پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام پارے (All Juz)پارہ 28 • 137 آیات • صفحات 489 تا 506

قد سمع الله

Juz 28

سورۃ 58

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 158:1
سورۃ 58•صفحہ 489
قَدۡ سَمِعَ اللّٰهُ قَوۡلَ الَّتِىۡ تُجَادِلُكَ فِىۡ زَوۡجِهَا وَ تَشۡتَكِىۡۤ اِلَى اللّٰهِ ​ۖ وَاللّٰهُ يَسۡمَعُ تَحَاوُرَكُمَا​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌ ۢ بَصِيۡرٌ‏

یقیناً سن لی اللہ نے (خولہ بنت ثعلبہ کی) بات جو تم سے اپنے شوہر کے بارے میں جھگڑ رہی تھی، اور شکایت کر رہی تھی اللہ کے سامنے، اور اللہ سن رہا تھا تم دونوں کی بات بیشک اللہ سننے اور دیکھنے والا ہے

آیت 258:2
سورۃ 58•صفحہ 489
اَلَّذِيۡنَ يُظٰهِرُوۡنَ مِنۡكُمۡ مِّنۡ نِّسَآٮِٕهِمۡ مَّا هُنَّ اُمَّهٰتِهِمۡ​ؕ اِنۡ اُمَّهٰتُهُمۡ اِلَّا الّٰٓـىِٔۡ وَلَدۡنَهُمۡ​ؕ وَاِنَّهُمۡ لَيَقُوۡلُوۡنَ مُنۡكَرًا مِّنَ الۡقَوۡلِ وَزُوۡرًا​ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَعَفُوٌّ غَفُوۡرٌ‏

جو لوگ ظہار کرتے ہیں تم میں سے اپنی بیویوں سے (بیویوں کو ماں جیسی کہہ دیتے ہیں) وہ ان کی مائیں نہیں ہیں، ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے انہیں پیدا کیا، اور بیشک اس طرح کی باتیں کہنا ناپسندیدہ اور جھوٹ ہے، اور بیشک اللہ غفور اور رحیم ہے

آیت 358:3
سورۃ 58•صفحہ 489
وَالَّذِيۡنَ يُظٰهِرُوۡنَ مِنۡ نِّسَآٮِٕهِمۡ ثُمَّ يَعُوۡدُوۡنَ لِمَا قَالُوۡا فَتَحۡرِيۡرُ رَقَبَةٍ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّتَمَآسَّا​ ؕ ذٰ لِكُمۡ تُوۡعَظُوۡنَ بِهٖ​ ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ‏

اور جو لوگ ظہار کریں اپنی بیویوں سے، پھر وہ رجوع کر لیں اپنی ان باتوں سے جو انہوں نے کہی، تو ایک غلام آزاد کرے (بیوی سے) ملنے سے پہلے، اس کے ذریعے تمہیں نصیحت کی جاتی ہے، اور اللہ باخبر ہے اس سے جو تم کرتے ہو

آیت 458:4
سورۃ 58•صفحہ 489
فَمَنۡ لَّمۡ يَجِدۡ فَصِيَامُ شَهۡرَيۡنِ مُتَتَابِعَيۡنِ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّتَمَآسَّاؕ فَمَنۡ لَّمۡ يَسۡتَطِعۡ فَاِطۡعَامُ سِتِّيۡنَ مِسۡكِيۡنًا​ؕ ذٰلِكَ لِتُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ​ؕ وَتِلۡكَ حُدُوۡدُ اللّٰهِ​ؕ وَلِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابٌ اَلِیْمٌ‏

تو جو شخص نہ پائے (غلام) تو وہ روزے رکھے دو مہینے لگاتار قبل اس کے کہ دونوں (میاں بیوی) ملیں، اور جس شخص کو یہ طاقت بھی نہ ہو تو وہ کھانا کھلائے ساٹھ مسکینوں کو، یہ اس لئے ہے تاکہ تم ایمان رکھو اللہ اور اس کے رسول پر، اور یہ اللہ کے حدود ہیں، اور کافروں کیلئے عذاب ہے دردناک

آیت 558:5
سورۃ 58•صفحہ 489
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُحَآدُّوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ كُبِتُوۡا كَمَا كُبِتَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ​ وَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ​ ؕ وَ لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ​ ۚ‏

بیشک جو لوگ مخالفت کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی، وہ ذلیل کئے جائیں گے جیسے ذلیل کئے گئے ان سے پہلے کے لوگ، اور یقیناً ہم نے نازل کی ہیں واضح آیتیں، اور کافروں کیلئے گھٹیا عذاب ہے

آیت 658:6
سورۃ 58•صفحہ 489
يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِيۡعًا فَيُنَبِّئُهُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا​ ؕ اَحۡصٰٮهُ اللّٰهُ وَنَسُوۡهُ​ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ​‏

جس دن اللہ (قبر سے) اٹھائے گا ان سب کو پھر بتائے گا انہیں جو عمل انہوں نے کئے، اللہ نے شمار رکھا ہے اسے اور وہ بھول گئے ہیں، اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے

آیت 758:7
سورۃ 58•صفحہ 489
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ​ؕ مَا يَكُوۡنُ مِنۡ نَّجۡوٰى ثَلٰثَةٍ اِلَّا هُوَ رَابِعُهُمۡ وَلَا خَمۡسَةٍ اِلَّا هُوَ سَادِسُهُمۡ وَلَاۤ اَدۡنٰى مِنۡ ذٰ لِكَ وَلَاۤ اَكۡثَرَ اِلَّا هُوَ مَعَهُمۡ اَيۡنَ مَا كَانُوۡا​ۚ ثُمَّ يُنَبِّئُهُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، جب ہوتے ہیں مشورے میں تین لوگ تو وہ (یعنی اللہ رب العزت) ان کا چوتھا ہوتا ہے اور جب پانچ ہوتے ہیں وہ (اللہ) ان کا چھٹا ہوتا ہے، اور چاہے اس سے کم ہوں یا زیادہ وہ (اللہ) ان کے ساتھ ہوتا ہے چاہے وہ جہاں بھی ہوں، پھر وہ بتائے گا انہیں جو عمل وہ کیا کرتے تھے قیامت کے دن، بیشک اللہ ہر چیز کو جانتا ہے

آیت 858:8
سورۃ 58•صفحہ 490
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ نُهُوۡا عَنِ النَّجۡوٰى ثُمَّ يَعُوۡدُوۡنَ لِمَا نُهُوۡا عَنۡهُ وَيَتَنٰجَوۡنَ بِالۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ وَمَعۡصِيَتِ الرَّسُوۡلِ وَاِذَا جَآءُوۡكَ حَيَّوۡكَ بِمَا لَمۡ يُحَيِّكَ بِهِ اللّٰهُۙ وَيَقُوۡلُوۡنَ فِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ لَوۡلَا يُعَذِّبُنَا اللّٰهُ بِمَا نَقُوۡلُ​ؕ حَسۡبُهُمۡ جَهَنَّمُ​ۚ يَصۡلَوۡنَهَا​ۚ فَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏

کیا تو نے نہیں دیکھا جنہیں منع کیا گیا تھا (کانا پھوسی کے) مشورے سے پھر وہ دوبارہ کرنے لگے اسے جس سے انہیں منع کیا گیا تھا اور وہ کانا پھوسی کرتے ہیں گناہ کی اور زیادتی کی اور نافرمانی کی رسول کی، اور جب تیرے پاس آتے ہیں تو سلام کرتے ہیں ایسا جیسا اللہ نے تجھے نہیں کیا (السَّامُ عَلَیْکُمْ: تم پر موت ہو) اور وہ کہتے ہیں اپنے دل میں کہ کیوں سزا نہیں دیتا ہمیں اللہ اس پر جو ہم کہتے ہیں، ان کیلئے جہنم کافی ہے جس میں یہ داخل ہوں گے، تو وہ برا ٹھکانہ ہے

آیت 958:9
سورۃ 58•صفحہ 490
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا تَنَاجَيۡتُمۡ فَلَا تَـتَـنَاجَوۡا بِالۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ وَمَعۡصِيَتِ الرَّسُوۡلِ وَتَنَاجَوۡا بِالۡبِرِّ وَالتَّقۡوٰى​ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِىۡۤ اِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ‏

اے وہ لوگ جو ایمان لائے ہو جب تم (کسی معاملے میں رسول اللہ سے) مشورہ کرو تو تم نہ کرو مشورہ گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی (کی باتوں) کا، بلکہ تم مشورہ کرو نیکی اور تقویٰ کی باتوں پر اور ڈرو اللہ سے جس کی طرف تم (قیامت کے دن) جمع کئے جاؤ گے

آیت 1058:10
سورۃ 58•صفحہ 490
اِنَّمَا النَّجۡوٰى مِنَ الشَّيۡطٰنِ لِيَحۡزُنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَلَيۡسَ بِضَآرِّهِمۡ شَيۡـًٔـا اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ​ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ‏

یقیناً کانا پھوسی شیطانی (عمل) ہے (یہودی اور منافقین سلئے کرتے ہیں) تاکہ غم پہونچے ایمان والوں کو اور (جبکہ) نہیں وہ ضرر پہونچا سکتے کچھ بھی سوائے اللہ کے حکم سے، اور اللہ ہی پر توکل کرنا چاہئے ایمان والوں کو

آیت 1158:11
سورۃ 58•صفحہ 490
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا قِيۡلَ لَـكُمۡ تَفَسَّحُوۡا فِى الۡمَجٰلِسِ فَافۡسَحُوۡا يَفۡسَحِ اللّٰهُ لَـكُمۡ​ ۚ وَاِذَا قِيۡلَ انْشُزُوۡا فَانْشُزُوۡا يَرۡفَعِ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ ۙ وَالَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ دَرَجٰتٍ ​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ‏

اے ایمان والو! جب کہا جائے تم سے کہ جگہ بناؤ (دوسروں کیلئے) مجلسوں میں، تو تم جگہ بناؤ اللہ جگہ بنائے گا تمہارے لئے، اور جب کہا جائے کھڑے ہو جاؤ تو تم کھڑے ہو جاؤ اللہ بلند کر دے گا ایمان والوں کے تم میں سے اور اور ان لوگوں کے درجے جنہیں علم عطا کیا گیا، اور اللہ باخبر ہے تمہارے اس عمل سے جو تم کرتے ہو

آیت 1258:12
سورۃ 58•صفحہ 490
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نَاجَيۡتُمُ الرَّسُوۡلَ فَقَدِّمُوۡا بَيۡنَ يَدَىۡ نَجۡوٰٮكُمۡ صَدَقَةً  ​ؕ ذٰ لِكَ خَيۡرٌ لَّكُمۡ وَاَطۡهَرُ ​ؕ فَاِنۡ لَّمۡ تَجِدُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اے ایمان والو! جب تم مشورہ کرو رسول سے (کسی معاملے میں) تو تم کچھ صدقہ کرو اپنے مشورے سے پہلے، یہ بہتر ہے تمہارے لئے اور پاکیزہ ہے، تو اگر (صدقہ) نہ پاؤ تو بیشک اللہ غفور (اور) رحیم ہے

آیت 1358:13
سورۃ 58•صفحہ 490
ءَاَشۡفَقۡتُمۡ اَنۡ تُقَدِّمُوۡا بَيۡنَ يَدَىۡ نَجۡوٰٮكُمۡ صَدَقٰتٍ​ ؕ فَاِذۡ لَمۡ تَفۡعَلُوۡا وَتَابَ اللّٰهُ عَلَيۡكُمۡ فَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ​ ؕ وَاللّٰهُ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏

کیا تم ڈر گئے (اے اصحاب رسول صدقہ) دینے سے، اپنے مشورے سے پہلے، تو جب تم نے ایسا نہیں کیا (غربت کیوجہ سے) تو اللہ نے معاف فرما دیا تمہیں، تو (اب) قائم کرو نماز اور ادا کرو زکوٰۃ، اور اطاعت کرو اللہ اور اسکے رسول کی، اور اللہ باخبر ہے تمہارے اعمال سے جو تم کرتے ہو

آیت 1458:14
سورۃ 58•صفحہ 491
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ تَوَلَّوۡا قَوۡمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمؕۡ مَّا هُمۡ مِّنۡكُمۡ وَلَا مِنۡهُمۡۙ وَيَحۡلِفُوۡنَ عَلَى الۡكَذِبِ وَهُمۡ يَعۡلَمُوۡنَ‏

کیا تو نے نہیں دیکھا ان (منافقین) کو جنہوں نے دوستی کی اس (یہودی) قوم سے جن پر اللہ نے غضب کیا ہے، یہ (منافقین) نہ تمہارے ہیں نہ ان (یہودیوں) کے، قسمیں کھا رہے ہیں جھوٹی اور جانتے ہیں (کہ جھوٹ ہے)

آیت 1558:15
سورۃ 58•صفحہ 491
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا​ ؕ اِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

تیار کر رکھا ہے اللہ نے ان کے لئے سخت عذاب، بیشک وہ (دوستی کا عمل) برا ہے جو یہ کر رہے ہیں

آیت 1658:16
سورۃ 58•صفحہ 491
اِتَّخَذُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ جُنَّةً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ فَلَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ‏

انہوں نے بنا رکھا ہے اپنی قسموں کو ڈھال تو وہ روکتے ہیں (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے تو ان کیلئے گھٹیا عذاب ہے

آیت 1758:17
سورۃ 58•صفحہ 491
لَنۡ تُغۡنِىَ عَنۡهُمۡ اَمۡوَالُهُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ شَيۡــًٔـا​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ​ ؕ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‏

ہرگز کام نہ آئیں گے (قیامت میں) ان کے مال اور نہ ہی ان کی اولاد اللہ کے پاس کچھ بھی، یہی وہ لوگ ہیں جو جہنمی ہیں وہ اس (جہنم) میں ہمیشہ رہنے والے ہیں

آیت 1858:18
سورۃ 58•صفحہ 491
يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِيۡعًا فَيَحۡلِفُوۡنَ لَهٗ كَمَا يَحۡلِفُوۡنَ لَـكُمۡ​ وَيَحۡسَبُوۡنَ اَنَّهُمۡ عَلٰى شَىۡءٍ​ ؕ اَلَاۤ اِنَّهُمۡ هُمُ الۡكٰذِبُوۡنَ‏

جس دن اٹھائے گا اللہ ان سب کو (قبروں سے) تو یہ قسمیں کھائیں گے اللہ کے سامنے جس طرح قسمیں کھاتے ہیں تمہارے سامنے، اور وہ گمان کریں گے کہ وہ کسی دلیل پر ہیں (چھٹکارے کی) خبردار بیشک وہ جھوٹے ہیں

آیت 1958:19
سورۃ 58•صفحہ 491
اِسۡتَحۡوَذَ عَلَيۡهِمُ الشَّيۡطٰنُ فَاَنۡسٰٮهُمۡ ذِكۡرَ اللّٰهِ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ حِزۡبُ الشَّيۡطٰنِ​ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزۡبَ الشَّيۡطٰنِ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ‏

غلبہ ہے ان (منافقین) پر شیطان کا، اور بھلا دیا ہے انہیں (شیطانوں نے) اللہ کا ذکر، یہ شیطانی جماعت ہے، خبردار بیشک شیطانی جماعت ہی خسارے میں ہے

آیت 2058:20
سورۃ 58•صفحہ 491
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُحَآدُّوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗۤ اُولٰٓٮِٕكَ فِى الۡاَذَلِّيۡنَ‏

بیشک وہ (منافقین) جو حدود پھلانگتے (یعنی مخالفت کرتے) ہیں اللہ اور اسکے رسول کی، وہی سب سے زیادہ ذلیلوں میں ہیں

آیت 2158:21
سورۃ 58•صفحہ 491
كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغۡلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِىۡ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِىٌّ عَزِيۡزٌ‏

لکھ دیا ہے اللہ نے کہ یقیناً میں اور میرے رسول ہی غالب رہیں گے، بیشک اللہ زبردست قوت والا ہے

آیت 2258:22
سورۃ 58•صفحہ 491
لَا تَجِدُ قَوۡمًا يُّؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ يُوَآدُّوۡنَ مَنۡ حَآدَّ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ وَلَوۡ كَانُوۡۤا اٰبَآءَهُمۡ اَوۡ اَبۡنَآءَهُمۡ اَوۡ اِخۡوَانَهُمۡ اَوۡ عَشِيۡرَتَهُمۡ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ كَتَبَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمُ الۡاِيۡمَانَ وَاَيَّدَهُمۡ بِرُوۡحٍ مِّنۡهُ​ ؕ وَيُدۡخِلُهُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا​ ؕ رَضِىَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُوۡا عَنۡهُ​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ حِزۡبُ اللّٰهِ​ ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزۡبَ اللّٰهِ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏

تم ہرگز نہ پاؤ گے کسی قوم کو جو ایمان رکھتی ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر پھر وہ محبت کریں (ان سے) جو مخالفت رکھیں اللہ اور اسکے رسول سے، اور اگرچہ وہ ہوں ان کے باپ یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے کنبے کے، یہی لوگ ہیں لکھ دیا ہے جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان کو، اور تائید کی اس (اللہ) نے ان کی اپنی روح (یعنی مدد) سے اور وہ داخل کرے گا انہیں جنتوں میں جن کے نیچے جاری ہیں نہریں، ہمیشہ رہیں گے ان میں، اللہ ان (مؤمنین) سے راضی ہوا، اور یہ (مؤمنین) اللہ سے راضی ہوئے، خبردار بیشک یہی لوگ اللہ کی جماعت ہیں (اور) یہی کامیاب ہونے والے ہیں

سورۃ 59

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 159:1
سورۃ 59•صفحہ 492
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

تسبیح بیان کرتے ہیں اللہ ہی کیلئے جو بھی ہیں آسمانوں اور جو بھی ہیں زمین میں، اور وہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 259:2
سورۃ 59•صفحہ 492
هُوَ الَّذِىۡۤ اَخۡرَجَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ مِنۡ دِيَارِهِمۡ لِاَوَّلِ الۡحَشۡرِ​ؔؕ مَا ظَنَنۡـتُمۡ اَنۡ يَّخۡرُجُوۡا​ وَظَنُّوۡۤا اَنَّهُمۡ مَّانِعَتُهُمۡ حُصُوۡنُهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ فَاَتٰٮهُمُ اللّٰهُ مِنۡ حَيۡثُ لَمۡ يَحۡتَسِبُوۡا وَقَذَفَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمُ الرُّعۡبَ يُخۡرِبُوۡنَ بُيُوۡتَهُمۡ بِاَيۡدِيۡهِمۡ وَاَيۡدِى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ فَاعۡتَبِـرُوۡا يٰۤاُولِى الۡاَبۡصَارِ​‏

وہی ہے جس نے نکالا ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا اہل کتاب (بنو نضیر کے یہودیوں) میں سے ان کے گھروں سے پہلے حشر (یعنی مڈ بھیڑ) میں، تمہارا گمان نہیں تھا کہ وہ نکلیں گے، اور وہ خود بھی گمان کر رہے تھے کہ بچالیں گے انہیں ان کے قلعے اللہ سے (بنو نضیر کی جنگ میں) تو آیا ان پر اللہ (کا حکم) ایسی جگہ سے کہ وہ گمان بھی نہ کر سکے، اور ڈال دیا ان کے دلوں میں رعب، وہ خراب کر رہے تھے اپنے گھروں کو اپنے ہی ہاتھوں اور مؤمنین کے ہاتھوں بھی، تو عبرت حاصل کرو اے آنکھ والو (یعنی عقل والو)

آیت 359:3
سورۃ 59•صفحہ 492
وَلَوۡلَاۤ اَنۡ كَتَبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمُ الۡجَـلَاۤءَ لَعَذَّبَهُمۡ فِى الدُّنۡيَا​ؕ وَلَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ‏

اور اگر نہ لکھی ہوتی اللہ نے ان پر جلا وطنی تو یقیناً انہیں دنیا ہی میں عذاب دیتا (قتل یا قیدی بنا کر) اور ان کیلئے آخرت میں آگ کا عذاب ہے

آیت 459:4
سورۃ 59•صفحہ 492
ذٰ لِكَ بِاَنَّهُمۡ شَآقُّوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ​ ۚ وَمَنۡ يُّشَآقِّ اللّٰهَ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ‏

یہ اس لئے کہ انہوں نے مخالفت کی اللہ اور اس کے رسول کی، اور جو مخالفت کرے گا اللہ کی، تو بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

آیت 559:5
سورۃ 59•صفحہ 492
مَا قَطَعۡتُمۡ مِّنۡ لِّيۡنَةٍ اَوۡ تَرَكۡتُمُوۡهَا قَآٮِٕمَةً عَلٰٓى اُصُوۡلِهَا فَبِاِذۡنِ اللّٰهِ وَلِيُخۡزِىَ الۡفٰسِقِيۡنَ‏

جو بھی تم نے کاٹے کھجوروں کے درخت یا جنہیں تم نے چھوڑ دیا قائم ان کی جڑوں پر، تو یہ سب اللہ کے حکم سے ہوا، اور تاکہ اللہ رسوا کرے فاسقوں کو

آیت 659:6
سورۃ 59•صفحہ 492
وَمَاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ مِنۡهُمۡ فَمَاۤ اَوۡجَفۡتُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ خَيۡلٍ وَّلَا رِكَابٍ وَّلٰڪِنَّ اللّٰهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهٗ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ ​ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

اور جو (مال فیء، بغیر لڑے) عطا کیا اللہ نے اپنے رسول کو ان سے، تو نہ دوڑائے تم نے اس پر اپنے گھوڑے اور نہ اونٹ، اور بلکہ اللہ (ہی ہے جو) مسلط کر دیتا ہے اپنے رسول کو جس پر چاہتا ہے، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 759:7
سورۃ 59•صفحہ 492
مَاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ مِنۡ اَهۡلِ الۡقُرٰى فَلِلّٰهِ وَلِلرَّسُوۡلِ وَلِذِى الۡقُرۡبٰى وَالۡيَتٰمٰى وَالۡمَسٰكِيۡنِ وَابۡنِ السَّبِيۡلِۙ كَىۡ لَا يَكُوۡنَ دُوۡلَةًۢ بَيۡنَ الۡاَغۡنِيَآءِ مِنۡكُمۡ​ ؕ وَمَاۤ اٰتٰٮكُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوْهُ وَ مَا َنَهٰٮكُمۡ عَنۡهُ فَانْتَهُوۡا​ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ​ۘ‏

جو (مال فیء، بغیر لڑے) عطا کیا اللہ نے اپنے رسول کو بستی والوں (بنو نضیر) کا وہ اللہ کا ہے اور رسول کا اور (رسول اللہ کے) رشتے داروں کا اور یتیموں اور مسکینوں کا اور مسافروں کا ہے، تاکہ نہ رہ جائے دولت تمہارے مالداروں کے درمیان اور جو عطا کرے تمہیں رسول تو تم اسے لے لو، اور جس سے وہ روکے تمہیں اس سے تم رک جاؤ، اور تم ڈرو اللہ سے، بیشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے

آیت 859:8
سورۃ 59•صفحہ 493
لِلۡفُقَرَآءِ الۡمُهٰجِرِيۡنَ الَّذِيۡنَ اُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِيَارِهِمۡ وَاَمۡوَالِهِمۡ يَبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانًا وَّيَنۡصُرُوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الصّٰدِقُوۡنَ​ۚ‏

(مال فیء) ان مہاجر فقراء کیلئے ہے جو نکالے گئے اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے (اس وجہ سے کہ) وہ تلاشتے ہیں اللہ کا فضل اور اس کی رضاء، اور وہ مدد کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی، یہی لوگ سچے (مؤمن) ہیں

آیت 959:9
سورۃ 59•صفحہ 493
وَالَّذِيۡنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَالۡاِيۡمَانَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ يُحِبُّوۡنَ مَنۡ هَاجَرَ اِلَيۡهِمۡ وَلَا يَجِدُوۡنَ فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ حَاجَةً مِّمَّاۤ اُوۡتُوۡا وَيُـؤۡثِرُوۡنَ عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ وَلَوۡ كَانَ بِهِمۡ خَصَاصَةٌ ؕ وَمَنۡ يُّوۡقَ شُحَّ نَـفۡسِهٖ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ​ۚ‏

اور (مال فیء، ان کیلئے بھی ہے) جنہوں نے ٹھکانہ بنایا بطور گھر (مدینے میں) اور ایمان میں ان سے پہلے ہیں، اور وہ محبت کرتے ہیں اس سے جو ہجرت کر کے آتے ہیں ان کی طرف، اور وہ نہیں پاتے اپنے دلوں میں کوئی تنگی اس پر جو عطا کیا جائے (مہاجرین کو) اور وہ ترجیح دیتے ہیں اپنے اوپر (انہیں) اگرچہ انہیں فاقہ (یعنی بھوکمری) ہو، اور جسے بچالیا جائے اپنے نفس کے بخل سے تو وہی لوگ کامیاب ہیں

آیت 1059:10
سورۃ 59•صفحہ 493
وَالَّذِيۡنَ جَآءُوۡ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَـنَا وَلِاِخۡوَانِنَا الَّذِيۡنَ سَبَقُوۡنَا بِالۡاِيۡمَانِ وَلَا تَجۡعَلۡ فِىۡ قُلُوۡبِنَا غِلًّا لِّلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّكَ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ‏

اور (مال فیء، ان کیلئے بھی ہے) جو آئیں گے ان کے بعد کہیں گے اے ہمارے رب! مغفرت فرما ہماری اور ہمارے ان بھائیوں کی جو ہم سے پہلے ایمان لاچکے ہیں، اور نہ ڈال ہمارے دلوں میں کینہ ایمان والوں کیلئے، اے ہمارے رب! بیشک تو شفیق اور مہربان ہے

آیت 1159:11
سورۃ 59•صفحہ 493
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ نَافَقُوۡا يَقُوۡلُوۡنَ لِاِخۡوَانِهِمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ لَٮِٕنۡ اُخۡرِجۡتُمۡ لَنَخۡرُجَنَّ مَعَكُمۡ وَلَا نُطِيۡعُ فِيۡكُمۡ اَحَدًا اَبَدًاۙ وَّاِنۡ قُوۡتِلۡتُمۡ لَـنَـنۡصُرَنَّكُمۡ ؕ وَاللّٰهُ يَشۡهَدُ اِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ‏

کیا نہیں دیکھا تو نے (عبداللہ بن ابی سلول اور ان کے ساتھی) منافقوں کو، جو کہتے ہیں اپنے اہل کتاب کافر بھائیوں سے کہ اگر تم نکالے گئے تو یقیناً ہم بھی نکل جائیں گے تمہارے ساتھ، اور ہم نہیں مانیں گے تمہارے بارے میں کسی کی کبھی بھی، اور اگر تم سے جنگ کی جائے تو ضرور ہم تمہاری مدد کریں گے اور اللہ گواہ ہے بیشک یہ جھوٹے ہیں

آیت 1259:12
سورۃ 59•صفحہ 493
لَٮِٕنۡ اُخۡرِجُوۡا لَا يَخۡرُجُوۡنَ مَعَهُمۡ​ۚ وَلَٮِٕنۡ قُوۡتِلُوۡا لَا يَنۡصُرُوۡنَهُمۡ​ۚ وَلَٮِٕنۡ نَّصَرُوۡهُمۡ لَيُوَلُّنَّ الۡاَدۡبَارَ ثُمَّ لَا يُنۡصَرُوۡنَ‏

اگر نکالے گئے (یہودی) تو یہ (منافقین) نہیں نکلیں گے ان کے ساتھ، اور اگر قتال کیا گیا ان کے ساتھ تو یہ مدد نہ کریں گے ان کی، اور اگر مدد کی بھی ان کی تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے پھر ان کی مدد نہیں کی جائے گی

آیت 1359:13
سورۃ 59•صفحہ 493
لَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ رَهۡبَةً فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ مِّنَ اللّٰهِ​ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ قَوۡمٌ لَّا يَفۡقَهُوۡنَ‏

تمہارا خوف ان (یہودیوں) کے دلوں میں بہت زیادہ ہے اللہ (کے خوف) سے ایسا اسلئے کہ یہ لوگ سمجھتے نہیں (اللہ کی طاقت)

آیت 1459:14
سورۃ 59•صفحہ 493
لَا يُقَاتِلُوۡنَكُمۡ جَمِيۡعًا اِلَّا فِىۡ قُرًى مُّحَصَّنَةٍ اَوۡ مِنۡ وَّرَآءِ جُدُرٍؕ بَاۡسُهُمۡ بَيۡنَهُمۡ شَدِيۡدٌ ​ؕ تَحۡسَبُهُمۡ جَمِيۡعًا وَّقُلُوۡبُهُمۡ شَتّٰى​ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ قَوۡمٌ لَّا يَعۡقِلُوۡنَ​ۚ‏

یہ سب (یہودی) مل کر بھی تم سے لڑ نہیں سکتے، مگر یہ کہ قلعہ بند بستیوں میں یا دیواروں کے پیچھے سے ان کی آپسی لڑائی بہت سخت ہے، تم (مسلمان) سمجھتے ہو ان (یہودیوں) کو ایک ساتھ اور ان کے دل جدا ہیں، یہ اسلئے کہ یہ بے عقل لوگ ہیں

آیت 1559:15
سورۃ 59•صفحہ 494
كَمَثَلِ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ قَرِيۡبًا​ ذَاقُوۡا وَبَالَ اَمۡرِهِمۡ​ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ​ۚ‏

ان کی مثال ان لوگوں کی طرح ہے جو ان سے پہلے گزرے ہیں (جنگ بدر میں) جنہوں نے چکھا اپنے کئے کا مزہ، اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے

آیت 1659:16
سورۃ 59•صفحہ 494
كَمَثَلِ الشَّيۡطٰنِ اِذۡ قَالَ لِلۡاِنۡسَانِ اكۡفُرۡ​ۚ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ اِنِّىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّنۡكَ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اللّٰهَ رَبَّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

شیطان کی طرح ہے کہ اس نے کہا انسان سے کفر کرو، تو جب اس نے کفر کیا، تو کہنے لگا میں بری ہوں تم سے، میں ڈرتا ہوں اللہ سے جو رب ہے سارے جہاں کا

آیت 1759:17
سورۃ 59•صفحہ 494
فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَاۤ اَنَّهُمَا فِى النَّارِ خَالِدَيۡنِ فِيۡهَا​ ؕ وَذٰ لِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِيۡن‏

تو دونوں (شیطان اور کافر) کا انجام یہ ہو گا کہ بیشک دونوں آگ میں ہوں گے ہمیشہ رہیں گے اس میں، اور یہی سزا ہے ظالموں کی

آیت 1859:18
سورۃ 59•صفحہ 494
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا اتَّقُوا اللّٰهَ وَلۡتَـنۡظُرۡ نَـفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ لِغَدٍ​ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏

اے ایمان والو! ڈرو اللہ سے، اور چاہئے کہ دیکھ لے ہر شخص کہ اس نے کل (قیامت) کیلئے کیا آگے بھیجا ہے، اور ڈرو اللہ سے بیشک اللہ باخبر ہے اس عمل سے جو تم کرتے ہو

آیت 1959:19
سورۃ 59•صفحہ 494
وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنۡسٰٮهُمۡ اَنۡفُسَهُمۡ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ‏

اور (مؤمنو!) تم مت ہو جانا ان کی طرح جنہوں نے بھلا دیا اللہ (کے حقوق) کو، تو اللہ نے بھی بھلا دیا انہیں اپنے آپ (کی فکر) سے، یہی فاسق ہیں (جو کفار، منافقین، مشرکین اور یہودی ہیں وہ اہل نار ہیں)

آیت 2059:20
سورۃ 59•صفحہ 494
لَا يَسۡتَوِىۡۤ اَصۡحٰبُ النَّارِ وَاَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ​ؕ اَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ هُمُ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ‏

نہیں ہیں برابر اہل نار اور اہل جنت، اہل جنت ہی کامیاب ہیں

آیت 2159:21
سورۃ 59•صفحہ 494
لَوۡ اَنۡزَلۡنَا هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ عَلٰى جَبَلٍ لَّرَاَيۡتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنۡ خَشۡيَةِ اللّٰهِ​ؕ وَتِلۡكَ الۡاَمۡثَالُ نَضۡرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُوۡنَ‏

اگر ہم نازل کرتے اس قرآن کو کسی پہاڑ پر، تو یقیناً تم دیکھتے اس (پہاڑ) کو کہ جھک جاتا (اور) پھٹ جاتا اللہ کے خوف سے، اور یہ وہ مثالیں ہیں جنہیں ہم بیان کرتے ہیں لوگوں کیلئے تاکہ وہ غور و فکر کریں

آیت 2259:22
سورۃ 59•صفحہ 494
هُوَ اللّٰهُ الَّذِىۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ ۚ عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ​ ۚ هُوَ الرَّحۡمٰنُ الرَّحِيۡمُ‏

وہی اللہ ہے (وحدہ لا شریک) جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ جاننے والا ہے غیب اور ظاہر کا وہ رحمان (اور) رحیم ہے

آیت 2359:23
سورۃ 59•صفحہ 494
هُوَ اللّٰهُ الَّذِىۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ۚ اَلۡمَلِكُ الۡقُدُّوۡسُ السَّلٰمُ الۡمُؤۡمِنُ الۡمُهَيۡمِنُ الۡعَزِيۡزُ الۡجَـبَّارُ الۡمُتَكَبِّرُ​ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ‏

وہی اللہ ہے (وحدہ لا شریک) جس کے سوا کوئی معبود نہیں، مالک ہے، پاک ہے، سلامتی والا ہے، امن دینے والا ہے نگہبان ہے، زبردست ہے، زور آور ہے، بڑائی والا ہے، پاک ہے اللہ اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں

آیت 2459:24
سورۃ 59•صفحہ 494
هُوَ اللّٰهُ الۡخَـالِـقُ الۡبَارِئُ الۡمُصَوِّرُ​ لَـهُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰى​ؕ يُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

وہی اللہ ہے پیدا کرنیوالا، درست بنانے والا صورت بنانیوالا، اسی کیلئے اچھے نام ہیں، تسبیح بیان کرتی ہے ہر چیز جو بھی آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے، اور وہ زبردست حکمت والا ہے

سورۃ 60

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 160:1
سورۃ 60•صفحہ 495
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّىۡ وَعَدُوَّكُمۡ اَوۡلِيَآءَ تُلۡقُوۡنَ اِلَيۡهِمۡ بِالۡمَوَدَّةِ وَقَدۡ كَفَرُوۡا بِمَا جَآءَكُمۡ مِّنَ الۡحَـقِّ​ ۚ يُخۡرِجُوۡنَ الرَّسُوۡلَ وَاِيَّاكُمۡ​ اَنۡ تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ رَبِّكُمۡ ؕ اِنۡ كُنۡـتُمۡ خَرَجۡتُمۡ جِهَادًا فِىۡ سَبِيۡلِىۡ وَ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِىۡ ​ۖ تُسِرُّوۡنَ اِلَيۡهِمۡ بِالۡمَوَدَّةِ ​ۖ وَاَنَا اَعۡلَمُ بِمَاۤ اَخۡفَيۡتُمۡ وَمَاۤ اَعۡلَنۡتُمۡ​ؕ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡهُ مِنۡكُمۡ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِيۡلِ‏

اے ایمان والو! نہ بناؤ تم میرے اور اپنے دشمنوں کو اپنا دوست، تم (حاطب بن ابی بلتعہ) ڈالتے ہو ان (اہل مکہ) کی طرف محبت (کا پیغام) اور یقیناً وہ انکار کرتے ہیں اس حق کا جو آچکا ہے تمہارے پاس (اسلام) اور وہ نکالتے ہیں رسول کو اور تم کو، کیوں کہ تم ایمان رکھتے ہو اللہ پر جو تمہارا رب ہے اگر تم نکلتے ہو جہاد کیلئے میرے راستے میں اور میری رضا کی تلاش میں (تو اب ایمان لانے کے بعد) تم چھپ کے ان سے محبت کرتے ہو، اور مجھے معلوم ہے جو تم نے چھپایا اور جو تم نے اعلانیہ کیا، تم میں سے جو بھی اس (کام) کو کرے گا تو یقیناً وہ گمراہ ہو گا سیدھے راستے سے

آیت 260:2
سورۃ 60•صفحہ 495
اِنۡ يَّثۡقَفُوۡكُمۡ يَكُوۡنُوۡا لَـكُمۡ اَعۡدَآءً وَّيَبۡسُطُوۡۤا اِلَيۡكُمۡ اَيۡدِيَهُمۡ وَاَلۡسِنَتَهُمۡ بِالسُّوۡٓءِ وَوَدُّوۡا لَوۡ تَكۡفُرُوۡنَؕ‏

اگر پالیں (یہ اللہ کے دشمن موقع) تم پر تو ہو جائیں تمہارے دشمن، اور بڑھائیں تم پر اپنا ہاتھ اور اپنی زبان برائی کے ساتھ، اور یہ چاہتے ہیں کہ تم بھی کافر ہو جاؤ

آیت 360:3
سورۃ 60•صفحہ 495
لَنۡ تَـنۡفَعَكُمۡ اَرۡحَامُكُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُكُمۡ ۛۚ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ ۛۚ يَفۡصِلُ بَيۡنَكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

ہرگز فائدہ نہ دیں گی تمہیں تمہاری رشتے داری اور نہ ہی تمہاری اولاد قیامت کے دن (اللہ) فیصلہ فرمائے گا تمہارے درمیان، اور اللہ خوب دیکھ رہا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو

آیت 460:4
سورۃ 60•صفحہ 495
قَدۡ كَانَتۡ لَـكُمۡ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ فِىۡۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗ​ۚ اِذۡ قَالُوۡا لِقَوۡمِهِمۡ اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنۡكُمۡ وَمِمَّا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ كَفَرۡنَا بِكُمۡ وَبَدَا بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكُمُ الۡعَدَاوَةُ وَالۡبَغۡضَآءُ اَبَدًا حَتّٰى تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَحۡدَهٗۤ اِلَّا قَوۡلَ اِبۡرٰهِيۡمَ لِاَبِيۡهِ لَاَسۡتَغۡفِرَنَّ لَـكَ وَمَاۤ اَمۡلِكُ لَـكَ مِنَ اللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍ ​ؕ رَبَّنَا عَلَيۡكَ تَوَكَّلۡنَا وَاِلَيۡكَ اَنَـبۡنَا وَاِلَيۡكَ الۡمَصِيۡرُ‏

یقیناً ہے تمہارے لئے بہترین نمونہ ابراہیم (کی زندگی) میں اور ان کے ساتھیوں میں، جب کہا انہوں نے اپنی قوم سے کہ ہم بری ہیں تم سے اور جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا، ہم نے انکار کر دیا ہے تمہارا، اور شروع ہو گئی ہمارے اور تمہارے درمیان عداوت اور بغض ہمیشہ کے لیے یہاں تک کہ تم ایمان لاؤ اللہ وحدہٗ پر، مگر وہ بات (وعدے کے تحت تھی) جو ابراہیم نے اپنے باپ سے کہی کہ میں استغفار کروں گا تمہارے لئے، اور میں نہیں مالک تمہارے لئے اللہ کے سامنے کسی چیز کا، اے ہمارے رب! تجھ پر ہم توکل کرتے ہیں، اور تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں، اور تیری ہی طرف ٹھکانہ ہے

آیت 560:5
سورۃ 60•صفحہ 496
رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَةً لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَاغۡفِرۡ لَـنَا رَبَّنَا​ ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

اے ہمارے رب! تو نہ ڈال ہمیں آزمائش میں کافروں کی (غلبہ نہ فرما) اور مغفرت فرما ہماری اے ہمارے رب! بیشک تو ہی زبردست حکمت والا ہے

آیت 660:6
سورۃ 60•صفحہ 496
لَقَدۡ كَانَ لَـكُمۡ فِيۡهِمۡ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنۡ كَانَ يَرۡجُوا اللّٰهَ وَالۡيَوۡمَ الۡاٰخِرَ​ ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ‏

یقیناً تمہارے لیے ان (ابراہیم) میں بہترین نمونہ ہے، اس کیلئے جو امید رکھتا ہو اللہ کی (ملاقات کی) اور آخرت کے دن کی اور جو منہ پھیرے، تو بیشک اللہ بے نیاز قابل تعریف ہے

آیت 760:7
سورۃ 60•صفحہ 496
عَسَى اللّٰهُ اَنۡ يَّجۡعَلَ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَ الَّذِيۡنَ عَادَيۡتُمۡ مِّنۡهُمۡ مَّوَدَّةً ؕ وَاللّٰهُ قَدِيۡرٌ​ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

ممکن ہے کہ اللہ ڈال دے تمہارے درمیان اور جو عداوت رکھتے ہیں تم سے ان کے درمیان محبت، اور اللہ قادر ہے اور اللہ نہایت مغفرت کرنیوالا رحیم ہے

آیت 860:8
سورۃ 60•صفحہ 496
لَا يَنۡهٰٮكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيۡنَ لَمۡ يُقَاتِلُوۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ وَلَمۡ يُخۡرِجُوۡكُمۡ مِّنۡ دِيَارِكُمۡ اَنۡ تَبَرُّوۡهُمۡ وَ تُقۡسِطُوۡۤا اِلَيۡهِمۡ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُقۡسِطِيۡنَ‏

اور اللہ تمہیں نہیں منع کرتا ان لوگوں سے دوستی کرنے سے جنہوں نے تم سے جنگ نہیں کی دین کے بارے میں، اور تمہیں نہیں نکالا تمہارے گھروں سے، کہ تم بھلائی کرو ان کے ساتھ، اور انصاف کرو ان کے حق میں، بیشک اللہ محبت کرتا ہے انصاف کرنیوالوں سے

آیت 960:9
سورۃ 60•صفحہ 496
اِنَّمَا يَنۡهٰٮكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيۡنَ قَاتَلُوۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ وَاَخۡرَجُوۡكُمۡ مِّنۡ دِيَارِكُمۡ وَظَاهَرُوۡا عَلٰٓى اِخۡرَاجِكُمۡ اَنۡ تَوَلَّوۡهُمۡ​ۚ وَمَنۡ يَّتَوَلَّهُمۡ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ‏

صرف اللہ روکتا ہے تمہیں ان لوگوں (کی محبت) سے جنہوں نے جنگ کی تم سے دین کے بارے میں، اور نکالا تمہیں تمہارے گھروں سے، اور مدد کی تمہارے نکالنے والوں کی، کہ تم دوستی کرو ایسے لوگوں سے، اور جو دوستی کرے گا ایسے لوگوں سے تو وہی ظالم ہیں

آیت 1060:10
سورۃ 60•صفحہ 496
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا جَآءَكُمُ الۡمُؤۡمِنٰتُ مُهٰجِرٰتٍ فَامۡتَحِنُوۡهُنَّ​ ؕ اَللّٰهُ اَعۡلَمُ بِاِيۡمَانِهِنَّ​ ۚ فَاِنۡ عَلِمۡتُمُوۡهُنَّ مُؤۡمِنٰتٍ فَلَا تَرۡجِعُوۡهُنَّ اِلَى الۡكُفَّارِ​ ؕ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمۡ وَلَا هُمۡ يَحِلُّوۡنَ لَهُنَّ​ ۚ وَاٰ تُوۡهُمۡ مَّاۤ اَنۡفَقُوۡا​ ؕ وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ اَنۡ تَنۡكِحُوۡهُنَّ اِذَاۤ اٰ تَيۡتُمُوۡهُنَّ اُجُوۡرَهُنَّ​ ؕ وَلَا تُمۡسِكُوۡا بِعِصَمِ الۡكَوَافِرِ وَسۡــَٔـلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ وَلۡيَسۡــَٔـلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقُوۡا​ ؕ ذٰ لِكُمۡ حُكۡمُ اللّٰهِ​ ؕ يَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡ​ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏

اے ایمان والو! جب آئیں تمہارے پاس مؤمن عورتیں ہجرت کر کے تو تم ان کا امتحان لو (کہ واقع مؤمنہ ہیں یا نہیں) اللہ خوب جانتا ہے ان کے ایمان کو، تو اگر تمہیں معلوم ہو کہ وہ مؤمنہ ہیں تو نہ لوٹاؤ انہیں کافروں کی طرف، یہ ان کے لئے حلال نہیں اور نہ وہ ان کیلئے حلال ہیں، اور ادا کر دو انہیں (مہر) جو (ان کافروں نے) خرچ کیا ہو (مہر میں) اور نہیں ہے تم پر کوئی گناہ کہ تم نکاح کر لو ان عورتوں سے جبکہ تم نے دے دئے ہوں انہیں ان کا اجر (یعنی مہر) اور مت روکو اپنے پاس کافروں کی عزت کو (بیوی کافرہ ہو تو جانے دو) اور مانگ لو جو تم نے خرچ کیا ہو (مہر میں) اور چاہئے کہ وہ بھی مانگ لیں (مہر) جو ان کافروں نے خرچ کیا ہو یہ اللہ کا حکم ہے وہ فیصلہ کرتا ہے تمہارے درمیان، اور اللہ علم والا حکمت والا ہے

آیت 1160:11
سورۃ 60•صفحہ 496
وَاِنۡ فَاتَكُمۡ شَىۡءٌ مِّنۡ اَزۡوَاجِكُمۡ اِلَى الۡكُفَّارِ فَعَاقَبۡتُمۡ فَاٰ تُوا الَّذِيۡنَ ذَهَبَتۡ اَزۡوَاجُهُمۡ مِّثۡلَ مَاۤ اَنۡفَقُوۡا​ ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِىۡۤ اَنۡـتُمۡ بِهٖ مُؤۡمِنُوۡنَ‏

اور اگر چلی جائے تمہاری کوئی بیوی کافروں کی طرف، تو تم (مال آنے کا) انتظار کرو (جب آجائے) تو تم دے دو انہیں جو چلی گئی ہیں ان کی بیویاں (کافروں کی طرف) اس کے برابر جو انہوں نے خرچ کئے (مہر میں) اور ڈرو اللہ سے جس پر تم ایمان رکھتے ہو

آیت 1260:12
سورۃ 60•صفحہ 497
يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ اِذَا جَآءَكَ الۡمُؤۡمِنٰتُ يُبَايِعۡنَكَ عَلٰٓى اَنۡ لَّا يُشۡرِكۡنَ بِاللّٰهِ شَيۡــًٔا وَّلَا يَسۡرِقۡنَ وَلَا يَزۡنِيۡنَ وَلَا يَقۡتُلۡنَ اَوۡلَادَهُنَّ وَلَا يَاۡتِيۡنَ بِبُهۡتَانٍ يَّفۡتَرِيۡنَهٗ بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِنَّ وَاَرۡجُلِهِنَّ وَلَا يَعۡصِيۡنَكَ فِىۡ مَعۡرُوۡفٍ​ فَبَايِعۡهُنَّ وَاسۡتَغۡفِرۡ لَهُنَّ اللّٰهَ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اے نبی! جب آئیں مؤمنہ عورتیں تمہارے پاس ان باتوں پر بیعت کرنے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، قتل نہیں کریں گی اپنی اولاد کو، اور نہیں باندھیں گی کوئی بہتان جو گھڑ لیں اپنے ہاتھوں اور پیروں سے (یعنی زنا نہیں کریں گی) اور نہ نافرمانی کریں گی تمہاری نیک کاموں میں تو تم ان سے بیعت لے لو، اور مغفرت طلب کرو ان کیلئے اللہ سے بیشک اللہ غفور اور رحیم ہے

آیت 1360:13
سورۃ 60•صفحہ 497
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَوَلَّوۡا قَوۡمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ قَدۡ يَــٮِٕـسُوۡا مِنَ الۡاٰخِرَةِ كَمَا يَــٮِٕـسَ الۡكُفَّارُ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡقُبُوۡرِ‏

اے ایمان والو! نہ کرو تم دوستی اس (یہودی اور منافقین) قوم سے جن پر اللہ کا غضب نازل ہوا ہے، یقیناً وہ مایوس ہیں آخرت سے جیسے کافر مایوس ہیں قبر والوں سے (کہ کوئی حساب نہیں، بس مرنا اور سڑ گل جانا ہے)

سورۃ 61

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 161:1
سورۃ 61•صفحہ 497
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ​ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں (وہ سب ہی) جو کچھ بھی ہے آسمانوں میں اور زمین میں، اور وہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 261:2
سورۃ 61•صفحہ 497
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لِمَ تَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا تَفۡعَلُوۡنَ‏

اے ایمان والو! تم کیوں کہتے ہو (وعدہ خلافی کی وہ بات) جو کرتے نہیں

آیت 361:3
سورۃ 61•صفحہ 497
كَبُرَ مَقۡتًا عِنۡدَ اللّٰهِ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا مَا لَا تَفۡعَلُوۡنَ‏

بہت ناپسندیدہ ہے اللہ کے نزدیک (وہ بات) جو تم کہتے ہو وہ کرتے نہیں

آیت 461:4
سورۃ 61•صفحہ 497
اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الَّذِيۡنَ يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمۡ بُنۡيَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ‏

بیشک اللہ محبت کرتا ہے ان لوگوں سے جو قتال کرتے ہیں اس کے راستے میں صف بصف، گویا کہ وہ دیوار ہوں سیسہ پلائی ہوئی

آیت 561:5
سورۃ 61•صفحہ 497
وَاِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِقَوۡمِهٖ يٰقَوۡمِ لِمَ تُؤۡذُوۡنَنِىۡ وَقَد تَّعۡلَمُوۡنَ اَنِّىۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ اِلَيۡكُمۡؕ فَلَمَّا زَاغُوۡۤا اَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوۡبَهُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِيۡنَ‏

اور (یاد کرو) جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم سے اے میری قوم! کیوں اذیت دیتے ہو تم مجھے اور یقیناً تم جانتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں تمہاری طرف، تو جب وہ ٹیڑھے ہو گئے تو اللہ نے ٹیڑھا کر دیا ان کے دلوں کو اور اللہ ہدایت نہیں دیتا فاسق قوم کو

آیت 661:6
سورۃ 61•صفحہ 497
وَاِذۡ قَالَ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ يٰبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اِنِّىۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ اِلَيۡكُمۡ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَىَّ مِنَ التَّوۡرٰٮةِ وَمُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ يَّاۡتِىۡ مِنۡۢ بَعۡدِى اسۡمُهٗۤ اَحۡمَدُ​ؕ فَلَمَّا جَآءَهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ قَالُوۡا هٰذَا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ‏

اور جب کہا عیسیٰ ابن مریم نے اے بنی اسرائیل! بے شک میں رسول ہوں اللہ کا تمہاری طرف (اور اللہ کی جانب سے) میں تصدیق کرنیوالا ہوں مجھ سے پہلے کی کتاب تورات کی، اور بشارت دیتا ہوں ایک رسول کی جو آئے گا میرے بعد اسکا نام احمد ہو گا، تو جب وہ (نبیؐ) لے کر آئے ان کے پاس کھلی دلیلیں، تو وہ کہنے لگے یہ تو کھلا جادو ہے

آیت 761:7
سورۃ 61•صفحہ 498
وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ وَهُوَ يُدۡعٰٓى اِلَى الۡاِسۡلَامِ​ ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

اور اس سے بڑا ظالم کون ہو گا؟ جو جھوٹ باندھے اللہ پر، اور جبکہ ان (کفار مکہ) کو بلایا جاتا ہے اسلام کی طرف، اور اللہ (ایسے) ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

آیت 861:8
سورۃ 61•صفحہ 498
يُرِيۡدُوۡنَ لِيُطۡفِــُٔـوۡا نُوۡرَ اللّٰهِ بِاَ فۡوَاهِهِمْ وَاللّٰهُ مُتِمُّ نُوۡرِهٖ وَلَوۡ كَرِهَ الۡكٰفِرُوۡنَ‏

وہ چاہتے ہیں کہ بجھا دیں اللہ کے نور (یعنی دین) کو اپنے منہ سے، اور اللہ مکمل کرنیوالا ہے اپنے نور کو، اگرچہ ناپسند ہو کافروں کو

آیت 961:9
سورۃ 61•صفحہ 498
هُوَ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَهٗ بِالۡهُدٰى وَدِيۡنِ الۡحَـقِّ لِيُظۡهِرَهٗ عَلَى الدِّيۡنِ كُلِّهٖ وَلَوۡ كَرِهَ الۡمُشۡرِكُوۡنَ‏

وہی ہے جس نے بھیجا ہے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر، تاکہ وہ ظاہر (یعنی غالب) کرے اسے تمام دینوں پر، اور اگرچہ ناپسند ہو مشرکوں کو

آیت 1061:10
سورۃ 61•صفحہ 498
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا هَلۡ اَدُلُّكُمۡ عَلٰى تِجَارَةٍ تُنۡجِيۡكُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ اَلِيۡمٍ‏

اے وہ لوگ جو ایمان لے آئے ہو، کیا میں بتاؤں تمہیں وہ تجارت، جو نجات دے تمہیں دردناک عذاب سے

آیت 1161:11
سورۃ 61•صفحہ 498
تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَتُجَاهِدُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ بِاَمۡوَالِكُمۡ وَاَنۡفُسِكُمۡ​ؕ ذٰلِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَۙ‏

(وہ یہ ہے کہ) تم ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر، اور تم جہاد کرو اللہ کے راستے میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے، یہ بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم جانو

آیت 1261:12
سورۃ 61•صفحہ 498
يَغۡفِرۡ لَـكُمۡ ذُنُوۡبَكُمۡ وَيُدۡخِلۡكُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ وَمَسٰكِنَ طَيِّبَةً فِىۡ جَنّٰتِ عَدۡنٍ​ؕ ذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُۙ‏

(اللہ رب العزت) معاف فرما دے گا تمہارے گناہوں کو، اور داخل کرے گا تمہیں ان جنتوں میں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، اور پاکیزہ رہنے کی جگہ جنت عدن میں (یقیناً تمہارے لئے) یہ بہت بڑی کامیابی ہے

آیت 1361:13
سورۃ 61•صفحہ 498
وَاُخۡرٰى تُحِبُّوۡنَهَا​ ؕ نَصۡرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَفَـتۡحٌ قَرِيۡبٌ​ ؕ وَبَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور دوسری (وہ نعمت) جسے تم چاہتے ہو، وہ اللہ کی مدد، اور قریبی فتح (فتح مکہ) ہے اور بشارت دو مؤمنوں کو

آیت 1461:14
سورۃ 61•صفحہ 498
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كُوۡنُوۡۤا اَنۡصَارَ اللّٰهِ كَمَا قَالَ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ لِلۡحَوٰارِيّٖنَ مَنۡ اَنۡصَارِىۡۤ اِلَى اللّٰهِ​ؕ قَالَ الۡحَـوٰرِيُّوۡنَ نَحۡنُ اَنۡصَارُ اللّٰهِ​ فَاٰمَنَتۡ طَّآٮِٕفَةٌ مِّنۡۢ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ وَكَفَرَتۡ طَّآٮِٕفَةٌ ۚ فَاَيَّدۡنَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا عَلٰى عَدُوِّهِمۡ فَاَصۡبَحُوۡا ظٰهِرِيۡنَ‏

اے ایمان والو! تم ہو جاؤ اللہ کے مددگار، جس طرح کہا عیسیٰ ابن مریم نے حواریوں (یعنی اپنے شاگردوں) سے (کہ) کون میری مدد کرے گا اللہ کیلئے؟ حواریوں نے کہا ہم اللہ کے مددگار ہیں، تو ایمان لائی ایک جماعت بنی اسرائیل میں سے، اور انکار کیا ایک جماعت نے، تو ہم نے مدد کی مؤمنوں کی ان کے دشمنوں پر، تو وہ (مؤمن) ہو گئے غالب

سورۃ 62

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 162:1
سورۃ 62•صفحہ 499
يُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ الۡمَلِكِ الۡقُدُّوۡسِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ‏

اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں جو کچھ بھی ہے آسمانوں اور جو کچھ بھی زمین میں ہے، (جو) بادشاہ ہے نہایت پاک زبردست حکمت والا ہے

آیت 262:2
سورۃ 62•صفحہ 499
هُوَ الَّذِىۡ بَعَثَ فِى الۡاُمِّيّٖنَ رَسُوۡلًا مِّنۡهُمۡ يَتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِهٖ وَيُزَكِّيۡهِمۡ وَيُعَلِّمُهُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ وَاِنۡ كَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍۙ‏

وہی ہے جس نے بھیجا امیّوں (یعنی ان پڑھوں) میں ایک رسولؐ ان ہی میں سے، جو پڑھ کر سناتا ہے انہیں اس کی آیتیں، اور ان کو پاک کرتا ہے اور سکھاتا ہے انہیں کتاب اور حکمت اور اگرچہ یہ (اہل مکہ) تھے اس سے پہلے کھلی گمراہی میں

آیت 362:3
سورۃ 62•صفحہ 499
وَّاٰخَرِيۡنَ مِنۡهُمۡ لَمَّا يَلۡحَقُوۡا بِهِمۡ​ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

اور دوسروں کیلئے بھی (نبی ہیں) ان میں سے جو نہیں ملے ابھی ان سے (آنیوالے لوگ) اور وہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 462:4
سورۃ 62•صفحہ 499
ذٰ لِكَ فَضۡلُ اللّٰهِ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَاللّٰهُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ‏

یہ (نبوت) اللہ کا فضل ہے وہ عطا کرتا ہے اسے جسے وہ چاہتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے

آیت 562:5
سورۃ 62•صفحہ 499
مَثَلُ الَّذِيۡنَ حُمِّلُوا التَّوۡرٰٮةَ ثُمَّ لَمۡ يَحۡمِلُوۡهَا كَمَثَلِ الۡحِمَارِ يَحۡمِلُ اَسۡفَارًا​ ؕ بِئۡسَ مَثَلُ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ‏

مثال ان (یہودیوں) کی جنہیں تورات دی گئی، پھر انہوں نے نہیں اٹھایا (یعنی عمل نہیں کیا) ان کی مثال اس گدھے کی طرح ہے جس پر لدی ہو کتابیں، بری مثال ہے ان کی جنہوں نے جھٹلایا اللہ کی آیتوں کو، اور اللہ ہدایت نہیں دیتا (ایسی) ظالم قوم کو

آیت 662:6
سورۃ 62•صفحہ 499
قُلۡ يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ هَادُوۡۤا اِنۡ زَعَمۡتُمۡ اَنَّكُمۡ اَوۡلِيَآءُ لِلّٰهِ مِنۡ دُوۡنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الۡمَوۡتَ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

کہہ دیجئے کہ اے یہودیو! اگر تمہارا گمان (یعنی دعویٰ) ہے کہ بیشک تم اللہ کے دوست ہو دوسرے لوگوں کے علاوہ، تو تم تمنا کرو موت کی اگر تم سچے ہو

آیت 762:7
سورۃ 62•صفحہ 499
وَلَا يَتَمَنَّوۡنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالظّٰلِمِيۡنَ‏

اور یہ تمنا نہیں کریں گے اس کی کبھی بھی بوجہ ان اعمال کے جو کما بھیجا ہے ان کے ہاتھوں نے، اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو

آیت 862:8
سورۃ 62•صفحہ 499
قُلۡ اِنَّ الۡمَوۡتَ الَّذِىۡ تَفِرُّوۡنَ مِنۡهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِيۡكُمۡ​ ثُمَّ تُرَدُّوۡنَ اِلٰى عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

کہہ دیجئے! کہ (اے یہودیو!) جس موت سے تم فرار ہو رہے ہو وہ تمہیں مل کے رہے گی، پھر تم لوٹائے جاؤ گے غیب اور ظاہر کے جاننے والے کی طرف، تو وہ بتائے گا تمہیں جو عمل تم کیا کرتے تھے

آیت 962:9
سورۃ 62•صفحہ 499
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نُوۡدِىَ لِلصَّلٰوةِ مِنۡ يَّوۡمِ الۡجُمُعَةِ فَاسۡعَوۡا اِلٰى ذِكۡرِ اللّٰهِ وَذَرُوا الۡبَيۡعَ​ ؕ ذٰ لِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‏

اے ایمان والو! جب نداء (یعنی اذان) دی جائے نماز کیلئے جمعے کے دن، تو تم دوڑ پڑو اللہ کے ذکر کی طرف، اور چھوڑ دو تجارت (اور دیگر کام) یہ بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم جانو

آیت 1062:10
سورۃ 62•صفحہ 500
فَاِذَا قُضِيَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَابۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ وَاذۡكُرُوا اللّٰهَ كَثِيۡرًا لَّعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ‏

پھر جب نماز پوری کر چکو تو پھیل جاؤ زمین میں (روزی کی تلاش کے لیے) اور تلاش کرو اللہ کا فضل، اور اللہ کو یاد کرو کثرت سے، تاکہ تم فلاح پاسکو

آیت 1162:11
سورۃ 62•صفحہ 500
وَاِذَا رَاَوۡا تِجَارَةً اَوۡ لَهۡوَا۟ اۨنْفَضُّوۡۤا اِلَيۡهَا وَتَرَكُوۡكَ قَآٮِٕمًا​ ؕ قُلۡ مَا عِنۡدَ اللّٰهِ خَيۡرٌ مِّنَ اللَّهۡوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ​ ؕ وَاللّٰهُ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ‏

اور جب (آپ کے صحابہؓ) دیکھتے ہیں کوئی تجارت یا کوئی تماشہ، تو دوڑ جاتے ہیں اس کی طرف اور وہ چھوڑ دیتے ہیں آپ کو کھڑا، آپ کہہ دیجئے! کہ جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر ہے اس تماشہ اور تجارت سے، اور اللہ بہترین روزی دینے والا ہے

سورۃ 63

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 163:1
سورۃ 63•صفحہ 500
اِذَا جَآءَكَ الۡمُنٰفِقُوۡنَ قَالُوۡا نَشۡهَدُ اِنَّكَ لَرَسُوۡلُ اللّٰهِ ​ۘ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ اِنَّكَ لَرَسُوۡلُهٗ ؕ وَاللّٰهُ يَشۡهَدُ اِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ لَـكٰذِبُوۡنَ​ ۚ‏

جب آتے ہیں آپ کے پاس منافق تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ بیشک آپ اللہ کے رسول ہیں، اور اللہ جانتا ہے کہ بیشک آپ اس کے رسول ہیں، اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ بیشک یہ منافق جھوٹے ہیں

آیت 263:2
سورۃ 63•صفحہ 500
اِتَّخَذُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ جُنَّةً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ​ؕ اِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

انہوں نے بنا رکھا ہے اپنی قسموں کو ڈھال (جنگ سے بچنے کیلئے) اور روکتے ہیں (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے، بیشک برا ہے وہ کام جو یہ کر رہے ہیں

آیت 363:3
سورۃ 63•صفحہ 500
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ اٰمَنُوۡا ثُمَّ كَفَرُوۡا فَطُبِعَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَفۡقَهُوۡنَ‏

یہ اسلئے کہ یہ ایمان لے آئے پھر کافر ہو گئے، تو مہر لگا دی گئی انکے دلوں پر، تو یہ سمجھتے نہیں

آیت 463:4
سورۃ 63•صفحہ 500
وَاِذَا رَاَيۡتَهُمۡ تُعۡجِبُكَ اَجۡسَامُهُمۡ​ ؕ وَاِنۡ يَّقُوۡلُوۡا تَسۡمَعۡ لِقَوۡلِهِمۡ​ ؕ كَاَنَّهُمۡ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ   ​ؕ يَحۡسَبُوۡنَ كُلَّ صَيۡحَةٍ عَلَيۡهِمۡ​ ؕ هُمُ الۡعَدُوُّ فَاحۡذَرۡهُمۡ​ ؕ قَاتَلَهُمُ اللّٰهُ​ اَنّٰى يُـؤۡفَكُوۡنَ‏

اور جب آپ انہیں دیکھیں تو آپ کو تعجب ہو گا ان کے جسموں (کے ڈیل ڈول) پر اور جب یہ باتیں کرنے لگیں اور آپ سنیں ان کی باتوں کو (تو) گویا کہ یہ لکڑیاں ہیں دیوار سے لگی ہوئیں ہر چیخ کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں (بزدلی کی وجہ سے) یہ دشمن ہیں تو ان سے بچتے رہیں، اللہ انہیں غارت کرے، کہاں یہ بہک رہے ہیں؟

آیت 563:5
سورۃ 63•صفحہ 500
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡا يَسۡتَغۡفِرۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ لَـوَّوۡا رُءُوۡسَهُمۡ وَرَاَيۡتَهُمۡ يَصُدُّوۡنَ وَهُمۡ مُّسۡتَكۡبِرُوۡنَ‏

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ استغفار کریں تمہارے لئے اللہ کے رسول، تو مٹکاتے ہیں اپنا سر اور آپ دیکھیں گے کہ وہ رک جاتے ہیں اور وہ تکبر کرتے ہیں

آیت 663:6
سورۃ 63•صفحہ 500
سَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ اَسۡتَغۡفَرۡتَ لَهُمۡ اَمۡ لَمۡ تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡؕ لَنۡ يَّغۡفِرَ اللّٰهُ لَهُمۡ​ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِيۡنَ‏

برابر ہے ان پر (یعنی ان کے حق میں) آپ استغفار کریں ان کیلئے یا نہ کریں استغفار ان کیلئے، ہرگز اللہ مغفرت نہیں کرے گا ان کی بیشک اللہ ہدایت نہیں دیتا نافرمانوں کو (اس کے بعد آپ نے منافقوں کیلئے مغفرت کی دعاء چھوڑ دیں)

آیت 763:7
سورۃ 63•صفحہ 501
هُمُ الَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ لَا تُنۡفِقُوۡا عَلٰى مَنۡ عِنۡدَ رَسُوۡلِ اللّٰهِ حَتّٰى يَنۡفَضُّوۡا​ؕ وَلِلّٰهِ خَزَآٮِٕنُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَلٰـكِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ لَا يَفۡقَهُوۡنَ‏

یہی وہ ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ کے پاس ہیں ان پر خرچ نہ کرو یہاں تک کہ (یہ صحابہ کرامؓ) بھاگ جائیں، اور اللہ ہی کے خزانے ہیں آسمانوں کے اور زمین کے، اور لیکن یہ منافق نہیں سمجھتے

آیت 863:8
سورۃ 63•صفحہ 501
يَقُوۡلُوۡنَ لَٮِٕنۡ رَّجَعۡنَاۤ اِلَى الۡمَدِيۡنَةِ لَيُخۡرِجَنَّ الۡاَعَزُّ مِنۡهَا الۡاَذَلَّ ​ؕ وَلِلّٰهِ الۡعِزَّةُ وَلِرَسُوۡلِهٖ وَلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَلٰـكِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

(یہ منافقین) کہتے ہیں کہ اگر ہم اب لوٹ کر مدینہ جائیں گے، تو ہم عزت والے ضرور نکالیں گے وہاں سے ذلت والے (مؤمنوں) کو، اور عزت تو صرف اللہ کیلئے اور اس کے رسول کیلئے اور ایمان والوں کیلئے ہے اور لیکن یہ منافقین نہیں جانتے (یعنی انہیں اللہ کے وعدے پر یقین نہیں)

آیت 963:9
سورۃ 63•صفحہ 501
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُلۡهِكُمۡ اَمۡوَالُكُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُكُمۡ عَنۡ ذِكۡرِ اللّٰهِ​ۚ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡ ذٰلِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ‏

اے ایمان والو! تمہیں غافل نہ کر دیں تمہارے مال اور تمہاری اولاد اللہ کے ذکر سے، اور جو ایسا کرے گا تو یہی وہ لوگ ہیں جو خسارہ پانیوالے ہیں

آیت 1063:10
سورۃ 63•صفحہ 501
وَاَنۡفِقُوۡا مِنۡ مَّا رَزَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِىَ اَحَدَكُمُ الۡمَوۡتُ فَيَقُوۡلَ رَبِّ لَوۡلَاۤ اَخَّرۡتَنِىۡۤ اِلٰٓى اَجَلٍ قَرِيۡبٍۙ فَاَصَّدَّقَ وَاَكُنۡ مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اور خرچ کرو جو کچھ ہم نے رزق دیا ہے تمہیں (موقع غنیمت جان کر) اس سے پہلے کہ آ جائے تم میں کسی کو موت، تو کہنے لگے اے میرے رب! تو نے مجھے تھوڑی مہلت کیوں نہیں دی؟ کہ میں صدقہ کروں اور ہو جاؤں نیک لوگوں میں سے

آیت 1163:11
سورۃ 63•صفحہ 501
وَلَنۡ يُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفۡسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُهَا​ؕ وَاللّٰهُ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور ہرگز مہلت نہیں دیتا اللہ کسی شخص کو جب آجاتا ہے اس کا مقررہ وقت، اور اللہ باخبر ہے اس عمل سے جو تم کرتے ہو

سورۃ 64

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 164:1
سورۃ 64•صفحہ 501
يُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ​ۚ لَهُ الۡمُلۡكُ وَلَهُ الۡحَمۡدُ​ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

تسبیح بیان کرتی ہیں اللہ ہی کیلئے (تمام چیزیں) جو آسمانوں اور زمین میں ہیں، اسی کی سلطنت ہے اور اسی کی تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 264:2
سورۃ 64•صفحہ 501
هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ فَمِنۡكُمۡ كَافِرٌ وَّمِنۡكُمۡ مُّؤۡمِنٌ​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

اسی نے تمہیں پیدا کیا ہے تو تم میں سے بعض کافر اور بعض ایمان والے ہیں، اور اللہ خوب دیکھ رہا ہے ان اعمال کو جو تم کر رہے ہو

آیت 364:3
سورۃ 64•صفحہ 501
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّ وَصَوَّرَكُمۡ​ فَاَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡۚ​ وَاِلَيۡهِ الۡمَصِيۡرُ‏

اسی نے پیدا کیا آسمانوں کو اور زمین کو برحق، اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں، اور بہت اچھی صورت بنائیں، اور اسی کی طرف لوٹنا ہے

آیت 464:4
سورۃ 64•صفحہ 501
يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَيَعۡلَمُ مَا تُسِرُّوۡنَ وَمَا تُعۡلِنُوۡنَ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏

وہ جانتا ہے جو کچھ بھی ہے آسمانوں اور زمین میں، اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو، اور اللہ سینوں کی باتوں کو جاننے والا ہے

آیت 564:5
سورۃ 64•صفحہ 502
اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ نَبَـؤُا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَبۡلُ فَذَاقُوۡا وَبَالَ اَمۡرِهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏

کیا نہیں آئی تمہارے پاس اس سے پہلے کے کافروں کی خبر، جنہوں نے مزہ چکھا اپنے کئے کے وبال کا، اور جن کیلئے دردناک عذاب ہے (آخرت میں)

آیت 664:6
سورۃ 64•صفحہ 502
ذٰ لِكَ بِاَنَّهٗ كَانَتۡ تَّاۡتِيۡهِمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَقَالُوۡۤا اَبَشَرٌ يَّهۡدُوۡنَـنَا فَكَفَرُوۡا وَتَوَلَّوْا​ وَّاسۡتَغۡنَى اللّٰهُ​ ؕ وَاللّٰهُ غَنِىٌّ حَمِيۡدٌ‏

یہ اسلئے کہ بے شک آئے تھے ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر، تو انہوں نے کہا کیا انسان ہماری رہنمائی کرے گا، تو انکار کیا اور منہ پھیر لیا، اور اللہ نے بھی بے نیازی کی (انہیں چھوڑ کر) اور اللہ بے نیاز قابل تعریف ہے

آیت 764:7
سورۃ 64•صفحہ 502
زَعَمَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنۡ لَّنۡ يُّبۡـعَـثُـوۡا​ ؕ قُلۡ بَلٰى وَرَبِّىۡ لَـتُبۡـعَـثُـنَّ ثُمَّ لَـتُنَـبَّـؤُنَّ بِمَا عَمِلۡـتُمۡ​ؕ وَذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌ‏

گمان ہے ان کافروں کا کہ دوبارہ زندہ نہیں ہونا ہے، آپ کہہ دیجئے کہ کیوں نہیں میرے رب کی قسم! تم ضرور دوبارہ اٹھائے جاؤ گے، پھر ضرور تمہیں بتایا جائے گا جو عمل تم نے کیا، اور یہ (کام) اللہ پر آسان ہے

آیت 864:8
سورۃ 64•صفحہ 502
فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَالنُّوۡرِ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلۡنَا​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ‏

تو تم ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس (قرآنی) نور پر جسے ہم نے نازل فرمایا ہے اور اللہ باخبر ہے اس عمل سے جو تم کرتے ہو

آیت 964:9
سورۃ 64•صفحہ 502
يَوۡمَ يَجۡمَعُكُمۡ لِيَوۡمِ الۡجَمۡعِ​ ذٰ لِكَ يَوۡمُ التَّغَابُنِ​ ؕ وَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ وَيَعۡمَلۡ صَالِحًـا يُّكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّاٰتِهٖ وَيُدۡخِلۡهُ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا​ ؕ ذٰ لِكَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیْمُ‏

اس دن وہ جمع کرے گا تم کو جمع ہونے کے دن، وہ دن ہے ہار جیت کا (جنت اور دوزخ کا) اور جو شخص ایمان لائے اللہ پر اور نیک عمل کرے اللہ اس سے اس کی برائیاں دور کر دے گا، اور اسے داخل کرے گا جنتوں میں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، وہ ہمیشہ رہیں گے اس میں ہمیشہ ہمیش، یہی بڑی کامیابی ہے

آیت 1064:10
سورۃ 64•صفحہ 502
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا​ ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏

اور جن لوگوں نے کفر کیا اور جھٹلایا ہماری آیتوں کو وہی لوگ جہنمی ہیں وہ ہمیشہ رہیں گے اس میں، اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے

آیت 1164:11
سورۃ 64•صفحہ 502
مَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِيۡبَةٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ​ؕ وَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ يَهۡدِ قَلۡبَهٗ​ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏

جو مصیبت بھی پہونچتی ہے (انسانوں کو وہ) اللہ کی اجازت سے ہے اور جو ایمان لائے اللہ پر وہ اس کے دل کی رہنمائی کرتا ہے، اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے

آیت 1264:12
سورۃ 64•صفحہ 502
وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ​ۚ فَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ‏

اور اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی، تو اگر تم پلٹ جاؤ تو ہمارے رسول کے ذمہ صرف کھول کر پہونچا دینا ہے

آیت 1364:13
سورۃ 64•صفحہ 502
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ‏

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اللہ ہی پر توکل کرنا چاہئے مؤمنوں کو

آیت 1464:14
سورۃ 64•صفحہ 502
​يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ مِنۡ اَزۡوَاجِكُمۡ وَاَوۡلَادِكُمۡ عَدُوًّا لَّكُمۡ فَاحۡذَرُوۡهُمۡ​ۚ وَاِنۡ تَعۡفُوۡا وَتَصۡفَحُوۡا وَتَغۡفِرُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اے ایمان والو! تمہاری (بعض) بیویاں اور (بعض) بچے تمہارے دشمن ہیں، تو بچتے رہو ان سے، اور اگر تم معاف کر دو اور درگزر کر دو اور بخش دو، تو اللہ (بھی تمہیں) بخشنے والا مہربان ہے

آیت 1564:15
سورۃ 64•صفحہ 503
اِنَّمَاۤ اَمۡوَالُـكُمۡ وَاَوۡلَادُكُمۡ فِتۡنَةٌ ​ؕ وَاللّٰهُ عِنۡدَهٗۤ اَجۡرٌ عَظِيۡمٌ‏

تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہارے لئے آزمائش ہیں، اور اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے

آیت 1664:16
سورۃ 64•صفحہ 503
فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسۡتَطَعۡتُمۡ وَاسۡمَعُوۡا وَاَطِيۡعُوۡا وَاَنۡفِقُوۡا خَيۡرًا لِّاَنۡفُسِكُمۡ​ؕ وَمَنۡ يُّوۡقَ شُحَّ نَفۡسِهٖ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏

تو ڈرو اللہ سے جہاں تک تمہاری طاقت ہو، اور سنو اور اطاعت کرو، اور خرچ کرو (اللہ کی راہ میں) یہ بہتر ہے تمہارے لئے اور جو بچالے اپنے آپکو نفس کی حرص (یعنی لالچ) سے، تو وہی کامیاب ہے

آیت 1764:17
سورۃ 64•صفحہ 503
اِنۡ تُقۡرِضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا يُّضٰعِفۡهُ لَـكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ شَكُوۡرٌ حَلِيۡمٌۙ‏

اگر تم اللہ کو بہتر قرض دو گے، تو وہ اسے بڑھا کر دیگا تمہارے لیے، اور تمہارے گناہ بھی معاف فرما دے گا، اللہ بڑا قدر دان بڑا بردبار ہے

آیت 1864:18
سورۃ 64•صفحہ 503
عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

وہ جانتا ہے غیب اور ظاہر کو زبردست حکمت والا ہے

سورۃ 65

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 165:1
سورۃ 65•صفحہ 503
يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ اِذَا طَلَّقۡتُمُ النِّسَآءَ فَطَلِّقُوۡهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَاَحۡصُوا الۡعِدَّةَ ​ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ رَبَّكُمۡ​ ۚ لَا تُخۡرِجُوۡهُنَّ مِنۡۢ بُيُوۡتِهِنَّ وَلَا يَخۡرُجۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّاۡتِيۡنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ​ ؕ وَتِلۡكَ حُدُوۡدُ اللّٰهِ​ ؕ وَمَنۡ يَّتَعَدَّ حُدُوۡدَ اللّٰهِ فَقَدۡ ظَلَمَ نَفۡسَهٗ​ ؕ لَا تَدۡرِىۡ لَعَلَّ اللّٰهَ يُحۡدِثُ بَعۡدَ ذٰ لِكَ اَمۡرًا‏

اے نبیؐ جب تم طلاق دو اپنی عورتوں کو تو طلاق دو ان کی عدت (یعنی پاکی کے دنوں) میں، اور عدت کا حساب رکھو، اور ڈرو اللہ سے (جو) تمہارا رب ہے نہ تم نکالو انہیں (عدت میں گالی گلوج کر کے) ان کے گھروں سے، اور نہ وہ خود ہی نکلیں، مگر جب کھلم کھلا کوئی بے حیائی کا کام کریں، اور یہ اللہ کے حدود ہیں اور جو آگے بڑھے گا اللہ کے حدود سے تو یقیناً اس نے ظلم کیا اپنے اوپر، تمہیں نہیں معلوم شاید اللہ اس کے بعد کوئی نئی بات پیدا کر دے (یعنی مرد رجوع کر لے)

آیت 265:2
سورۃ 65•صفحہ 503
فَاِذَا بَلَغۡنَ اَجَلَهُنَّ فَاَمۡسِكُوۡهُنَّ بِمَعۡرُوۡفٍ اَوۡ فَارِقُوۡهُنَّ بِمَعۡرُوۡفٍ وَّاَشۡهِدُوۡا ذَوَىۡ عَدۡلٍ مِّنۡكُمۡ وَاَقِيۡمُوا الشَّهَادَةَ لِلّٰهِ​ ؕ ذٰ لِكُمۡ يُوۡعَظُ بِهٖ مَنۡ كَانَ يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ​ ۙ وَمَنۡ يَّـتَّـقِ اللّٰهَ يَجۡعَلْ لَّهٗ مَخۡرَجًا ۙ‏

تو جب وہ پہونچ جائیں اپنی عدت کو، تو انہیں روک لو بھلے طریقے سے یا جدا کر دو بھلے طریقے سے، اور گواہ مقرر کر لو دو عادل شخص کو اپنوں میں سے اور قائم کرو گواہی اللہ کے لئے، یہ وہ نصیحت ہے جو کی جاتی ہے اسے جو ایمان رکھتا ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر، اور جو ڈرتا ہے اللہ سے اللہ بنا دیتا ہے اس کیلئے نکلنے (یعنی چھٹکارے) کی شکل

آیت 365:3
سورۃ 65•صفحہ 503
وَّيَرۡزُقۡهُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَحۡتَسِبُ​ ؕ وَمَنۡ يَّتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسۡبُهٗ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمۡرِهٖ​ ؕ قَدۡ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَىۡءٍ قَدۡرًا‏

اور وہ روزی دیتا ہے اسے ایسی جگہ سے جسکا اسے گمان بھی نہ ہو، اور جو توکل کرے اللہ پر تو اللہ اسے کافی ہے بیشک اللہ کا حکم پورا ہو کے رہتا ہے، یقیناً بنا رکھا ہے اللہ نے ہر چیز کیلئے ایک مقرر اندازہ

آیت 465:4
سورۃ 65•صفحہ 504
وَالّٰٓـىٴِۡ يَٮِٕسۡنَ مِنَ الۡمَحِيۡضِ مِنۡ نِّسَآٮِٕكُمۡ اِنِ ارۡتَبۡتُمۡ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلٰثَةُ اَشۡهُرٍ وَّالّٰٓـىٴِۡ لَمۡ يَحِضۡنَ​ ؕ وَاُولَاتُ الۡاَحۡمَالِ اَجَلُهُنَّ اَنۡ يَّضَعۡنَ حَمۡلَهُنَّ ​ؕ وَمَنۡ يَّـتَّـقِ اللّٰهَ يَجۡعَلْ لَّهٗ مِنۡ اَمۡرِهٖ یُسْرًا‏

اور جو عورتیں ناامید ہو گئی ہوں حیض سے تمہاری عورتیں (زیادہ عمر کی وجہ سے) اگر تمہیں شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے، اور جنہیں حیض نہ آیا ہو (ان کی بھی تین مہینے ہے) اور حاملہ کی عدت وضع حمل (یعنی بچہ پیدا ہونے تک) ہے اور جو ڈرے گا اللہ سے اللہ بنا دیگا اس کیلئے اس کے کام میں آسانی

آیت 565:5
سورۃ 65•صفحہ 504
ذٰ لِكَ اَمۡرُ اللّٰهِ اَنۡزَلَهٗۤ اِلَيۡكُمۡ​ ؕ وَمَنۡ يَّـتَّـقِ اللّٰهَ يُكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّاٰتِهٖ وَيُعۡظِمۡ لَهٗۤ اَجۡرًا‏

یہ اللہ کا حکم ہے جسے اس نے نازل کیا ہے تمہاری طرف، اور جو ڈرے گا اللہ سے اللہ مٹا دے گا اس کے گناہوں کو، اور وہ اسے اجر عظیم عطا کرے گا

آیت 665:6
سورۃ 65•صفحہ 504
اَسۡكِنُوۡهُنَّ مِنۡ حَيۡثُ سَكَنۡـتُمۡ مِّنۡ وُّجۡدِكُمۡ وَلَا تُضَآرُّوۡهُنَّ لِتُضَيِّقُوۡا عَلَيۡهِنَّ​ ؕ وَاِنۡ كُنَّ اُولَاتِ حَمۡلٍ فَاَنۡفِقُوا عَلَيۡهِنَّ حَتّٰى يَضَعۡنَ حَمۡلَهُنَّ​​ ۚ فَاِنۡ اَرۡضَعۡنَ لَـكُمۡ فَاٰ تُوۡهُنَّ اُجُوۡرَهُنَّ​ ۚ وَاۡتَمِرُوۡا بَيۡنَكُمۡ بِمَعۡرُوۡفٍ​ۚ وَاِنۡ تَعَاسَرۡتُمۡ فَسَتُرۡضِعُ لَهٗۤ اُخۡرٰى ؕ‏

تم رکھو ان (طلاق والی عورتوں) کو جہاں تم رہتے ہو اپنی طاقت کے مطابق، اور نہ ضرر پہونچاؤ انہیں تنگ کرنے کیلئے (یہ عدت کے دنوں کے حکم ہیں) اور اگر وہ حاملہ ہوں تو خرچ کرو ان پر یہاں تک کہ وضع حمل ہو (یعنی بچہ پیدا ہو) پھر اگر وہ دودھ پلائیں تمہارے بچے کو تو دو انہیں ان کی اجرت، اور مشورہ کر لیا کرو آپس میں بھلے طریقے سے اور اگر تمہیں پریشانی ہو آپس میں تو اس (بچے) کیلئے کوئی اور دودھ پلائے گی

آیت 765:7
سورۃ 65•صفحہ 504
لِيُنۡفِقۡ ذُوۡ سَعَةٍ مِّنۡ سَعَتِهٖ​ؕ وَمَنۡ قُدِرَ عَلَيۡهِ رِزۡقُهٗ فَلۡيُنۡفِقۡ مِمَّاۤ اٰتٰٮهُ اللّٰهُ​ؕ لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفۡسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰٮهَا​ؕ سَيَجۡعَلُ اللّٰهُ بَعۡدَ عُسۡرٍ يُّسۡرًا‏

خرچ کرنا چاہئے وسعت (یعنی مال) والے کو اپنی وسعت سے، اور جس پر رزق کی تنگی کی گئی ہو تو اسے خرچ کرنا چاہئے جو کچھ عطا کیا ہے اسے اللہ نے، کسی شخص کو اللہ تکلیف نہیں دیتا مگر اسی قدر جو عطا کر رکھا ہے اسے، عنقریب کر دے گا اللہ تنگی کے بعد آسانی

آیت 865:8
سورۃ 65•صفحہ 504
وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ عَتَتۡ عَنۡ اَمۡرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهٖ فَحَاسَبۡنٰهَا حِسَابًا شَدِيۡدًاۙ وَّعَذَّبۡنٰهَا عَذَابًا نُّكۡرًا‏

اور کتنی ہی بستی والوں نے سرکشی کی اپنے رب کے حکم سے اور اس کے رسولوں کے حکم سے، تو ہم نے بھی ان سے سخت حساب لیا، اور انہیں ناپسندیدہ عذاب دیا

آیت 965:9
سورۃ 65•صفحہ 504
فَذَاقَتۡ وَبَالَ اَمۡرِهَا وَكَانَ عَاقِبَةُ اَمۡرِهَا خُسۡرًا‏

تو چکھا انہوں نے اپنے کئے کا مزہ، اور اس کے کئے کا انجام خسارہ ہی ہوا

آیت 1065:10
سورۃ 65•صفحہ 504
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ عَذَابًا شَدِيۡدًا​ ۙ فَاتَّقُوا اللّٰهَ يٰۤاُولِى الۡاَ لۡبَابِ ۖۚ ۛ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ۛؕ قَدۡ اَنۡزَلَ اللّٰهُ اِلَيۡكُمۡ ذِكۡرًا ۙ‏

تیار کر رکھا ہے اللہ نے ان کیلئے سخت عذاب، تو ڈرو اللہ سے اے وہ عقلمندو جو ایمان لائے ہو! یقیناً نازل کی ہے اللہ نے تمہاری طرف نصیحت

آیت 1165:11
سورۃ 65•صفحہ 504
رَّسُوۡلًا يَّتۡلُوۡا عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ مُبَيِّنٰتٍ لِّيُخۡرِجَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ​ؕ وَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ وَيَعۡمَلۡ صَالِحًـا يُّدۡخِلۡهُ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا​ؕ قَدۡ اَحۡسَنَ اللّٰهُ لَهٗ رِزۡقًا‏

رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) پڑھ کر سناتے ہیں تمہیں اللہ کی کھلم کھلا آیتیں، تاکہ وہ نکالیں ان لوگوں کو جو ایمان لائیں اور نیک عمل کریں اندھیرے سے روشنی کی طرف، اور جو شخص اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے (اللہ) داخل کرے گا اسے ایسی جنتوں میں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے یقیناً بہترین روزی دے گا اللہ اسے

آیت 1265:12
سورۃ 65•صفحہ 505
اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ وَّمِنَ الۡاَرۡضِ مِثۡلَهُنَّ ؕ يَتَنَزَّلُ الۡاَمۡرُ بَيۡنَهُنَّ لِتَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ ۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ قَدۡ اَحَاطَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عِلۡمًا‏

اللہ ہی ہے وہ جس نے پیدا کئے سات آسمان اور زمین بھی اسی کے مثل (یعنی سات زمین بھی) نازل ہوتا ہے اس کا حکم ان (آسمان اور زمین) کے درمیان، تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے، اور بیشک اللہ نے گھیر رکھا ہے ہر چیز کو اپنے علم سے

سورۃ 66

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 166:1
سورۃ 66•صفحہ 505
يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَـكَ​ۚ تَبۡتَغِىۡ مَرۡضَاتَ اَزۡوَاجِكَ​ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏

اے نبی! آپ کیوں حرام کرتے ہیں جس چیز کو اللہ نے حلال کیا ہے آپ کے لئے (کیا) آپ اپنی بیویوں کی رضاء چاہتے ہیں؟ اور اللہ بخشنے والا رحم کرنیوالا ہے

آیت 266:2
سورۃ 66•صفحہ 505
قَدۡ فَرَضَ اللّٰهُ لَـكُمۡ تَحِلَّةَ اَيۡمَانِكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ مَوۡلٰٮكُمۡ​ۚ وَهُوَ الۡعَلِيۡمُ الۡحَكِيۡمُ‏

یقیناً اللہ نے فرض کیا ہے آپ کیلئے قسموں کو حلال کرنا (کفارہ دے کر) اور اللہ تمہارا کارساز ہے اور وہی علم والا حکمت والا ہے

آیت 366:3
سورۃ 66•صفحہ 505
وَاِذۡ اَسَرَّ النَّبِىُّ اِلٰى بَعۡضِ اَزۡوَاجِهٖ حَدِيۡثًا​ۚ فَلَمَّا نَـبَّاَتۡ بِهٖ وَاَظۡهَرَهُ اللّٰهُ عَلَيۡهِ عَرَّفَ بَعۡضَهٗ وَاَعۡرَضَ عَنۡۢ بَعۡضٍ​ۚ فَلَمَّا نَـبَّاَهَا بِهٖ قَالَتۡ مَنۡ اَنۡۢبَاَكَ هٰذَا​ؕ قَالَ نَـبَّاَنِىَ الۡعَلِيۡمُ الۡخَبِیْرُ‏

اور جب چھپانے کو کہا نبیؐ نے اپنی بعض بیوی (حفصہؓ) سے ایک بات، تو جب اس (حفصہؓ) نے بتا دی اسکو اس (عائشہؓ) سے اور ظاہر کر دی اللہ نے اسکو اس (نبیؐ) پر تو تفتیش کی (نبیؐ نے) بعض باتوں کی اور چھوڑ دی بعض کو (حفصہؓ سے) تو جب (نبی نے) بتائی اس (حفصہؓ) کو یہ بات تو بولیں آپ کو کس نے خبر دی اسکی؟ فرمایا مجھے خبر دی جاننے والے خبر رکھنے والے (اللہ) نے

آیت 466:4
سورۃ 66•صفحہ 505
اِنۡ تَتُوۡبَاۤ اِلَى اللّٰهِ فَقَدۡ صَغَتۡ قُلُوۡبُكُمَا​ۚ وَاِنۡ تَظٰهَرَا عَلَيۡهِ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوۡلٰٮهُ وَجِبۡرِيۡلُ وَصَالِحُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ​ۚ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ بَعۡدَ ذٰلِكَ ظَهِيۡرٌ‏

اگر تم (حفصہؓ اور عائشہؓ) دونوں توبہ کر لو اللہ کے سامنے (تو بہتر ہے) یقیناً تم دونوں کے دل ہٹ گئے ہیں (حق سے) اور اگر تم دونوں مظاہرہ کرو گی نبیؐ کے خلاف، تو بیشک اللہ اسکا کارساز ہے اور جبریلؑ اور نیک ایمان والے، اور فرشتے بھی ان کے علاوہ مدد گار ہیں

آیت 566:5
سورۃ 66•صفحہ 505
عَسٰى رَبُّهٗۤ اِنۡ طَلَّقَكُنَّ اَنۡ يُّبۡدِلَهٗۤ اَزۡوَاجًا خَيۡرًا مِّنۡكُنَّ مُسۡلِمٰتٍ مُّؤۡمِنٰتٍ قٰنِتٰتٍ تٰٓٮِٕبٰتٍ عٰبِدٰتٍ سٰٓٮِٕحٰتٍ ثَيِّبٰتٍ وَّاَبۡكَارًا‏

اگر (نبیؐ) تمہیں طلاق دے دیں تو بہت جلد انہیں ان کا رب عنایت فرمائے گا بدلے میں تم سے بہتر بیویاں، جو مسلمہ، مؤمنہ، فرماں بردار، توبہ کرنے والیاں، عبادت گزار، روزے رکھنے والیاں، بیوہ، اور کنواریاں ہوں گی

آیت 666:6
سورۃ 66•صفحہ 506
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ وَاَهۡلِيۡكُمۡ نَارًا وَّقُوۡدُهَا النَّاسُ وَالۡحِجَارَةُ عَلَيۡهَا مَلٰٓٮِٕكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعۡصُوۡنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمۡ وَيَفۡعَلُوۡنَ مَا يُؤۡمَرُوۡنَ‏

اے ایمان والو! بچاؤ تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں، اس پر فرشتے (مقرر) ہیں سخت (اور) مضبوط ہیں وہ نافرمانی نہیں کرتے اللہ کی جو حکم (اللہ) دیتا ہے انہیں (انہیں) اور وہ وہی کرتے ہیں جو حکم انہیں دیا جاتا ہے

آیت 766:7
سورۃ 66•صفحہ 506
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَا تَعۡتَذِرُوا الۡيَوۡمَ​ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

اے کافرو! تم عذر (یعنی بہانہ) مت کرو آج، تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو عمل تم کیا کرتے تھے

آیت 866:8
سورۃ 66•صفحہ 506
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا تُوۡبُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ تَوۡبَةً نَّصُوۡحًا ؕ عَسٰى رَبُّكُمۡ اَنۡ يُّكَفِّرَ عَنۡكُمۡ سَيِّاٰتِكُمۡ وَيُدۡخِلَـكُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ۙ يَوۡمَ لَا يُخۡزِى اللّٰهُ النَّبِىَّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ​ ۚ نُوۡرُهُمۡ يَسۡعٰى بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَبِاَيۡمَانِهِمۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اَ تۡمِمۡ لَـنَا نُوۡرَنَا وَاغۡفِرۡ لَـنَا​ ۚ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

اے ایمان والو! تم (سب مل کر) توبہ کرو اللہ کے سامنے سچی توبہ، (تو) ممکن ہے کہ تمہارا رب دور کر دے تم سے تمہارے گناہ، اور داخل کرے تمہیں ایسی جنتوں میں جاری ہیں جن کے نیچے نہریں، اس دن اللہ رسوا نہیں کرے گا نبیؐ کو اور ایمان والوں کو جو ان کے ساتھ ہیں، ان کا نور دوڑ رہا ہو گا ان کے سامنے اور ان کے دائیں سے وہ کہیں گے اے ہمارے رب مکمل فرما ہمارے لئے ہمارے نور کو (جنت میں داخل ہونے تک) اور مغفرت فرما ہماری، بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے

آیت 966:9
سورۃ 66•صفحہ 506
يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ جَاهِدِ الۡكُفَّارَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ وَاغۡلُظۡ عَلَيۡهِمۡ​ؕ وَمَاۡوٰٮهُمۡ جَهَنَّمُ​ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏

اے نبیؐ! جہاد کرو کافروں اور منافقوں سے، اور سختی کرو ان پر (شریعت کے معاملے میں) اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے، اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے

آیت 1066:10
سورۃ 66•صفحہ 506
ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّـلَّذِيۡنَ كَفَرُوا امۡرَاَتَ نُوۡحٍ وَّ امۡرَاَتَ لُوۡطٍ​ ؕ كَانَـتَا تَحۡتَ عَبۡدَيۡنِ مِنۡ عِبَادِنَا صَالِحَـيۡنِ فَخَانَتٰهُمَا فَلَمۡ يُغۡنِيَا عَنۡهُمَا مِنَ اللّٰهِ شَيۡــًٔا وَّقِيۡلَ ادۡخُلَا النَّارَ مَعَ الدّٰخِلِيۡنَ‏

بیان کرتا ہے اللہ مثال کافروں کے لئے نوح کی بیوی اور لوط کی بیوی کی، یہ دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے ماتحت تھیں، تو ان دونوں نے خیانت کی ان دونوں (نبیوں) کے ساتھ تو نہ فائدہ پہونچا سکے وہ دونوں ان دونوں کو اللہ (کے عذاب) سے کچھ بھی، اور کہا جائے گا تم دونوں داخل ہو جاؤ آگ میں داخل ہونیوالوں کے ساتھ

آیت 1166:11
سورۃ 66•صفحہ 506
وَضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّـلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا امۡرَاَتَ فِرۡعَوۡنَ​ۘ اِذۡ قَالَتۡ رَبِّ ابۡنِ لِىۡ عِنۡدَكَ بَيۡتًا فِى الۡجَـنَّةِ وَنَجِّنِىۡ مِنۡ فِرۡعَوۡنَ وَعَمَلِهٖ وَنَجِّنِىۡ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَۙ‏

اور بیان کرتا ہے اللہ مثال ایمان والوں کے لئے فرعون کی بیوی کی، جب کہا اس نے کہ اے میرے رب! تو بنا دے میرے لئے اپنے پاس ایک گھر جنت میں، اور بچالے مجھے فرعون سے اور اس کے (برے) عمل سے، اور بچالے مجھے ظالم قوم سے

آیت 1266:12
سورۃ 66•صفحہ 506
وَمَرۡيَمَ ابۡنَتَ عِمۡرٰنَ الَّتِىۡۤ اَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَنَفَخۡنَا فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِنَا وَصَدَّقَتۡ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهٖ وَكَانَتۡ مِنَ الۡقٰنِتِيۡنَ‏

اور (ایک مثال ہے) مریم بنت عمران کی بھی جس نے حفاظت کی اپنی عزت کی، تو ہم نے پھونک دی اس میں اپنی روح، اور تصدیق کی اس (مریم) نے اپنے رب کی باتوں اور اس کی کتابوں کی، اور وہ تھیں فرماں برداروں میں سے