پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام پارے (All Juz)پارہ 27 • 399 آیات • صفحات 471 تا 488

قال فما خطبكم

Juz 27

سورۃ 51

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 3151:31
سورۃ 51•صفحہ 471
قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ اَيُّهَا الۡمُرۡسَلُوۡنَ‏

کہا (ابراہیم ع) نے تو کس مقصد سے تشریف لائے ہیں اے فرشتو؟

آیت 3251:32
سورۃ 51•صفحہ 471
قَالُـوۡۤا اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰى قَوۡمٍ مُّجۡرِمِيۡنَۙ‏

انہوں نے کہا کہ بیشک ہم بھیجے گئے ہیں مجرم قوم (قوم لوط) کی طرف

آیت 3351:33
سورۃ 51•صفحہ 471
لِنُرۡسِلَ عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةً مِّنۡ طِيۡنٍۙ‏

تاکہ ہم برسائیں ان پر (بطور عذاب) مٹی کے کنکر

آیت 3451:34
سورۃ 51•صفحہ 471
مُّسَوَّمَةً عِنۡدَ رَبِّكَ لِلۡمُسۡرِفِيۡنَ‏

نشان زدہ ہیں تیرے رب کی طرف سے، حد سے بڑھنے والوں کیلئے

آیت 3551:35
سورۃ 51•صفحہ 471
فَاَخۡرَجۡنَا مَنۡ كَانَ فِيۡهَا مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ​ۚ‏

تو ہم نے نکال لیا (اس بستی سے انہیں) جو اس میں مؤمن تھے

آیت 3651:36
سورۃ 51•صفحہ 471
فَمَا وَجَدۡنَا فِيۡهَا غَيۡرَ بَيۡتٍ مِّنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ​ۚ‏

تو ہم نے نہیں پایا اس (بستی) میں ایک گھر کے علاوہ کوئی گھر مسلمانوں کا

آیت 3751:37
سورۃ 51•صفحہ 471
وَتَرَكۡنَا فِيۡهَاۤ اٰيَةً لِّـلَّذِيۡنَ يَخَافُوۡنَ الۡعَذَابَ الۡاَلِيۡمَؕ‏

اور چھوڑ دی ہم نے اس میں ایک نشانی ان کیلئے جو خوف رکھتے ہیں دردناک عذاب سے

آیت 3851:38
سورۃ 51•صفحہ 471
وَفِىۡ مُوۡسٰۤی اِذۡ اَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍ‏

اور موسیٰ (کے واقعے) میں (بھی عبرت ہے) جب ہم نے بھیجا اسے فرعون کی طرف کھلی دلیل دے کر

آیت 3951:39
سورۃ 51•صفحہ 471
فَتَوَلّٰى بِرُكۡنِهٖ وَقَالَ سٰحِرٌ اَوۡ مَجۡنُوۡنٌ‏

تو وہ پلٹا اپنے امراء (سلطنت) کی طرف اور کہا (یہ) جادوگر ہے یا مجنوں ہے

آیت 4051:40
سورۃ 51•صفحہ 471
فَاَخَذۡنٰهُ وَجُنُوۡدَهٗ فَنَبَذۡنٰهُمۡ فِى الۡيَمِّ وَهُوَ مُلِيۡمٌؕ‏

تو پکڑا ہم نے اسے اور اس کی فوج کو اور پھینک دیا انہیں دریا میں، وہ تھا ہی ملامت کے قابل

آیت 4151:41
سورۃ 51•صفحہ 471
وَفِىۡ عَادٍ اِذۡ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمُ الرِّيۡحَ الۡعَقِيۡمَ​ۚ‏

اور عاد (کے واقعے) میں (بھی نصیحت ہے) جب کہ ہم نے بھیجی ان پر سخت آندھی

آیت 4251:42
سورۃ 51•صفحہ 471
مَا تَذَرُ مِنۡ شَىۡءٍ اَتَتۡ عَلَيۡهِ اِلَّا جَعَلَتۡهُ كَالرَّمِيۡمِؕ‏

نہیں چھوڑی کسی چیز کو جس (قوم عاد) پر سے وہ گزری، مگر یہ کہ اسے کر دیا چورہ چورہ

آیت 4351:43
سورۃ 51•صفحہ 471
وَفِىۡ ثَمُوۡدَ اِذۡ قِيۡلَ لَهُمۡ تَمَتَّعُوۡا حَتّٰى حِيۡنٍ‏

اور ثمود (کے قصے) میں بھی (عبرت) ہے، جب ان سے کہا گیا کہ تم فائدہ اٹھا لو کچھ دنوں تک

آیت 4451:44
سورۃ 51•صفحہ 471
فَعَتَوۡا عَنۡ اَمۡرِ رَبِّهِمۡ فَاَخَذَتۡهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ‏

تو انہوں نے زیادتی کی اپنے رب کے حکم میں، تو پکڑا انہیں بجلی کی کڑک نے، اور وہ دیکھتے رہ گئے

آیت 4551:45
سورۃ 51•صفحہ 471
فَمَا اسۡتَطَاعُوۡا مِنۡ قِيَامٍ وَّمَا كَانُوۡا مُنۡتَصِرِيۡنَۙ‏

تو نہ طاقت ہوئی انہیں کھڑے ہونے کی، اور نہ وہ بدلہ لے سکے

آیت 4651:46
سورۃ 51•صفحہ 471
وَقَوۡمَ نُوۡحٍ مِّنۡ قَبۡلُ​ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ‏

اور نوح کی قوم کا بھی (یہی حال ہوا جو ان قوموں سے) پہلے ہوئی، بیشک وہ لوگ بھی فاسق تھے

آیت 4751:47
سورۃ 51•صفحہ 471
وَ السَّمَآءَ بَنَيۡنٰهَا بِاَيۡٮدٍ وَّاِنَّا لَمُوۡسِعُوۡنَ‏

اور آسمان کو ہم نے بنایا (اپنے) ہاتھوں سے، اور بیشک ہم نے ہی اسے وسعت دی ہے (یعنی بڑا بنایا ہے)

آیت 4851:48
سورۃ 51•صفحہ 471
وَالۡاَرۡضَ فَرَشۡنٰهَا فَنِعۡمَ الۡمٰهِدُوۡنَ‏

اور زمین کو ہم نے فرش بنایا ہے، تو کیا ہی بہتر ہم بچھانیوالے ہیں

آیت 4951:49
سورۃ 51•صفحہ 471
وَمِنۡ كُلِّ شَىۡءٍ خَلَقۡنَا زَوۡجَيۡنِ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ‏

اور ہر چیز کو ہم نے پیدا کیا جوڑوں (کی شکل) میں تا کہ تم نصیحت حاصل کرو

آیت 5051:50
سورۃ 51•صفحہ 471
فَفِرُّوۡۤا اِلَى اللّٰهِ​ؕ اِنِّىۡ لَـكُمۡ مِّنۡهُ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ​ۚ‏

تو تم دوڑو اللہ کی طرف، بیشک میں تمہارے لئے اس کی طرف سے کھلا ڈرانے والا ہوں

آیت 5151:51
سورۃ 51•صفحہ 471
وَلَا تَجۡعَلُوۡا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ​ؕ اِنِّىۡ لَـكُمۡ مِّنۡهُ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ​ۚ‏

اور نہ بناؤ اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود، بیشک میں تمہارے لئے اس (اللہ) کی طرف سے کھلا ڈرانیوالا ہوں

آیت 5251:52
سورۃ 51•صفحہ 471
كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا قَالُوۡا سَاحِرٌ اَوۡ مَجۡنُوۡنٌ​ۚ‏

اسی طرح جو بھی رسول آئے ان کے پاس جو ان (کفار مکہ) سے پہلے (قوم) گزری ہیں، تو انہوں نے (بھی) کہا یا تو تو جادوگر ہے یا مجنوں ہے

آیت 5351:53
سورۃ 51•صفحہ 472
اَتَوَاصَوۡا بِهٖ​ۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ طَاغُوۡنَ​ۚ‏

کیا یہ وصیت کر گئے ہیں ایک دوسرے کو اسطرح کی نہیں بلکہ یہ سرکش لوگ ہیں

آیت 5451:54
سورۃ 51•صفحہ 472
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِمَلُوۡمٍ‏

تو آپ منہ پھیر لیں ان سے آپ پر کوئی ملامت نہیں

آیت 5551:55
سورۃ 51•صفحہ 472
وَّذَكِّرۡ فَاِنَّ الذِّكۡرٰى تَنۡفَعُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

اور نصیحت کرتے رہیں تو بیشک نصیحت نفع دیتی ہے مؤمنوں کو

آیت 5651:56
سورۃ 51•صفحہ 472
وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِيَعۡبُدُوۡنِ‏

اور میں نے پیدا کیا ہے جنات اور انسانوں کو اس لئے کہ وہ میری عبادت کریں

آیت 5751:57
سورۃ 51•صفحہ 472
مَاۤ اُرِيۡدُ مِنۡهُمۡ مِّنۡ رِّزۡقٍ وَّمَاۤ اُرِيۡدُ اَنۡ يُّطۡعِمُوۡنِ‏

میں نہیں چاہتا ان سے روزی، اور نہ میں یہ چاہتا کہ وہ مجھے کھلائیں

آیت 5851:58
سورۃ 51•صفحہ 472
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الۡقُوَّةِ الۡمَتِيۡنُ‏

بیشک اللہ ہی روزی دینے والا زبردست قوت والا ہے

آیت 5951:59
سورۃ 51•صفحہ 472
فَاِنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ذَنُوۡبًا مِّثۡلَ ذَنُوۡبِ اَصۡحٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنِ‏

تو بیشک جن ظالموں نے گناہ کیا ہے (آپؐ کو جھٹلا کر) انہیں ان کے ساتھیوں کے گناہ جیسا انجام (یعنی عذاب) ہو گا، تو وہ جلدی طلب نہ کریں مجھ سے

آیت 6051:60
سورۃ 51•صفحہ 472
فَوَيۡلٌ لِّـلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ يَّوۡمِهِمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَ‏

تو تباہی ہو گی ان کافروں کی ان کے اس دن جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے

سورۃ 52

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 152:1
سورۃ 52•صفحہ 472
وَالطُّوۡرِۙ‏

قسم ہے طور کی

آیت 252:2
سورۃ 52•صفحہ 472
وَكِتٰبٍ مَّسۡطُوۡرٍۙ‏

اور لکھی ہوئی کتاب (قرآن) کی

آیت 352:3
سورۃ 52•صفحہ 472
فِىۡ رَقٍّ مَّنۡشُوۡرٍۙ‏

جو (کتاب) کھلے ورقوں میں ہے

آیت 452:4
سورۃ 52•صفحہ 472
وَالۡبَيۡتِ الۡمَعۡمُوۡرِۙ‏

قسم ہے بیت معمور (آسمانی کعبہ) کی

آیت 552:5
سورۃ 52•صفحہ 472
وَالسَّقۡفِ الۡمَرۡفُوۡعِۙ‏

قسم ہے اونچی چھت (آسمان) کی

آیت 652:6
سورۃ 52•صفحہ 472
وَالۡبَحۡرِ الۡمَسۡجُوۡرِۙ‏

قسم ہے جوش مارتے سمندر کی

آیت 752:7
سورۃ 52•صفحہ 472
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لوَاقِعٌ ۙ‏

بیشک آپ کے رب کا عذاب واقع ہونیوالا ہے

آیت 852:8
سورۃ 52•صفحہ 472
مَّا لَهٗ مِنۡ دَافِعٍۙ‏

نہیں ہے اسے کوئی دفاع کرنیوالا (یعنی روکنے والا)

آیت 952:9
سورۃ 52•صفحہ 472
يَّوۡمَ تَمُوۡرُ السَّمَآءُ مَوۡرًا ۙ‏

جس دن کانپ اٹھے گا آسمان اچھی طرح

آیت 1052:10
سورۃ 52•صفحہ 472
وَّتَسِيۡرُ الۡجِبَالُ سَيۡرًا ؕ‏

اور چلنے لگیں گے پہاڑ اچھی طرح

آیت 1152:11
سورۃ 52•صفحہ 472
فَوَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّـلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ‏

تو تباہی ہو گی اس دن (دین، اور قرآن کو) جھٹلانے والوں کیلئے

آیت 1252:12
سورۃ 52•صفحہ 472
الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ خَوۡضٍ يَّلۡعَبُوۡنَ​ۘ‏

جو اپنی خرافات میں کھیل رہے ہیں

آیت 1352:13
سورۃ 52•صفحہ 472
يَوۡمَ يُدَعُّوۡنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ‏

جس دن انہیں دھکے دے کر لایا جائے گا جہنم کی آگ کی طرف

آیت 1452:14
سورۃ 52•صفحہ 472
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ‏

(فرشتے کہیں گے) یہی وہ (جہنم کی) آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

آیت 1552:15
سورۃ 52•صفحہ 472
اَفَسِحۡرٌ هٰذَاۤ اَمۡ اَنۡتُمۡ لَا تُبۡصِرُوۡنَ​ۚ‏

(جہنم کے داروغہ کہیں گے) کیا یہ جادو ہے، یا تم دیکھتے ہی نہیں

آیت 1652:16
سورۃ 52•صفحہ 472
اِصۡلَوۡهَا فَاصۡبِرُوۡۤا اَوۡ لَا تَصۡبِرُوۡا​ۚ سَوَآءٌ عَلَيۡكُمۡ​ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

داخل ہو جاؤ اس (دوزخ) میں، تو تم صبر کرو یا صبر نہ کرو برابر ہے تم پر، بے شک تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو تم (دنیا میں) عمل کیا کرتے تھے

آیت 1752:17
سورۃ 52•صفحہ 472
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّنَعِيۡمٍۙ‏

بیشک متقی جنتوں میں اور نعمتوں میں ہوں گے

آیت 1852:18
سورۃ 52•صفحہ 472
فٰكِهِيۡنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ​ۚ وَوَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِ‏

خوش ہوں گے ان پر جو عطا کرے گا انہیں ان کا رب، اور بچالے گا انہیں ان کا رب جہنم کے عذاب سے

آیت 1952:19
سورۃ 52•صفحہ 473
كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَـنِٓـيـْئًا ۢ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ‏

تم کھاؤ اور پیو مزے لے کر، ان اعمال کے بدلے جو تم کیا کرتے تھے

آیت 2052:20
سورۃ 52•صفحہ 473
مُتَّكِـــِٕيۡنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصۡفُوۡفَةٍ​ ۚ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍ‏

ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے تختوں پر صف بصف، اور ہم ان کی شادی کرا دیں گے بڑی آنکھوں والی حوروں سے

آیت 2152:21
سورۃ 52•صفحہ 473
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَاتَّبَعَتۡهُمۡ ذُرِّيَّتُهُمۡ بِاِيۡمَانٍ اَلۡحَـقۡنَا بِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَمَاۤ اَلَـتۡنٰهُمۡ مِّنۡ عَمَلِهِمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ​ؕ كُلُّ امۡرِیءٍۢ بِمَا كَسَبَ رَهِيۡنٌ‏

اور جو لوگ ایمان لائے اور اتباع کی ان کی اولاد نے بھی ایمان میں تو ہم ملا دیں گے ان سے ان کی اولاد کو (جنت میں ساتھ) اور ہم کمی نہیں کریں گے ان کے عمل سے کچھ بھی، ہر شخص جو اس نے کمایا گروی ہو گا (یعنی اسے وہ ملے گا)

آیت 2252:22
سورۃ 52•صفحہ 473
وَاَمۡدَدۡنٰهُمۡ بِفَاكِهَةٍ وَّلَحۡمٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَ‏

اور ہم عطا کریں گے انہیں میوے اور گوشت جو وہ چاہیں گے

آیت 2352:23
سورۃ 52•صفحہ 473
يَـتَـنَازَعُوۡنَ فِيۡهَا كَاۡسًا لَّا لَغۡوٌ فِيۡهَا وَلَا تَاۡثِيۡمٌ‏

وہ جھپٹیں گے ایک دوسرے سے اسمیں جام (شراب کا، یہ جھپٹنا) لغو نہ ہو گا اس میں اور نہ گناہ کی بات ہو گی

آیت 2452:24
سورۃ 52•صفحہ 473
وَيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ غِلۡمَانٌ لَّهُمۡ كَاَنَّهُمۡ لُـؤۡلُـؤٌ مَّكۡنُوۡنٌ‏

اور پھریں گے ان کے اردگرد نو عمر بچے (یعنی خادم) گویا کہ وہ موتی ہوں چھپے ہوئے (موتی کے خول میں)

آیت 2552:25
سورۃ 52•صفحہ 473
وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ‏

اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر پوچھیں گے (دنیا کے حالات)

آیت 2652:26
سورۃ 52•صفحہ 473
قَالُـوۡۤا اِنَّا كُـنَّا قَبۡلُ فِىۡۤ اَهۡلِنَا مُشۡفِقِيۡنَ‏

کہیں گے ہم اس سے پہلے اپنے گھرانے (دنیا) میں ڈرا کرتے تھے (اللہ سے)

آیت 2752:27
سورۃ 52•صفحہ 473
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيۡنَا وَوَقٰٮنَا عَذَابَ السَّمُوۡمِ‏

تو احسان کیا اللہ نے ہم پر، اور اس نے بچالیا ہمیں جھلسانے والے عذاب سے

آیت 2852:28
سورۃ 52•صفحہ 473
اِنَّا كُـنَّا مِنۡ قَبۡلُ نَدۡعُوۡهُ​ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡبَـرُّ الرَّحِيۡمُ‏

بیشک ہم اس سے پہلے (عبادت کیلئے) اسی کو پکارتے تھے بیشک وہ احسان کرنیوالا اور مہربان ہے

آیت 2952:29
سورۃ 52•صفحہ 473
فَذَكِّرۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِنِعۡمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّلَا مَجۡنُوۡنٍؕ‏

تو آپ نصیحت کیجئے! کیونکہ آپ نہ تو اپنے رب کے فضل سے کاہن (یعنی جادوگر) ہیں اور نہ ہی مجنوں

آیت 3052:30
سورۃ 52•صفحہ 473
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ شَاعِرٌ نَّتَـرَبَّصُ بِهٖ رَيۡبَ الۡمَنُوۡنِ‏

کیا (یہ کافر) کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے (کہتے ہیں) ہم انتظار کر رہے ہیں اس (نبیؐ) پر زمانے کے حادثے کا

آیت 3152:31
سورۃ 52•صفحہ 473
قُلۡ تَرَبَّصُوۡا فَاِنِّىۡ مَعَكُمۡ مِّنَ الۡمُتَـرَبِّصِيۡنَ ؕ‏

کہہ دیجئے! تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنیوالوں میں ہوں

آیت 3252:32
سورۃ 52•صفحہ 473
اَمۡ تَاۡمُرُهُمۡ اَحۡلَامُهُمۡ بِهٰذَآ​ اَمۡ هُمۡ قَوۡمٌ طَاغُوۡنَ​ۚ‏

کیا ان کی عقلیں انہیں ان (باتوں) کا حکم دیتی ہیں، یا وہ ہیں ہی سرکش لوگ

آیت 3352:33
سورۃ 52•صفحہ 473
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ تَقَوَّلَهٗ​ ۚ بَلْ لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ​ ۚ‏

کیا یہ کہتے ہیں کہ گھڑ لیا ہے (نبیؐ نے قرآن) بلکہ یہ ایمان نہیں لائیں گے

آیت 3452:34
سورۃ 52•صفحہ 473
فَلۡيَاۡتُوۡا بِحَدِيۡثٍ مِّثۡلِهٖۤ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَؕ‏

تو لے آئیں ایک بات ہی اس جیسی، اگر یہ سچے ہیں

آیت 3552:35
سورۃ 52•صفحہ 473
اَمۡ خُلِقُوۡا مِنۡ غَيۡرِ شَىۡءٍ اَمۡ هُمُ الۡخٰلِقُوۡنَؕ‏

کیا یہ (کفار) پیدا کئے گئے ہیں بغیر کسی کے، یا یہ خود خالق ہیں

آیت 3652:36
سورۃ 52•صفحہ 473
اَمۡ خَلَـقُوا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ​ۚ بَلْ لَّا يُوۡقِنُوۡنَؕ‏

کیا (ان کفار نے) پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو، بلکہ یہ یقین کرنیوالے نہیں

آیت 3752:37
سورۃ 52•صفحہ 473
اَمۡ عِنۡدَهُمۡ خَزَآٮِٕنُ رَبِّكَ اَمۡ هُمُ الۡمُصَۜيۡطِرُوۡنَؕ‏

کیا ان (کفار) کے پاس خزانے ہیں تیرے رب کے، یا یہ داروغہ ہیں (خزانوں کے)

آیت 3852:38
سورۃ 52•صفحہ 473
اَمۡ لَهُمۡ سُلَّمٌ يَّسۡتَمِعُوۡنَ فِيۡهِ​ ۚ فَلۡيَاۡتِ مُسۡتَمِعُهُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍؕ‏

کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے، اور وہ سنتے ہیں (آسمان کی باتیں) تو لے آئیں اپنی سنی ہوئی بات کھلی دلیل کے طور پر

آیت 3952:39
سورۃ 52•صفحہ 474
اَمۡ لَـهُ الۡبَنٰتُ وَلَـكُمُ الۡبَنُوۡنَؕ‏

کیا اس (اللہ) کیلئے بیٹیاں ہیں، اور تمہارے لئے بیٹے

آیت 4052:40
سورۃ 52•صفحہ 474
اَمۡ تَسۡـَٔـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَؕ‏

کیا تم سوال کرتے ہو ان سے کسی اجر کا تو کیا وہ کسی تاوان (یعنی جرمانے) کے تلے دبے جا رہے ہیں

آیت 4152:41
سورۃ 52•صفحہ 474
اَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَؕ‏

کیا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے، اور وہ اسے لکھ لیتے ہیں

آیت 4252:42
سورۃ 52•صفحہ 474
اَمۡ يُرِيۡدُوۡنَ كَيۡدًا​ؕ فَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا هُمُ الۡمَكِيۡدُوۡنَؕ‏

کیا یہ (کفار) ارادہ کر رہے ہیں کسی چال کا، تو جو کافر ہیں، چال انہیں پہ پڑتی ہے (الٹی)

آیت 4352:43
سورۃ 52•صفحہ 474
اَمۡ لَهُمۡ اِلٰهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ​ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ‏

کیا ان کیلئے اللہ کے سوا کوئی اور معبود ہے، اللہ پاک ہے اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں

آیت 4452:44
سورۃ 52•صفحہ 474
وَاِنۡ يَّرَوۡا كِسۡفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا يَّقُوۡلُوۡا سَحَابٌ مَّرۡكُوۡمٌ‏

اور اگر یہ (کفار) دیکھ لیں کوئی ٹکڑا آسمان سے گرتا ہوا (عذاب کا، تو) کہیں گے یہ بادل ہے تہ بہ تہ

آیت 4552:45
سورۃ 52•صفحہ 474
فَذَرۡهُمۡ حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ فِيۡهِ يُصۡعَقُوۡنَۙ‏

تو چھوڑ دو انہیں یہاں تک کہ یہ ملیں اپنے اس دن سے جس میں یہ بے ہوش کر دیئے جائیں گے

آیت 4652:46
سورۃ 52•صفحہ 474
يَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡـًٔـا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَؕ‏

اس دن نہ فائدہ دے گی انہیں ان کی چال کچھ بھی، اور نہ ان کی مدد کی جائے گی

آیت 4752:47
سورۃ 52•صفحہ 474
وَاِنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا عَذَابًا دُوۡنَ ذٰلِكَ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور بیشک ان کے لئے جو ظالم ہیں عذاب ہے اس (عذاب) کے علاوہ بھی، اور لیکن ان لوگوں میں اکثر نہیں جانتے

آیت 4852:48
سورۃ 52•صفحہ 474
وَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعۡيُنِنَا​ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ حِيۡنَ تَقُوۡمُۙ‏

تو صبر کرو اپنے رب کے حکم (کے انتظار) میں، بیشک تو ہماری آنکھوں (یعنی نگرانی) میں ہے اور تسبیح کرو حمد کے ساتھ اپنے رب کی جس وقت تم قیام کرو (نماز میں)

آیت 4952:49
سورۃ 52•صفحہ 474
وَمِنَ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَاِدۡبَارَ النُّجُوۡمِ‏

اور رات میں تسبیح کرو اسکی، اور ستاروں کے (ڈوبنے کے) بعد

سورۃ 53

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 153:1
سورۃ 53•صفحہ 474
وَالنَّجۡمِ اِذَا هَوٰىۙ‏

قسم ہے تارے کی جب وہ ڈوبنے لگے

آیت 253:2
سورۃ 53•صفحہ 474
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوٰى​ۚ‏

نہ گمراہ ہوا تمہارا ساتھی (نبی صلی) اور نہ بہکا

آیت 353:3
سورۃ 53•صفحہ 474
وَمَا يَنۡطِقُ عَنِ الۡهَوٰىؕ‏

اور وہ نہیں کہتا اپنی خواہش سے (کوئی بات)

آیت 453:4
سورۃ 53•صفحہ 474
اِنۡ هُوَ اِلَّا وَحۡىٌ يُّوۡحٰىۙ‏

وہ تو صرف وحی ہے جو وحی کی جاتی ہے

آیت 553:5
سورۃ 53•صفحہ 474
عَلَّمَهٗ شَدِيۡدُ الۡقُوٰىۙ‏

سکھایا اس (نبی) کو شدید قوت والے (جبرئیل) نے

آیت 653:6
سورۃ 53•صفحہ 474
ذُوۡ مِرَّةٍؕ فَاسۡتَوٰىۙ‏

قوت والا ہے قائم ہوا

آیت 753:7
سورۃ 53•صفحہ 474
وَهُوَ بِالۡاُفُقِ الۡاَعۡلٰى ؕ‏

وہ آسمان کی بلندی پر

آیت 853:8
سورۃ 53•صفحہ 474
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ‏

پھر قریب ہوا اور قریب ہوا

آیت 953:9
سورۃ 53•صفحہ 474
فَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ اَوۡ اَدۡنٰى​ۚ‏

پھر (نبیؐ) ہو گیا دو کمانوں کے قریب یا اس سے بھی زیادہ قریب

آیت 1053:10
سورۃ 53•صفحہ 474
فَاَوۡحٰۤى الٰى عَبۡدِهٖ مَاۤ اَوۡحٰىؕ‏

تو (جبرئیل نے) وحی پہونچائی اس کے بندے (نبی) کو جو وحی کی

آیت 1153:11
سورۃ 53•صفحہ 474
مَا كَذَبَ الۡفُؤَادُ مَا رَاٰى‏

جھوٹ نہیں کہا دل نے جو دیکھا (نبی نے)

آیت 1253:12
سورۃ 53•صفحہ 475
اَفَتُمٰرُوۡنَهٗ عَلٰى مَا يَرٰى‏

کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (نبیؐ) دیکھتے ہیں

آیت 1353:13
سورۃ 53•صفحہ 475
وَلَقَدۡ رَاٰهُ نَزۡلَةً اُخۡرٰىۙ‏

اور یقیناً اس نے نازل ہوتے ہوئے اسے ایک اور مرتبہ بھی دیکھا

آیت 1453:14
سورۃ 53•صفحہ 475
عِنۡدَ سِدۡرَةِ الۡمُنۡتَهٰى‏

سدرۃ المنتہی کے پاس

آیت 1553:15
سورۃ 53•صفحہ 475
عِنۡدَهَا جَنَّةُ الۡمَاۡوٰىؕ‏

اسی (سدرۃ) کے پاس جنت الماویٰ ہے

آیت 1653:16
سورۃ 53•صفحہ 475
اِذۡ يَغۡشَى السِّدۡرَةَ مَا يَغۡشٰىۙ‏

جب چھا رہا تھا سدرہ پر (وہ نور) جو چھانا تھا

آیت 1753:17
سورۃ 53•صفحہ 475
مَا زَاغَ الۡبَصَرُ وَمَا طَغٰى‏

نہ تو نگاہ بہکی نہ حد سے بڑھی (نبیؐ کی)

آیت 1853:18
سورۃ 53•صفحہ 475
لَقَدۡ رَاٰى مِنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِ الۡكُبۡرٰى‏

یقیناً اس (نبیؐ) نے دیکھیں نشانیاں اپنے رب کی بڑی نشانیوں میں سے

آیت 1953:19
سورۃ 53•صفحہ 475
اَفَرَءَيۡتُمُ اللّٰتَ وَالۡعُزّٰىۙ‏

کیا خیال ہے تمہارا لات اور عزیٰ (بت) کے بارے میں

آیت 2053:20
سورۃ 53•صفحہ 475
وَمَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الۡاُخۡرٰى‏

اور تیسرا اور آخری منات (بت کے بارے میں)

آیت 2153:21
سورۃ 53•صفحہ 475
اَلَـكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الۡاُنۡثٰى‏

کیا تمہارے لئے بیٹے اور اللہ کیلئے بیٹیاں ہیں

آیت 2253:22
سورۃ 53•صفحہ 475
تِلۡكَ اِذًا قِسۡمَةٌ ضِيۡزٰى‏

یہ تقسیم تو بہت بری ہے

آیت 2353:23
سورۃ 53•صفحہ 475
اِنۡ هِىَ اِلَّاۤ اَسۡمَآءٌ سَمَّيۡتُمُوۡهَاۤ اَنۡتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنۡ سُلۡطٰنٍ​ؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى الۡاَنۡفُسُ​ۚ وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مِّنۡ رَّبِّهِمُ الۡهُدٰىؕ‏

یہ وہ نام ہیں (بتوں کے) جو تم نے رکھ لئے ہیں اور تمہارے باپ داداؤں نے، نہیں نازل کی اللہ نے ان کی کوئی دلیل، یہ اتباع کرتے ہیں گمان کی اور جو چاہے ان کا دل (اسی کی) اور یقیناً آچکی ہے ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت

آیت 2453:24
سورۃ 53•صفحہ 475
اَمۡ لِلۡاِنۡسَانِ مَا تَمَنّٰى   ۖ‏

کیا انسان کیلئے جس کی وہ تمنا کرتا ہے (مل جاتا ہے)

آیت 2553:25
سورۃ 53•صفحہ 475
فَلِلّٰهِ الۡاٰخِرَةُ وَالۡاُوۡلٰى‏

تو اللہ ہی کو (اختیار) ہے آخرت اور دنیا کا

آیت 2653:26
سورۃ 53•صفحہ 475
وَكَمۡ مِّنۡ مَّلَكٍ فِى السَّمٰوٰتِ لَا تُغۡنِىۡ شَفَاعَتُهُمۡ شَيۡــًٔــا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ اَنۡ يَّاۡذَنَ اللّٰهُ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَرۡضٰى‏

اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی ان (کفار اور مشرکین) کو، مگر جس کیلئے اللہ اجازت دے، اور جسے چاہے، اور (جس سے) راضی ہو

آیت 2753:27
سورۃ 53•صفحہ 475
اِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ لَيُسَمُّوۡنَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ تَسۡمِيَةَ الۡاُنۡثٰى‏

بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، وہ فرشتوں کا نام رکھتے ہیں عورتوں کے نام جیسا

آیت 2853:28
سورۃ 53•صفحہ 475
وَمَا لَهُمۡ بِهٖ مِنۡ عِلۡمٍ​ؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ​ۚ وَاِنَّ الظَّنَّ لَا يُغۡنِىۡ مِنَ الۡحَـقِّ شَيۡـًٔـاۚ‏

اور نہیں ہے ان (کفار اور مشرکوں) کو اس کا کوئی علم، وہ اتباع کرتے ہیں گمان کی، اور بیشک گمان نہیں فائدہ دیتا حق کے معاملے میں کچھ بھی

آیت 2953:29
سورۃ 53•صفحہ 475
فَاَعۡرِضۡ عَنۡ مَّنۡ تَوَلّٰى ۙ عَنۡ ذِكۡرِنَا وَلَمۡ يُرِدۡ اِلَّا الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ؕ‏

تو آپ اعراض کریں اس سے جو منہ موڑتا ہے ہمارے ذکر سے، اور اسکا (یعنی ایسے لوگوں کا) ارادہ تو صرف دنیوی زندگی ہے

آیت 3053:30
سورۃ 53•صفحہ 475
ذٰ لِكَ مَبۡلَـغُهُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ​ ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ ۙ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اهۡتَدٰى‏

یہی پہونچ ہے ان کے علم کی، بیشک آپ کا رب خوب جانتا ہے اسے جو گمراہ ہے اس کے راستے سے، اور وہ خوب جانتا ہے اسے جو ہدایت یافتہ ہے

آیت 3153:31
سورۃ 53•صفحہ 475
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِۙ لِيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اَسَآءُوۡا بِمَا عَمِلُوۡا وَيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوۡا بِالۡحُسۡنٰى​ ۚ‏

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، تا کہ اللہ بدلہ دے انہیں جنہوں نے برائی کی ان کے عمل کا، اور بدلہ دے انہیں بھی جنہوں نے اچھائی کی ان کے اچھے عمل کا

آیت 3253:32
سورۃ 53•صفحہ 476
اَلَّذِيۡنَ يَجۡتَنِبُوۡنَ كَبٰٓٮِٕرَ الۡاِثۡمِ وَالۡفوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ​ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الۡمَغۡفِرَةِ​ؕ هُوَ اَعۡلَمُ بِكُمۡ اِذۡ اَنۡشَاَكُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ وَاِذۡ اَنۡتُمۡ اَجِنَّةٌ فِىۡ بُطُوۡنِ اُمَّهٰتِكُمۡ​ۚ فَلَا تُزَكُّوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ​ ؕ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى‏

جو لوگ اجتناب کرتے (یعنی بچتے) ہیں بڑے گناہوں سے اور فحش کاموں سے، سوائے چھوٹے گناہ کے، بیشک تیرا رب بہت مغفرت کرنیوالا ہے، وہ خوب جانتا ہے تمہیں (اس وقت بھی) جب اس نے پیدا کیا تمہیں زمین سے، اور جبکہ تم بچے تھے اپنی ماؤں کے پیٹوں میں تھے، تو تم پاک نہ سمجھو اپنے آپ کو وہ خوب جانتا ہے اسے جو متقی ہے

آیت 3353:33
سورۃ 53•صفحہ 476
اَفَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ تَوَلّٰىۙ‏

کیا آپ نے (ولید بن مغیرہ کو) دیکھا جس نے منہ موڑ لیا

آیت 3453:34
سورۃ 53•صفحہ 476
وَاَعۡطٰى قَلِيۡلًا وَّاَكۡدٰى‏

اور بہت کم دیا اور (ہاتھ) روک لیا

آیت 3553:35
سورۃ 53•صفحہ 476
اَعِنۡدَهٗ عِلۡمُ الۡغَيۡبِ فَهُوَ يَرٰى‏

کیا اس کے پاس علم غیب ہے اور وہ (سب کچھ) دیکھ رہا ہے

آیت 3653:36
سورۃ 53•صفحہ 476
اَمۡ لَمۡ يُنَبَّاۡ بِمَا فِىۡ صُحُفِ مُوۡسٰىۙ‏

کیا اسے اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ کے صحیفوں میں تھی

آیت 3753:37
سورۃ 53•صفحہ 476
وَاِبۡرٰهِيۡمَ الَّذِىۡ وَفّٰىٓ  ۙ‏

اور ابراہیم جس نے پورا کیا (وعدے کو)

آیت 3853:38
سورۃ 53•صفحہ 476
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰىۙ‏

نہیں اٹھائے گا کوئی شخص بوجھ کسی دوسرے کا

آیت 3953:39
سورۃ 53•صفحہ 476
وَاَنۡ لَّيۡسَ لِلۡاِنۡسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ‏

اور انسان کیلئے وہی ہو گا جسکی وہ کوشش کرے گا

آیت 4053:40
سورۃ 53•صفحہ 476
وَاَنَّ سَعۡيَهٗ سَوۡفَ يُرٰى‏

اور بیشک اس کی کوشش عنقریب دیکھ لی جائے گی

آیت 4153:41
سورۃ 53•صفحہ 476
ثُمَّ يُجۡزٰٮهُ الۡجَزَآءَ الۡاَوۡفٰىۙ‏

پھر بدلہ دیا جائے گا اسے پورا پورا

آیت 4253:42
سورۃ 53•صفحہ 476
وَاَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الۡمُنۡتَهٰىۙ‏

اور بیشک آپ کے رب کی طرف ہی پہونچنا ہے

آیت 4353:43
سورۃ 53•صفحہ 476
وَاَنَّهٗ هُوَ اَضۡحَكَ وَاَبۡكٰىۙ‏

اور بیشک وہی ہنساتا ہے اور وہی رلاتا ہے

آیت 4453:44
سورۃ 53•صفحہ 476
وَاَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحۡيَا ۙ‏

اور بیشک وہی مارتا ہے اور وہی جلاتا ہے

آیت 4553:45
سورۃ 53•صفحہ 476
وَاَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىۙ‏

اور بیشک اسی نے پیدا کیا ہے جوڑا نر اور مادہ کا

آیت 4653:46
سورۃ 53•صفحہ 476
مِنۡ نُّطۡفَةٍ اِذَا تُمۡنٰى‏

نطفے سے، جبکہ وہ ٹپکایا جاتا ہے

آیت 4753:47
سورۃ 53•صفحہ 476
وَاَنَّ عَلَيۡهِ النَّشۡاَةَ الۡاُخۡرٰىۙ‏

اور بیشک اسی کے ذمہ ہے دوبارہ پیدا کرنا (اسی کو اختیار ہے)

آیت 4853:48
سورۃ 53•صفحہ 476
وَاَنَّهٗ هُوَ اَغۡنٰى وَ اَقۡنٰىۙ‏

اور بیشک وہی غنی کرتا ہے اور وہی مالدار بناتا ہے

آیت 4953:49
سورۃ 53•صفحہ 476
وَاَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعۡرٰىۙ‏

اور بیشک وہی شعریٰ (ستارے) کا رب ہے

آیت 5053:50
سورۃ 53•صفحہ 476
وَاَنَّهٗۤ اَهۡلَكَ عَادَا۟ اۨلۡـٮُٔـوْلٰى ۙ‏

اور بیشک اسی نے ہلاک کیا عاد اول کو

آیت 5153:51
سورۃ 53•صفحہ 476
وَثَمُوۡدَا۟ فَمَاۤ اَبۡقٰىۙ‏

اور ثمود کو بھی باقی نہ چھوڑا

آیت 5253:52
سورۃ 53•صفحہ 476
وَقَوۡمَ نُوۡحٍ مِّنۡ قَبۡلُ​ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا هُمۡ اَظۡلَمَ وَاَطۡغٰىؕ‏

اور نوح کی قوم کو اس سے پہلے، بیشک وہ لوگ بڑے ظالم اور سرکش تھے

آیت 5353:53
سورۃ 53•صفحہ 476
وَالۡمُؤۡتَفِكَةَ اَهۡوٰىۙ‏

اور مؤتفکہ (لوط کی قوم) کو اسی نے الٹ دیا

آیت 5453:54
سورۃ 53•صفحہ 476
فَغَشّٰٮهَا مَا غَشّٰى​ۚ‏

تو ڈھانک لیا (عذاب نے) جیسا ڈھانکنا تھا

آیت 5553:55
سورۃ 53•صفحہ 476
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى‏

تو تم اپنے رب کی کس کس نعمت پہ جھگڑو گے؟

آیت 5653:56
سورۃ 53•صفحہ 476
هٰذَا نَذِيۡرٌ مِّنَ النُّذُرِ الۡاُوۡلٰٓى‏

یہ (نبیؐ) ڈرانیوالے ہیں پہلے ڈرانیوالوں میں سے

آیت 5753:57
سورۃ 53•صفحہ 476
اَزِفَتِ الۡاٰزِفَةُ​ۚ‏

آگئی آنیوالی (جلد ہی آنے والی ہے قیامت)

آیت 5853:58
سورۃ 53•صفحہ 476
لَيۡسَ لَهَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌ ؕ‏

نہ ہو گا اللہ کے سوا کوئی اس (کے عذاب) کو دور کرنیوالا

آیت 5953:59
سورۃ 53•صفحہ 476
اَفَمِنۡ هٰذَا الۡحَدِيۡثِ تَعۡجَبُوۡنَۙ‏

تو کیا تم اس قرآن پے تعجب کرتے ہو؟

آیت 6053:60
سورۃ 53•صفحہ 476
وَتَضۡحَكُوۡنَ وَلَا تَبۡكُوۡنَۙ‏

اور تم ہنستے ہو روتے نہیں؟

آیت 6153:61
سورۃ 53•صفحہ 476
وَاَنۡتُمۡ سٰمِدُوۡنَ‏

اور تم غافل ہو (قیامت سے، ان کو چھوڑو و مؤمنو)

آیت 6253:62
سورۃ 53•صفحہ 476
فَاسۡجُدُوۡا لِلّٰهِ وَاعۡبُدُوۡا ۩‏

تم سجدہ کرو اللہ کے سامنے اور (اسی کی) عبادت کرو

سورۃ 54

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 154:1
سورۃ 54•صفحہ 477
اِقۡتَـرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الۡقَمَرُ‏

قیامت قریب ہے اور چاند (دو ٹکڑوں میں) پھٹ گیا

آیت 254:2
سورۃ 54•صفحہ 477
وَاِنۡ يَّرَوۡا اٰيَةً يُّعۡرِضُوۡا وَيَقُوۡلُوۡا سِحۡرٌ مُّسۡتَمِرٌّ‏

اور اگر یہ (قریش) دیکھتے ہیں کوئی معجزہ تو اعراض کرتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ یہ جادو ہے پہلے سے چلا آرہا ہے

آیت 354:3
سورۃ 54•صفحہ 477
وَكَذَّبُوۡا وَاتَّبَعُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ​ وَكُلُّ اَمۡرٍ مُّسۡتَقِرٌّ‏

اور انہوں نے جھٹلایا اور اتباع کی اپنی خواہشوں کی، اور ہر کام کیلئے ایک وقت مقرر ہے

آیت 454:4
سورۃ 54•صفحہ 477
وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مِّنَ الۡاَنۡۢبَآءِ مَا فِيۡهِ مُزۡدَجَرٌۙ‏

اور یقیناً ان کے پاس آچکی ہیں وہ خبریں (قرآن میں) جن میں ڈانٹ ڈپٹ ہے (نصیحت کی)

آیت 554:5
سورۃ 54•صفحہ 477
حِكۡمَةٌ ۢ بَالِغَةٌ​ فَمَا تُغۡنِ النُّذُرُۙ‏

پہونچی ہوئی حکمت کی بات ہے (یہ قرآن) تو فائدہ نہ ہوا ڈرانیوالوں سے

آیت 654:6
سورۃ 54•صفحہ 477
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ​ۘ يَوۡمَ يَدۡعُ الدَّاعِ اِلٰى شَىۡءٍ نُّكُرٍۙ‏

تو منہ پھیر لو ان سے (اے نبیؐ) جس دن پکارے گا پکارنیوالا (فرشتہ) ناپسندیدہ چیز (میدان محشر) کی طرف

آیت 754:7
سورۃ 54•صفحہ 477
خُشَّعًا اَبۡصَارُهُمۡ يَخۡرُجُوۡنَ مِنَ الۡاَجۡدَاثِ كَاَنَّهُمۡ جَرَادٌ مُّنۡتَشِرٌۙ‏

جھکی ہوئی ہوں گی ان کی نگاہیں، وہ نکلیں گے قبروں سے، گویا کہ وہ ٹڈی ہوں پھیلی ہوئی

آیت 854:8
سورۃ 54•صفحہ 477
مُّهۡطِعِيۡنَ اِلَى الدَّاعِ​ؕ يَقُوۡلُ الۡكٰفِرُوۡنَ هٰذَا يَوۡمٌ عَسِرٌ‏

دوڑ رہے ہوں گے پکارنیوالے (فرشتے) کی طرف، اور کافر کہیں گے یہ دن بہت مشکل ہے

آیت 954:9
سورۃ 54•صفحہ 477
كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ فَكَذَّبُوۡا عَبۡدَنَا وَقَالُوۡا مَجۡنُوۡنٌ وَّازۡدُجِرَ‏

جھٹلایا ان سے پہلے نوح کی قوم نے، تو انہوں نے جھٹلایا ہمارے بندے کو اور انہوں نے مجنوں کہا اور جھڑک دیا

آیت 1054:10
سورۃ 54•صفحہ 477
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّىۡ مَغۡلُوۡبٌ فَانْـتَصِرۡ‏

تو پکارا نوح نے اپنے رب کو کہ میں مغلوب (بے بس) ہوں تو میری مدد فرما

آیت 1154:11
سورۃ 54•صفحہ 477
فَفَتَحۡنَاۤ اَبۡوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنۡهَمِرٍ ۖ‏

تو ہم نے کھول دیا آسمان کے دروازوں کو زور دار پانی سے

آیت 1254:12
سورۃ 54•صفحہ 477
وَّفَجَّرۡنَا الۡاَرۡضَ عُيُوۡنًا فَالۡتَقَى الۡمَآءُ عَلٰٓى اَمۡرٍ قَدۡ قُدِرَ​ۚ‏

اور ہم نے جاری کر دیا زمین سے چشموں کو، تو مل گیا پانی (اللہ کے) حکم سے جو مقدر تھا

آیت 1354:13
سورۃ 54•صفحہ 477
وَحَمَلۡنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلۡوَاحٍ وَّدُسُرٍۙ‏

اور ہم نے سوار کیا اسے تختوں اور کیلوں والی (کشتی) پر

آیت 1454:14
سورۃ 54•صفحہ 477
تَجۡرِىۡ بِاَعۡيُنِنَا​ۚ جَزَآءً لِّمَنۡ كَانَ كُفِرَ‏

جو چل رہی تھی ہماری آنکھوں کے سامنے یہ بدلہ تھا اس (عذاب) کا جس کا انکار کیا گیا تھا

آیت 1554:15
سورۃ 54•صفحہ 477
وَلَقَدْ تَّرَكۡنٰهَاۤ اٰيَةً فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ‏

اور یقیناً ہم نے چھوڑا اس (کشتی) کو نشانی بنا کر، تو کوئی ہے نصیحت حاصل کرنیوالا؟

آیت 1654:16
سورۃ 54•صفحہ 477
فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِىۡ وَنُذُرِ‏

تو کیسا رہا میرا عذاب اور میرا ڈرانا؟

آیت 1754:17
سورۃ 54•صفحہ 477
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ‏

اور یقیناً ہم نے آسان کر دیا ہے قرآن کو سمجھنے کیلئے، تو کیا کوئی ہے نصیحت حاصل کرنیوالا؟

آیت 1854:18
سورۃ 54•صفحہ 477
كَذَّبَتۡ عَادٌ فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِىۡ وَنُذُرِ‏

جھٹلایا قوم عاد نے، تو کیسا رہا میرا عذاب اور میرا ڈرانا؟

آیت 1954:19
سورۃ 54•صفحہ 477
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيۡحًا صَرۡصَرًا فِىۡ يَوۡمِ نَحۡسٍ مُّسۡتَمِرٍّۙ‏

بیشک ہم نے بھیجی ان پر ہوا مسلسل چلنے والی منحوس دن میں مسلسل چلنے والی

آیت 2054:20
سورۃ 54•صفحہ 478
تَنۡزِعُ النَّاسَۙ كَاَنَّهُمۡ اَعۡجَازُ نَخۡلٍ مُّنۡقَعِرٍ‏

(ہوا) پھینک رہی تھی لوگوں کو، گویا کہ وہ تنے ہوں کھجور کے جڑ سے اکھڑے ہوئے

آیت 2154:21
سورۃ 54•صفحہ 478
فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِىۡ وَنُذُرِ‏

تو کیسا رہا میرا عذاب اور میرا ڈرانا؟

آیت 2254:22
سورۃ 54•صفحہ 478
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ‏

اور یقیناً ہم نے آسان کر دیا ہے قرآن کو سمجھنے کیلئے، تو کیا کوئی ہے نصیحت حاصل کرنے والا؟

آیت 2354:23
سورۃ 54•صفحہ 478
كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِالنُّذُرِ‏

جھٹلایا ثمود کی قوم نے ڈرانے والوں کو

آیت 2454:24
سورۃ 54•صفحہ 478
فَقَالُـوۡۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗۤ ۙ اِنَّاۤ اِذًا لَّفِىۡ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ‏

تو انہوں نے کہا کیا ہم اپنے میں سے ایک شخص کی اتباع کریں، تب تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں جا پڑیں گے

آیت 2554:25
سورۃ 54•صفحہ 478
ءَاُلۡقِىَ الذِّكۡرُ عَلَيۡهِ مِنۡۢ بَيۡنِنَا بَلۡ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ‏

کیا اتاری گئی نصیحت اسی پر ہم سب کے درمیان، بلکہ وہ (صالح) جھوٹا اور ڈینگیں مار رہا ہے

آیت 2654:26
سورۃ 54•صفحہ 478
سَيَعۡلَمُوۡنَ غَدًا مَّنِ الۡكَذَّابُ الۡاَشِرُ‏

عنقریب وہ جان لیں گے کل (قیامت میں) کہ کون جھوٹا اور ڈینگیں مار رہا تھا

آیت 2754:27
سورۃ 54•صفحہ 478
اِنَّا مُرۡسِلُوا النَّاقَةِ فِتۡنَةً لَّهُمۡ فَارۡتَقِبۡهُمۡ وَاصۡطَبِرۡ‏

بیشک ہم ہی بھیجنے والے ہیں اونٹنی ان کی آزمائش کیلئے تو (اے صالح) تو انتظار کر ان کا اور صبر کر

آیت 2854:28
سورۃ 54•صفحہ 478
وَنَبِّئۡهُمۡ اَنَّ الۡمَآءَ قِسۡمَةٌ ۢ بَيۡنَهُمۡ​ۚ كُلُّ شِرۡبٍ مُّحۡتَضَرٌ‏

اور متنبہ کر دو انہیں کہ پانی تقسیم ہے ان کے درمیان، ہر ایک اپنے پینے (کی باری) پر حاضر ہو

آیت 2954:29
سورۃ 54•صفحہ 478
فَنَادَوۡا صَاحِبَهُمۡ فَتَعَاطٰى فَعَقَرَ‏

تو انہوں نے پکارا اپنے ساتھی کو، تو اس نے وار کیا اور کوچیں (ٹانگیں) کاٹ دیں

آیت 3054:30
سورۃ 54•صفحہ 478
فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِىۡ وَنُذُرِ‏

تو کیسا رہا میرا عذاب اور میرا ڈرانا؟

آیت 3154:31
سورۃ 54•صفحہ 478
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ صَيۡحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوۡا كَهَشِيۡمِ الۡمُحۡتَظِرِ‏

بیشک ہم نے بھیجی ان پر ایک چیخ (فرشتوں کے ذریعے) تو وہ ایسے ہو گئے جیسے کانٹوں کے ڈھیر کا چورہ

آیت 3254:32
سورۃ 54•صفحہ 478
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ‏

اور یقیناً ہم نے آسان کر دیا ہے قرآن کو سمجھنے کیلئے، تو کیا کوئی ہے نصیحت حاصل کرنیوالا؟

آیت 3354:33
سورۃ 54•صفحہ 478
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوۡطٍ ۢ بِالنُّذُرِ‏

جھٹلایا لوط کی قوم نے بھی ڈرانیوالوں کو

آیت 3454:34
سورۃ 54•صفحہ 478
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوۡطٍ​ؕ نَّجَّيۡنٰهُمۡ بِسَحَرٍۙ‏

بیشک ہم نے بھیجے (یعنی برسائے) ان پر پتھر، سوائے لوط کے گھرانے کے، ہم نے نجات دی انہیں سحر کے وقت

آیت 3554:35
سورۃ 54•صفحہ 478
نِّعۡمَةً مِّنۡ عِنۡدِنَا​ؕ كَذٰلِكَ نَجۡزِىۡ مَنۡ شَكَرَ‏

رحمت سے اپنی طرف سے، اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں (اسے) جو شکر کرتا ہے

آیت 3654:36
سورۃ 54•صفحہ 478
وَلَقَدۡ اَنۡذَرَهُمۡ بَطۡشَتَـنَا فَتَمَارَوۡا بِالنُّذُرِ‏

اور یقیناً (لوط) نے ڈرایا انہیں ہماری پکڑ سے، تو انہوں نے جھگڑا کیا ڈرانیوالوں سے

آیت 3754:37
سورۃ 54•صفحہ 478
وَلَقَدۡ رَاوَدُوۡهُ عَنۡ ضَيۡفِهٖ فَطَمَسۡنَاۤ اَعۡيُنَهُمۡ فَذُوۡقُوۡا عَذَابِىۡ وَنُذُرِ‏

اور قوم نے پھسلایا لوط کو ان کے مہمانوں کے بارے میں، تو ہم نے مٹا دیں ان کی آنکھیں (کہا) چکھو مزہ میرے عذاب اور میرے ڈرانے کا

آیت 3854:38
سورۃ 54•صفحہ 478
وَلَقَدۡ صَبَّحَهُمۡ بُكۡرَةً عَذَابٌ مُّسۡتَقِرٌّ​ ۚ‏

اور یقیناً انہوں نے صبح کی تو ان پر دائمی عذاب آیا

آیت 3954:39
سورۃ 54•صفحہ 478
فَذُوۡقُوۡا عَذَابِىۡ وَنُذُرِ‏

تو چکھو مزہ میرے عذاب اور میرے ڈرانے کا

آیت 4054:40
سورۃ 54•صفحہ 478
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ‏

اور یقیناً ہم نے آسان کر دیا ہے قرآن کو سمجھنے کے لیے، تو کیا کوئی ہے نصیحت حاصل کرنے والا؟

آیت 4154:41
سورۃ 54•صفحہ 478
وَلَقَدۡ جَآءَ اٰلَ فِرۡعَوۡنَ النُّذُرُ​ۚ‏

اور یقیناً آئے تھے فرعونیوں کے پاس بھی ڈرانیوالے

آیت 4254:42
سورۃ 54•صفحہ 478
كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذۡنٰهُمۡ اَخۡذَ عَزِيۡزٍ مُّقۡتَدِرٍ‏

انہوں نے جھٹلایا ہماری تمام نشانیوں کو، تو ہم نے پکڑا انہیں زبردست قوت کے ساتھ

آیت 4354:43
سورۃ 54•صفحہ 479
اَكُفَّارُكُمۡ خَيۡرٌ مِّنۡ اُولٰٓٮِٕكُمۡ اَمۡ لَكُمۡ بَرَآءَةٌ فِى الزُّبُرِ​ۚ‏

(اے کفار مکہ) کیا تمہارے کافران (کافروں) سے بہتر ہیں؟ یا تمہارے لیے کوئی برائت (یعنی چھوٹ) ہے پچھلی کتابوں میں

آیت 4454:44
سورۃ 54•صفحہ 479
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ نَحۡنُ جَمِيۡعٌ مُّنۡتَصِرٌ‏

یا یہ کہتے ہیں کہ ہم غلبہ پانیوالی جماعت ہیں

آیت 4554:45
سورۃ 54•صفحہ 479
سَيُهۡزَمُ الۡجَمۡعُ وَيُوَلُّوۡنَ الدُّبُرَ‏

عنقریب ہارے گی یہ جماعت، اور بھاگے گی پیٹھ پھیر کر

آیت 4654:46
سورۃ 54•صفحہ 479
بَلِ السَّاعَةُ مَوۡعِدُهُمۡ وَالسَّاعَةُ اَدۡهٰى وَاَمَرُّ‏

بلکہ قیامت ان کے وعدے کا وقت ہے، اور قیامت سخت اور کڑوی چیز ہے

آیت 4754:47
سورۃ 54•صفحہ 479
اِنَّ الۡمُجۡرِمِيۡنَ فِىۡ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ​ۘ‏

بیشک مجرمین گمراہی میں اور عذاب میں ہیں

آیت 4854:48
سورۃ 54•صفحہ 479
يَوۡمَ يُسۡحَبُوۡنَ فِى النَّارِ عَلٰى وُجُوۡهِهِمۡؕ ذُوۡقُوۡا مَسَّ سَقَرَ‏

جس دن وہ گھسیٹے جائیں گے آگ میں اپنے منہہوں کے بل (کہا جائے گا) مزہ چکھو دوزخ کی آگ لگنے کا

آیت 4954:49
سورۃ 54•صفحہ 479
اِنَّا كُلَّ شَىۡءٍ خَلَقۡنٰهُ بِقَدَرٍ‏

بیشک ہم نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے بقدر اندازہ (فٹ اور درست)

آیت 5054:50
سورۃ 54•صفحہ 479
وَمَاۤ اَمۡرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمۡحٍۢ بِالۡبَصَرِ‏

اور ہمارا حکم ایک آنکھ جھپکنے جیسا ہوتا ہے

آیت 5154:51
سورۃ 54•صفحہ 479
وَلَقَدۡ اَهۡلَـكۡنَاۤ اَشۡيَاعَكُمۡ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ‏

اور یقیناً ہم نے ہلاک کیا ہے تم جیسی جماعتوں کو، تو کیا کوئی ہے نصیحت پکڑنے والا؟

آیت 5254:52
سورۃ 54•صفحہ 479
وَكُلُّ شَىۡءٍ فَعَلُوۡهُ فِى الزُّبُرِ‏

اور ہر شے (یعنی ہر عمل جو) انہوں نے کئے سب نامہء اعمال میں ہیں

آیت 5354:53
سورۃ 54•صفحہ 479
وَ كُلُّ صَغِيۡرٍ وَّكَبِيۡرٍ مُّسۡتَطَرٌ‏

اور ہر چھوٹی اور بڑی (چیز) سطر بسطر ہے

آیت 5454:54
سورۃ 54•صفحہ 479
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّنَهَرٍۙ‏

بیشک متقین جنتوں اور نہروں میں (مزے لے رہے) ہوں گے

آیت 5554:55
سورۃ 54•صفحہ 479
فِىۡ مَقۡعَدِ صِدۡقٍ عِنۡدَ مَلِيۡكٍ مُّقۡتَدِرٍ‏

عزت کے مقام میں، قدرت والے بادشاہ کے پاس

سورۃ 55

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 155:1
سورۃ 55•صفحہ 479
اَلرَّحۡمٰنُۙ‏

رحمٰن نے

آیت 255:2
سورۃ 55•صفحہ 479
عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَؕ‏

سکھایا ہے قرآن کو

آیت 355:3
سورۃ 55•صفحہ 479
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَۙ‏

اسی نے پیدا کیا ہے انسان کو

آیت 455:4
سورۃ 55•صفحہ 479
عَلَّمَهُ الۡبَيَانَ‏

اور اسی نے سکھایا ہے اسے بیان (یعنی بولنا)

آیت 555:5
سورۃ 55•صفحہ 479
اَلشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ‏

سورج اور چاند حساب کے لیے ہیں (سالوں اور مہینوں کے)

آیت 655:6
سورۃ 55•صفحہ 479
وَّالنَّجۡمُ وَالشَّجَرُ يَسۡجُدٰنِ‏

اور تارے اور درخت سجدہ کرتے ہیں

آیت 755:7
سورۃ 55•صفحہ 479
وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الۡمِيۡزَانَۙ‏

اسی نے آسمان کو بلند کیا، اور اسی نے رکھی ترازو (انصاف کے لیے)

آیت 855:8
سورۃ 55•صفحہ 479
اَلَّا تَطۡغَوۡا فِى الۡمِيۡزَانِ‏

تاکہ نہ بڑھو تم حد سے وزن میں (ناپ تول میں)

آیت 955:9
سورۃ 55•صفحہ 479
وَاَقِيۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُوا الۡمِيۡزَانَ‏

اور قائم کرو وزن انصاف کے ساتھ، اور خسارہ نہ کرو وزن میں (لوگوں کے ساتھ)

آیت 1055:10
سورۃ 55•صفحہ 479
وَالۡاَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡاَنَامِۙ‏

اور زمین کو اسی نے بچھائی مخلوق کیلئے

آیت 1155:11
سورۃ 55•صفحہ 479
فِيۡهَا فَاكِهَةٌ ۙ وَّالنَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَكۡمَامِ​ ۖ‏

جس میں میوے ہیں اور کھجوریں خوشے (یعنی گچھے) والے

آیت 1255:12
سورۃ 55•صفحہ 479
وَالۡحَبُّ ذُو الۡعَصۡفِ وَالرَّيۡحَانُ​ۚ‏

اور دانے ہیں بھوسے والے، اور خوشبو والے (پھول)

آیت 1355:13
سورۃ 55•صفحہ 479
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 1455:14
سورۃ 55•صفحہ 480
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ كَالۡفَخَّارِۙ‏

اس نے پیدا کیا انسان کو سوکھی مٹی سے ڈھیلے کی طرح کی

آیت 1555:15
سورۃ 55•صفحہ 480
وَخَلَقَ الۡجَآنَّ مِنۡ مَّارِجٍ مِّنۡ نَّارٍ​ۚ‏

اور پیدا کیا جنات کو آگ کے شعلے سے

آیت 1655:16
سورۃ 55•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 1755:17
سورۃ 55•صفحہ 480
رَبُّ الۡمَشۡرِقَيۡنِ وَ رَبُّ الۡمَغۡرِبَيۡنِ​ۚ‏

وہ رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا

آیت 1855:18
سورۃ 55•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 1955:19
سورۃ 55•صفحہ 480
مَرَجَ الۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيٰنِۙ‏

اسی نے جاری کئے دو دریا جو مل کر چلتے ہیں

آیت 2055:20
سورۃ 55•صفحہ 480
بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٌ لَّا يَبۡغِيٰنِ​ۚ‏

دونوں میں آڑ ہے دونوں (کا پانی) ملتے نہیں

آیت 2155:21
سورۃ 55•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 2255:22
سورۃ 55•صفحہ 480
يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا اللُّـؤۡلُـؤُ وَالۡمَرۡجَانُ​ۚ‏

نکلتے ہیں دونوں سے موتی اور مونگے

آیت 2355:23
سورۃ 55•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 2455:24
سورۃ 55•صفحہ 480
وَلَهُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِ​ۚ‏

اور اسی کی (ملکیت میں) سمندر میں جہاز ہوتے ہیں پہاڑ جیسے

آیت 2555:25
سورۃ 55•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 2655:26
سورۃ 55•صفحہ 480
كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٍ​ ۚ​ ۖ‏

سب فنا ہوں گے جو اس پر ہے

آیت 2755:27
سورۃ 55•صفحہ 480
وَّيَبۡقٰى وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو الۡجَلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ​ۚ‏

اور باقی رہے گی تیرے رب کی ذات جو جلال اور اکرام والی ہے

آیت 2855:28
سورۃ 55•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 2955:29
سورۃ 55•صفحہ 480
يَسۡـَٔـلُهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِىۡ شَاۡنٍ​ۚ‏

مانگتے ہیں سب اسی سے جو بھی ہے آسمانوں اور زمین میں ہر روز ہے اس کی ایک الگ شان

آیت 3055:30
سورۃ 55•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 3155:31
سورۃ 55•صفحہ 480
سَنَفۡرُغُ لَـكُمۡ اَيُّهَ الثَّقَلٰنِ​ۚ‏

عنقریب ہم فارغ ہو جائیں گے تمہارے لئے اے دو بوجھ

آیت 3255:32
سورۃ 55•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) کس کس نعمت کو اپنے رب کی تم دونوں جھٹلاؤ گے؟

آیت 3355:33
سورۃ 55•صفحہ 480
يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ فَانْفُذُوۡا​ؕ لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍ​ۚ‏

اے گروہ جنات اور انسان کے اگر تم طاقت رکھتے ہو کہ تم نکل سکو کناروں سے آسمانوں اور زمین کے تو تم نکل جاؤ؟ تم نہیں نکل سکتے بغیر طاقت کے

آیت 3455:34
سورۃ 55•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 3555:35
سورۃ 55•صفحہ 480
يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٌ مِّنۡ نَّارٍ ۙ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنۡتَصِرٰنِ​ۚ‏

چھوڑے جائیں گے تم پر آگ کے شعلے اور دھواں، تو تم دونوں مقابلہ نہ کر سکو گے

آیت 3655:36
سورۃ 55•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 3755:37
سورۃ 55•صفحہ 480
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةً كَالدِّهَانِ​ۚ‏

تو جب پھٹ جائے گا آسمان اور وہ ہو جائے گا سرخ چمڑے جیسا

آیت 3855:38
سورۃ 55•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 3955:39
سورۃ 55•صفحہ 480
فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يُسۡـَٔـلُ عَنۡ ذَنۡۢبِهٖۤ اِنۡسٌ وَّلَا جَآنٌّ​ۚ‏

اس دن نہیں سوال کیا جائے گا اس کے گناہوں کے بارے میں کسی انسان اور نہ کسی جن سے

آیت 4055:40
سورۃ 55•صفحہ 480
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 4155:41
سورۃ 55•صفحہ 480
يُعۡرَفُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ بِسِيۡمٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِالنَّوَاصِىۡ وَ الۡاَقۡدَامِ​ۚ‏

پہچانے جائیں گے مجرم اپنے چہروں سے، اور پکڑے جائیں گے پیشانیوں اور قدموں سے

آیت 4255:42
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 4355:43
سورۃ 55•صفحہ 481
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ يُكَذِّبُ بِهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ​ۘ‏

یہ ہے وہ جہنم جسے جھٹلایا کرتے تھے مجرم

آیت 4455:44
سورۃ 55•صفحہ 481
يَطُوۡفُوۡنَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيۡمٍ اٰنٍ​ۚ‏

وہ چکر کھائیں گے اس (جہنم) کے اور کھولتے پانی کے درمیان

آیت 4555:45
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 4655:46
سورۃ 55•صفحہ 481
وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ​ۚ‏

اور جو (متقی) ڈرا اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ان کیلئے دو باغ ہیں

آیت 4755:47
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 4855:48
سورۃ 55•صفحہ 481
ذَوَاتَاۤ اَفۡنَانٍ​ۚ‏

دونوں شاخوں والے ہوں گے

آیت 4955:49
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 5055:50
سورۃ 55•صفحہ 481
فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ تَجۡرِيٰنِ​ۚ‏

دونوں میں دو چشمے جاری ہوں گے

آیت 5155:51
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 5255:52
سورۃ 55•صفحہ 481
فِيۡهِمَا مِنۡ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوۡجٰنِ​ۚ‏

دونوں میں ہر قسم کے میوے جوڑوں میں ہوں گے

آیت 5355:53
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 5455:54
سورۃ 55•صفحہ 481
مُتَّكِـــِٕيۡنَ عَلٰى فُرُشٍۢ بَطَآٮِٕنُهَا مِنۡ اِسۡتَبۡرَقٍ​ؕ وَجَنَی الۡجَـنَّتَيۡنِ دَانٍ​ۚ‏

ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے فرش پر جن کے استر موٹے ریشم کے ہوں گے اور جھکے ہوں گے دونوں باغ (کے پھل)

آیت 5555:55
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 5655:56
سورۃ 55•صفحہ 481
فِيۡهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِۙ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّ​ۚ‏

ان میں نیچی نگاہوں والیاں ہیں نہ چھوا انہیں کسی انسان نے ان سے پہلے اور نہ ہی کسی جن نے

آیت 5755:57
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۚ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 5855:58
سورۃ 55•صفحہ 481
كَاَنَّهُنَّ الۡيَاقُوۡتُ وَالۡمَرۡجَانُ​ۚ‏

گویا کہ وہ (حوریں) یاقوت اور مرجان کی ہوں گی

آیت 5955:59
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 6055:60
سورۃ 55•صفحہ 481
هَلۡ جَزَآءُ الْاِحۡسَانِ اِلَّا الۡاِحۡسَانُ​ۚ‏

احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے

آیت 6155:61
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو (اے انس و جن) کس کس نعمت کو تم دونوں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے؟

آیت 6255:62
سورۃ 55•صفحہ 481
وَمِنۡ دُوۡنِهِمَا جَنَّتٰنِ​ۚ‏

اور دونوں باغوں کے علاوہ دو باغ ہیں

آیت 6355:63
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 6455:64
سورۃ 55•صفحہ 481
مُدۡهَآمَّتٰنِ​ۚ‏

دونوں سبز ہیں

آیت 6555:65
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ​ۚ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 6655:66
سورۃ 55•صفحہ 481
فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ​ۚ‏

دونوں میں ابلتے چشمے ہیں

آیت 6755:67
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 6855:68
سورۃ 55•صفحہ 481
فِيۡهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخۡلٌ وَّرُمَّانٌ​ۚ‏

دونوں میں میوے ہیں اور کھجور اور انار بھی

آیت 6955:69
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ​ۚ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 7055:70
سورۃ 55•صفحہ 481
فِيۡهِنَّ خَيۡرٰتٌ حِسَانٌ​ۚ‏

ان میں عورتیں ہیں بہت حسین

آیت 7155:71
سورۃ 55•صفحہ 481
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ​ۚ‏

کس کس نعمت کو تم دونوں اپنے رب کی جھٹلاؤ گے؟

آیت 7255:72
سورۃ 55•صفحہ 481
حُوۡرٌ مَّقۡصُوۡرٰتٌ فِى الۡخِيَامِ​ۚ‏

حوریں ہیں رکی ہوئی خیموں میں

آیت 7355:73
سورۃ 55•صفحہ 481
​فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ​ۚ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 7455:74
سورۃ 55•صفحہ 481
لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّ​ۚ‏

نہ چھوا انہیں کسی انسان نے ان سے پہلے اور نہ ہی کسی جن نے

آیت 7555:75
سورۃ 55•صفحہ 482
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ​ۚ‏

تو (اے انس و جن) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 7655:76
سورۃ 55•صفحہ 482
مُتَّكِــِٕيۡنَ عَلٰى رَفۡرَفٍ خُضۡرٍ وَّعَبۡقَرِىٍّ حِسَانٍ​ۚ‏

ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے سبز مسندوں اور حسین فرشوں پر

آیت 7755:77
سورۃ 55•صفحہ 482
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‏

تو تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

آیت 7855:78
سورۃ 55•صفحہ 482
تَبٰـرَكَ اسۡمُ رَبِّكَ ذِى الۡجَـلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ‏

بابرکت ہے تیرے رب کا نام، جو جلال اور اکرام والا ہے

سورۃ 56

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 156:1
سورۃ 56•صفحہ 482
اِذَا وَقَعَتِ الۡوَاقِعَةُ ۙ‏

جب واقع ہو گی واقع ہونیوالی (قیامت)

آیت 256:2
سورۃ 56•صفحہ 482
لَيۡسَ لِـوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ​ ۘ‏

نہیں ہے اسکے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ

آیت 356:3
سورۃ 56•صفحہ 482
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ۙ‏

(کسی کو) پست اور (کسی کو) بلند کرنیوالی ہے

آیت 456:4
سورۃ 56•صفحہ 482
اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّا ۙ‏

جبکہ کانپ اٹھے گی زمین

آیت 556:5
سورۃ 56•صفحہ 482
وَّبُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّا ۙ‏

اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے پہاڑ

آیت 656:6
سورۃ 56•صفحہ 482
فَكَانَتۡ هَبَآءً مُّنۡۢبَـثًّا ۙ‏

تو وہ (پہاڑ) ہو جائیں گے غبار اڑنیوالے

آیت 756:7
سورۃ 56•صفحہ 482
وَّكُنۡـتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰـثَـةً ؕ‏

اور تم (اس وقت) ہو جاؤ گے تین جماعتوں میں

آیت 856:8
سورۃ 56•صفحہ 482
فَاَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ؕ‏

تو داہنے ہاتھ والے (کیا ہی اچھے ہوں گے) داہنے ہاتھ والے

آیت 956:9
سورۃ 56•صفحہ 482
وَاَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِؕ‏

اور بائیں ہاتھ والے (کیا ہی برے ہوں گے) بائیں ہاتھ والے

آیت 1056:10
سورۃ 56•صفحہ 482
وَالسّٰبِقُوۡنَ السّٰبِقُوۡنَۚ  ۙ‏

اور اول (یعنی نیک اعمال میں آگے بڑھنے والے) اول ہوں گے

آیت 1156:11
سورۃ 56•صفحہ 482
اُولٰٓٮِٕكَ الۡمُقَرَّبُوۡنَ​ۚ‏

یہی مقربین ہوں گے

آیت 1256:12
سورۃ 56•صفحہ 482
فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ‏

نعمتوں والی جنتوں میں

آیت 1356:13
سورۃ 56•صفحہ 482
ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏

بڑی جماعت اگلوں کی ہو گی (انصار اور مہاجرین کی)

آیت 1456:14
سورۃ 56•صفحہ 482
وَقَلِيۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ‏

اور چھوٹی جماعت پچھلوں کی ہو گی (صحابہ کے بعد کی)

آیت 1556:15
سورۃ 56•صفحہ 482
عَلٰى سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَةٍۙ‏

یہ چار پائیوں پر ہوں گے سونے کے تاروں کی

آیت 1656:16
سورۃ 56•صفحہ 482
مُّتَّكِـــِٕيۡنَ عَلَيۡهَا مُتَقٰبِلِيۡنَ‏

ٹیک لگائے ہوئے ان پر آمنے سامنے

آیت 1756:17
سورۃ 56•صفحہ 482
يَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَۙ‏

چکر دیں گے ان کے پاس ایسے بچے جو ہمیشہ رہیں گے

آیت 1856:18
سورۃ 56•صفحہ 482
بِاَكۡوَابٍ وَّاَبَارِيۡقَ ۙ وَكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۙ‏

پیالے اور جگ اور معین (شراب) کا جام (لے کر یہ بچے چکر لگائینگے)

آیت 1956:19
سورۃ 56•صفحہ 482
لَّا يُصَدَّعُوۡنَ عَنۡهَا وَلَا يُنۡزِفُوۡنَۙ‏

نہ درد سر ہو گا اس (کے پینے) سے اور نہ وہ بہکیں گے

آیت 2056:20
سورۃ 56•صفحہ 482
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوۡنَۙ‏

اور میوے ہوں گے جو بھی وہ پسند کریں گے

آیت 2156:21
سورۃ 56•صفحہ 482
وَلَحۡمِ طَيۡرٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ‏

اور پرندوں کا گوشت جن (پرندوں) کو وہ چاہیں گے

آیت 2256:22
سورۃ 56•صفحہ 482
وَحُوۡرٌ عِيۡنٌۙ‏

اور حوریں بڑی آنکھوں والیاں

آیت 2356:23
سورۃ 56•صفحہ 482
كَاَمۡثَالِ اللُّـؤۡلُـوٴِالۡمَكۡنُوۡنِ​ۚ‏

جیسے موتی ہوں چھپے ہوئے

آیت 2456:24
سورۃ 56•صفحہ 482
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

یہ بدلہ ہو گا ان کے اعمال کا

آیت 2556:25
سورۃ 56•صفحہ 482
لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَغۡوًا وَّلَا تَاۡثِيۡمًا ۙ‏

وہ نہیں سنیں گے اس (جنت) میں لغوبات اور نہ گناہ کی بات

آیت 2656:26
سورۃ 56•صفحہ 482
اِلَّا قِيۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا‏

صرف سلامتی ہی سلامتی کی بات ہو گی

آیت 2756:27
سورۃ 56•صفحہ 482
وَاَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِؕ‏

اور دائیں ہاتھ والے (جنتی) کیا ہی (بہتر ہوں گے) دائیں ہاتھ والے

آیت 2856:28
سورۃ 56•صفحہ 483
فِىۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍۙ‏

بیریوں میں بغیر کانٹوں کی

آیت 2956:29
سورۃ 56•صفحہ 483
وَّطَلۡحٍ مَّنۡضُوۡدٍۙ‏

اور کیلے ہوں گے تہ بہ تہ

آیت 3056:30
سورۃ 56•صفحہ 483
وَّظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍۙ‏

اور سائے لمبے لمبے

آیت 3156:31
سورۃ 56•صفحہ 483
وَّ مَآءٍ مَّسۡكُوۡبٍۙ‏

اور پانی بہتے ہوئے (جھرنے)

آیت 3256:32
سورۃ 56•صفحہ 483
وَّفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍۙ‏

اور میوے بکثرت

آیت 3356:33
سورۃ 56•صفحہ 483
لَّا مَقۡطُوۡعَةٍ وَّلَا مَمۡنُوۡعَةٍۙ‏

نہ کٹے پھٹے ہوں گے (میوے) اور نہ منع ہو گا

آیت 3456:34
سورۃ 56•صفحہ 483
وَّ فُرُشٍ مَّرۡفُوۡعَةٍؕ‏

اور فرش ہوں گے اونچے اونچے

آیت 3556:35
سورۃ 56•صفحہ 483
اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰهُنَّ اِنۡشَآءًۙ‏

بیشک ہم نے پیدا کیا ہے ان (حوروں) کو اچھی طرح

آیت 3656:36
سورۃ 56•صفحہ 483
فَجَعَلۡنٰهُنَّ اَبۡكَارًاۙ‏

اور ہم نے بنایا ہے انہیں باکرہ (یعنی کنواری)

آیت 3756:37
سورۃ 56•صفحہ 483
عُرُبًا اَتۡرَابًاۙ‏

محبت والیاں ایک عمر کی

آیت 3856:38
سورۃ 56•صفحہ 483
لِّاَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ‏

دائیں ہاتھ والوں کیلئے

آیت 3956:39
سورۃ 56•صفحہ 483
ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏

بڑی جماعت ہو گی اگلوں کی (آدم سے آپؐ تک)

آیت 4056:40
سورۃ 56•صفحہ 483
وَثُلَّةٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ‏

اور بڑی جماعت ہو گی پچھلوں کی (آپکی امتی کی)

آیت 4156:41
سورۃ 56•صفحہ 483
وَاَصۡحٰبُ الشِّمَالِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الشِّمَالِؕ‏

اور بائیں ہاتھ والے کیا ہی برے ہوں گے بائیں ہاتھ والے

آیت 4256:42
سورۃ 56•صفحہ 483
فِىۡ سَمُوۡمٍ وَّحَمِيۡمٍۙ‏

گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے)

آیت 4356:43
سورۃ 56•صفحہ 483
وَّظِلٍّ مِّنۡ يَّحۡمُوۡمٍۙ‏

اور جلتے سائے میں

آیت 4456:44
سورۃ 56•صفحہ 483
لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيۡمٍ‏

(جو) نہ ٹھنڈا ہو گا اور نہ راحت ہو گی

آیت 4556:45
سورۃ 56•صفحہ 483
اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰ لِكَ مُتۡرَفِيۡنَۚ  ۖ‏

بیشک یہ لوگ اس سے پہلے (دنیا میں) خوش عیش تھے

آیت 4656:46
سورۃ 56•صفحہ 483
وَكَانُوۡا يُصِرُّوۡنَ عَلَى الۡحِنۡثِ الۡعَظِيۡمِ​ۚ‏

اور وہ اصرار کرتے (یعنی اڑے رہتے) تھے گناہوں پر بڑے بڑے

آیت 4756:47
سورۃ 56•صفحہ 483
وَكَانُوۡا يَقُوۡلُوۡنَ ۙ اَٮِٕذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ‏

اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوبارہ اٹھائے جائیں گے؟

آیت 4856:48
سورۃ 56•صفحہ 483
اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَ‏

اور کیا ہمارے باپ دادا بھی اگلے؟

آیت 4956:49
سورۃ 56•صفحہ 483
قُلۡ اِنَّ الۡاَوَّلِيۡنَ وَالۡاٰخِرِيۡنَۙ‏

آپ کہہ دیجئے بیشک (سب) اگلے اور پچھلے (زندہ ہوں گے)

آیت 5056:50
سورۃ 56•صفحہ 483
لَمَجۡمُوۡعُوۡنَ ۙ اِلٰى مِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ‏

ضرور جمع کئے جائیں گے، ایک مقرر دن (قیامت) میں

آیت 5156:51
سورۃ 56•صفحہ 483
ثُمَّ اِنَّكُمۡ اَيُّهَا الضَّآلُّوۡنَ الۡمُكَذِّبُوۡنَۙ‏

پھر یقیناً تم اے گمراہو! (اور) جھٹلانے والو!

آیت 5256:52
سورۃ 56•صفحہ 483
لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍۙ‏

ضرور کھانیوالے ہو (زہریلے) درخت سے (جسکانام) زقوم ہے

آیت 5356:53
سورۃ 56•صفحہ 483
فَمٰلِــُٔوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ​ۚ‏

اور بھرنیوالے ہو اسی (درخت) سے پیٹوں کو

آیت 5456:54
سورۃ 56•صفحہ 483
فَشٰرِبُوۡنَ عَلَيۡهِ مِنَ الۡحَمِيۡمِ​ۚ‏

پھر پینے والے ہو اس (کھانے) پر کھولتا پانی

آیت 5556:55
سورۃ 56•صفحہ 483
فَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡهِيۡمِؕ‏

پھر پینے والے ہو (اس پانی کو) پیاسے اونٹوں کی طرح

آیت 5656:56
سورۃ 56•صفحہ 483
هٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ‏

یہ ان کی مہمانی ہو گی قیامت کے دن

آیت 5756:57
سورۃ 56•صفحہ 483
نَحۡنُ خَلَقۡنٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُوۡنَ‏

ہم نے تم کو پیدا کیا ہے، تو تم کیوں نہیں تصدیق کرتے؟ (یعنی سچ مانتے)

آیت 5856:58
سورۃ 56•صفحہ 483
اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تُمۡنُوۡنَؕ‏

تو کیا خیال ہے تمہارا جو منی تم ٹپکاتے ہو

آیت 5956:59
سورۃ 56•صفحہ 483
ءَاَنۡتُمۡ تَخۡلُقُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡخٰلِقُوۡنَ‏

کیا تم پیدا کرتے ہو (انسان کو) یا ہم پیدا کرنے والے ہیں؟

آیت 6056:60
سورۃ 56•صفحہ 483
نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ الۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَۙ‏

ہم نے مقرر کیا ہے تمہارے درمیان موت کو، اور ہم عاجز نہیں ہیں

آیت 6156:61
سورۃ 56•صفحہ 483
عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ اَمۡثَالَـكُمۡ وَنُـنۡشِئَكُمۡ فِىۡ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

اس پر کہ ہم بدل دیں تمہاری جگہ کسی اور مخلوق کو، اور ہم پیدا کر دیں تمہیں کسی اور مخلوق میں جسے تم جانتے نہیں

آیت 6256:62
سورۃ 56•صفحہ 483
وَلَـقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَةَ الۡاُوۡلٰى فَلَوۡلَا تَذَكَّرُوۡنَ‏

اور یقیناً تمہیں معلوم ہے اپنی پہلی پیدائش، تو تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے

آیت 6356:63
سورۃ 56•صفحہ 484
اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَحۡرُثُوۡنَؕ‏

تمہارا کیا خیال ہے (اسمیں) جو کھیتی تم کرتے ہو؟

آیت 6456:64
سورۃ 56•صفحہ 484
ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ‏

کیا تم اگاتے ہو اسے یا ہم اگانیوالے ہیں؟

آیت 6556:65
سورۃ 56•صفحہ 484
لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ‏

اگر ہم چاہیں تو بنا دیں اس (کھیتی) کو چورہ چورہ، اور تم رہ جاؤ باتیں بناتے ہوئے

آیت 6656:66
سورۃ 56•صفحہ 484
اِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ‏

کہ ہم پر تو جرمانہ پڑ گیا

آیت 6756:67
سورۃ 56•صفحہ 484
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ‏

بلکہ ہم تو محروم ہو گئے (یعنی تم ناشکری کرنے لگو)

آیت 6856:68
سورۃ 56•صفحہ 484
اَفَرَءَيۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِىۡ تَشۡرَبُوۡنَؕ‏

تمہارا کیا خیال ہے پانی کے بارے میں جسے تم پیتے ہو؟

آیت 6956:69
سورۃ 56•صفحہ 484
ءَاَنۡـتُمۡ اَنۡزَلۡـتُمُوۡهُ مِنَ الۡمُزۡنِ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ‏

کیا تم نے نازل کیا ہے اس (پانی) کو بادلوں سے یا ہم نازل کرنیوالے ہیں

آیت 7056:70
سورۃ 56•صفحہ 484
لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنٰهُ اُجَاجًا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُوۡنَ‏

اگر ہم چاہیں تو بنا دیں اس (پانی) کو کھارا، تو تم کیوں نہیں شکر ادا کرتے

آیت 7156:71
سورۃ 56•صفحہ 484
اَفَرَءَيۡتُمُ النَّارَ الَّتِىۡ تُوۡرُوۡنَؕ‏

تمہارا کیا خیال ہے اس آگ کے بارے میں جسے تم جلاتے ہو؟

آیت 7256:72
سورۃ 56•صفحہ 484
ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَهَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِـُٔـوۡنَ‏

کیا تم نے پیدا کیا ہے اس کے درخت کو یا ہم پیدا کرنیوالے ہیں؟

آیت 7356:73
سورۃ 56•صفحہ 484
نَحۡنُ جَعَلۡنٰهَا تَذۡكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلۡمُقۡوِيۡنَ​ۚ‏

ہم نے بنا دی ہیں ان (چیزوں) کو نصیحت، اور فائدے کی چیز بھی مسافروں کے لئے

آیت 7456:74
سورۃ 56•صفحہ 484
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ‏

تو تسبیح بیان کرو اپنے رب کے نام کی جو بہت عظمت والا ہے

آیت 7556:75
سورۃ 56•صفحہ 484
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِۙ‏‏

تو میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے ڈوبنے کی

آیت 7656:76
سورۃ 56•صفحہ 484
وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِيۡمٌۙ‏

اور بیشک یہ بہت بڑی قسم ہے! اگر تم جانو

آیت 7756:77
سورۃ 56•صفحہ 484
اِنَّهٗ لَـقُرۡاٰنٌ كَرِيۡمٌۙ‏

بیشک یہ قرآن مکرم ہے

آیت 7856:78
سورۃ 56•صفحہ 484
فِىۡ كِتٰبٍ مَّكۡنُوۡنٍۙ‏

جو ایک پوشیدہ کتاب میں ہے (لوح محفوظ میں)

آیت 7956:79
سورۃ 56•صفحہ 484
لَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الۡمُطَهَّرُوۡنَؕ‏

اسے پاک لوگ ہی چھوئیں

آیت 8056:80
سورۃ 56•صفحہ 484
تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

یہ نازل کیا ہوا ہے رب العالمین کی طرف سے

آیت 8156:81
سورۃ 56•صفحہ 484
اَفَبِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡهِنُوۡنَۙ‏

تو کیا تم اس بات کو معمولی سمجھ رہے ہو

آیت 8256:82
سورۃ 56•صفحہ 484
وَتَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَكُمۡ اَنَّكُمۡ تُكَذِّبُوۡنَ‏

اور تم اپنا رزق (یعنی حصہ اور مشغلہ) یہ بناتے ہو کہ بے شک تم اسے جھٹلاتے ہو

آیت 8356:83
سورۃ 56•صفحہ 484
فَلَوۡلَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الۡحُـلۡقُوۡمَۙ‏

تو کیوں نہیں (تم روک لیتے روح کو؟) جب وہ پہونچتی ہے حلق کو

آیت 8456:84
سورۃ 56•صفحہ 484
وَاَنۡتُمۡ حِيۡنَٮِٕذٍ تَـنۡظُرُوۡنَۙ‏

اور تم اس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو

آیت 8556:85
سورۃ 56•صفحہ 484
وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ‏

اور ہم بہت قریب ہوتے ہیں اس (مرنیوالے) کے تمہارے بنسبت، اور لیکن نہیں دیکھ سکتے تم

آیت 8656:86
سورۃ 56•صفحہ 484
فَلَوۡلَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ غَيۡرَ مَدِيۡنِيۡنَۙ‏

تو کیوں نہیں اگر تم کسی کے قرض دار نہیں

آیت 8756:87
سورۃ 56•صفحہ 484
تَرۡجِعُوۡنَهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

تو لوٹا لو اس (روح) کو؟ اگر تم سچے ہو (کہ حالات سے ہم مرتے ہیں)

آیت 8856:88
سورۃ 56•صفحہ 484
فَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَۙ‏

تو جو ہو گا مقربین میں (اللہ تعالیٰ کے)

آیت 8956:89
سورۃ 56•صفحہ 484
فَرَوۡحٌ وَّ رَيۡحَانٌ ۙ وَّجَنَّتُ نَعِيۡمٍ‏

اسکے لئے راحت اور خوشبو اور نعمت والی جنت ہے

آیت 9056:90
سورۃ 56•صفحہ 484
وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِۙ‏

اور جو ہو گا داہنے ہاتھ والوں میں سے

آیت 9156:91
سورۃ 56•صفحہ 484
فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ‏

تو سلامتی ہے تیرے لئے کہ تو داہنے ہاتھ والوں میں سے ہے

آیت 9256:92
سورۃ 56•صفحہ 484
وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُكَذِّبِيۡنَ الضَّآلِّيۡنَۙ‏

اور جو جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے

آیت 9356:93
سورۃ 56•صفحہ 484
فَنُزُلٌ مِّنۡ حَمِيۡمٍۙ‏

تو مہمانی ہو گی (اس کی)

آیت 9456:94
سورۃ 56•صفحہ 485
وَّتَصۡلِيَةُ جَحِيۡمٍ‏

اور داخل ہو گا جہنم میں

آیت 9556:95
سورۃ 56•صفحہ 485
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الۡيَـقِيۡنِۚ‏

بیشک یہ برحق اور یقینی (بات) ہے

آیت 9656:96
سورۃ 56•صفحہ 485
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ‏

تو تسبیح بیان کرو اپنے بڑے رب کے نام کی

سورۃ 57

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 157:1
سورۃ 57•صفحہ 485
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏

تسبیح کرتے ہیں اللہ کی آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہے، اور وہ زبردست حکمت والا ہے

آیت 257:2
سورۃ 57•صفحہ 485
لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ۚ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ​ۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

اسی (ذات واحد) کی بادشاہت ہے آسمانوں اور زمین کی وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 357:3
سورۃ 57•صفحہ 485
هُوَ الۡاَوَّلُ وَالۡاٰخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالۡبَاطِنُ​ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏

وہی پہلے ہے اور وہی پیچھے، وہی ظاہر ہے اور وہی باطن (یعنی چھپا) ہے، اور وہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے

آیت 457:4
سورۃ 57•صفحہ 485
هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ​ؕ يَعۡلَمُ مَا يَلِجُ فِى الۡاَرۡضِ وَمَا يَخۡرُجُ مِنۡهَا وَمَا يَنۡزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمَا يَعۡرُجُ فِيۡهَاؕ وَهُوَ مَعَكُمۡ اَيۡنَ مَا كُنۡتُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

وہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں، پھر قائم ہوا عرش پر وہ جانتا ہے جو داخل ہوتا ہے زمین میں (پانی مردے وغیرہ)، اور جو نکلتا ہے اس سے (دانے غلے) اور جو نازل ہوتا ہے آسمان سے (فرشتے حکم) اور جو کچھ چڑھتا ہے اس میں (فرشتے اعمال دعائیں) اور وہ (اللہ) تمہارے ساتھ ہے جہاں تم ہو، اور اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو

آیت 557:5
سورۃ 57•صفحہ 485
لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ‏

آسمانوں کی اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے اور تمام کام اسی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں

آیت 657:6
سورۃ 57•صفحہ 485
يُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَيُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ​ؕ وَهُوَ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏

وہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں، اور وہ داخل کرتا ہے دن کو رات میں، اور وہ خوب جانتا ہے دلوں کے راز کو

آیت 757:7
سورۃ 57•صفحہ 485
اٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَاَنۡفِقُوۡا مِمَّا جَعَلَـكُمۡ مُّسۡتَخۡلَفِيۡنَ فِيۡهِ​ؕ فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ وَاَنۡفَقُوۡا لَهُمۡ اَجۡرٌ كَبِيۡرٌ‏

ایمان لے آؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر، اور خرچ کرو اس میں سے جس (مال) میں اللہ نے بنایا تمہیں (دوسروں کا) جانشین، تو جو ایمان لائیں تم میں سے اور خرچ کریں ان کیلئے بڑا اجر ہے

آیت 857:8
سورۃ 57•صفحہ 485
وَمَا لَـكُمۡ لَا تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ​ۚ وَالرَّسُوۡلُ يَدۡعُوۡكُمۡ لِتُؤۡمِنُوۡا بِرَبِّكُمۡ وَقَدۡ اَخَذَ مِيۡثَاقَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ‏

اور کیا ہو گیا تمہیں کہ تم ایمان نہیں لاتے اللہ پر، اور رسول تمہیں دعوت دے رہا ہے کہ تم ایمان لے آؤ اپنے رب پر، اور یقیناً لیا ہے (اللہ نے) تم سے پکا عہد، اگر تم مومن ہو

آیت 957:9
سورۃ 57•صفحہ 485
هُوَ الَّذِىۡ يُنَزِّلُ عَلٰى عَبۡدِهٖۤ اٰيٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ لِّيُخۡرِجَكُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ​ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ بِكُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ‏

وہ (اللہ ہی) ہے جو نازل کرتا ہے اپنے بندے پر واضح آیتیں، تاکہ وہ نکالے تمہیں اندھیروں سے نور کی طرف، اور بیشک اللہ تم پر مہربان اور رحم کرنے والا ہے

آیت 1057:10
سورۃ 57•صفحہ 486
وَ مَا لَـكُمۡ اَلَّا تُنۡفِقُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَلِلّٰهِ مِيۡـرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ​ؕ لَا يَسۡتَوِىۡ مِنۡكُمۡ مَّنۡ اَنۡفَقَ مِنۡ قَبۡلِ الۡفَتۡحِ وَقَاتَلَ​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ اَعۡظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِيۡنَ اَنۡفَقُوۡا مِنۡۢ بَعۡدُ وَقَاتَلُوۡا​ ؕ وَكُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الۡحُسۡنٰى​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ‏

تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ خرچ نہیں کرتے اللہ کے راستے میں، اور اللہ ہی کی میراث ہے آسمانوں اور زمینوں کی، نہیں ہے برابر تم میں سے وہ جس نے خرچ کیا فتح مکہ سے پہلے اور قتال کیا (یعنی جنگ لڑی) یہ وہ لوگ ہیں جن کے درجے بڑے ہیں ان سے جنہوں نے خرچ کیا فتح کے بعد اور قتال کیا، اور سب سے اللہ کا وعدہ بھلائی کا ہے، اور اللہ باخبر ہے اس سے جو کچھ تم کر رہے ہو

آیت 1157:11
سورۃ 57•صفحہ 486
مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يُقۡرِضُ اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا فَيُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَلَهٗۤ اَجۡرٌ كَرِيۡمٌ ۚ‏

(اور وہ شخص) کون ہے جو اللہ کو قرضِ حسنہ دے پھر اللہ اضافہ فرما کر دے اسے اس کیلئے، اور اس کیلئے اجر کریم ہو جائے

آیت 1257:12
سورۃ 57•صفحہ 486
يَوۡمَ تَرَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ يَسۡعٰى نُوۡرُهُمۡ بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَبِاَيۡمَانِهِمۡ بُشۡرٰٮكُمُ الۡيَوۡمَ جَنّٰتٌ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا​ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ​ۚ‏

قیامت کے دن تو دیکھے گا کہ مومن مردوں اور عورتوں کیلئے دوڑ رہا ہو گا ان کا نور ان کے آگے اور ان کے دائیں سے (کہا جائے گا) خوشخبری ہے تمہیں آج ان جنتوں کی جن کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں ہمیشہ رہنا ہے یہ ہے بڑی کامیابی

آیت 1357:13
سورۃ 57•صفحہ 486
يَوۡمَ يَقُوۡلُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوا انْظُرُوۡنَا نَقۡتَبِسۡ مِنۡ نُّوۡرِكُمۡ​ۚ قِيۡلَ ارۡجِعُوۡا وَرَآءَكُمۡ فَالۡتَمِسُوۡا نُوۡرًاؕ فَضُرِبَ بَيۡنَهُمۡ بِسُوۡرٍ لَّهٗ بَابٌؕ بَاطِنُهٗ فِيۡهِ الرَّحۡمَةُ وَظَاهِرُهٗ مِنۡ قِبَلِهِ الۡعَذَابُؕ‏

اس دن (یعنی قیامت کے دن) کہیں گے منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے، کہ انتظار کرو ہمارا (تاکہ) ہم بھی فائدہ اٹھا لیں تمہارے نور سے کہا جائے گا لوٹ جاؤ اپنے پیچھے پھر تلاشو روشنی، تو ڈالدی جائے گی (مومنین و منافقین) کے بیچ ایک دیوار، اس (دیوار) میں دروازہ ہو گا اسکے اندر رحمت (یعنی جنت) ہو گی، اور باہر عذاب ہو گا (جہنم کا)

آیت 1457:14
سورۃ 57•صفحہ 486
يُنَادُوۡنَهُمۡ اَلَمۡ نَكُنۡ مَّعَكُمۡ​ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَلٰـكِنَّكُمۡ فَتَنۡتُمۡ اَنۡفُسَكُمۡ وَ تَرَبَّصۡتُمۡ وَارۡتَبۡتُمۡ وَغَرَّتۡكُمُ الۡاَمَانِىُّ حَتّٰى جَآءَ اَمۡرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمۡ بِاللّٰهِ الۡغَرُوۡرُ‏

(منافقین) پکاریں گے انہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے (دنیا میں) کہیں گے کہ ہاں تھے اور لیکن فتنے میں پڑے تھے، اور انتظار کر رہے تھے اور شک میں تھے، اور دھوکے میں رکھا تمہیں آرزوؤں (یعنی نفس) نے، یہاں تک کہ آ گیا اللہ کا امر (موت) اور دھوکے میں رکھا تمہیں اللہ کی جانب سے غرور (یعنی شیطان) نے

آیت 1557:15
سورۃ 57•صفحہ 486
فَالۡيَوۡمَ لَا يُؤۡخَذُ مِنۡكُمۡ فِدۡيَةٌ وَّلَا مِنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا​ؕ مَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ​ؕ هِىَ مَوۡلٰٮكُمۡ​ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏

تو آج نہیں لیا جائے گا تم سے کوئی فدیہ (یعنی بدلہ) اور نہ ہی کافروں سے تمہارا ٹھکانہ آگ ہے، وہی تمہارا مولیٰ (یعنی ٹھکانہ) ہے، اور کیا ہی برا ٹھکانہ ہے

آیت 1657:16
سورۃ 57•صفحہ 486
اَلَمۡ يَاۡنِ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ تَخۡشَعَ قُلُوۡبُهُمۡ لِذِكۡرِ اللّٰهِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الۡحَـقِّۙ وَلَا يَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلُ فَطَالَ عَلَيۡهِمُ الۡاَمَدُ فَقَسَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ​ؕ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ‏

کیا نہیں آ گیا (اب بھی) وقت ایمان والوں کے لئے، کہ ڈر جائیں ان کے دل اللہ کے ذکر سے اور جو نازل ہوا حق کی جانب سے (اس کیوجہ سے) اور نہ ہو جائیں (یہ منافقین) ان کی طرح جن (یہودیوں) کو دی گئی تھی کتاب ان سے پہلے پھر جب گزرا ان پر زمانہ تو سخت ہو گئے ان کے دل، اور ان میں سے اکثر فاسق ہیں

آیت 1757:17
سورۃ 57•صفحہ 487
اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا​ؕ قَدۡ بَيَّنَّا لَكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ‏

جان لو کہ اللہ ہی زندہ کرتا ہے زمین کو اس کی موت کے بعد، یقیناً ہم نے بیان کر دی ہیں تمہارے لئے اپنی آیتیں تاکہ تم عقل سے کام لو

آیت 1857:18
سورۃ 57•صفحہ 487
اِنَّ الۡمُصَّدِّقِيۡنَ وَالۡمُصَّدِّقٰتِ وَاَقۡرَضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا يُّضٰعَفُ لَهُمۡ وَلَهُمۡ اَجۡرٌ كَرِيۡمٌ‏

بیشک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور جو اللہ (کے نام پر کسی) کو قرضِ حسنہ دے تو اللہ انہیں اضافے کے ساتھ دے گا، اور ان کے لئے اجر کریم ہے

آیت 1957:19
سورۃ 57•صفحہ 487
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖۤ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الصِّدِّيۡقُوۡنَۖ وَالشُّهَدَآءُ عِنۡدَ رَبِّهِمۡؕ لَهُمۡ اَجۡرُهُمۡ وَنُوۡرُهُمۡ​ؕ وَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ‏

اور جو ایمان رکھتے ہیں اللہ اور اس کے رسول پر، یہی وہ لوگ ہیں جو صدیق اور شہید (کے درجے میں) ہیں اپنے رب کے نزدیک، ان کے لئے ان کا اجر اور ان کا نور بھی ہے، اور جو لوگ کفر کرتے ہیں اور جھٹلاتے ہیں ہماری آیتوں کو، یہی لوگ جہنم میں رہنے والے ہیں

آیت 2057:20
سورۃ 57•صفحہ 487
اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا لَعِبٌ وَّلَهۡوٌ وَّزِيۡنَةٌ وَّتَفَاخُرٌۢ بَيۡنَكُمۡ وَتَكَاثُرٌ فِى الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَوۡلَادِ​ؕ كَمَثَلِ غَيۡثٍ اَعۡجَبَ الۡكُفَّارَ نَبَاتُهٗ ثُمَّ يَهِيۡجُ فَتَرٰٮهُ مُصۡفَرًّا ثُمَّ يَكُوۡنُ حُطٰمًا​ؕ وَفِى الۡاٰخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ ۙ وَّمَغۡفِرَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانٌ​ؕ وَمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ‏

(اے لوگو!) جان لو کہ دنیا کی زندگی کھیل اور تماشہ اور زینت اور فخر (کرنا) ہے آپس میں اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے اپنے آپ کو زیادہ بتلانا ہے، اس بارش کی طرح ہے کہ اچھی لگتی ہے کفار (یعنی کسانوں) کو اس کی پیداوار، پھر لہلہاتی ہے تو تم دیکھتے ہو اسے زرد رنگ میں، پھر وہ ہو جاتی ہے چورہ چورہ، اور آخرت میں سخت عذاب اور اللہ کی مغفرت اور رضامندی بھی ہے، اور نہیں ہے دنیا کی زندگی سوائے دھوکے کے کچھ

آیت 2157:21
سورۃ 57•صفحہ 487
سَابِقُوۡۤا اِلٰى مَغۡفِرَةٍ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَجَنَّةٍ عَرۡضُهَا كَعَرۡضِ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِۙ اُعِدَّتۡ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ​ؕ ذٰلِكَ فَضۡلُ اللّٰهِ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ​ؕ وَاللّٰهُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ‏

(اے لوگو!) سبقت کرو (یعنی دوڑ پڑو) مغفرت اور اپنے رب کی اس جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان اور زمین کے برابر ہے، یہ تیار کی گئی ہے ان کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور اس کے رسولوں پر یہ اللہ کا فضل ہے وہ عطا کرتا ہے اسے جسے وہ چاہتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے

آیت 2257:22
سورۃ 57•صفحہ 487
مَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِيۡبَةٍ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِىۡۤ اَنۡفُسِكُمۡ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ نَّبۡـرَاَهَا ؕ اِنَّ ذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌۚ  ۖ‏

جو مصیبت بھی آتی ہے دنیا میں اور تمہاری جانوں میں، وہ لکھی ہوئی ہے کتاب میں اس سے پہلے کہ ہم پیدا کریں اس (مصیبت) کو، بیشک یہ (کام) اللہ پر آسان ہے

آیت 2357:23
سورۃ 57•صفحہ 488
لِّـكَيۡلَا تَاۡسَوۡا عَلٰى مَا فَاتَكُمۡ وَلَا تَفۡرَحُوۡا بِمَاۤ اٰتٰٮكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخۡتَالٍ فَخُوۡرِۙ‏

تاکہ تم نہ افسوس کرو اس پر جو فوت ہو جائے (ہاتھ سے نکل جائے) اور نہ خوش ہو (نہ اتراؤ) اس پر جو اس نے عطا کیا ہے تمہیں اور اللہ نہیں پسند کرتا اترانیوالے فخریلئے کو

آیت 2457:24
سورۃ 57•صفحہ 488
اۨلَّذِيۡنَ يَبۡخَلُوۡنَ وَيَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبُخۡلِ​ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ‏

(یہی ہیں) جو بخل کرتے ہیں اور حکم دیتے ہیں لوگوں کو بخل کا، اور جو منہ پھیرے گا تو بیشک اللہ بے نیاز اور قابلِ تعریف ہے

آیت 2557:25
سورۃ 57•صفحہ 488
لَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا بِالۡبَيِّنٰتِ وَاَنۡزَلۡنَا مَعَهُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡمِيۡزَانَ لِيَقُوۡمَ النَّاسُ بِالۡقِسۡطِ​ۚ وَاَنۡزَلۡنَا الۡحَـدِيۡدَ فِيۡهِ بَاۡسٌ شَدِيۡدٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَـعۡلَمَ اللّٰهُ مَنۡ يَّنۡصُرُهٗ وَ رُسُلَهٗ بِالۡغَيۡبِ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِىٌّ عَزِيۡزٌ‏

یقیناً ہم نے بھیجا اپنے رسولوں کو کھلی دلیلوں کے ساتھ، اور ہم نے نازل فرمایا ان کے ساتھ کتاب اور میزان (یعنی انصاف) تاکہ قائم رہیں لوگ انصاف پر اور ہم نے نازل کیا لوہے کو جس میں سخت جنگی سامان اور فائدے ہیں لوگوں کیلئے، اور تاکہ اللہ جان لے کہ کون مدد کرتا ہے اس کی اور اس کے رسولوں کی بن دیکھے، بیشک اللہ زبردست قوت والا ہے

آیت 2657:26
سورۃ 57•صفحہ 488
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا وَّ اِبۡرٰهِيۡمَ وَجَعَلۡنَا فِىۡ ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالۡـكِتٰبَ​ فَمِنۡهُمۡ مُّهۡتَدٍ​ۚ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ‏

اور بیشک ہم نے بھیجا (رسول بنا کر) نوح اور ابراہیم کو، اور ہم نے جاری رکھی ان دونوں کی اولاد میں نبوت اور کتاب، تو ان میں کچھ ہدایت یافتہ ہو ئے اور اکثر ان میں فاسق رہے

آیت 2757:27
سورۃ 57•صفحہ 488
ثُمَّ قَفَّيۡنَا عَلٰٓى اٰثَارِهِمۡ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيۡنَا بِعِيۡسَى ابۡنِ مَرۡيَمَ وَاٰتَيۡنٰهُ الۡاِنۡجِيۡلَ ۙ وَجَعَلۡنَا فِىۡ قُلُوۡبِ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡهُ رَاۡفَةً وَّرَحۡمَةً  ؕ وَرَهۡبَانِيَّةَ اۨبۡتَدَعُوۡهَا مَا كَتَبۡنٰهَا عَلَيۡهِمۡ اِلَّا ابۡتِغَآءَ رِضۡوَانِ اللّٰهِ فَمَا رَعَوۡهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا​ ۚ فَاٰتَيۡنَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡهُمۡ اَجۡرَهُمۡ​ۚ وَكَثِيۡرٌ مِّنۡهُمۡ فٰسِقُوۡنَ‏

پھر بھی ہم بھیجتے رہے لگاتار ان کے بعد اپنے رسولوں کو اور ہم نے بھیجا ان کے پیچھے عیسیٰ بن مریم کو، اور عطا کی اسے انجیل، اور ہم نے ڈالیں ان کے دلوں میں جنہوں نے اس کی اتباع کی شفقت اور رحمت اور رہبانیت (ترک دنیا) کی ابتداء انہوں نے کی (جو عیسائی ہیں) ہم نے نہیں لکھا ان پر اسے سوائے اللہ کی رضاء کی تلاش کے، تو انہوں نے اسکی رعایت نہ کی جیسا رعایت کا حق تھا پھر ہم نے عطا کیا ان میں سے ایمان والوں کو ان کا اجر، اور اکثر ان میں فاسق ہیں

آیت 2857:28
سورۃ 57•صفحہ 488
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَاٰمِنُوۡا بِرَسُوۡلِهٖ يُؤۡتِكُمۡ كِفۡلَيۡنِ مِنۡ رَّحۡمَتِهٖ وَيَجۡعَلْ لَّـكُمۡ نُوۡرًا تَمۡشُوۡنَ بِهٖ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ ۙۚ‏

اے ایمان والو ! ڈرو اللہ سے، اور ایمان لاؤ اس کے رسول پر، عطا کرے گا (اللہ) تمہیں دو گنا اجر اپنی رحمت سے، اور بنا دے گا تمہارے (پل صراط) کے لئے نور، تم چلو گے اس کی روشنی میں، اور وہ مغفرت کردے گا تمہاری، اللہ بخشنے والا مہربان ہے

آیت 2957:29
سورۃ 57•صفحہ 488
لِّـئَلَّا يَعۡلَمَ اَهۡلُ الۡكِتٰبِ اَلَّا يَقۡدِرُوۡنَ عَلٰى شَىۡءٍ مِّنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ​ وَاَنَّ الۡفَضۡلَ بِيَدِ اللّٰهِ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَاللّٰهُ ذُوۡ الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ‏

تاکہ جان لیں اہل کتاب کہ وہ کچھ بھی قدرت (یعنی اختیار) نہیں رکھتے اللہ کے فضل میں، اور بیشک فضل (وکرم کا کل اختیار) اللہ کے ہاتھ میں ہے، وہ عطا کرتا ہے جسے چاہتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے