیکھتے پرندوں کو اپنے اوپر صف بصف پر کھولتے سمیٹتے، انہیں کون تھامے ہوئے ہے سوائے رحمان کے؟ بیشک وہ ہر چیز کو خوب دیکھ رہا ہے

آیت 2067:20
سورۃ 67•صفحہ 508
اَمَّنۡ هٰذَا الَّذِىۡ هُوَ جُنۡدٌ لَّكُمۡ يَنۡصُرُكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ الرَّحۡمٰنِ​ؕ اِنِ الۡكٰفِرُوۡنَ اِلَّا فِىۡ غُرُوۡرٍ​ۚ‏

(تو کیا تم غور نہیں کرتے) کون ہے وہ فوج تمہاری جو مدد کرے تمہاری علاوہ رحمان کے، کافر تو صرف دھوکے ہی میں ہیں

آیت 2167:21
سورۃ 67•صفحہ 508
اَمَّنۡ هٰذَا الَّذِىۡ يَرۡزُقُكُمۡ اِنۡ اَمۡسَكَ رِزۡقَهٗ​ ۚ بَلۡ لَّجُّوۡا فِىۡ عُتُوٍّ وَّنُفُوۡرٍ‏

کون ہے وہ (اللہ کے علاوہ) جو رزق دے تمہیں اگر وہ روک دے اپنی روزی، بلکہ (یہ کافر) اڑے ہوئے ہیں سرکشی اور نفرت میں

آیت 2267:22
سورۃ 67•صفحہ 508
اَفَمَنۡ يَّمۡشِىۡ مُكِبًّا عَلٰى وَجۡهِهٖۤ اَهۡدٰٓى اَمَّنۡ يَّمۡشِىۡ سَوِيًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏

تو کیا جو شخص چلتا ہو اوندھا اپنے منہ کے بل وہ زیادہ ہدایت والا ہے یا وہ جو چلتا ہو سیدھا اور سیدھے راستے پر ہو؟

آیت 2367:23
سورۃ 67•صفحہ 508
قُلۡ هُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَكُمۡ وَجَعَلَ لَـكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَ الۡاَفۡـــِٕدَةَ ​ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ‏

کہہ دیجئے کہ وہی (اللہ) ہے جس نے پیدا کیا تمہیں، اور اسی نے بنائے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل، تم بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو

آیت 2467:24
سورۃ 67•صفحہ 508
قُلۡ هُوَ الَّذِىۡ ذَرَاَكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَاِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ‏

کہہ دیجئے کہ وہی ہے جس نے پھیلا دیا تمہیں زمین میں، اور اسی کی طرف تم جمع کئے جاؤ گے

آیت 2567:25
سورۃ 67•صفحہ 508
وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

اور (کافر) پوچھتے ہیں کہ کب آئے گا وہ وعدہ (عذاب کا) اگر تم سچے ہو

آیت 2667:26
سورۃ 67•صفحہ 508
قُلۡ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰهِ وَاِنَّمَاۤ اَنَا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ‏

آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے، میں تو صرف کھلے طور پر ڈرانیوالا ہوں

آیت 2767:27
سورۃ 67•صفحہ 508
فَلَمَّا رَاَوۡهُ زُلۡفَةً سِیْٓــَٔتۡ وُجُوۡهُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَقِيۡلَ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَدَّعُوۡنَ‏

تو جب دیکھ لیں گے اس (قیامت) کو قریب، تو برے ہو جائیں گے چہرے ان کافروں کے، اور کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جسے تم مانگا کرتے تھے

آیت 2867:28
سورۃ 67•صفحہ 508
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَهۡلَـكَنِىَ اللّٰهُ وَمَنۡ مَّعِىَ اَوۡ رَحِمَنَا ۙ فَمَنۡ يُّجِيۡرُ الۡكٰفِرِيۡنَ مِنۡ عَذَابٍ اَلِيۡمٍ‏

آپ کہہ دیجئے کہ اگر ہلاک کر دے مجھے اللہ اور میرے ساتھیوں کو، یا رحم کرے ہم پر، تو کون بچائے گا کافروں کو دردناک عذاب سے

آیت 2967:29
سورۃ 67•صفحہ 508
قُلۡ هُوَ الرَّحۡمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَعَلَيۡهِ تَوَكَّلۡنَا​ۚ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ هُوَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏

آپ کہہ دیجئے کہ وہ رحمن (بچائے گا) جس پر ہم ایمان رکھتے ہیں، اور اسی پر ہم توکل کرتے ہیں، تو جلد تمہیں معلوم ہو جائے گا کون ہے کھلی گمراہی میں

آیت 3067:30
سورۃ 67•صفحہ 508
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَصۡبَحَ مَآؤُكُمۡ غَوۡرًا فَمَنۡ يَّاۡتِيۡكُمۡ بِمَآءٍ مَّعِيۡنٍ‏

آپ کہہ دیجئے کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر ہو جائے تمہارا پانی خشک (زمین کے اندر) تو کون ہے جو لا کر دے تمہیں صاف پانی؟

سورۃ 68

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 168:1
سورۃ 68•صفحہ 509
نٓ​ وَالۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُوۡنَۙ‏

ن، قسم ہے قلم کی اور جو لکھتے ہیں (فرشتے اس کی)

آیت 268:2
سورۃ 68•صفحہ 509
مَاۤ اَنۡتَ بِـنِعۡمَةِ رَبِّكَ بِمَجۡنُوۡنٍ​ۚ‏

تو اپنے رب کے فضل سے دیوانہ نہیں ہے

آیت 368:3
سورۃ 68•صفحہ 509
وَاِنَّ لَڪَ لَاَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُوۡنٍ​ۚ‏

اور (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) بیشک تیرے لئے اجر ہے بے انتہا

آیت 468:4
سورۃ 68•صفحہ 509
وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيۡمٍ‏

اور بیشک تو بڑے اخلاق پر ہے

آیت 568:5
سورۃ 68•صفحہ 509
فَسَتُبۡصِرُ وَيُبۡصِرُوۡنَۙ‏

تو جلد ہی تو بھی دیکھ لے گا، اور یہ (کافر) بھی دیکھ لیں گے (قیامت میں)

آیت 668:6
سورۃ 68•صفحہ 509
بِاَيِّٮكُمُ الۡمَفۡتُوۡنُ‏

کہ تم میں سے کون آزمایا جاتا ہے

آیت 768:7
سورۃ 68•صفحہ 509
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ‏

بیشک تیرا رب خوب جانتا ہے اسے جو گمراہ ہے اس کے راستے سے، اور وہ ہدایت یافتہ کو بھی خوب جانتا ہے

آیت 868:8
سورۃ 68•صفحہ 509
فَلَا تُطِعِ الۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تو اطاعت نہ کر جھٹلانیوالوں کی

آیت 968:9
سورۃ 68•صفحہ 509
وَدُّوۡا لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُوۡنَ‏

چاہتے ہیں (مشرکین) کہ تو پھسل جا تو وہ بھی پھسل جائیں (دین سے)

آیت 1068:10
سورۃ 68•صفحہ 509
وَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِيۡنٍۙ‏

اور تو اطاعت نہ کر گھٹیا قسم کھانیوالے کی

آیت 1168:11
سورۃ 68•صفحہ 509
هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۢ بِنَمِيۡمٍۙ‏

غیبت کرنیوالا، عیب لگانیوالا، چغلخوری

آیت 1268:12
سورۃ 68•صفحہ 509
مَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ اَثِيۡمٍۙ‏

بھلائی سے منع کرنیوالا، حد سے بڑھنے والا گناہ گار کی

آیت 1368:13
سورۃ 68•صفحہ 509
عُتُلٍّ ۢ بَعۡدَ ذٰلِكَ زَنِيۡمٍۙ‏

اُجڈ اس کے بعد بے نسب (یعنی حرامی) کی

آیت 1468:14
سورۃ 68•صفحہ 509
اَنۡ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِيۡنَؕ‏

اگر چہ وہ (ولید بن مغیرہ) مال اور اولاد والا ہے

آیت 1568:15
سورۃ 68•صفحہ 509
اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا قَالَ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلوں کے قصے ہیں

آیت 1668:16
سورۃ 68•صفحہ 509
سَنَسِمُهٗ عَلَى الۡخُـرۡطُوۡمِ‏

جلد ہم داغیں گے اسکی سونڈ (یعنی ناک) پر

آیت 1768:17
سورۃ 68•صفحہ 509
اِنَّا بَلَوۡنٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَاۤ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ​ ۚ اِذۡ اَقۡسَمُوۡا لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِيۡنَۙ‏

بیشک ہم نے انہیں اسی طرح آزمایا، جس طرح ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا، جبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ توڑ لیں گے اس (باغ) کا پھل صبح ہوتے ہی

آیت 1868:18
سورۃ 68•صفحہ 509
وَلَا يَسۡتَثۡنُوۡنَ‏

اور انشاء اللہ نہ کہا

آیت 1968:19
سورۃ 68•صفحہ 509
فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآٮِٕفٌ مِّنۡ رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآٮِٕمُوۡنَ‏

تو پھر گئی اس (یمن کے قریب صنعاء کے باغ) پر ایک آفت تیرے رب کی، اور وہ سوتے رہ گئے

آیت 2068:20
سورۃ 68•صفحہ 509
فَاَصۡبَحَتۡ كَالصَّرِيۡمِۙ‏

تو ہو گیا (باغ ایسا) جیسے کٹی ہوئی کھیتی

آیت 2168:21
سورۃ 68•صفحہ 509
فَتَـنَادَوۡا مُصۡبِحِيۡنَۙ‏

تو انہوں نے پکارا صبح ہوتے ہی

آیت 2268:22
سورۃ 68•صفحہ 509
اَنِ اغۡدُوۡا عَلٰى حَرۡثِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰرِمِيۡنَ‏

کہ صبح ہی چل پڑو اپنی کھیتی پر اگر تمہیں (پھل) توڑنا ہے

آیت 2368:23
سورۃ 68•صفحہ 509
فَانۡطَلَقُوۡا وَهُمۡ يَتَخَافَتُوۡنَۙ‏

تو وہ چل پڑے اور وہ آپس میں چپکے باتیں کر رہے تھے

آیت 2468:24
سورۃ 68•صفحہ 509
اَنۡ لَّا يَدۡخُلَنَّهَا الۡيَوۡمَ عَلَيۡكُمۡ مِّسۡكِيۡنٌۙ‏

کہ کہیں داخل نہ ہو جائے تمہارے پاس آج کوئی مسکین

آیت 2568:25
سورۃ 68•صفحہ 509
وَّغَدَوۡا عَلٰى حَرۡدٍ قٰدِرِيۡنَ‏

اور وہ صبح کو نکلے لپکتے ہوئے اپنی قدرت بھر

آیت 2668:26
سورۃ 68•صفحہ 509
فَلَمَّا رَاَوۡهَا قَالُوۡۤا اِنَّا لَـضَآلُّوۡنَۙ‏

تو جب انہوں نے دیکھا (باغ کو) تو کہنے لگے یقیناً ہم بھول گئے (راستہ)

آیت 2768:27
سورۃ 68•صفحہ 509
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ‏

(نہیں نہیں) بلکہ ہم محروم ہو گئے

آیت 2868:28
سورۃ 68•صفحہ 509
قَالَ اَوۡسَطُهُمۡ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُوۡنَ‏

کہا ان میں جو بہتر تھا کہ میں نہیں کہتا تھا تم سے کہ تم اللہ کی تسبیح کیوں نہیں کرتے؟

آیت 2968:29
سورۃ 68•صفحہ 509
قَالُوۡا سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ‏

تو کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ظالم تھے

آیت 3068:30
سورۃ 68•صفحہ 509
فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَلَاوَمُوۡنَ‏

تو متوجہ ہوئے ایک دوسرے کی طرف اور آپس میں ملامت کرنے لگے

آیت 3168:31
سورۃ 68•صفحہ 510
قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِيۡنَ‏

کہنے لگے ہائے افسوس! یقیناً ہم سرکش تھے

آیت 3268:32
سورۃ 68•صفحہ 510
عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنۡ يُّبۡدِلَـنَا خَيۡرًا مِّنۡهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوۡنَ‏

ممکن ہے ہمارا رب بدلہ دے ہمیں اس سے بہتر، ہم (تواب) اپنے رب سے ہی رغبت (یعنی امید) رکھتے ہیں

آیت 3368:33
سورۃ 68•صفحہ 510
كَذٰلِكَ الۡعَذَابُ​ؕ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُ ​ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اسی طرح عذاب آتا ہے اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے، کاش! یہ جانتے

آیت 3468:34
سورۃ 68•صفحہ 510
اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ‏

بیشک متقین اپنے رب کے پاس نعمتوں والی جنت میں ہوں گے

آیت 3568:35
سورۃ 68•صفحہ 510
اَفَنَجۡعَلُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ كَالۡمُجۡرِمِيۡنَؕ‏

کیا ہم بنا دیں مسلمانوں کو مجرموں کی طرح

آیت 3668:36
سورۃ 68•صفحہ 510
مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ​ۚ‏

(اے مشرکین) تمہیں کیا ہو گیا ہے، تم کیسے فیصلے کر رہے ہو

آیت 3768:37
سورۃ 68•صفحہ 510
اَمۡ لَـكُمۡ كِتٰبٌ فِيۡهِ تَدۡرُسُوۡنَۙ‏

کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم پڑھ رہے ہو

آیت 3868:38
سورۃ 68•صفحہ 510
اِنَّ لَـكُمۡ فِيۡهِ لَمَا تَخَيَّرُوۡنَ​ۚ‏

کہ بیشک اس (جنت) میں تمہارے لئے وہ ہے جو تم پسند کرو

آیت 3968:39
سورۃ 68•صفحہ 510
اَمۡ لَـكُمۡ اَيۡمَانٌ عَلَيۡنَا بَالِغَةٌ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ​ ۙ اِنَّ لَـكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُوۡنَ​ۚ‏

یا تم نے ہم سے قسمیں لی ہیں جو قیامت تک باقی رہے گی کہ تمہارے لئے وہ ہے جو تم فیصلہ کرو

آیت 4068:40
سورۃ 68•صفحہ 510
سَلۡهُمۡ اَيُّهُمۡ بِذٰلِكَ زَعِيۡمٌ ۛۚ‏

پوچھو ان سے ان (مشرکین) میں کون اس بات کا ذمے دار ہے

آیت 4168:41
سورۃ 68•صفحہ 510
اَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ ۛۚ فَلۡيَاۡتُوۡا بِشُرَكَآٮِٕهِمۡ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَ‏

یا ان کے شریک ہیں، تو انہیں چاہئے کہ وہ لے آئیں اپنے شریکوں کو اگر وہ سچے ہیں

آیت 4268:42
سورۃ 68•صفحہ 510
يَوۡمَ يُكۡشَفُ عَنۡ سَاقٍ وَّيُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَۙ‏

جس دن کھول دی جائے گی پنڈلی (اللہ کی دیدار کیلئے) اور انہیں بلایا جائے گا سجدے کیلئے، تو وہ (سجدہ) نہیں کر سکیں گے

آیت 4368:43
سورۃ 68•صفحہ 510
خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ وَقَدۡ كَانُوۡا يُدۡعَوۡنَ اِلَى السُّجُوۡدِ وَهُمۡ سٰلِمُوۡنَ‏

نیچی ہوں گی ان کی نگاہیں اور چھا جائے گی ان پر ذلت، اور یقیناً انہیں بلایا جاتا تھا سجدے کے لئے جب وہ صحیح سالم تھے (دنیا میں تو سجدہ نہیں کرتے تھے)

آیت 4468:44
سورۃ 68•صفحہ 510
فَذَرۡنِىۡ وَمَنۡ يُّكَذِّبُ بِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ​ؕ سَنَسۡتَدۡرِجُهُمۡ مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُوۡنَۙ‏

تو چھوڑ دو مجھے اور جو جھٹلاتا تھا اس کلام کو عنقریب ہم آہستہ آہستہ کھینچ لے جائیں گے انہیں (جہنم میں) اسطرح کہ انہیں معلوم بھی نہ ہو گا

آیت 4568:45
سورۃ 68•صفحہ 510
وَاُمۡلِىۡ لَهُمۡ​ؕ اِنَّ كَيۡدِىۡ مَتِيۡنٌ‏

اور میں ڈھیل دے رہا ہوں انہیں، بیشک میری تدبیر بہت مضبوط ہے

آیت 4668:46
سورۃ 68•صفحہ 510
اَمۡ تَسۡـَٔـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَ​ۚ‏

یا تم سوال کرتے ہو ان سے کسی اجر کا یا وہ جرمانہ تلے دبے جا رہے ہیں

آیت 4768:47
سورۃ 68•صفحہ 510
اَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَ‏

یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے جسے وہ لکھتے ہوں

آیت 4868:48
سورۃ 68•صفحہ 510
فَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنۡ كَصَاحِبِ الۡحُوۡتِ​ۘ اِذۡ نَادٰى وَهُوَ مَكۡظُوۡمٌؕ‏

تو جمے رہو اپنے رب کے حکم پر، اور نہ ہو جاؤ مچھلی والے (یونسؑ) کی طرح کہ جب اس نے پکارا (اپنے رب کو) تو وہ بہت غمگین تھا

آیت 4968:49
سورۃ 68•صفحہ 510
لَوۡلَاۤ اَنۡ تَدٰرَكَهٗ نِعۡمَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ مَذۡمُوۡمٌ‏

اگر نہ پالتی اسے رحمت اس کے رب کی تو یقیناً اسے پھینک دیا جاتا چٹیل میدان میں اور وہ ملامت زدہ ہو جاتا

آیت 5068:50
سورۃ 68•صفحہ 510
فَاجۡتَبٰهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

تو چن لیا اسے اس کے رب نے، اور بنا دیا اسے صالحین میں سے

آیت 5168:51
سورۃ 68•صفحہ 510
وَاِنۡ يَّكَادُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَيُزۡلِقُوۡنَكَ بِاَبۡصَارِهِمۡ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكۡرَ وَيَقُوۡلُوۡنَ اِنَّهٗ لَمَجۡنُوۡنٌ​ۘ‏

اور قریب ہے کہ یہ کافر پھسلا دیں تمہیں اپنی نظروں سے (نظر لگا کر) جب وہ سنتے ہیں قرآن تو کہتے ہیں بیشک یہ مجنوں ہے

آیت 5268:52
سورۃ 68•صفحہ 510
وَمَا هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ‏

اور یہ (قرآن اللہ کی طرف سے) نصیحت ہے جہان والوں کیلئے

سورۃ 69

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 169:1
سورۃ 69•صفحہ 511
اَلۡحَـآقَّةُ ۙ‏

حق ہونے والی (چیز قیامت)

آیت 269:2
سورۃ 69•صفحہ 511
مَا الۡحَـآقَّةُ​ ۚ‏

کیا ہے حق ہونے والی

آیت 369:3
سورۃ 69•صفحہ 511
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحَــآقَّةُ ؕ‏

اور تجھے کیا معلوم کہ وہ حق ہونے والی کیا ہے

آیت 469:4
سورۃ 69•صفحہ 511
كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ وَعَادٌۢ بِالۡقَارِعَةِ‏

جھٹلایا ثمود اور عاد نے کڑ کڑاہٹ (والی قیامت) کو

آیت 569:5
سورۃ 69•صفحہ 511
فَاَمَّا ثَمُوۡدُ فَاُهۡلِكُوۡا بِالطَّاغِيَةِ‏

تو جہاں تک ثمود کا تعلق ہے تو وہ ہلاک کئے گئے چنگھاڑ سے

آیت 669:6
سورۃ 69•صفحہ 511
وَاَمَّا عَادٌ فَاُهۡلِكُوۡا بِرِيۡحٍ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةٍۙ‏

اور جہاں تک عاد کا تعلق ہے تو وہ ہلاک کئے گئے سخت آندھی سے

آیت 769:7
سورۃ 69•صفحہ 511
سَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالٍ وَّثَمٰنِيَةَ اَيَّامٍۙ حُسُوۡمًا ۙ فَتَرَى الۡقَوۡمَ فِيۡهَا صَرۡعٰىۙ كَاَنَّهُمۡ اَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٍ​ ۚ‏

مسخر (یعنی مسلط) رہی وہ (آندھی) ان پر سات رات اور آٹھ دن لگاتار، تو تم دیکھتے لوگوں کو اس (عمان کی سرزمین) میں پچھڑے ہوئے، گویا کہ وہ کھجور کے تنے ہوں کھوکھلے

آیت 869:8
سورۃ 69•صفحہ 511
فَهَلۡ تَرٰى لَهُمۡ مِّنۡۢ بَاقِيَةٍ‏

کیا تو دیکھ رہا ہے ان میں کسی کو باقی

آیت 969:9
سورۃ 69•صفحہ 511
وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَنۡ قَبۡلَهٗ وَالۡمُؤۡتَفِكٰتُ بِالۡخَـاطِئَةِ​ۚ‏

اور (اس قوم کے بعد) آیا فرعون، اور اس سے پہلے کے (لوگ) اور الٹی بستی والے (قوم لوط) خطاؤں کیوجہ سے

آیت 1069:10
سورۃ 69•صفحہ 511
فَعَصَوۡا رَسُوۡلَ رَبِّهِمۡ فَاَخَذَهُمۡ اَخۡذَةً رَّابِيَةً‏

تو انہوں نے نافرمانی کی اپنے رب کے رسول کی، تو پکڑ انہیں (اللہ نے) زبردست پکڑ سے

آیت 1169:11
سورۃ 69•صفحہ 511
اِنَّا لَمَّا طَغَا الۡمَآءُ حَمَلۡنٰكُمۡ فِى الۡجَارِيَةِ ۙ‏

جب پانی طغیانی پہ آیا، تو ہم نے سوار کیا تمہیں (اے نوح) کشتی میں

آیت 1269:12
سورۃ 69•صفحہ 511
لِنَجۡعَلَهَا لَـكُمۡ تَذۡكِرَةً وَّتَعِيَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِيَةٌ‏

تا کہ ہم بنا دیں اسے تمہارے لئے نصیحت، اور یاد رکھے اسے کان اچھی طرح

آیت 1369:13
سورۃ 69•صفحہ 511
فَاِذَا نُفِخَ فِى الصُّوۡرِ نَفۡخَةٌ وَّاحِدَةٌ ۙ‏

تو (بوقت قیامت) جب پھونکی جائے گی صور میں ایک پھونک

آیت 1469:14
سورۃ 69•صفحہ 511
وَحُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً ۙ‏

اور اٹھا لئے جائیں گے زمین اور پہاڑ، تو وہ دونوں ٹکڑے کر دیے جائیں گے ایک ہی دفعہ میں

آیت 1569:15
سورۃ 69•صفحہ 511
فَيَوۡمَٮِٕذٍ وَّقَعَتِ الۡوَاقِعَةُ ۙ‏

اس دن واقع ہو گی واقع ہونیوالی (قیامت)

آیت 1669:16
سورۃ 69•صفحہ 511
وَانْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِىَ يَوۡمَٮِٕذٍ وَّاهِيَةٌ ۙ‏

اور پھٹ جائے گا آسمان، پھر وہ اسوقت بھوسا (یعنی ہلکا) ہو جائے گا

آیت 1769:17
سورۃ 69•صفحہ 511
وَّالۡمَلَكُ عَلٰٓى اَرۡجَآٮِٕهَا ​ؕ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ ثَمٰنِيَةٌ ؕ‏

اور فرشتے اس (آسمان) کے کناروں پر ہوں گے، اور اٹھائے ہوئے ہوں گے تیرے رب کے عرش کو اپنے اوپر اس دن آٹھ (فرشتے)

آیت 1869:18
سورۃ 69•صفحہ 511
يَوۡمَٮِٕذٍ تُعۡرَضُوۡنَ لَا تَخۡفٰى مِنۡكُمۡ خَافِيَةٌ‏

اس دن تم پیش کئے جاؤ گے، چھپی بات بھی تمہاری چھپی نہیں رہے گی

آیت 1969:19
سورۃ 69•صفحہ 511
فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ فَيَقُوۡلُ هَآؤُمُ اقۡرَءُوۡا كِتٰبِيَهۡ​ۚ‏

تو جسے عطا کیا جائے گا اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں، تو وہ کہے گا کہ لو، پڑھو میرا نامہ اعمال

آیت 2069:20
سورۃ 69•صفحہ 511
اِنِّىۡ ظَنَنۡتُ اَنِّىۡ مُلٰقٍ حِسَابِيَهۡ​ۚ‏

مجھے تو یقین تھا کہ مجھے ملنا ہے اپنا حساب

آیت 2169:21
سورۃ 69•صفحہ 511
فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ‏

تو وہ عیش (اور) رضامندی (کی زندگی) میں ہو گا

آیت 2269:22
سورۃ 69•صفحہ 511
فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ‏

اعلیٰ مقام جنت میں

آیت 2369:23
سورۃ 69•صفحہ 511
قُطُوۡفُهَا دَانِيَةٌ‏

جس کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے

آیت 2469:24
سورۃ 69•صفحہ 511
كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيۡٓـــًٔا ۢ بِمَاۤ اَسۡلَفۡتُمۡ فِى الۡاَيَّامِ الۡخَـالِيَةِ‏

(کہا جائے گا) کھاؤ اور پیو مزے سے، جو تم نے عمل کئے پچھلے دنوں میں

آیت 2569:25
سورۃ 69•صفحہ 512
وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ  ۙ فَيَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ لَمۡ اُوۡتَ كِتٰبِيَهۡ​ۚ‏

اور جسے عطا کیا جائے گا اس کا نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں، تو وہ کہے گا کاش نہ دی جاتی مجھے میری کتاب

آیت 2669:26
سورۃ 69•صفحہ 512
وَلَمۡ اَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡ​ۚ‏

اور (کہے گا کاش) میں جانتا ہی نہیں کہ حساب کیا ہے

آیت 2769:27
سورۃ 69•صفحہ 512
يٰلَيۡتَهَا كَانَتِ الۡقَاضِيَةَ​ ۚ‏

کاش! کہ (پھر) ہو جاتی موت

آیت 2869:28
سورۃ 69•صفحہ 512
مَاۤ اَغۡنٰى عَنِّىۡ مَالِيَهۡۚ‏

نہیں فائدہ دیا مجھے میرے مال نے

آیت 2969:29
سورۃ 69•صفحہ 512
هَلَكَ عَنِّىۡ سُلۡطٰنِيَهۡ​ۚ‏

ہلاک کیا مجھ کو میری سلطنت نے

آیت 3069:30
سورۃ 69•صفحہ 512
خُذُوۡهُ فَغُلُّوۡهُ ۙ‏

(اے فرشتو!) پکڑو اسے پھر جکڑو اسے

آیت 3169:31
سورۃ 69•صفحہ 512
ثُمَّ الۡجَحِيۡمَ صَلُّوۡهُ ۙ‏

پھر جہنم میں داخل کرو اسے

آیت 3269:32
سورۃ 69•صفحہ 512
ثُمَّ فِىۡ سِلۡسِلَةٍ ذَرۡعُهَا سَبۡعُوۡنَ ذِرَاعًا فَاسۡلُكُوۡهُ ؕ‏

پھر ستر ہاتھ کی زنجیر میں جکڑو اسے

آیت 3369:33
سورۃ 69•صفحہ 512
اِنَّهٗ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ الۡعَظِيۡمِۙ‏

بیشک یہ اللہ عظیم پر ایمان نہیں رکھتا تھا

آیت 3469:34
سورۃ 69•صفحہ 512
وَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِؕ‏

اور نہیں رغبت دلاتا تھا مسکین کے کھلانے پر

آیت 3569:35
سورۃ 69•صفحہ 512
فَلَيۡسَ لَـهُ الۡيَوۡمَ هٰهُنَا حَمِيۡمٌۙ‏

تو نہیں ہے اسکا آج یہاں کوئی دوست

آیت 3669:36
سورۃ 69•صفحہ 512
وَّلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ غِسۡلِيۡنٍۙ‏

اور نہ کوئی کھانا سوائے پیپ کے

آیت 3769:37
سورۃ 69•صفحہ 512
لَّا يَاۡكُلُهٗۤ اِلَّا الۡخٰطِئُوْنَ‏

کوئی نہیں کھا سکتا اس (کھانے) کو سوائے خطا کار کے

آیت 3869:38
سورۃ 69•صفحہ 512
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُوۡنَۙ‏

میں قسم کھاتا ہوں ان کی جنہیں تم دیکھتے ہو

آیت 3969:39
سورۃ 69•صفحہ 512
وَمَا لَا تُبۡصِرُوۡنَۙ‏

اور ان کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے

آیت 4069:40
سورۃ 69•صفحہ 512
اِنَّهٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ كَرِيۡمٍۚ ۙ‏

بیشک یہ قول (قرآن) مکرم رسول سے (اللہ کی باتیں) ہیں

آیت 4169:41
سورۃ 69•صفحہ 512
وَّمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍ​ؕ قَلِيۡلًا مَّا تُؤۡمِنُوۡنَۙ‏

اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں، تھوڑے ہیں جو ایمان لاتے ہیں

آیت 4269:42
سورۃ 69•صفحہ 512
وَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنٍ​ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَؕ‏

اور نہیں ہے یہ قول کسی کاہن (یعنی جادوگر) کا تھوڑے ہی نصیحت پکڑتے ہیں

آیت 4369:43
سورۃ 69•صفحہ 512
تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

نازل کیا ہوا ہے یہ رب العالمین کی طرف سے

آیت 4469:44
سورۃ 69•صفحہ 512
وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ الۡاَقَاوِيۡلِۙ‏

اور اگر کوئی کہنے والا ہمارے سامنے کہتا اس کلام (یعنی قرآن) کو

آیت 4569:45
سورۃ 69•صفحہ 512
لَاَخَذۡنَا مِنۡهُ بِالۡيَمِيۡنِۙ‏

تو ہم پکڑ لیتے اسے دائیں ہاتھ سے

آیت 4669:46
سورۃ 69•صفحہ 512
ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ الۡوَتِيۡنَ  ۖ‏

پھر ہم کاٹ دیتے اس کی سانس کی رگ

آیت 4769:47
سورۃ 69•صفحہ 512
فَمَا مِنۡكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ عَنۡهُ حَاجِزِيۡنَ‏

پھر تم میں سے کوئی بھی مجھے اس سے روکنے والا نہ ہوتا

آیت 4869:48
سورۃ 69•صفحہ 512
وَاِنَّهٗ لَتَذۡكِرَةٌ لِّلۡمُتَّقِيۡنَ‏

اور بیشک یہ (قرآن) نصیحت ہے متقیوں کیلئے

آیت 4969:49
سورۃ 69•صفحہ 512
وَاِنَّا لَنَعۡلَمُ اَنَّ مِنۡكُمۡ مُّكَذِّبِيۡنَ‏

اور ہمیں معلوم ہے تم میں بعض (اسے) جھٹلاتے ہیں

آیت 5069:50
سورۃ 69•صفحہ 512
وَاِنَّهٗ لَحَسۡرَةٌ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ‏

اور بیشک یہ (جھٹلانا) حسرت ہو گا کافروں پر

آیت 5169:51
سورۃ 69•صفحہ 512
وَاِنَّهٗ لَحَـقُّ الۡيَقِيۡنِ‏

اور بیشک یہ حقیقی اور یقینی (بات) ہے

آیت 5269:52
سورۃ 69•صفحہ 512
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ‏

تو تسبیح کرو اپنے ربِ عظیم کے نام کی

سورۃ 70

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 170:1
سورۃ 70•صفحہ 512
سَاَلَ سَآٮِٕلٌ ۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ‏

سوال کیا ایک سوال کرنیوالے (نضر بن حارث) نے واقع ہونیوالے عذاب کے متعلق

آیت 270:2
سورۃ 70•صفحہ 512
لِّلۡكٰفِرِيۡنَ لَيۡسَ لَهٗ دَافِعٌ ۙ‏

کافروں سے کوئی دفاع کرنے والا نہ ہو گا

آیت 370:3
سورۃ 70•صفحہ 512
مِّنَ اللّٰهِ ذِى الۡمَعَارِجِؕ‏

اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں والا ہے

آیت 470:4
سورۃ 70•صفحہ 513
تَعۡرُجُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَ الرُّوۡحُ اِلَيۡهِ فِىۡ يَوۡمٍ كَانَ مِقۡدَارُهٗ خَمۡسِيۡنَ اَلۡفَ سَنَةٍ​ۚ‏

چڑھتے ہیں فرشتے اور روح (الامین) اس (اللہ) کی طرف ایک دن میں جس کی مقدار (یعنی مدت) پچاس ہزار سال کی ہے

آیت 570:5
سورۃ 70•صفحہ 513
فَاصۡبِرۡ صَبۡرًا جَمِيۡلًا‏

تو تم (اے نبی) صبر کرو اچھی طرح

آیت 670:6
سورۃ 70•صفحہ 513
اِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهٗ بَعِيۡدًا ۙ‏

بیشک یہ (کافر) سمجھ رہے ہیں اس (عذاب) کو دور

آیت 770:7
سورۃ 70•صفحہ 513
وَّنَرٰٮهُ قَرِيۡبًا ؕ‏

اور ہم اسے سمجھتے ہیں قریب

آیت 870:8
سورۃ 70•صفحہ 513
يَوۡمَ تَكُوۡنُ السَّمَآءُ كَالۡمُهۡلِۙ‏

جس دن ہو جائے گا آسمان تلچھٹ کی طرح

آیت 970:9
سورۃ 70•صفحہ 513
وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِۙ‏

اور ہو جائیں گے پہاڑ رنگین اون کی طرح

آیت 1070:10
سورۃ 70•صفحہ 513
وَلَا يَسۡـَٔـلُ حَمِيۡمٌ حَمِيۡمًا ۖۚ‏

اور نہ پوچھے گا کوئی دوست کسی دوست کو

آیت 1170:11
سورۃ 70•صفحہ 513
يُّبَصَّرُوۡنَهُمۡ​ؕ يَوَدُّ الۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِىۡ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِٮِٕذٍۢ بِبَنِيۡهِۙ‏

ایک دوسرے کو دیکھیں گے (یعنی پہچانیں گے) چاہیں گے مجرم کہ کاش فدیے میں دیدے اس دن کے عذاب میں اپنے بیٹوں کو

آیت 1270:12
سورۃ 70•صفحہ 513
وَ صَاحِبَتِهٖ وَاَخِيۡهِۙ‏

اور اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو

آیت 1370:13
سورۃ 70•صفحہ 513
وَفَصِيۡلَتِهِ الَّتِىۡ تُــْٔوِيۡهِۙ‏

اور اپنے کنبے (یا قلعے) کو جو اسے پناہ دیتا تھا

آیت 1470:14
سورۃ 70•صفحہ 513
وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا ۙ ثُمَّ يُنۡجِيۡهِۙ‏

اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو پھر وہ نجات دلادے اپنے آپ کو

آیت 1570:15
سورۃ 70•صفحہ 513
كَلَّا ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ‏

ہرگز نہیں بیشک وہ شعلے والی (آگ) ہے

آیت 1670:16
سورۃ 70•صفحہ 513
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰى​ ۖ​ۚ‏

کھینچنے والی ہے کھالوں کو

آیت 1770:17
سورۃ 70•صفحہ 513
تَدۡعُوۡا مَنۡ اَدۡبَرَ وَتَوَلّٰىۙ‏

وہ (آگ) پکارے گی اسے جو پیچھے ہٹتا اور منہ موڑتا تھا (دین سے)

آیت 1870:18
سورۃ 70•صفحہ 513
وَجَمَعَ فَاَوۡعٰى‏

اور (جو) جمع کرتا اور سینت کے رکھتا تھا

آیت 1970:19
سورۃ 70•صفحہ 513
اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ هَلُوۡعًا ۙ‏

بیشک انسان پیدا کیا گیا ہے کم ہمت (یعنی ہلکا)

آیت 2070:20
سورۃ 70•صفحہ 513
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوۡعًا ۙ‏

جب پہنچتی ہے اسے برائی تو گھبراتا ہے

آیت 2170:21
سورۃ 70•صفحہ 513
وَاِذَا مَسَّهُ الۡخَيۡرُ مَنُوۡعًا ۙ‏

اور جب پہنچتی ہے اسے اچھائی تو منع کرتا ہے (بخیلی کی وجہ سے)

آیت 2270:22
سورۃ 70•صفحہ 513
اِلَّا الۡمُصَلِّيۡنَۙ‏

مگر وہ نمازی

آیت 2370:23
سورۃ 70•صفحہ 513
الَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ دَآٮِٕمُوۡنَۙ‏

جو اپنی نمازوں پر پابندی کرنے والے ہیں

آیت 2470:24
سورۃ 70•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ فِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏

اور جو اپنے مالوں میں حق مقرر کرتے ہیں

آیت 2570:25
سورۃ 70•صفحہ 513
لِّلسَّآٮِٕلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِۙ‏

سائل (یعنی مانگنے والوں کیلئے) اور محروم کیلئے

آیت 2670:26
سورۃ 70•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ يُصَدِّقُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِۙ‏

اور جو تصدیق کرتے ہیں قیامت کے دن کی (یعنی یقین رکھتے ہیں)

آیت 2770:27
سورۃ 70•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَ​ۚ‏

اور وہ لوگ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں

آیت 2870:28
سورۃ 70•صفحہ 513
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَاۡمُوۡنٍ‏

بیشک ان کے رب کا عذاب امن کی چیز نہیں

آیت 2970:29
سورۃ 70•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ‏

اور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں

آیت 3070:30
سورۃ 70•صفحہ 513
اِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَ​ۚ‏

سوائے اپنی بیویوں اور جو ملکیت میں ان کی لونڈیاں ہیں، تو بیشک ان میں کوئی ملامت نہیں

آیت 3170:31
سورۃ 70•صفحہ 513
فَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَ​ۚ‏

تو جو اس کے علاوہ چاہے تو وہ حد سے بڑھنے والے ہیں

آیت 3270:32
سورۃ 70•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رٰعُوۡنَ ۙ‏

اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت (یعنی لحاظ) کرتے ہیں

آیت 3370:33
سورۃ 70•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِشَهٰدٰتِهِمۡ قَآٮِٕمُوۡنَ ۙ‏

اور جو اپنی شہادت پر قائم رہتے ہیں

آیت 3470:34
سورۃ 70•صفحہ 513
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَؕ‏

اور وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں

آیت 3570:35
سورۃ 70•صفحہ 513
اُولٰٓٮِٕكَ فِىۡ جَنّٰتٍ مُّكۡرَمُوۡنَؕ‏

یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہیں

آیت 3670:36
سورۃ 70•صفحہ 513
فَمَالِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا قِبَلَكَ مُهۡطِعِيۡنَۙ‏

تو کیا ہو گیا ہے کافروں کو؟ کہ وہ تیری طرف دوڑتے ہوئے آتے ہیں

آیت 3770:37
سورۃ 70•صفحہ 514
عَنِ الۡيَمِيۡنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِيۡنَ‏

دائیں سے اور بائیں سے گروہ کے گروہ

آیت 3870:38
سورۃ 70•صفحہ 514
اَيَطۡمَعُ كُلُّ امۡرِىءٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيۡمٍۙ‏

کیا امید رکھتا ہے ان میں سے ہر ایک، کہ وہ داخل کیا جائے گا نعمتوں والی جنت میں

آیت 3970:39
سورۃ 70•صفحہ 514
كَلَّا ؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّمَّا يَعۡلَمُوۡنَ‏

ہرگز نہیں، بے شک ہم نے پیدا کیا ہے انہیں جس چیز سے اسے وہ بھی جانتے ہیں

آیت 4070:40
سورۃ 70•صفحہ 514
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِرَبِّ الۡمَشٰرِقِ وَالۡمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوۡنَۙ‏

تو میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے رب کی بیشک ہم قادر ہیں

آیت 4170:41
سورۃ 70•صفحہ 514
عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ خَيۡرًا مِّنۡهُمۡۙ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَ‏

اس پر کہ انہیں بدل کر ان سے اچھے لوگ لے آئیں، اور ہم عاجز نہیں ہیں

آیت 4270:42
سورۃ 70•صفحہ 514
فَذَرۡهُمۡ يَخُوۡضُوۡا وَيَلۡعَبُوۡا حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَۙ‏

تو چھوڑ دو انہیں کہ فضولیات میں پڑے رہیں اور کھیلتے رہیں یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے

آیت 4370:43
سورۃ 70•صفحہ 514
يَوۡمَ يَخۡرُجُوۡنَ مِنَ الۡاَجۡدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمۡ اِلٰى نُصُبٍ يُّوۡفِضُوۡنَۙ‏

جس دن یہ نکلیں گے قبروں سے دوڑتے ہوئے، گویا کہ وہ (بتوں کے) تھان کی طرف دوڑ رہے ہوں

آیت 4470:44
سورۃ 70•صفحہ 514
خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الَّذِىۡ كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَ‏

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی، چھائی ہوئی ہو گی ان پر ذلت، یہ ہے وہ دن جسکا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

سورۃ 71

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 171:1
سورۃ 71•صفحہ 514
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖۤ اَنۡ اَنۡذِرۡ قَوۡمَكَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِيَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏

بیشک ہم نے بھیجا نوح کو ان کی قوم کی طرف، کہ (اے نوح!) تم ڈراؤ اپنی قوم کو اس سے پہلے کہ آجائے ان پے دردناک عذاب

آیت 271:2
سورۃ 71•صفحہ 514
قَالَ يٰقَوۡمِ اِنِّىۡ لَـكُمۡ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌۙ‏

کہا اے میری قوم! میں تمہارے لئے کھلا ڈرانیوالا ہوں

آیت 371:3
سورۃ 71•صفحہ 514
اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ وَاتَّقُوۡهُ وَاَطِيۡعُوۡنِۙ‏

کہ تم عبادت کرو اللہ کی، اور ڈرو اسی سے، اور اطاعت کرو میری

آیت 471:4
سورۃ 71•صفحہ 514
يَغۡفِرۡ لَـكُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِكُمۡ وَيُؤَخِّرۡكُمۡ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى​ؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُ​​ۘ لَوۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏

وہ مغفرت فرمائے گا تمہارے گناہوں کی اور مہلت (یعنی عمل کا موقع) دے گا تمہیں ایک وقت مقررہ (موت) تک، بیشک اللہ کا وعدہ جب آ جاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی، کاش کہ تم جانو

آیت 571:5
سورۃ 71•صفحہ 514
قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ دَعَوۡتُ قَوۡمِىۡ لَيۡلًا وَّنَهَارًا ۙ‏

کہا (نوح نے) اے میرے رب! بیشک میں نے دعوت دی اپنی قوم کو رات اور دن

آیت 671:6
سورۃ 71•صفحہ 514
فَلَمۡ يَزِدۡهُمۡ دُعَآءِىۡۤ اِلَّا فِرَارًا‏

تو میری دعوت سے یہ اور زیادہ فرار ہونے لگے

آیت 771:7
سورۃ 71•صفحہ 514
وَاِنِّىۡ كُلَّمَا دَعَوۡتُهُمۡ لِتَغۡفِرَ لَهُمۡ جَعَلُوۡۤا اَصَابِعَهُمۡ فِىۡۤ اٰذَانِهِمۡ وَاسۡتَغۡشَوۡا ثِيَابَهُمۡ وَاَصَرُّوۡا وَاسۡتَكۡبَرُوا اسۡتِكۡبَارًا​ ۚ‏

اور بیشک میں نے جب بھی بلایا انہیں تا کہ تو مغفرت فرما دے ان کی، انہوں نے ڈال لیں اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں، اور انہوں نے اوڑھ لیا اپنے کپڑوں کو (یعنی منہ چھپا لیا) اور اڑ گئے، اور بڑا تکبر کیا

آیت 871:8
سورۃ 71•صفحہ 515
ثُمَّ اِنِّىۡ دَعَوۡتُهُمۡ جِهَارًا ۙ‏

پھر میں نے دعوت دی انہیں کھلم کھلا

آیت 971:9
سورۃ 71•صفحہ 515
ثُمَّ اِنِّىۡۤ اَعۡلَـنۡتُ لَهُمۡ وَاَسۡرَرۡتُ لَهُمۡ اِسۡرَارًا ۙ‏

پھر میں نے دعوت دی انہیں اعلانیہ اور چپکے بھی

آیت 1071:10
سورۃ 71•صفحہ 515
فَقُلۡتُ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّكُمۡؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًا ۙ‏

تو میں نے کہا (کہ اے میری قوم!) مغفرت طلب کرو اپنے رب سے، بے شک وہ بڑا مغفرت کرنیوالا ہے

آیت 1171:11
سورۃ 71•صفحہ 515
يُّرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَيۡكُمۡ مِّدۡرَارًا ۙ‏

وہ بھیجے گا آسمان سے تم پر لگاتار بارش

آیت 1271:12
سورۃ 71•صفحہ 515
وَّيُمۡدِدۡكُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّبَنِيۡنَ وَيَجۡعَلۡ لَّـكُمۡ جَنّٰتٍ وَّيَجۡعَلۡ لَّـكُمۡ اَنۡهٰرًا ؕ‏

اور وہ (اللہ رب العزت) مدد کرے گا تمہاری مال اور اولاد سے اور بنائے گا تمہارے لئے باغات اور بنائے گا تمہارے لئے نہریں

آیت 1371:13
سورۃ 71•صفحہ 515
مَا لَـكُمۡ لَا تَرۡجُوۡنَ لِلّٰهِ وَقَارًا​ ۚ‏

تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم امید نہیں رکھتے اللہ صاحب وقار سے

آیت 1471:14
سورۃ 71•صفحہ 515
وَقَدۡ خَلَقَكُمۡ اَطۡوَارًا‏

اور یقیناً اسی نے پیدا کیا تمہیں طرح طرح سے

آیت 1571:15
سورۃ 71•صفحہ 515
اَلَمۡ تَرَوۡا كَيۡفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ۙ‏

کیا تم نہیں دیکھتے کہ کیسے پیدا کیا اللہ نے سات آسمانوں کو طبق در طبق (ایک کے اوپر دوسرا)

آیت 1671:16
سورۃ 71•صفحہ 515
وَّجَعَلَ الۡقَمَرَ فِيۡهِنَّ نُوۡرًا ۙ وَّجَعَلَ الشَّمۡسَ سِرَاجًا‏

اور بنایا ان (آسمانوں) میں چاند کو روشنی والا، اور بنایا سورج کو چراغ

آیت 1771:17
سورۃ 71•صفحہ 515
وَاللّٰهُ اَنۡۢبَتَكُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ نَبَاتًا ۙ‏

اور اللہ نے اگایا (یعنی پیدا کیا) تمہیں زمین سے (سبزہ) اگانے کی طرح

آیت 1871:18
سورۃ 71•صفحہ 515
ثُمَّ يُعِيۡدُكُمۡ فِيۡهَا وَيُخۡرِجُكُمۡ اِخۡرَاجًا‏

پھر وہ لوٹائے گا تمہیں اسی (زمین) میں، اور نکالے گا تمہیں اچھی طرح

آیت 1971:19
سورۃ 71•صفحہ 515
وَاللّٰهُ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ بِسَاطًا ۙ‏

اور اللہ نے بنایا تمہارے لئے زمین کو بچھونا

آیت 2071:20
سورۃ 71•صفحہ 515
لِّـتَسۡلُكُوۡا مِنۡهَا سُبُلًا فِجَاجًا‏

تا کہ تم چلو اس (زمین) کے کشادہ راستوں پر

آیت 2171:21
سورۃ 71•صفحہ 515
قَالَ نُوۡحٌ رَّبِّ اِنَّهُمۡ عَصَوۡنِىۡ وَاتَّبَعُوۡا مَنۡ لَّمۡ يَزِدۡهُ مَالُهٗ وَوَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًا​ ۚ‏

کہا نوحؑ نے اے میرے رب! بیشک انہوں نے نافرمانی کی میری اور اتباع کی ایسے لوگوں کی جن کے مال اور اولاد نے ان کو خسارے میں ہی زیادہ کیا

آیت 2271:22
سورۃ 71•صفحہ 515
وَمَكَرُوۡا مَكۡرًا كُبَّارًا​ ۚ‏

اور انہوں نے بڑا مکر کیا

آیت 2371:23
سورۃ 71•صفحہ 515
وَ قَالُوۡا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمۡ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّلَا سُوَاعًا  ۙ وَّ لَا يَغُوۡثَ وَيَعُوۡقَ وَنَسۡرًا​ ۚ‏

اور انہوں نے کہا کہ ہرگز نہ چھوڑنا اپنے معبودوں کو، اور ہرگز نہ چھوڑنا ودّ، اور سواع، اور یغوث، اور یعوق، اور نسر کو

آیت 2471:24
سورۃ 71•صفحہ 515
وَقَدۡ اَضَلُّوۡا كَثِيۡرًا​ ​ ۚ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا ضَلٰلًا‏

اور یقینا (ان پانچ بتوں نے) بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے (یا رب) تو اور زیادہ کر دے ان ظالموں کی گمراہی کو

آیت 2571:25
سورۃ 71•صفحہ 515
مِّمَّا خَطِٓيْئٰتِهِمۡ اُغۡرِقُوۡا فَاُدۡخِلُوۡا نَارًا  ۙ فَلَمۡ يَجِدُوۡا لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَنۡصَارًا‏

اپنی خطاؤں کیوجہ سے وہ غرق کئے گئے اور داخل کئے گئے آگ میں اور نہ پایا انہوں نے اپنے لئے اللہ کے سوا کوئی مددگار

آیت 2671:26
سورۃ 71•صفحہ 515
وَ قَالَ نُوۡحٌ رَّبِّ لَا تَذَرۡ عَلَى الۡاَرۡضِ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ دَيَّارًا‏

اور کہا نوح نے کہ اے میرے رب! تو نہ چھوڑ زمین پر کافروں کا کوئی گھر

آیت 2771:27
سورۃ 71•صفحہ 515
اِنَّكَ اِنۡ تَذَرۡهُمۡ يُضِلُّوۡا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوۡۤا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا‏

اگر تو چھوڑ دے گا انہیں تو یہ گمراہ کریں گے تیرے بندوں کو، اور یہ فاجر (گناہگار) اور کافر ہی پیدا کریں گے

آیت 2871:28
سورۃ 71•صفحہ 515
رَبِّ اغۡفِرۡلِىۡ وَلِـوَالِدَىَّ وَلِمَنۡ دَخَلَ بَيۡتِىَ مُؤۡمِنًا وَّلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِؕ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا تَبَارًا‏

اے میرے رب! تو مغفرت فرما میری اور میرے والدین اور جو داخل ہوئے میرے گھر میں ایمان کی حالت میں اور (تمام) مومن مردوں اور مؤمنہ عورتوں کی، اور ظالموں کی تباہی تو اور زیادہ فرما

سورۃ 72

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 172:1
سورۃ 72•صفحہ 516
قُلۡ اُوۡحِىَ اِلَىَّ اَنَّهُ اسۡتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الۡجِنِّ فَقَالُوۡۤا اِنَّا سَمِعۡنَا قُرۡاٰنًاعَجَبًا ۙ‏

آپ کہہ دیجئے کہ مجھ وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (قرآن) سنا اور کہا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے

آیت 272:2
سورۃ 72•صفحہ 516
يَّهۡدِىۡۤ اِلَى الرُّشۡدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ​ ؕ وَلَنۡ نُّشۡرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًا ۙ‏

(جو) رہنمائی کرتا ہے سیدھی راہ کی تو ہم اس پر ایمان لے آئے اور ہم ہرگز شریک نہیں کریں گے اپنے رب کے ساتھ کسی کو

آیت 372:3
سورۃ 72•صفحہ 516
وَّاَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّلَا وَلَدًا ۙ‏

اور بیشک اعلیٰ ہے بزرگی ہمارے رب کی نہیں بنائیں اس نے بیوی اور نہ ہی اولاد

آیت 472:4
سورۃ 72•صفحہ 516
وَّ اَنَّهٗ كَانَ يَقُوۡلُ سَفِيۡهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًا ۙ‏

اور بیشک کہتا ہے ہم میں کا بیوقوف اللہ پر جھوٹی بات (کہ اسے اولاد ہے)

آیت 572:5
سورۃ 72•صفحہ 516
وَّاَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ تَقُوۡلَ الۡاِنۡسُ وَالۡجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا ۙ‏

اور بیشک ہمارا یقین تو یہ تھا کہ ہرگز نہیں کہیں گے انسان اور جنات اللہ پر جھوٹی بات

آیت 672:6
سورۃ 72•صفحہ 516
وَّاَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الۡاِنۡسِ يَعُوۡذُوۡنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الۡجِنِّ فَزَادُوۡهُمۡ رَهَقًا ۙ‏

اور بیشک چند انسانوں میں کے لوگ پناہ طلب کیا کرتے ہیں جنوں کے لوگوں سے، جس سے ان (جنوں) کی سرکشی اور زیادہ ہو جاتی ہے

آیت 772:7
سورۃ 72•صفحہ 516
وَّاَنَّهُمۡ ظَنُّوۡا كَمَا ظَنَنۡتُمۡ اَنۡ لَّنۡ يَّبۡعَثَ اللّٰهُ اَحَدًا ۙ‏

اور بیشک انہوں نے (انسانوں نے) گمان کر رکھا تھا جس طرح تم (جنوں) نے گمان کر لیا تھا کہ اللہ کسی (رسول) کو نہیں بھیجے گا

آیت 872:8
سورۃ 72•صفحہ 516
وَّاَنَّا لَمَسۡنَا السَّمَآءَ فَوَجَدۡنٰهَا مُلِئَتۡ حَرَسًا شَدِيۡدًا وَّشُهُبًا ۙ‏

اور بیشک ہم پہنچے آسمان کو تو ہم نے پایا اسے بھرا ہوا سخت پہریدار اور شعلوں سے

آیت 972:9
سورۃ 72•صفحہ 516
وَّاَنَّا كُنَّا نَقۡعُدُ مِنۡهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمۡعِ​ ؕ فَمَنۡ يَّسۡتَمِعِ الۡاٰنَ يَجِدۡ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًا ۙ‏

اور (اس قرآن سے پہلے) ہم بیٹھا کرتے تھے اسکے (سننے کے) ٹھکانوں پے، تو جو سننا چاہتا ہے اب وہ پاتا ہے اپنے لئے ایک شعلہ گھات میں

آیت 1072:10
سورۃ 72•صفحہ 516
وَّاَنَّا لَا نَدۡرِىۡۤ اَشَرٌّ اُرِيۡدَ بِمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ اَمۡ اَرَادَ بِهِمۡ رَبُّهُمۡ رَشَدًا ۙ‏

اور ہم نہیں جانتے کہ زمین والوں کے ساتھ کسی برائی کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کے رب کا ارادہ ہے ان کے ساتھ بھلائی کا

آیت 1172:11
سورۃ 72•صفحہ 516
وَّاَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوۡنَ وَمِنَّا دُوۡنَ ذٰلِكَ​ؕ كُنَّا طَرَآٮِٕقَ قِدَدًا ۙ‏

اور بیشک ہم میں بعض نیکوکار ہیں اور بعض اس کے علاوہ ہیں، ہم مختلف طریقوں پر ہیں

آیت 1272:12
سورۃ 72•صفحہ 516
وَّاَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ نُّعۡجِزَ اللّٰهَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَنۡ نُّعۡجِزَهٗ هَرَبًا ۙ‏

اور ہمارا یقین ہے کہ ہم ہرگز عاجز نہیں کر سکتے اللہ کو زمین میں، اور ہم ہرگز عاجز نہیں کر سکتے اسے بھاگ کر

آیت 1372:13
سورۃ 72•صفحہ 516
وَّاَنَّا لَمَّا سَمِعۡنَا الۡهُدٰٓى اٰمَنَّا بِهٖ​ ؕ فَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِرَبِّهٖ فَلَا يَخَافُ بَخۡسًا وَّلَا رَهَقًا ۙ‏

اور بیشک جب ہم نے سنی ہدایت (کی بات) تو ہم ایمان لے آئے اس پر، اور جو ایمان لائے گا اپنے رب پر تو نہیں ہو گا خوف اسے کسی کمی اور نہ ظلم کا

آیت 1472:14
سورۃ 72•صفحہ 516
وَّاَنَّا مِنَّا الۡمُسۡلِمُوۡنَ وَمِنَّا الۡقٰسِطُوۡنَ​ؕ فَمَنۡ اَسۡلَمَ فَاُولٰٓٮِٕكَ تَحَرَّوۡا رَشَدًا‏

اور ہم میں بعض فرمانبردار ہیں اور ہم میں بعض نافرمان بھی ہیں، تو جو فرمانبردار ہوا تو وہی ہیں جنہوں نے تلاش لیا سیدھا راستہ

آیت 1572:15
سورۃ 72•صفحہ 516
وَاَمَّا الۡقٰسِطُوۡنَ فَكَانُوۡا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا ۙ‏

اور جو نافرمان ہیں تو وہ جہنم کے ایندھن ہیں

آیت 1672:16
سورۃ 72•صفحہ 517
وَّاَنْ لَّوِ اسۡتَقَامُوۡا عَلَى الطَّرِيۡقَةِ لَاَسۡقَيۡنٰهُمۡ مَّآءً غَدَقًا ۙ‏

اور اگر (مکہ والے) قائم رہتے سیدھے راستے پر، تو یقیناً ہم انہیں سیراب کرتے ڈھیروں پانی (یعنی رزق) سے

آیت 1772:17
سورۃ 72•صفحہ 517
لِّنَفۡتِنَهُمۡ فِيۡهِ​ ؕ وَمَنۡ يُّعۡرِضۡ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّهٖ يَسۡلُكۡهُ عَذَابًا صَعَدًا ۙ‏

تا کہ ہم آزمائیں انہیں اسمیں (خوشحالی سے) اور جو اعراض کرے گا اپنے رب کے ذکر سے تو ڈالے گا اللہ اسے سخت عذاب میں

آیت 1872:18
سورۃ 72•صفحہ 517
وَّاَنَّ الۡمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدۡعُوۡا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًا ۙ‏

اور بیشک مسجدیں اللہ کیلئے ہیں، تو تم مت پکارو اللہ کے ساتھ کسی کو

آیت 1972:19
سورۃ 72•صفحہ 517
وَّاَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبۡدُ اللّٰهِ يَدۡعُوۡهُ كَادُوۡا يَكُوۡنُوۡنَ عَلَيۡهِ لِبَدًا ؕ‏

اور جب کھڑا ہوا اللہ کا بندہ (رسول اللہ) اسے پکارنے کیلئے تو قریب تھا کہ یہ (کافر) اس پر ٹوٹ پڑیں

آیت 2072:20
سورۃ 72•صفحہ 517
قُلۡ اِنَّمَاۤ اَدۡعُوۡا رَبِّىۡ وَلَاۤ اُشۡرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا‏

کہئے میں تو صرف اپنے رب کو پکارتا ہوں، اور نہیں شریک ٹھہراتا میں اسکے ساتھ کسی کو

آیت 2172:21
سورۃ 72•صفحہ 517
قُلۡ اِنِّىۡ لَاۤ اَمۡلِكُ لَـكُمۡ ضَرًّا وَّلَا رَشَدًا‏

کہہ دیجئے میں نہیں مالک تمہارے لئے کسی نقصان یا نفعے کا

آیت 2272:22
سورۃ 72•صفحہ 517
قُلۡ اِنِّىۡ لَنۡ يُّجِيۡرَنِىۡ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ  ۙ وَّلَنۡ اَجِدَ مِنۡ دُوۡنِهٖ مُلۡتَحَدًا ۙ‏

کہہ دیجئے ہرگز نہیں بچا سکتا مجھے اللہ سے کوئی اور میں ہرگز نہیں پا سکتا اس کے سوا کوئی پناہ

آیت 2372:23
سورۃ 72•صفحہ 517
اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِسٰلٰتِهٖ​ ؕ وَمَنۡ يَّعۡصِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ؕ‏

(مجھے) پہونچادینا ہے (حکم) اللہ کی طرف سے اور اسکے پیغامات، اور جو نافرمانی کریگا اللہ اور اسکے رسول کی، تو بے شک اس کیلئے جہنم کی آگ ہے، رہے گاوہ اسمیں ہمیشہ

آیت 2472:24
سورۃ 72•صفحہ 517
حَتّٰٓى اِذَا رَاَوۡا مَا يُوۡعَدُوۡنَ فَسَيَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ اَضۡعَفُ نَاصِرًا وَّاَقَلُّ عَدَدًا‏

یہاں تک کہ جب وہ دیکھ لیں اسے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے (تو یقین ہو گا) تو جلد وہ جان لیں گے کہ کس کا مددگار کمزور اور کس کی تعداد کم ہے

آیت 2572:25
سورۃ 72•صفحہ 517
قُلۡ اِنۡ اَدۡرِىۡۤ اَقَرِيۡبٌ مَّا تُوۡعَدُوۡنَ اَمۡ يَجۡعَلُ لَهٗ رَبِّىۡۤ اَمَدًا‏

کہئے مجھے نہیں معلوم کیا قریب ہے (قیامت) جس کا وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے، یا بندی ہے اس کیلئے میرے رب نے کوئی مہلت

آیت 2672:26
سورۃ 72•صفحہ 517
عٰلِمُ الۡغَيۡبِ فَلَا يُظۡهِرُ عَلٰى غَيۡبِهٖۤ اَحَدًا ۙ‏

وہ غیب کا جاننے والا ہے اور نہیں ظاہر کرتا ہے وہ اپنے غیب کو کسی پر

آیت 2772:27
سورۃ 72•صفحہ 517
اِلَّا مَنِ ارۡتَضٰى مِنۡ رَّسُوۡلٍ فَاِنَّهٗ يَسۡلُكُ مِنۡۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهٖ رَصَدًا ۙ‏

سوائے جس رسول سے وہ راضی ہو، تو بیشک وہ لگا دیتا ہے اس (رسول) کے آگے سے اور اس کے پیچھے سے (فرشتوں کو) پہرے دار

آیت 2872:28
سورۃ 72•صفحہ 517
لِّيَـعۡلَمَ اَنۡ قَدۡ اَبۡلَغُوۡا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمۡ وَاَحَاطَ بِمَا لَدَيۡهِمۡ وَاَحۡصٰى كُلَّ شَىۡءٍ عَدَدًا‏

تا کہ جان لے (اللہ) کہ یقینا انہوں نے پہنچا دیا اپنے رب کے پیغام اور احاطہ کر رکھا ہے ان کے پاس (کی چیزوں) کو، اور شمار کر رکھا ہے ہر چیز کو عدد بَعدد

سورۃ 73

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 173:1
سورۃ 73•صفحہ 517
يٰۤاَيُّهَا الۡمُزَّمِّلُۙ‏

اے چادر اوڑھنے والے

آیت 273:2
سورۃ 73•صفحہ 517
قُمِ الَّيۡلَ اِلَّا قَلِيۡلًا ۙ‏

قیام کریں رات کو (تہجد کی نماز میں) تھوڑا

آیت 373:3
سورۃ 73•صفحہ 517
نِّصۡفَهٗۤ اَوِ انْقُصۡ مِنۡهُ قَلِيۡلًا ۙ‏

آدھی رات یا اس سے بھی کچھ کم کر لیں

آیت 473:4
سورۃ 73•صفحہ 517
اَوۡ زِدۡ عَلَيۡهِ وَرَتِّلِ الۡقُرۡاٰنَ تَرۡتِيۡلًا ؕ‏

یا زیادہ کر لیں اس پر، اور قرآن کو پڑھیں ٹھہر ٹھہر کر

آیت 573:5
سورۃ 73•صفحہ 518
اِنَّا سَنُلۡقِىۡ عَلَيۡكَ قَوۡلًا ثَقِيۡلًا‏

بیشک عنقریب ہم ڈالیں گے تجھ پر ایک بھاری بات (قرآن)

آیت 673:6
سورۃ 73•صفحہ 518
اِنَّ نَاشِئَةَ الَّيۡلِ هِىَ اَشَدُّ وَطۡـاً وَّاَقۡوَمُ قِيۡلًا ؕ‏

بیشک رات کا اٹھنا شدید روندنیوالا ہے، اور بات کو بہت درست طریقے سے رکھنے والا بھی ہے

آیت 773:7
سورۃ 73•صفحہ 518
اِنَّ لَـكَ فِى النَّهَارِ سَبۡحًا طَوِيۡلًا ؕ‏

بیشک تجھے دن میں بہت مشغولیت رہتی ہے

آیت 873:8
سورۃ 73•صفحہ 518
وَاذۡكُرِ اسۡمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلۡ اِلَيۡهِ تَبۡتِيۡلًا ؕ‏

تو ذکر کیا کرو اپنے رب کے نام کا، اور متوجہ ہو جاؤ سب سے کٹ کر اس کی طرف اچھی طرح

آیت 973:9
سورۃ 73•صفحہ 518
رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذۡهُ وَكِيۡلًا‏

وہ رب ہے مشرق اور مغرب کا، نہیں ہے کوئی معبود اسکے سوا تو تم اسی کو بناؤ اپنا کارساز

آیت 1073:10
سورۃ 73•صفحہ 518
وَاصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَاهۡجُرۡهُمۡ هَجۡرًا جَمِيۡلًا‏

اور صبر کرو اس پر جو کچھ (کافر) کہتے ہیں، اور چھوڑ دو انہیں اچھی طرح

آیت 1173:11
سورۃ 73•صفحہ 518
وَذَرۡنِىۡ وَالۡمُكَذِّبِيۡنَ اُولِى النَّعۡمَةِ وَمَهِّلۡهُمۡ قَلِيۡلًا‏

اور چھوڑ دو مجھے اور ان جھٹلانیوالوں نعمت والوں کو اور مہلت دو انہیں تھوڑی

آیت 1273:12
سورۃ 73•صفحہ 518
اِنَّ لَدَيۡنَاۤ اَنۡـكَالًا وَّجَحِيۡمًا ۙ‏

بیشک ہمارے پاس بیڑیاں اور جہنم ہیں

آیت 1373:13
سورۃ 73•صفحہ 518
وَّطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّعَذَابًا اَلِيۡمًا‏

اور کھانا ہے (حلق میں) اٹکنے والا، اور دردناک عذاب ہے

آیت 1473:14
سورۃ 73•صفحہ 518
يَوۡمَ تَرۡجُفُ الۡاَرۡضُ وَالۡجِبَالُ وَكَانَتِ الۡجِبَالُ كَثِيۡبًا مَّهِيۡلًا‏

جس دن کانپ اٹھیں گے زمین اور پہاڑ، اور ہو جائیں گے پہاڑ ریت کے ٹیلوں کی طرح

آیت 1573:15
سورۃ 73•صفحہ 518
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ رَسُوۡلًا ۙ شَاهِدًا عَلَيۡكُمۡ كَمَاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ رَسُوۡلًا ؕ‏

(اے کافر) بیشک ہم نے بھیجا تمہاری طرف رسول کو (جو) گواہی دینے والا ہے تم پر، جیسا کہ ہم نے بھیجا تھا فرعون کی طرف رسول (موسیٰؑ کو)

آیت 1673:16
سورۃ 73•صفحہ 518
فَعَصٰى فِرۡعَوۡنُ الرَّسُوۡلَ فَاَخَذۡنٰهُ اَخۡذًا وَّبِيۡلًا‏

تو نافرمانی کی فرعون نے رسول کی، تو ہم نے پکڑا اسے سخت پکڑ میں اور وبال (مصیبت) میں

آیت 1773:17
سورۃ 73•صفحہ 518
فَكَيۡفَ تَتَّقُوۡنَ اِنۡ كَفَرۡتُمۡ يَوۡمًا يَّجۡعَلُ الۡوِلۡدَانَ شِيۡبَا  ۖ‏

تو کیسے تم بچو گے اس دن جسکا تم نے انکار کیا وہ (قیامت کا دن) بنا دیگا بچوں کو بوڑھا

آیت 1873:18
سورۃ 73•صفحہ 518
اۨلسَّمَآءُ مُنۡفَطِرٌ ۢ بِهٖ​ؕ كَانَ وَعۡدُهٗ مَفۡعُوۡلًا‏

آسمان پھٹ جائے گا اس (کی ہولناکی) سے اسکا وعدہ ہو کر رہے گا

آیت 1973:19
سورۃ 73•صفحہ 518
اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ​ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا‏

بیشک یہ نصیحت ہے، تو جو چاہے بنالے اپنے رب کی طرف راستہ

آیت 2073:20
سورۃ 73•صفحہ 518
اِنَّ رَبَّكَ يَعۡلَمُ اَنَّكَ تَقُوۡمُ اَدۡنىٰ مِنۡ ثُلُثَىِ الَّيۡلِ وَ نِصۡفَهٗ وَثُلُثَهٗ وَطَآٮِٕفَةٌ مِّنَ الَّذِيۡنَ مَعَكَ​ؕ وَاللّٰهُ يُقَدِّرُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ​ؕ عَلِمَ اَنۡ لَّنۡ تُحۡصُوۡهُ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡ​ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ​ؕ عَلِمَ اَنۡ سَيَكُوۡنُ مِنۡكُمۡ مَّرۡضٰى​ۙ وَاٰخَرُوۡنَ يَضۡرِبُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ يَبۡتَغُوۡنَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ​ۙ وَاٰخَرُوۡنَ يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ۖ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَيَسَّرَ مِنۡهُ​ ۙ وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَقۡرِضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا​ ؕ وَمَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِكُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ تَجِدُوۡهُ عِنۡدَ اللّٰهِ هُوَ خَيۡرًا وَّاَعۡظَمَ اَجۡرًا​ ؕ وَاسۡتَغۡفِرُوا اللّٰهَ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ قیام کرتے ہیں (تہجد میں) قریب دو تہائی رات میں، اور آدھی رات میں، اور ایک تہائی رات میں، اور اس جماعت کو بھی جو آپ کے ساتھ ہے اور اللہ ہی مقرر کرتا ہے رات اور دن کو، وہ جانتا ہے کہ تم ہرگز شمار نہیں کر سکو گے اسے (یعنی رات گزرنے کا اندازہ) تو اس نے قبول کی تمہاری توبہ، تو تم پڑھو جو میسر ہو قرآن میں سے وہ جانتا ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے، اور بعض زمین میں چل پھر کر تلاش کر رہے ہوں گے اللہ کا فضل (یعنی روزی) اور دوسرے جنگ لڑ رہے ہوں گے اللہ کے راستے میں، تو تم پڑھو جو میسر ہو اس (قرآن) میں سے، اور قائم کرو نماز اور ادا کرو زکوٰۃ، اور اللہ کو بہتر قرض دو (خیرات اور صدقات کے ذریعے) اور جو تم آگے بھیجو گے اپنے لئے خیر (کے کام) میں سے، تم پاؤ گے اسے اللہ کے پاس بہتر اور اجر عظیم، اور مغفرت طلب کرو اللہ سے، بیشک اللہ غفور اور رحیم ہے

سورۃ 74

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 174:1
سورۃ 74•صفحہ 519
يٰۤاَيُّهَا الۡمُدَّثِّرُۙ‏

اے کپڑا اوڑھنے والے

آیت 274:2
سورۃ 74•صفحہ 519
قُمۡ فَاَنۡذِرۡۙ‏

کھڑے ہو جاؤ اور ڈراؤ (اہل مکہ کو)

آیت 374:3
سورۃ 74•صفحہ 519
وَرَبَّكَ فَكَبِّرۡۙ‏

اور اپنے رب کی تکبیر (یعنی بڑائی) بیان کرو

آیت 474:4
سورۃ 74•صفحہ 519
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡۙ‏

اپنے کپڑوں کو پاک رکھا کرو

آیت 574:5
سورۃ 74•صفحہ 519
وَالرُّجۡزَ فَاهۡجُرۡۙ‏

(بتوں کی) ناپاکی کو چھوڑ دو

آیت 674:6
سورۃ 74•صفحہ 519
وَلَا تَمۡنُنۡ تَسۡتَكۡثِرُۙ‏

اور احسان کر کے زیادہ لینے کی خواہش نہ کرو

آیت 774:7
سورۃ 74•صفحہ 519
وَ لِرَبِّكَ فَاصۡبِرۡؕ‏

اور اپنے رب (کی راہ) میں صبر کرو

آیت 874:8
سورۃ 74•صفحہ 519
فَاِذَا نُقِرَ فِى النَّاقُوۡرِۙ‏

تو جب پھونکا جائے گا صور میں

آیت 974:9
سورۃ 74•صفحہ 519
فَذٰلِكَ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّوۡمٌ عَسِيۡرٌۙ‏

تو وہ دن بڑا سخت دن ہو گا

آیت 1074:10
سورۃ 74•صفحہ 519
عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ غَيۡرُ يَسِيۡرٍ‏

کافروں پر آسان نہ ہو گا (وہ دن قیامت کا ہو گا)

آیت 1174:11
سورۃ 74•صفحہ 519
ذَرۡنِىۡ وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيۡدًا ۙ‏

چھوڑ دو مجھے اور میں نے پیدا کیا ہے (اس ولید بن مغیرہ کو) اکیلا

آیت 1274:12
سورۃ 74•صفحہ 519
وَّجَعَلۡتُ لَهٗ مَالًا مَّمۡدُوۡدًا ۙ‏

اور میں نے عطا کیا ہے اسے بہت سا مال

آیت 1374:13
سورۃ 74•صفحہ 519
وَّبَنِيۡنَ شُهُوۡدًا ۙ‏

اور اولاد حاضر رہنے والی

آیت 1474:14
سورۃ 74•صفحہ 519
وَّمَهَّدتُّ لَهٗ تَمۡهِيۡدًا ۙ‏

اور میں نے اسے خوب تیاری سے دیا ہے

آیت 1574:15
سورۃ 74•صفحہ 519
ثُمَّ يَطۡمَعُ اَنۡ اَزِيۡدَ  ۙ‏

پھر وہ امید رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں

آیت 1674:16
سورۃ 74•صفحہ 519
كَلَّا ؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰيٰتِنَا عَنِيۡدًا ؕ‏

ہرگز نہیں، بیشک وہ ہماری آیتوں کا مخالف ہے

آیت 1774:17
سورۃ 74•صفحہ 519
سَاُرۡهِقُهٗ صَعُوۡدًا ؕ‏

عنقریب میں اسے (جہنم کی) چڑھائی پے چڑھاؤں گا

آیت 1874:18
سورۃ 74•صفحہ 519
اِنَّهٗ فَكَّرَ وَقَدَّرَۙ‏

بیشک اس نے غور کیا اور اندازہ کیا

آیت 1974:19
سورۃ 74•صفحہ 519
فَقُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَۙ‏

تو مارا جائے وہ کیسا اس نے اندازہ کیا

آیت 2074:20
سورۃ 74•صفحہ 519
ثُمَّ قُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَۙ‏

پھر وہ مارا جائے، کیسا اس نے اندازہ کیا

آیت 2174:21
سورۃ 74•صفحہ 519
ثُمَّ نَظَرَۙ‏

پھر اس نے دیکھا

آیت 2274:22
سورۃ 74•صفحہ 519
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَۙ‏

پھر تیوری چڑھائی اور منہ بنایا

آیت 2374:23
سورۃ 74•صفحہ 519
ثُمَّ اَدۡبَرَ وَاسۡتَكۡبَرَۙ‏

پھر پیچھے ہٹا اور تکبر کیا

آیت 2474:24
سورۃ 74•صفحہ 519
فَقَالَ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ يُّؤۡثَرُۙ‏

تو (نبی کا پیغام سن کر) کہنے لگا یہ تو صرف جادو ہے چلا آتا ہوا

آیت 2574:25
سورۃ 74•صفحہ 519
اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا قَوۡلُ الۡبَشَرِؕ‏

یہ تو صرف انسانی کلام ہے

آیت 2674:26
سورۃ 74•صفحہ 519
سَاُصۡلِيۡهِ سَقَرَ‏

عنقریب میں داخل کروں گا اسے سقر (یعنی دوزخ) میں

آیت 2774:27
سورۃ 74•صفحہ 519
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سَقَرُؕ‏

اور تمہیں کیا معلوم کہ سقر کیا ہے

آیت 2874:28
سورۃ 74•صفحہ 519
لَا تُبۡقِىۡ وَ لَا تَذَرُ​ۚ‏

نہ وہ باقی رکھتی ہے نہ چھوڑتی ہے

آیت 2974:29
سورۃ 74•صفحہ 519
لَـوَّاحَةٌ لِّلۡبَشَرِ​ۖ​ۚ‏

جھلسا دے گی انسان کو

آیت 3074:30
سورۃ 74•صفحہ 519
عَلَيۡهَا تِسۡعَةَ عَشَرَؕ‏

اس پر انیس (فرشتے مقرر) ہیں

آیت 3174:31
سورۃ 74•صفحہ 519
وَمَا جَعَلۡنَاۤ اَصۡحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓٮِٕكَةً​ وَّمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ اِلَّا فِتۡنَةً لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ۙ لِيَسۡتَيۡقِنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ وَيَزۡدَادَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِيۡمَانًا​ وَّلَا يَرۡتَابَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ​ۙ وَلِيَقُوۡلَ الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ وَّالۡكٰفِرُوۡنَ مَاذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا ​ؕ كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ ​ؕ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُوۡدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ ​ؕ وَمَا هِىَ اِلَّا ذِكۡرٰى لِلۡبَشَرِ‏

اور ہم نے بنایا ہے دوزخ کے داروغہ فرشتوں کو، اور ہم نے بنائی ہے ان کی تعداد کو آزمائش کافروں کے لئے (19 کیوں اور بیس کیوں نہیں؟) تا کہ یقین کریں وہ لوگ جو اہل کتاب ہیں، اور زیادہ ہو ایمان ان لوگوں کا جو ایمان والے ہیں، اور شک میں نہ پڑیں اہل کتاب اور مؤمنین، اور کہیں گے وہ (منافقین) جن کے دلوں میں بیماری ہے اور کافر بھی، کہ کیا ارادہ ہے اللہ کا اس مثال سے؟ اسی طرح اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے، اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے، اور نہیں جانتا تمہارے رب کی فوج کو اس کے سوا کوئی، یہ نصیحت ہے انسانوں کیلئے

آیت 3274:32
سورۃ 74•صفحہ 520
كَلَّا وَالۡقَمَرِۙ‏

ہرگز نہیں، قسم ہے چاند کی

آیت 3374:33
سورۃ 74•صفحہ 520
وَالَّيۡلِ اِذۡ اَدۡبَرَۙ‏

اور قسم ہے رات کی جب وہ پیچھے جائے

آیت 3474:34
سورۃ 74•صفحہ 520
وَالصُّبۡحِ اِذَاۤ اَسۡفَرَۙ‏

قسم ہے صبح کی جب وہ روشن ہو جائے

آیت 3574:35
سورۃ 74•صفحہ 520
اِنَّهَا لَاِحۡدَى الۡكُبَرِۙ‏

بیشک وہ (جہنم) بڑی چیزوں میں سے ایک ہے

آیت 3674:36
سورۃ 74•صفحہ 520
نَذِيۡرًا لِّلۡبَشَرِۙ‏

ڈرانیوالی ہے (وہ) انسانوں کو

آیت 3774:37
سورۃ 74•صفحہ 520
لِمَنۡ شَآءَ مِنۡكُمۡ اَنۡ يَّتَقَدَّمَ اَوۡ يَتَاَخَّرَؕ‏

جو چاہے تم میں سے آگے بڑھے (ایمان میں) یا جو چاہے تم میں سے پیچھے ہٹے

آیت 3874:38
سورۃ 74•صفحہ 520
كُلُّ نَفۡسٍ ۢ بِمَا كَسَبَتۡ رَهِيۡنَةٌ ۙ‏

ہر شخص جو اس نے کمایا وہ گروی (یعنی ضمانت) ہے

آیت 3974:39
سورۃ 74•صفحہ 520
اِلَّاۤ اَصۡحٰبَ الۡيَمِيۡنِۛ ؕ‏

سوائے دائیں ہاتھ والوں کے

آیت 4074:40
سورۃ 74•صفحہ 520
فِىۡ جَنّٰتٍ ۛ يَتَسَآءَلُوۡنَۙ‏

(جو جنتی ہوں گے وہ) جنت میں سوال کریں گے

آیت 4174:41
سورۃ 74•صفحہ 520
عَنِ الۡمُجۡرِمِيۡنَۙ‏

مجرموں سے

آیت 4274:42
سورۃ 74•صفحہ 520
مَا سَلَـكَكُمۡ فِىۡ سَقَرَ‏

(کہ) کس چیز نے داخل کیا تمہیں دوزخ میں؟

آیت 4374:43
سورۃ 74•صفحہ 520
قَالُوۡا لَمۡ نَكُ مِنَ الۡمُصَلِّيۡنَۙ‏

وہ کہیں گے ہم نہیں تھے نمازی (یعنی دنیا میں غافل تھے)

آیت 4474:44
سورۃ 74•صفحہ 520
وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ الۡمِسۡكِيۡنَۙ‏

اور ہم کھانا نہیں کھلاتے تھے مسکینوں کو

آیت 4574:45
سورۃ 74•صفحہ 520
وَكُنَّا نَخُوۡضُ مَعَ الۡخَـآٮِٕضِيۡنَۙ‏

اور ہم بحث کیا کرتے تھے بحث کرنیوالوں کے ساتھ (گمراہی کی حمایت میں)

آیت 4674:46
سورۃ 74•صفحہ 520
وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِۙ‏

اور ہم جھٹلایا کرتے تھے قیامت کے دن کو

آیت 4774:47
سورۃ 74•صفحہ 520
حَتّٰٓى اَتٰٮنَا الۡيَقِيۡنُؕ‏

یہاں تک کہ آگئی ہمیں موت

آیت 4874:48
سورۃ 74•صفحہ 520
فَمَا تَنۡفَعُهُمۡ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِيۡنَؕ‏

تو نفع نہ دے گی انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش

آیت 4974:49
سورۃ 74•صفحہ 520
فَمَا لَهُمۡ عَنِ التَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِيۡنَۙ‏

تو کیا ہو گیا ہے انہیں، کہ نصیحت سے وہ اعراض کر رہے ہیں

آیت 5074:50
سورۃ 74•صفحہ 520
كَاَنَّهُمۡ حُمُرٌ مُّسۡتَنۡفِرَةٌ ۙ‏

گویا کہ وہ گدھے ہیں بدکے ہوئے

آیت 5174:51
سورۃ 74•صفحہ 520
فَرَّتۡ مِنۡ قَسۡوَرَةٍ ؕ‏

جو فرار ہوتے ہیں شیر سے

آیت 5274:52
سورۃ 74•صفحہ 520
بَلۡ يُرِيۡدُ كُلُّ امۡرِىٴٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّؤۡتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةً ۙ‏

بلکہ چاہتا ہے ہر ایک ان میں سے، کہ اسے عطا کی جائیں کھلی کتابیں (کہ بغیر عمل تمہاری مغفرت ہے)

آیت 5374:53
سورۃ 74•صفحہ 520
كَلَّا ​ؕ بَلۡ لَّا يَخَافُوۡنَ الۡاٰخِرَةَ ؕ‏

ہرگز نہیں بلکہ یہ خوف نہیں رکھتے قیامت کا

آیت 5474:54
سورۃ 74•صفحہ 520
كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذۡكِرَةٌ​ ۚ‏

ہرگز نہیں، بیشک یہ (قرآن) نصیحت ہے

آیت 5574:55
سورۃ 74•صفحہ 520
فَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗ ؕ‏

تو جو چاہے نصیحت حاصل کرے اس (قرآن) سے

آیت 5674:56
سورۃ 74•صفحہ 520
وَمَا يَذۡكُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ​ ؕ هُوَ اَهۡلُ التَّقۡوٰى وَاَهۡلُ الۡمَغۡفِرَةِ‏

اور نصیحت وہی حاصل کرتا ہے جسے اللہ چاہتا ہے، وہی ہے بچانیوالا اور وہی ہے مغفرت کرنیوالا

سورۃ 75

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 175:1
سورۃ 75•صفحہ 520
لَاۤ اُقۡسِمُ بِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِۙ‏

میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی

آیت 275:2
سورۃ 75•صفحہ 520
وَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالنَّفۡسِ اللَّوَّامَةِؕ‏

اور میں قسم کھاتا ہوں اپنے نفس پر ملامت کرنے والوں کی

آیت 375:3
سورۃ 75•صفحہ 520
اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَهٗؕ‏

کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم (دوبارہ) ہرگز نہیں جمع کریں گے اس کی ہڈیاں

آیت 475:4
سورۃ 75•صفحہ 521
بَلٰى قٰدِرِيۡنَ عَلٰٓى اَنۡ نُّسَوِّىَ بَنَانَهٗ‏

کیوں نہیں؟ ہم قادر ہیں اس پر کہ درست کر دیں اس کی پور کو (ہر ایک جوڑ کو)

آیت 575:5
سورۃ 75•صفحہ 521
بَلۡ يُرِيۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِيَفۡجُرَ اَمَامَهٗ​ۚ‏

بلکہ انسان چاہتا ہے کہ نافرمانی کرتا جائے آگے آگے

آیت 675:6
سورۃ 75•صفحہ 521
يَسۡـَٔـلُ اَيَّانَ يَوۡمُ الۡقِيٰمَةِؕ‏

پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا؟

آیت 775:7
سورۃ 75•صفحہ 521
فَاِذَا بَرِقَ الۡبَصَرُۙ‏

تو جب (آئے گی قیامت تو) پتھرا جائیں گی نگاہیں

آیت 875:8
سورۃ 75•صفحہ 521
وَخَسَفَ الۡقَمَرُۙ‏

اور بے نور ہو جائے گا چاند

آیت 975:9
سورۃ 75•صفحہ 521
وَجُمِعَ الشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُۙ‏

اور جمع کر دیئے جائیں گے سورج اور چاند

آیت 1075:10
سورۃ 75•صفحہ 521
يَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍ اَيۡنَ الۡمَفَرُّ​ ۚ‏

کہے گا انسان اس دن کہ کہاں فرار ہوں (قیامت کی ہولناکی کیوجہ سے)

آیت 1175:11
سورۃ 75•صفحہ 521
كَلَّا لَا وَزَرَؕ‏

ہرگز نہیں، کوئی پناہ نہیں

آیت 1275:12
سورۃ 75•صفحہ 521
اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡمُسۡتَقَرُّ ؕ‏

تمہارے رب کے پاس ہی پناہ ہے

آیت 1375:13
سورۃ 75•صفحہ 521
يُنَبَّؤُا الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَؕ‏

بتایا جائے گا انسان کو اس دن جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا ہو گا

آیت 1475:14
سورۃ 75•صفحہ 521
بَلِ الۡاِنۡسَانُ عَلٰى نَفۡسِهٖ بَصِيۡرَةٌ ۙ‏

بلکہ انسان اپنے آپ پے خود گواہ ہو گا

آیت 1575:15
سورۃ 75•صفحہ 521
وَّلَوۡ اَلۡقٰى مَعَاذِيۡرَهٗؕ‏

اور اگرچہ وہ ڈالے گا اپنا عذر (بہانہ)

آیت 1675:16
سورۃ 75•صفحہ 521
لَا تُحَرِّكۡ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهٖؕ‏

(اے نبیؑ) آپ حرکت نہ دیں اپنی زبان کو کہ آپ جلدی کریں اس (قرآن کو پڑھنے) میں

آیت 1775:17
سورۃ 75•صفحہ 521
اِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهٗ وَقُرۡاٰنَهٗۚ  ۖ‏

بیشک ہم پر ہے اس کا جمع کرنا اور اس کا پڑھانا

آیت 1875:18
سورۃ 75•صفحہ 521
فَاِذَا قَرَاۡنٰهُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَهٗ​ۚ‏

ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اتباع کریں اس کے پڑھنے کی

آیت 1975:19
سورۃ 75•صفحہ 521
ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهٗؕ‏

پھر بیشک ہم پر (ذمے داری) ہے اس کے بیان کی

آیت 2075:20
سورۃ 75•صفحہ 521
كَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ ۙ‏

ہرگز نہیں بلکہ تم محبت رکھتے ہو جلدی ملنے والی (دنیا) کی

آیت 2175:21
سورۃ 75•صفحہ 521
وَتَذَرُوۡنَ الۡاٰخِرَةَ ؕ‏

اور چھوڑ دیتے ہو آخرت کو

آیت 2275:22
سورۃ 75•صفحہ 521
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۙ‏

بعض چہرے اس دن تازہ ہوں گے

آیت 2375:23
سورۃ 75•صفحہ 521
اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ​ ۚ‏

اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے

آیت 2475:24
سورۃ 75•صفحہ 521
وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍۢ بَاسِرَةٌ ۙ‏

اور بعض چہرے اس دن اداس ہوں گے

آیت 2575:25
سورۃ 75•صفحہ 521
تَظُنُّ اَنۡ يُّفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ؕ‏

گمان کر رہے ہوں گے (کافر) کہ معاملہ کیا جائے گا ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والا

آیت 2675:26
سورۃ 75•صفحہ 521
كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِىَۙ‏

ہرگز نہیں جب پہنچ جاتی ہے (روح) حلق کو

آیت 2775:27
سورۃ 75•صفحہ 521
وَقِيۡلَ مَنۡ رَاقٍۙ‏

اور کہا جاتا ہے کہ کوئی جھاڑ پھونک کرنیوالا ہے

آیت 2875:28
سورۃ 75•صفحہ 521
وَّظَنَّ اَنَّهُ الۡفِرَاقُۙ‏

اور یقین ہو جاتا ہے کہ جدائی کا وقت ہے

آیت 2975:29
سورۃ 75•صفحہ 521
وَالۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ‏

اور لپٹ جاتی ہے پنڈلی (دوسری) پنڈلی سے

آیت 3075:30
سورۃ 75•صفحہ 521
اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡمَسَاقُؕ‏

(اب) تیرے رب کی طرف ہی چلنا ہے

آیت 3175:31
سورۃ 75•صفحہ 521
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰىۙ‏

تو نہ اس نے تصدیق کی نہ نماز پڑھی (دنیا میں ابو جہل نے)

آیت 3275:32
سورۃ 75•صفحہ 521
وَلٰڪِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىۙ‏

اور لیکن جھٹلایا اور منہ پھیرا

آیت 3375:33
سورۃ 75•صفحہ 521
ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ يَتَمَطّٰىؕ‏

پھر چلا گیا اپنے گھر والوں کے پاس اتراتا ہوا

آیت 3475:34
سورۃ 75•صفحہ 521
اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىۙ‏

بہت تباہی ہو تیری اور بہت تباہی ہو تیری

آیت 3575:35
سورۃ 75•صفحہ 521
ثُمَّ اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىؕ‏

پھر بہت تباہی ہو تیری اور بہت تباہی ہو تیری

آیت 3675:36
سورۃ 75•صفحہ 521
اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ يُّتۡرَكَ سُدًىؕ‏

کیا سمجھتا ہے انسان کہ (اسے) چھوڑ دیا جائے گا سدا؟

آیت 3775:37
سورۃ 75•صفحہ 521
اَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةً مِّنۡ مَّنِىٍّ يُّمۡنٰىۙ‏

کیا وہ ایک نطفہ (یعنی قطرہ) نہ تھا منی کا جو ٹپکایا گیا؟ (ماں کے پیٹ میں)

آیت 3875:38
سورۃ 75•صفحہ 521
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ‏

پھر لوتھڑا ہوا پھر پیدا کیا اور درست کیا

آیت 3975:39
سورۃ 75•صفحہ 521
فَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ‏

پھر بنایا اس سے جوڑا مذکر اور مؤنث (یعنی نر اور مادہ جو اللہ نے چاہا)

آیت 4075:40
سورۃ 75•صفحہ 521
اَلَيۡسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يُّحۡـىِۦَ الۡمَوۡتٰى‏

کیا وہ (اللہ) نہیں اس پر قادر کہ زندہ کر دے مردے کو؟

سورۃ 76

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 176:1
سورۃ 76•صفحہ 522
هَلۡ اَتٰى عَلَى الۡاِنۡسَانِ حِيۡنٌ مِّنَ الدَّهۡرِ لَمۡ يَكُنۡ شَيۡـًٔـا مَّذۡكُوۡرًا‏

یقیناً آیا ہے انسان پر زمانے میں سے ایک ایسا زمانہ کہ وہ قابل ذکر بھی نہ تھا

آیت 276:2
سورۃ 76•صفحہ 522
اِنَّا خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ نُّطۡفَةٍ اَمۡشَاجٍۖ نَّبۡتَلِيۡهِ فَجَعَلۡنٰهُ سَمِيۡعًۢا بَصِيۡرًا‏

بیشک ہم نے پیدا کیا انسان کو (مرد اور عورت کے پانی سے) ملے ہوئے نطفے سے، اسے آزمانے کے لئے، تو ہم نے بنایا اسے سننے اور دیکھنے والا

آیت 376:3
سورۃ 76•صفحہ 522
اِنَّا هَدَيۡنٰهُ السَّبِيۡلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوۡرًا‏

بیشک ہم نے ہدایت دے دی ہے اسے سیدھے راستے کی، چاہے تو وہ شکرگزار بنے، اور چاہے تو ناشکرا بنے

آیت 476:4
سورۃ 76•صفحہ 522
اِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ سَلٰسِلَا۟ وَاَغۡلٰلًا وَّسَعِيۡرًا‏

بیشک ہم نے تیار کر رکھی ہے کافروں کے لئے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی آگ

آیت 576:5
سورۃ 76•صفحہ 522
اِنَّ الۡاَبۡرَارَ يَشۡرَبُوۡنَ مِنۡ كَاۡسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوۡرًا​ۚ‏

بیشک نیک لوگ پییں گے اس جام سے جس میں ملاوٹ ہوگی کافور کی

آیت 676:6
سورۃ 76•صفحہ 522
عَيۡنًا يَّشۡرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ يُفَجِّرُوۡنَهَا تَفۡجِيۡرًا‏

وہ ایک چشمہ ہے، جس سے پییں گے اللہ کے بندے، کھولے جائیں گے اسے (جدھر چاہیں گے)

آیت 776:7
سورۃ 76•صفحہ 522
يُوۡفُوۡنَ بِالنَّذۡرِ وَيَخَافُوۡنَ يَوۡمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسۡتَطِيۡرًا‏

(یہ ان کیلئے ہو گا جو) پوری کرتے ہیں نذر، اور ڈرتے ہیں اس دن سے جس کی برائی پھیل جائے گی

آیت 876:8
سورۃ 76•صفحہ 522
وَيُطۡعِمُوۡنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسۡكِيۡنًا وَّيَتِيۡمًا وَّاَسِيۡرًا‏

اور جو کھلاتے ہیں کھانا اس (اللہ) کی محبت میں مسکین کو، یتیم کو، اور قیدیوں کو

آیت 976:9
سورۃ 76•صفحہ 522
اِنَّمَا نُطۡعِمُكُمۡ لِـوَجۡهِ اللّٰهِ لَا نُرِيۡدُ مِنۡكُمۡ جَزَآءً وَّلَا شُكُوۡرًا‏

(یہ سمجھ کر کے) ہم کھلاتے ہیں تمہیں رضاء کے لئے اللہ کی، ہم نہیں چاہتے ہیں تم سے کوئی بدلہ اور نہ شکرگزاری

آیت 1076:10
سورۃ 76•صفحہ 522
اِنَّا نَخَافُ مِنۡ رَّبِّنَا يَوۡمًا عَبُوۡسًا قَمۡطَرِيۡرًا‏

بیشک ہم خوف رکھتے ہیں اپنے رب سے، اس دن کا جو اداسی اور سختی والا ہے

آیت 1176:11
سورۃ 76•صفحہ 522
فَوَقٰٮهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الۡيَوۡمِ وَ لَقّٰٮهُمۡ نَضۡرَةً وَّسُرُوۡرًا​ۚ‏

تو بچالے گا انہیں اللہ اس دن کی برائی سے، اور ڈالے گا ان پر تازگی اور خوشی

آیت 1276:12
سورۃ 76•صفحہ 522
وَجَزٰٮهُمۡ بِمَا صَبَرُوۡا جَنَّةً وَّحَرِيۡرًا ۙ‏

اور ان کا بدلہ ان کے صبر کیوجہ سے ہو گا جنت اور ریشمی لباس

آیت 1376:13
سورۃ 76•صفحہ 522
مُّتَّكِـِٕـيۡنَ فِيۡهَا عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ​ۚ لَا يَرَوۡنَ فِيۡهَا شَمۡسًا وَّلَا زَمۡهَرِيۡرًا​ۚ‏

ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے اس میں مسندوں پر، نہیں دیکھیں گے اس میں سورج (کی تپش) اور نہ ٹھنڈک (کی تکلیف)

آیت 1476:14
سورۃ 76•صفحہ 522
وَدَانِيَةً عَلَيۡهِمۡ ظِلٰلُهَا وَذُلِّلَتۡ قُطُوۡفُهَا تَذۡلِيۡلًا‏

اور قریب ہوں گے ان پر سائے اور قریب ہوں گے پھلوں کے گچھے بہت قریب

آیت 1576:15
سورۃ 76•صفحہ 522
وَيُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِاٰنِيَةٍ مِّنۡ فِضَّةٍ وَّاَكۡوَابٍ كَانَتۡ قَوَارِيۡرَا۟ ۙ‏

اور پھیرے (یعنی پیش کیے) جائیں گے ان پر چاندی کے برتنوں اور ان پیالوں کو جو ہوں گے شیشے کے

آیت 1676:16
سورۃ 76•صفحہ 522
قَوَارِيۡرَا۟ مِنۡ فِضَّةٍ قَدَّرُوۡهَا تَقۡدِيۡرًا‏

شیشے چاندی کے ہوں گے، جن کی بناوٹ بہترین ہوں گی

آیت 1776:17
سورۃ 76•صفحہ 522
​ ​ وَيُسۡقَوۡنَ فِيۡهَا كَاۡسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنۡجَبِيۡلًا ۚ‏

اور پلائے جائیں گے انہیں اس میں (وہ) جام جن کی ملاوٹ زنجبیل کی ہو گی

آیت 1876:18
سورۃ 76•صفحہ 522
عَيۡنًا فِيۡهَا تُسَمّٰى سَلۡسَبِيۡلًا‏

ایک چشمہ ہے اس (جنت) میں جس کا نام سلسبیل ہے

آیت 1976:19
سورۃ 76•صفحہ 523
وَيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَ​ۚ اِذَا رَاَيۡتَهُمۡ حَسِبۡتَهُمۡ لُـؤۡلُـؤًا مَّنۡثُوۡرًا‏

ان کے اردگرد وہ کم سن بچے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں، جب تم انہیں دیکھو گے تو گمان کرو گے کہ وہ موتی ہیں بکھرے ہوئے

آیت 2076:20
سورۃ 76•صفحہ 523
وَاِذَا رَاَيۡتَ ثَمَّ رَاَيۡتَ نَعِيۡمًا وَّمُلۡكًا كَبِيۡرًا‏

اور جب تم دیکھو گے اور پھر دیکھو گے تو نعمت (ہی نعمت) اور بڑی بادشاہت (پاؤ گے)

آیت 2176:21
سورۃ 76•صفحہ 523
عٰلِيَهُمۡ ثِيَابُ سُنۡدُسٍ خُضۡرٌ وَّاِسۡتَبۡرَقٌ​ وَّحُلُّوۡۤا اَسَاوِرَ مِنۡ فِضَّةٍ ​ۚوَسَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ شَرَابًا طَهُوۡرًا‏

اعلیٰ ہوں گے ان کے کپڑے پتلے ہرے ریشم اور موٹے ریشم کے، اور پہنایا جائے گا انہیں کنگن چاندی کا، اور پلائے گا انہیں ان کا رب پاکیزہ شراب

آیت 2276:22
سورۃ 76•صفحہ 523
اِنَّ هٰذَا كَانَ لَـكُمۡ جَزَآءً وَّكَانَ سَعۡيُكُمۡ مَّشۡكُوۡرًا‏

(کہا جائے گا) یہ ہے تمہارے لئے بدلہ، اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی (جو تو نے دنیا میں کی)

آیت 2376:23
سورۃ 76•صفحہ 523
اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ الۡقُرۡاٰنَ تَنۡزِيۡلًا ۚ‏

بیشک ہم نے نازل کیا ہے تم پر قرآن تھوڑا تھوڑا

آیت 2476:24
سورۃ 76•صفحہ 523
فَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعۡ مِنۡهُمۡ اٰثِمًا اَوۡ كَفُوۡرًا​ۚ‏

تو تم جمے رہو اپنے رب کے حکم پر، اور نہ اطاعت کرو ان میں سے کسی گناہگار یا ناشکرے کی

آیت 2576:25
سورۃ 76•صفحہ 523
وَاذۡكُرِ اسۡمَ رَبِّكَ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا ۚ  ۖ‏

اور یاد کرو اپنے رب کا نام صبح اور شام

آیت 2676:26
سورۃ 76•صفحہ 523
وَمِنَ الَّيۡلِ فَاسۡجُدۡ لَهٗ وَسَبِّحۡهُ لَيۡلًا طَوِيۡلًا‏

اور رات میں سجدے کرو اس کے سامنے، اور تسبیح کیا کرو اس کی رات میں دیر تک

آیت 2776:27
سورۃ 76•صفحہ 523
اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ يُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ وَيَذَرُوۡنَ وَرَآءَهُمۡ يَوۡمًا ثَقِيۡلًا‏

بیشک یہ لوگ چاہتے ہیں جلدی (یعنی دنیا) کو، اور چھوڑ دیتے ہیں اپنے پیچھے بھاری دن (قیامت) کو

آیت 2876:28
سورۃ 76•صفحہ 523
نَحۡنُ خَلَقۡنٰهُمۡ وَشَدَدۡنَاۤ اَسۡرَهُمۡ​ۚ وَاِذَا شِئۡنَا بَدَّلۡنَاۤ اَمۡثَالَهُمۡ تَبۡدِيۡلًا‏

ہم نے ان (کافر) کو پیدا کیا اور ہم نے مضبوط بنائے ان کے جوڑ، اور جب ہم چاہیں ان جیسے کسی اور سے بدل لائیں گے

آیت 2976:29
سورۃ 76•صفحہ 523
اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ​ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا‏

بیشک یہ (قرآن) نصیحت ہے، تو جو چاہے بنالے اپنے رب کی طرف راستہ

آیت 3076:30
سورۃ 76•صفحہ 523
وَمَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا  ۖ‏

اور تم لوگوں کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا مگر یہ کہ اللہ ہی چاہے بیشک اللہ علم والا حکمت والا ہے

آیت 3176:31
سورۃ 76•صفحہ 523
يُّدۡخِلُ مَنۡ يَّشَآءُ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ​ؕ وَالظّٰلِمِيۡنَ اَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا‏

وہ داخل کرتا ہے جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں، اور ظالموں کے لئے اس نے تیار کر رکھا ہے دردناک عذاب

سورۃ 77

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 177:1
سورۃ 77•صفحہ 523
وَالۡمُرۡسَلٰتِ عُرۡفًا ۙ‏

بھیجی جانیوالی خوش کن ہواؤں کی قسم

آیت 277:2
سورۃ 77•صفحہ 523
فَالۡعٰصِفٰتِ عَصۡفًا ۙ‏

پھر سخت آندھی کی قسم

آیت 377:3
سورۃ 77•صفحہ 523
وَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًا ۙ‏

اور بکھیرنے والی ہواؤں کی قسم

آیت 477:4
سورۃ 77•صفحہ 523
فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًا ۙ‏

(حق اور باطل میں) فرق کرنیوالے کی قسم

آیت 577:5
سورۃ 77•صفحہ 523
فَالۡمُلۡقِيٰتِ ذِكۡرًا ۙ‏

اور وحی لانیوالے فرشتوں کی قسم

آیت 677:6
سورۃ 77•صفحہ 523
عُذۡرًا اَوۡ نُذۡرًا ۙ‏

عذر کرو یا ڈرو

آیت 777:7
سورۃ 77•صفحہ 523
اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌ ؕ‏

جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے، وہ یقیناً واقع ہونے والی ہے

آیت 877:8
سورۃ 77•صفحہ 523
فَاِذَا النُّجُوۡمُ طُمِسَتۡۙ‏

جب ستارے مٹادیئے جائیں گے

آیت 977:9
سورۃ 77•صفحہ 523
وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡۙ‏

اور جب آسمان پھٹ جائے گا

آیت 1077:10
سورۃ 77•صفحہ 524
وَاِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡۙ‏

اور جب پہاڑ اڑادیئے جائیں گے

آیت 1177:11
سورۃ 77•صفحہ 524
وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡؕ‏

اور جب رسولوں کو وقت مقرر پر لایا جائے گا

آیت 1277:12
سورۃ 77•صفحہ 524
لِاَىِّ يَوۡمٍ اُجِّلَتۡؕ‏

کس دن کی تاخیر ہے؟

آیت 1377:13
سورۃ 77•صفحہ 524
لِيَوۡمِ الۡفَصۡلِ​ۚ‏

فیصلے کے دن کی

آیت 1477:14
سورۃ 77•صفحہ 524
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِؕ‏

اور (اے نبیؑ) تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

آیت 1577:15
سورۃ 77•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 1677:16
سورۃ 77•صفحہ 524
اَلَمۡ نُهۡلِكِ الۡاَوَّلِيۡنَؕ‏

کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کیا؟

آیت 1777:17
سورۃ 77•صفحہ 524
ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ الۡاٰخِرِيۡنَ‏

پھر ہم لے آئے ان کے بعد پچھلوں کو

آیت 1877:18
سورۃ 77•صفحہ 524
كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

اسی طرح ہم کرتے ہیں (سلوک) مجرموں کے ساتھ

آیت 1977:19
سورۃ 77•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 2077:20
سورۃ 77•صفحہ 524
اَلَمۡ نَخۡلُقۡكُّمۡ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۙ‏

کیا ہم نے پیدا نہیں کیا تمہیں گھٹیا پانی سے؟

آیت 2177:21
سورۃ 77•صفحہ 524
فَجَعَلۡنٰهُ فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍۙ‏

پھر ہم نے بنایا اسے محفوظ جگہ (پیٹ) میں

آیت 2277:22
سورۃ 77•صفحہ 524
اِلٰى قَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ‏

ایک وقت مقررہ تک

آیت 2377:23
سورۃ 77•صفحہ 524
فَقَدَرۡنَا ۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ‏

پھر ہم نے اندازہ کیا اور ہم بہتر اندازہ کرنے والے ہیں

آیت 2477:24
سورۃ 77•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 2577:25
سورۃ 77•صفحہ 524
اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ كِفَاتًا ۙ‏

کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟

آیت 2677:26
سورۃ 77•صفحہ 524
اَحۡيَآءً وَّاَمۡوَاتًا ۙ‏

زندوں کو اور مردوں کو بھی

آیت 2777:27
سورۃ 77•صفحہ 524
وَّجَعَلۡنَا فِيۡهَا رَوَاسِىَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسۡقَيۡنٰكُمۡ مَّآءً فُرَاتًا ؕ‏

اور ہم نے بنائے اس میں بلند پہاڑ، اور ہم نے پلایا تمہیں میٹھا پانی

آیت 2877:28
سورۃ 77•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 2977:29
سورۃ 77•صفحہ 524
اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ​ۚ‏

چلو اس (دوزخ) کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

آیت 3077:30
سورۃ 77•صفحہ 524
اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِىۡ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ‏

چلو اس سائے کی طرف جس کی تین شاخیں ہیں

آیت 3177:31
سورۃ 77•صفحہ 524
لَّا ظَلِيۡلٍ وَّلَا يُغۡنِىۡ مِنَ اللَّهَبِؕ‏

وہ سایہ نہ ہو گا اور نہ بچا سکے گا شعلے سے

آیت 3277:32
سورۃ 77•صفحہ 524
اِنَّهَا تَرۡمِىۡ بِشَرَرٍ كَالۡقَصۡرِ​ۚ‏

بیشک (جہنم) پھینکیں گی چنگاریاں جو محل کے برابر ہوں گی

آیت 3377:33
سورۃ 77•صفحہ 524
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ ؕ‏

گویا کہ وہ زرد اونٹ ہوں

آیت 3477:34
سورۃ 77•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 3577:35
سورۃ 77•صفحہ 524
هٰذَا يَوۡمُ لَا يَنۡطِقُوۡنَۙ‏

یہ وہ دن ہے کہ (مجرمین) بول بھی نہ سکیں گے

آیت 3677:36
سورۃ 77•صفحہ 524
وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَـعۡتَذِرُوۡنَ‏

اور نہیں اجازت دی جائے گی انہیں معذرت کی

آیت 3777:37
سورۃ 77•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 3877:38
سورۃ 77•صفحہ 524
هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ​ۚ جَمَعۡنٰكُمۡ وَالۡاَوَّلِيۡنَ‏

یہ فیصلے کا دن ہے ہم جمع کریں گے تمہیں اور اگلوں کو

آیت 3977:39
سورۃ 77•صفحہ 524
فَاِنۡ كَانَ لَـكُمۡ كَيۡدٌ فَكِيۡدُوۡنِ‏

تو اگر تمہارے پاس کوئی چال ہو تو چل لو

آیت 4077:40
سورۃ 77•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 4177:41
سورۃ 77•صفحہ 524
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ ظِلٰلٍ وَّعُيُوۡنٍۙ‏

بیشک متقین سایوں میں، اور چشموں میں ہوں گے

آیت 4277:42
سورۃ 77•صفحہ 524
وَّفَوَاكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ‏

اور ان میووں میں جن کی وہ خواہش کریں

آیت 4377:43
سورۃ 77•صفحہ 524
كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيْٓئًا ۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

کھاؤ اور پیو مزے سے اس کے سبب جو تم عمل کیا کرتے تھے

آیت 4477:44
سورۃ 77•صفحہ 524
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

بیشک اسی طرح ہم بدلہ دیں گے نیکی کرنیوالوں کو

آیت 4577:45
سورۃ 77•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 4677:46
سورۃ 77•صفحہ 524
كُلُوۡا وَتَمَتَّعُوۡا قَلِيۡلًا اِنَّكُمۡ مُّجۡرِمُوۡنَ‏

کھاؤ اور فائدہ اٹھا لو تھوڑا، بیشک تم لوگ مجرم ہو

آیت 4777:47
سورۃ 77•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 4877:48
سورۃ 77•صفحہ 524
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ ارۡكَعُوۡا لَا يَرۡكَعُوۡنَ‏

اور جب کہا جاتا ہے ان سے کہ رکوع کرو تو وہ رکوع نہیں کرتے ہیں

آیت 4977:49
سورۃ 77•صفحہ 524
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ‏

تباہی ہو گی اس دن جھٹلانے والوں کی

آیت 5077:50
سورۃ 77•صفحہ 524
فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَهٗ يُؤۡمِنُوۡنَ‏

تو اس (قرآن کی) بات کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے؟