پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام پارے (All Juz)پارہ 24 • 175 آیات • صفحات 417 تا 434

فمن أظلم

Juz 24

سورۃ 39

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 3239:32
سورۃ 39•صفحہ 417
فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ كَذَبَ عَلَى اللّٰهِ وَكَذَّبَ بِالصِّدۡقِ اِذۡ جَآءَهٗ​ ؕ اَ لَيۡسَ فِىۡ جَهَنَّمَ مَثۡـوًى لِّـلۡـكٰفِرِيۡنَ‏

تو اس سے بڑا ظالم کون ہو گا؟ جو جھوٹ بولے اللہ پر (کہ اولاد ہے) اور جھٹلائے سچا (دین) کو جب کہ آ گیا ہے اس کے پاس، کیا جہنم ٹھکانہ نہیں ہے ایسے کفار کیلئے؟

آیت 3339:33
سورۃ 39•صفحہ 417
وَالَّذِىۡ جَآءَ بِالصِّدۡقِ وَصَدَّقَ بِهٖۤ​ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُتَّقُوۡنَ‏

اور جو (رسول اللہ) لے کر آیا سچا دین اور جس (صحابہؓ) نے اس کی تصدیق کی یہی لوگ متقی ہیں

آیت 3439:34
سورۃ 39•صفحہ 417
لَهُمۡ مَّا يَشَآءُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ​ ؕ ذٰ لِكَ جَزٰٓؤُ الۡمُحۡسِنِيۡنَ ۖۚ‏

ان کیلئے وہ ہے ان کے رب کے پاس جو یہ چاہیں گے، نیک لوگوں کا یہی بدلہ ہے

آیت 3539:35
سورۃ 39•صفحہ 417
لِيُكَفِّرَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ اَسۡوَاَ الَّذِىۡ عَمِلُوۡا وَيَجۡزِيَهُمۡ اَجۡرَهُمۡ بِاَحۡسَنِ الَّذِىۡ كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

تاکہ معاف کر دے اللہ ان کے وہ برے عمل جو انہوں نے (پہلے) کئے، اور اچھا بدلہ عطا فرمائے انہیں جو نیک عمل وہ کرتے تھے

آیت 3639:36
سورۃ 39•صفحہ 417
اَلَيۡسَ اللّٰهُ بِكَافٍ عَبۡدَهٗ​ ؕ وَيُخَوِّفُوۡنَكَ بِالَّذِيۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ​ ؕ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ هَادٍ​ ۚ‏

کیا اللہ کافی نہیں ہے اپنے بندے کیلئے اور یہ (کفار) خوف دلاتے ہیں آپکو اللہ کے سوا (غیر اللہ) سے، اور جسے اللہ گمراہ کر دے تو نہیں ہے اس کیلئے کوئی ہدایت دینے والا

آیت 3739:37
سورۃ 39•صفحہ 417
وَمَنۡ يَّهۡدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ مُّضِلٍّ​ ؕ اَ لَيۡسَ اللّٰهُ بِعَزِيۡزٍ ذِى انتِقَامٍ‏

اور جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں، کیا اللہ زبردست انتقام لینے والا نہیں؟

آیت 3839:38
سورۃ 39•صفحہ 417
وَلَٮِٕنۡ سَاَ لۡتَهُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ لَيَـقُوۡلُنَّ اللّٰهُ​ ؕ قُلۡ اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اِنۡ اَرَادَنِىَ اللّٰهُ بِضُرٍّ هَلۡ هُنَّ كٰشِفٰتُ ضُرِّهٖۤ اَوۡ اَرَادَنِىۡ بِرَحۡمَةٍ هَلۡ هُنَّ مُمۡسِكٰتُ رَحۡمَتِهٖ​ ؕ قُلۡ حَسۡبِىَ اللّٰهُ​ ؕ عَلَيۡهِ يَتَوَكَّلُ الۡمُتَوَكِّلُوۡنَ‏

اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو؟ تو یقینا وہ کہیں گے اللہ نے، آپ ان سے کہئے کہ تمہارا کیا خیال ہے جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے سوا اگر چاہے اللہ مجھے نقصان پہونچانا تو کیا یہ (غیر اللہ) دور کر سکتے ہیں اس کے نقصان کو، یا ارادہ ہو اللہ کا میرے لئے رحمت کا تو کیا یہ روک سکتے ہیں اس کی رحمت کو؟ آپ کہہ دیں کہ کافی ہے میرے لئے اللہ، اسی پر توکل کرتے ہیں توکل کرنیوالے

آیت 3939:39
سورۃ 39•صفحہ 417
قُلۡ يٰقَوۡمِ اعۡمَلُوۡا عَلٰى مَكَانَتِكُمۡ اِنِّىۡ عَامِلٌ​ۚ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ‏

کہہ دیجئے! کہ اے میری قوم! تم عمل کرو اپنی جگہ میں بھی عمل کرتا ہوں، تو جلد ہی تم جان لوگے

آیت 4039:40
سورۃ 39•صفحہ 417
مَنۡ يَّاۡتِيۡهِ عَذَابٌ يُّخۡزِيۡهِ وَيَحِلُّ عَلَيۡهِ عَذَابٌ مُّقِيۡمٌ‏

(کہ) کس پر آتا ہے عذاب رسوا کرنے والا، اور کس پر حائل ہوتا ہے قائم رہنے والا عذاب

آیت 4139:41
سورۃ 39•صفحہ 417
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡكَ الۡكِتٰبَ لِلنَّاسِ بِالۡحَقِّ​ ۚ فَمَنِ اهۡتَدٰى فَلِنَفۡسِهٖ​ ۚ وَمَنۡ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيۡهَا​ ۚ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِوَكِيۡلٍ‏

بیشک ہم نے نازل کی ہے آپ پر یہ کتاب (قرآن) لوگوں کے لئے حق کی جانب سے، تو جو ہدایت پائے گا اپنے لئے پائے گا اور جو گمراہ رہے گا اس کی گمراہی اسی پے ہو گی، اور آپ ان پر وکیل نہیں

آیت 4239:42
سورۃ 39•صفحہ 418
اَللّٰهُ يَتَوَفَّى الۡاَنۡفُسَ حِيۡنَ مَوۡتِهَا وَالَّتِىۡ لَمۡ تَمُتۡ فِىۡ مَنَامِهَا​ ۚ فَيُمۡسِكُ الَّتِىۡ قَضٰى عَلَيۡهَا الۡمَوۡتَ وَ يُرۡسِلُ الۡاُخۡرٰٓى اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى​ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ‏

اللہ ہی وفات دیتا ہے نفوس (یعنی روحوں) کو ان کی موت کے وقت، اور جو شخص نہیں مرتا اپنی نیند میں، تو روک لیتا ہے اللہ جس شخص کی موت کا فیصلہ ہوتا ہے (بعد میں) اور بھیج دیتا ہے دوسری (روحوں) کو ایک وقت مقررہ تک کے لئے، بیشک اس میں نشانیاں ہیں غور و فکر کرنے والوں کے لئے

آیت 4339:43
سورۃ 39•صفحہ 418
اَمِ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ شُفَعَآءَ​ ؕ قُلۡ اَوَلَوۡ كَانُوۡا لَا يَمۡلِكُوۡنَ شَيۡـًٔـا وَّلَا يَعۡقِلُوۡنَ‏

کیا انہوں نے بنا رکھا ہے اللہ کے علاوہ سفارشی؟ آپ کہہ دیجئے! اگرچہ وہ مالک نہ ہوں کسی چیز کا اور نہ ہی عقل رکھتے ہوں

آیت 4439:44
سورۃ 39•صفحہ 418
قُلْ لِّـلَّـهِ الشَّفَاعَةُ جَمِيۡعًا​ ؕ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ ؕ ثُمَّ اِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏

کہہ دیجئے! اللہ ہی کو ہے تمام سفارش کا اختیار، اسی کی بادشاہت ہے آسمانوں اور زمین کی، پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 4539:45
سورۃ 39•صفحہ 418
وَاِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَحۡدَهُ اشۡمَاَزَّتۡ قُلُوۡبُ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ​ ۚ وَاِذَا ذُكِرَ الَّذِيۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اِذَا هُمۡ يَسۡتَبۡشِرُوۡنَ‏

اور جب ذکر کیا جاتا ہے اللہ وَحْدَهُ کا تو بدکتے ہیں ان کے دل جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، اور جب ذکر کیا جاتا ہے اس کے علاوہ (غیر اللہ) کا تو وہ خوش ہو جاتے ہیں

آیت 4639:46
سورۃ 39•صفحہ 418
قُلِ اللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ عٰلِمَ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ اَنۡتَ تَحۡكُمُ بَيۡنَ عِبَادِكَ فِىۡ مَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے! کہ اے اللہ! تو ہی پیدا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا، تو ہی جاننے والا ہے غیب اور ظاہر کا، تو ہی فیصلہ فرمائے گا اپنے بندوں کے درمیان جس (توحید کے ماننے) میں یہ اختلاف کر رہے ہیں

آیت 4739:47
سورۃ 39•صفحہ 418
وَلَوۡ اَنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مَا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا وَّمِثۡلَهٗ مَعَهٗ لَافۡتَدَوۡا بِهٖ مِنۡ سُوۡٓءِ الۡعَذَابِ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ​ؕ وَبَدَا لَهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ مَا لَمۡ يَكُوۡنُوۡا يَحۡتَسِبُوۡنَ‏

اور اگر ظالموں کے پاس زمین میں جو ہے وہ سب ہو جائے، اور اتنا ہی اور ہو جائے اس کے پاس، اور فدیے میں دے اسے برے عذاب کے بدلے قیامت کے دن (تو قبول نہ ہو) اور ظاہر ہو گا ان کے سامنے اللہ کی طرف سے (عذاب) جس کا انہیں گمان نہ تھا

آیت 4839:48
سورۃ 39•صفحہ 418
وَبَدَا لَهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا كَسَبُوۡا وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

اور ظاہر ہوں گے ان کے برے عمل جو انہوں نے کمائے تھے، اور الٹا پڑے گا ان کا مذاق جو وہ اڑایا کرتے تھے

آیت 4939:49
سورۃ 39•صفحہ 418
فَاِذَا مَسَّ الۡاِنۡسَانَ ضُرٌّ دَعَانَا ثُمَّ اِذَا خَوَّلۡنٰهُ نِعۡمَةً مِّنَّا ۙ قَالَ اِنَّمَاۤ اُوۡتِيۡتُهٗ عَلٰى عِلۡمٍ​ؕ بَلۡ هِىَ فِتۡنَةٌ وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

اور جب پہونچتی ہے انسان کو تکلیف تو پکارتا ہے ہمیں پھر جب ہم عطا کرتے ہیں اسے اپنی طرف سے نعمت تو کہتا ہے یہ مجھے میرے علم کی وجہ سے دیا گیا ہے، بلکہ یہ آزمائش ہے اور لیکن اکثر ان میں نہیں جانتے ہیں

آیت 5039:50
سورۃ 39•صفحہ 419
قَدۡ قَالَهَا الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏

یقینا ایسا ہی کہا تھا ان لوگوں نے جو ان سے پہلے تھے، تو نہ فائدہ دیا انہیں جو کچھ انہوں نے کمایا تھا

آیت 5139:51
سورۃ 39•صفحہ 419
فَاَصَابَهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا كَسَبُوۡا​ ؕ وَالَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡ هٰٓؤُلَاۤءِ سَيُصِيۡبُهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا كَسَبُوۡا ۙ وَمَا هُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ‏

تو پہونچی ان (پچھلوں) کو مصیبت جو انہوں نے کمایا، اور جو ظالم ہیں یہ سارے (کفار مکہ) جلد پہونچے گی مصیبت ان کی کمائی کی، اور یہ (ہمیں) عاجز نہیں کر سکتے (یعنی ہرا نہیں سکتے)

آیت 5239:52
سورۃ 39•صفحہ 419
اَوَلَمۡ يَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَقۡدِرُ​ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ‏

کیا انہیں یہ معلوم نہیں کہ بیشک اللہ کشادہ کر دیتا ہے روزی جس کے لئے چاہتا ہے اور تنگ بھی کرتا ہے، بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لئے

آیت 5339:53
سورۃ 39•صفحہ 419
قُلۡ يٰعِبَادِىَ الَّذِيۡنَ اَسۡرَفُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ لَا تَقۡنَطُوۡا مِنۡ رَّحۡمَةِ اللّٰهِ​ ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِيۡعًا​ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ‏

کہہ دو اے میرے بندو! جنہوں نے زیادتی کی اپنی جانوں پر تم ناامید نہ ہو اللہ کی رحمت سے، بیشک اللہ مغفرت فرماتا ہے گناہوں کی سارے کے سارے، بیشک وہ غفور اور رحیم ہے

آیت 5439:54
سورۃ 39•صفحہ 419
وَاَنِيۡبُوۡۤا اِلٰى رَبِّكُمۡ وَاَسۡلِمُوۡا لَهٗ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِيَكُمُ الۡعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنۡصَرُوۡنَ‏

اور تم رجوع کرو اپنے رب کی طرف، اور فرمانبرداری کرو اس کی، اس سے قبل کہ آجائے تمہارے پاس عذاب اور پھر تمہاری مدد نہ کی جائے

آیت 5539:55
سورۃ 39•صفحہ 419
وَاتَّبِعُوۡۤا اَحۡسَنَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكُمۡ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِيَكُمُ الۡعَذَابُ بَغۡتَةً وَّاَنۡتُمۡ لَا تَشۡعُرُوۡنَۙ‏

اور اتباع کرو اس بہترین چیز (قرآن) کی جو نازل کیا گیا ہے تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے اس سے قبل کہ آجائے تمہارے پاس عذاب اچانک، اور تم سمجھ بھی نہ سکو

آیت 5639:56
سورۃ 39•صفحہ 419
اَنۡ تَقُوۡلَ نَفۡسٌ يّٰحَسۡرَتٰى عَلٰى مَا فَرَّطْتُّ فِىۡ جَنۡۢبِ اللّٰهِ وَاِنۡ كُنۡتُ لَمِنَ السّٰخِرِيۡنَۙ‏

پھر (اسوقت یہ نہ) کہے کوئی شخص ہائے حسرت! اس پر کہ میں نے کوتاہی کی اللہ کی جانب (اطاعت) میں، اور یہ کہ میں تمسخر کرنیوالوں میں رہا

آیت 5739:57
سورۃ 39•صفحہ 419
اَوۡ تَقُوۡلَ لَوۡ اَنَّ اللّٰهَ هَدٰٮنِىۡ لَكُنۡتُ مِنَ الۡمُتَّقِيۡنَۙ‏

یا (اسوقت نہ) کہے کہ اگر اللہ مجھے ہدایت دیتا تو یقینا میں متقیوں میں ہوتا

آیت 5839:58
سورۃ 39•صفحہ 419
اَوۡ تَقُوۡلَ حِيۡنَ تَرَى الۡعَذَابَ لَوۡ اَنَّ لِىۡ كَرَّةً فَاَكُوۡنَ مِنَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

یا (نہ) کہے اس وقت جب عذاب کو دیکھ لے کاش! کہ میرا لوٹ جانا ہو جائے (دنیا میں) تو میں نیکوکاروں میں سے ہو جاؤں گا

آیت 5939:59
سورۃ 39•صفحہ 419
بَلٰى قَدۡ جَآءَتۡكَ اٰيٰتِىۡ فَكَذَّبۡتَ بِهَا وَاسۡتَكۡبَرۡتَ وَكُنۡتَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ‏

کیوں نہیں یقینا (اب) آچکی ہے تیرے پاس میری آیتیں جنہیں تو نے جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو ہو گیا کافروں میں

آیت 6039:60
سورۃ 39•صفحہ 419
وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ تَرَى الَّذِيۡنَ كَذَبُوۡا عَلَى اللّٰهِ وُجُوۡهُهُمۡ مُّسۡوَدَّةٌ ؕ اَلَيۡسَ فِىۡ جَهَنَّمَ مَثۡوًى لِّلۡمُتَكَبِّرِيۡنَ‏

اور آپ دیکھیں گے قیامت کے دن ان لوگوں کو جنہوں نے جھوٹ باندھا تھا اللہ پر، ان کے چہرے سیاہ ہوں گے، کیا جہنم میں ٹھکانہ نہیں ہے (ان) تکبر کرنیوالوں کا

آیت 6139:61
سورۃ 39•صفحہ 420
وَيُنَجِّىۡ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا بِمَفَازَتِهِمۡ لَا يَمَسُّهُمُ السُّوۡٓءُ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏

اور نجات دے گا اللہ ان لوگوں کو جو متقی ہوں گے ان کی کامیابی کے ساتھ، نہیں چھوئے گی انہیں کوئی برائی اور نہ وہ غمگین ہوں گے

آیت 6239:62
سورۃ 39•صفحہ 420
اَللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَىۡءٍ​ وَّ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ وَّكِيۡلٌ‏

اللہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہی تمام چیزوں پر وکیل (یعنی محافظ) ہے

آیت 6339:63
سورۃ 39•صفحہ 420
لَّهٗ مَقَالِيۡدُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ​ؕ وَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ‏

اسی کے پاس ہے کنجیاں آسمانوں اور زمین کی، اور جن لوگوں نے انکار کیا اللہ کی آیتوں کا وہی ہیں خسارہ پانے والے

آیت 6439:64
سورۃ 39•صفحہ 420
قُلۡ اَفَغَيۡرَ اللّٰهِ تَاۡمُرُوۡٓنِّىۡۤ اَعۡبُدُ اَيُّهَا الۡجٰـهِلُوۡنَ‏

کہہ دیجئے! کیا غیر اللہ کیلئے تم مجھے حکم دیتے ہو کہ میں عبادت کروں اے جاہلو!

آیت 6539:65
سورۃ 39•صفحہ 420
وَلَـقَدۡ اُوۡحِىَ اِلَيۡكَ وَاِلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِكَ​ۚ لَٮِٕنۡ اَشۡرَكۡتَ لَيَحۡبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ‏

اور یقینا وحی کی گئی ہے آپ کی طرف اور ان (نبیوں) کی طرف جو آپ سے پہلے تھے، اگر آپ نے شرک کیا تو ضرور ضائع ہو جائے گا آپ کا عمل اور ضرور ہو جائیں گے خسارہ پانیوالوں میں

آیت 6639:66
سورۃ 39•صفحہ 420
بَلِ اللّٰهَ فَاعۡبُدۡ وَكُنۡ مِّنَ الشّٰكِرِيۡنَ‏

بلکہ تم اللہ کی عبادت کرو، اور ہو جاؤ شکر کرنیوالوں میں سے

آیت 6739:67
سورۃ 39•صفحہ 420
وَمَا قَدَرُوْا اللّٰهَ حَقَّ قَدۡرِهٖ ​ۖ وَالۡاَرۡضُ جَمِيۡعًا قَبۡضَتُهٗ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَالسَّمٰوٰتُ مَطۡوِيّٰتٌۢ بِيَمِيۡنِهٖ​ ؕ سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ‏

اور انہوں نے قدر نہیں کی اللہ کی جیسا اس کی قدر کا حق تھا، اور زمین ساری اسی کے قبضے میں ہو گی قیامت کے دن اور تمام آسمان لپٹے ہوں گے اس کے داہنے ہاتھ میں وہ پاک ہے اور اعلیٰ ہے اس سے جو اس کا شریک بناتے ہیں

آیت 6839:68
سورۃ 39•صفحہ 420
وَنُفِخَ فِى الصُّوۡرِ فَصَعِقَ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اللّٰهُ​ ؕ ثُمَّ نُفِخَ فِيۡهِ اُخۡرٰى فَاِذَا هُمۡ قِيَامٌ يَّنۡظُرُوۡنَ‏

اور پھونکا جائے گا صور میں تو بے ہوش ہو جائیں گے جو بھی ہے آسمانوں اور جو بھی زمین میں ہے، مگر جسے اللہ چاہے، پھر پھونکا جائے گا اس میں دوبارہ، تو جب ہی وہ سب کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے

آیت 6939:69
سورۃ 39•صفحہ 420
وَاَشۡرَقَتِ الۡاَرۡضُ بِنُوۡرِ رَبِّهَا وَوُضِعَ الۡكِتٰبُ وَجِآىْ َٔ بِالنَّبِيّٖنَ وَالشُّهَدَآءِ وَقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ بِالۡحَقِّ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ‏

اور چمک اٹھے گی زمین اپنے رب کے نور سے، حاضر کئے جائیں گے نامہ اعمال، اور لائے جائیں گے انبیاء اور گواہ، اور فیصلے کئے جائیں گے ان کے درمیان برحق اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

آیت 7039:70
سورۃ 39•صفحہ 420
وَوُفِّيَتۡ كُلُّ نَفۡسٍ مَّا عَمِلَتۡ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِمَا يَفۡعَلُوۡنَ‏

اور پورا دیا جائے گا ہر شخص کو جو اس نے عمل کیا، اور وہ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ (لوگ) کر رہے ہیں

آیت 7139:71
سورۃ 39•صفحہ 420
وَسِيۡقَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِلٰى جَهَنَّمَ زُمَرًا​ ؕ حَتّٰٓى اِذَا جَآءُوۡهَا فُتِحَتۡ اَبۡوَابُهَا وَقَالَ لَهُمۡ خَزَنَـتُهَاۤ اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ رُسُلٌ مِّنۡكُمۡ يَتۡلُوۡنَ عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِ رَبِّكُمۡ وَيُنۡذِرُوۡنَـكُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا​ ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَلٰـكِنۡ حَقَّتۡ كَلِمَةُ الۡعَذَابِ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ‏

اور ہانک لے جائے جائیں گے کافر جہنم کی طرف جماعت بنا کر جب وہ آئیں گے اس کے پاس کھول دئے جائیں گے اس کے دروازے اور کہیں گے ان سے اس کے نگہبان (فرشتے) کیا نہیں آئے تھے تمہارے پاس رسول تم ہی میں سے؟ جو پڑھتے تھے تم پر تمہارے رب کی آیتیں اور ڈراتے تھے تمہیں تمہارے اس دن کی ملاقات سے؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں (آئے تھے) اور لیکن طے ہو جائے گی عذاب کی بات کافروں پر

آیت 7239:72
سورۃ 39•صفحہ 421
قِيۡلَ ادۡخُلُوۡۤا اَبۡوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا​ۚ فَبِئۡسَ مَثۡوَى الۡمُتَكَبِّرِيۡنَ‏

کہا جائے گا (کہ اب) داخل ہو جاؤ جہنم کے دروازوں میں، اسی میں ہمیشہ رہنا ہے، تو کیا ہی برا ٹھکانہ ہے تکبر کرنیوالوں کا

آیت 7339:73
سورۃ 39•صفحہ 421
وَسِيۡقَ الَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّهُمۡ اِلَى الۡجَـنَّةِ زُمَرًا​ؕ حَتّٰٓى اِذَا جَآءُوۡهَا وَفُتِحَتۡ اَبۡوَابُهَا وَقَالَ لَهُمۡ خَزَنَتُهَا سَلٰمٌ عَلَيۡكُمۡ طِبۡتُمۡ فَادۡخُلُوۡهَا خٰلِدِيۡنَ‏

اور (اسی طرح) ہانکے جائیں گے وہ لوگ جو متقی ہیں جنت کی طرف جماعتوں کی شکل میں، یہاں تک کہ جب آجائیں گے اس کے پاس اور کھول دیے جائیں گے اس کے دروازے اور کہیں گے ان سے ان کے نگہبان سلام ہو تم پر تم خوش رہو اور داخل ہو جاؤ اس میں ہمیشہ کیلئے

آیت 7439:74
سورۃ 39•صفحہ 421
وَقَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ صَدَقَنَا وَعۡدَهٗ وَاَوۡرَثَنَا الۡاَرۡضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الۡجَـنَّةِ حَيۡثُ نَشَآءُ ​ۚ فَنِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِيۡنَ‏

اور وہ کہیں گے تمام تعریف اللہ کیلئے جس نے سچ کیا ہمارے لئے اپنا وعدہ، اور ہمیں وارث بنایا (جنت کی) زمین کا، کہ ہم ٹھکانہ بنائیں جنت میں جہاں ہم چاہیں، تو کیا ہی بہتر اجر ہے عمل کرنیوالوں کا

آیت 7539:75
سورۃ 39•صفحہ 421
وَتَرَى الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ حَآفِّيۡنَ مِنۡ حَوۡلِ الۡعَرۡشِ يُسَبِّحُوۡنَ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ​ۚ وَقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ بِالۡحَـقِّ وَقِيۡلَ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اور تم دیکھو گے فرشتوں کو حلقہ باندھے ہوئے عرش کے ارد گرد وہ تسبیح کریں گے حمد کے ساتھ اپنے رب کی، اور فیصلہ کیا جائے گا ان کے درمیان انصاف سے، اور کہا جائے گا تمام تعریف اللہ ہی کیلئے ہے جو رب ہے تمام جہانوں کا

سورۃ 40

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 140:1
سورۃ 40•صفحہ 421
حٰمٓ​ ۚ‏

حم

آیت 240:2
سورۃ 40•صفحہ 421
تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِۙ‏

نازل کی ہوئی ہے یہ کتاب اس اللہ کی طرف سے (جو) زبردست جانکار ہے

آیت 340:3
سورۃ 40•صفحہ 421
غَافِرِ الذَّنۡۢبِ وَقَابِلِ التَّوۡبِ شَدِيۡدِ الۡعِقَابِ ذِى الطَّوۡلِؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ اِلَيۡهِ الۡمَصِيۡرُ‏

مغفرت کرنیوالا ہے گناہوں کی اور توبہ قبول کرنیوالا ہے سخت عذاب اور انعام والا ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی کی طرف لوٹنا ہے

آیت 440:4
سورۃ 40•صفحہ 421
مَا يُجَادِلُ فِىۡۤ اٰيٰتِ اللّٰهِ اِلَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَلَا يَغۡرُرۡكَ تَقَلُّبُهُمۡ فِى الۡبِلَادِ‏

نہیں جھگڑتے ہیں اللہ کی آیتوں میں مگر وہی جو کافر ہیں تو دھوکے میں نہ ڈالے آپ کو ان لوگوں کی چمک دمک شہروں میں (یعنی تجارت اور مال)

آیت 540:5
سورۃ 40•صفحہ 422
كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّ الۡاَحۡزَابُ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ وَهَمَّتۡ كُلُّ اُمَّةٍۢ بِرَسُوۡلِهِمۡ لِيَاۡخُذُوۡهُ ؕ وَجَادَلُوۡا بِالۡبَاطِلِ لِيُدۡحِضُوۡا بِهِ الۡحَقَّ فَاَخَذۡتُهُمۡ فَكَيۡفَ كَانَ عِقَابِ‏

جھٹلایا اس سے پہلے قوم نوح نے اور ان کے بعد کی جماعتوں نے بھی، اور ارادہ کیا ہر امت نے اپنے رسول کو پکڑنے (یعنی گرفتار کرنے) کا، اور جھگڑا کیا باطل طریقے سے تاکہ وہ نیچا دکھائیں ان کے ذریعے حق کو، تو میں نے پکڑا انہیں، تو کیسا رہا میرا عذاب؟

آیت 640:6
سورۃ 40•صفحہ 422
وَكَذٰلِكَ حَقَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّهُمۡ اَصۡحٰبُ النَّارِ ​ۘ‏

اور اسی طرح سچ ہو گئے آپ کے رب کے کلمے ان لوگوں پر جنہوں نے کفر کیا کہ بیشک وہ دوزخی ہیں

آیت 740:7
سورۃ 40•صفحہ 422
اَلَّذِيۡنَ يَحۡمِلُوۡنَ الۡعَرۡشَ وَمَنۡ حَوۡلَهٗ يُسَبِّحُوۡنَ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ وَيُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ وَيَسۡتَغۡفِرُوۡنَ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا​ ۚ رَبَّنَا وَسِعۡتَ كُلَّ شَىۡءٍ رَّحۡمَةً وَّعِلۡمًا فَاغۡفِرۡ لِلَّذِيۡنَ تَابُوۡا وَاتَّبَعُوۡا سَبِيۡلَكَ وَقِهِمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِ‏

جن (فرشتوں) نے اٹھا رکھا ہے عرش کو اور جو اسکے آس پاس ہیں وہ تسبیح کرتے ہیں حمد کے ساتھ اپنے رب کی اور ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور استغفار کرتے ہیں ایمان والوں کے لئے (کہتے ہیں) اے ہمارے رب! وسیع ہے ہر چیز پر تیری رحمت اور علم تو مغفرت فرما توبہ کرنے والوں کی اور جنہوں نے اتباع کی تیرے راستے کی اور تو بچا لے انہیں دوزخ کے عذاب سے

آیت 840:8
سورۃ 40•صفحہ 422
رَبَّنَا وَاَدۡخِلۡهُمۡ جَنّٰتِ عَدۡنِ اۨلَّتِىۡ وَعَدْتَّهُمۡ وَمَنۡ صَلَحَ مِنۡ اٰبَآٮِٕهِمۡ وَاَزۡوَاجِهِمۡ وَذُرِّيّٰتِهِمۡ ؕ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ ۙ‏

اے ہمارے رب! داخل کر انہیں ہمیشہ کی جنتوں میں جن کا تو نے وعدہ کیا ہے ان سے اور وہ بھی جو نیک ہوں گے ان کے باپ دادا ان کی بیویاں اور ان کی اولاد، بیشک تو ہی زبردست حکمت والا ہے

آیت 940:9
سورۃ 40•صفحہ 422
وَقِهِمُ السَّيِّاٰتِ ؕ وَمَنۡ تَقِ السَّيِّاٰتِ يَوۡمَٮِٕذٍ فَقَدۡ رَحِمۡتَهٗ ؕ وَذٰ لِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‏

اور بچالے انہیں برائیوں سے اور تو جسے بچالے گا برائیوں سے اس دن کی، تو یقینا تو نے رحم کر دیا اس پر، اور یہی بڑی کامیابی ہے

آیت 1040:10
سورۃ 40•صفحہ 422
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُنَادَوۡنَ لَمَقۡتُ اللّٰهِ اَكۡبَرُ مِنۡ مَّقۡتِكُمۡ اَنۡفُسَكُمۡ اِذۡ تُدۡعَوۡنَ اِلَى الۡاِيۡمَانِ فَتَكۡفُرُوۡنَ‏

بے شک جنہوں نے کفر کیا انہیں (قیامت میں) آواز دی جائے گی کہ یقیناً (آج) اللہ کا غصہ تم پر بہت بڑا ہے تمہارے اس غصے سے کہ جب تمہیں بلایا جاتا تھا ایمان کی طرف تو تم کفر کرتے تھے

آیت 1140:11
سورۃ 40•صفحہ 422
قَالُوۡا رَبَّنَاۤ اَمَتَّنَا اثۡنَتَيۡنِ وَاَحۡيَيۡتَنَا اثۡنَتَيۡنِ فَاعۡتَرَفۡنَا بِذُنُوۡبِنَا فَهَلۡ اِلٰى خُرُوۡجٍ مِّنۡ سَبِيۡلٍ‏

وہ کہیں گے اے ہمارے رب! تو نے ہمیں موت دی دو بار اور حیات دی دو بار ہم اعتراف کرتے ہیں اپنے گناہوں کا تو کیا (اب یہاں سے) نکلنے کا کوئی راستہ ہے

آیت 1240:12
سورۃ 40•صفحہ 422
ذٰ لِكُمۡ بِاَنَّهٗۤ اِذَا دُعِىَ اللّٰهُ وَحۡدَهٗ كَفَرۡتُمۡ ۚ وَاِنۡ يُّشۡرَكۡ بِهٖ تُؤۡمِنُوۡا ؕ فَالۡحُكۡمُ لِلّٰهِ الۡعَلِىِّ الۡكَبِيۡرِ‏

یہ (عذاب) اسلئے ہے کہ جب بلایا جاتا تھا تمہیں اللہ وَحْدَهُ کی طرف تو تم کفر کرتے تھے، اور اگر شریک کیا جاتا اس کے ساتھ کسی کو تو تم مان لیتے تھے، تو (آج) فیصلہ اللہ ہی کا ہے جو بلند و برتر ہے

آیت 1340:13
سورۃ 40•صفحہ 422
هُوَ الَّذِىۡ يُرِيۡكُمۡ اٰيٰتِهٖ وَيُنَزِّلُ لَـكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ رِزۡقًا ؕ وَمَا يَتَذَكَّرُ اِلَّا مَنۡ يُّنِيۡبُ‏

وہی ہے جو دکھاتا ہے تمہیں اپنی نشانیاں، اور نازل کرتا ہے تمہارے لئے آسمان سے رزق، اور نصیحت وہی پکڑتا ہے جو رجوع کرتا ہے (اللہ سے)

آیت 1440:14
سورۃ 40•صفحہ 423
فَادۡعُوا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَهُ الدِّيۡنَ وَلَوۡ كَرِهَ الۡـكٰفِرُوۡنَ‏

تو (اے مؤمنو!) تم پکارو اللہ کو اس کے دین میں مخلص بن کر اور اگر چہ ناپسند ہو کافروں کو

آیت 1540:15
سورۃ 40•صفحہ 423
رَفِيۡعُ الدَّرَجٰتِ ذُو الۡعَرۡشِ​ ۚ يُلۡقِى الرُّوۡحَ مِنۡ اَمۡرِهٖ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ لِيُنۡذِرَ يَوۡمَ التَّلَاقِ ۙ‏

وہ بلند درجوں والا عرش کا مالک ہے، وہ ڈالتا ہے روح (یعنی وحی) اپنے حکم سے جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں، تاکہ وہ (نبی) ڈرائے ملاقات کے دن سے

آیت 1640:16
سورۃ 40•صفحہ 423
يَوۡمَ هُمۡ بَارِزُوۡنَ ۚ لَا يَخۡفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنۡهُمۡ شَىۡءٌ ؕ لِمَنِ الۡمُلۡكُ الۡيَوۡمَ ؕ لِلّٰهِ الۡوَاحِدِ الۡقَهَّارِ‏

جس دن وہ سب سامنا کریں گے (اللہ کا) نہیں چھپی ہو گی اللہ سے ان کی کوئی چیز، آج کس کی بادشاہت ہے؟ اللہ ہی کی ہے جو واحد (اور) غالب ہے

آیت 1740:17
سورۃ 40•صفحہ 423
اَ لۡيَوۡمَ تُجۡزٰى كُلُّ نَـفۡسٍۢ بِمَا كَسَبَتۡ ؕ لَا ظُلۡمَ الۡيَوۡمَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ‏

آج بدلہ دیا جائے گا ہر شخص کو جو کچھ اس نے کمایا ہو گا، آج (کسی پر کوئی) ظلم نہیں، بیشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے

آیت 1840:18
سورۃ 40•صفحہ 423
وَاَنۡذِرۡهُمۡ يَوۡمَ الۡاٰزِفَةِ اِذِ الۡقُلُوۡبُ لَدَى الۡحَـنَاجِرِ كٰظِمِيۡنَ ؕ مَا لِلظّٰلِمِيۡنَ مِنۡ حَمِيۡمٍ وَّلَا شَفِيۡعٍ يُّطَاعُ ؕ‏

اور ڈرایئے انہیں آنے والے دن (قیامت کے سخت عذاب) سے، جب کہ دل حلق تک پہونچ جائیں گے غم سے، نہ ہو گا ظالموں کا کوئی دوست اور نہ سفارشی جس کی اطاعت کی جائے گی

آیت 1940:19
سورۃ 40•صفحہ 423
يَعۡلَمُ خَآٮِٕنَةَ الۡاَعۡيُنِ وَمَا تُخۡفِى الصُّدُوۡرُ‏

وہ (اللہ) جانتا ہے آنکھوں کی خیانت اور سینوں کی چھپی باتوں کو

آیت 2040:20
سورۃ 40•صفحہ 423
وَاللّٰهُ يَقۡضِىۡ بِالۡحَقِّؕ وَالَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ لَا يَقۡضُوۡنَ بِشَىۡءٍؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡبَصِيۡرُ‏

اور اللہ فیصلہ کرے گا برحق اور جنہیں وہ پکارتے ہیں اسکے سوا، وہ (غیر اللہ) فیصلہ نہیں کر سکتے کسی چیز کا، بیشک اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے

آیت 2140:21
سورۃ 40•صفحہ 423
اَوَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَيَنۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ كَانُوۡا مِنۡ قَبۡلِهِمۡؕ كَانُوۡا هُمۡ اَشَدَّ مِنۡهُمۡ قُوَّةً وَّاٰثَارًا فِى الۡاَرۡضِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوۡبِهِمۡؕ وَمَا كَانَ لَهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ مِنۡ وَّاقٍ‏

کیا یہ لوگ سیر نہیں کرتے زمین میں اور دیکھتے نہیں کہ کیسا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے؟ وہ تھے ان سے زیادہ قوت والے، اور ان کے آثار (و یادگار) ہیں زمین میں، تو پکڑا انہیں اللہ نے ان کے گناہوں کیوجہ سے، اور نہ ہوا ان کیلئے اللہ کی جانب سے کوئی بچانیوالا

آیت 2240:22
سورۃ 40•صفحہ 423
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ كَانَتۡ تَّاۡتِيۡهِمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَكَفَرُوۡا فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُؕ اِنَّهٗ قَوِىٌّ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ‏

یہ اسلئے کہ آئے تھے ان کے پاس ان کے رسول کھلی نشانیاں لے کر، تو انہوں نے انکار کیا تو پکڑا انہیں اللہ نے، بیشک وہ قوت والا سخت عذاب دینے والا ہے

آیت 2340:23
سورۃ 40•صفحہ 423
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰى بِاٰيٰتِنَا وَسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍۙ‏

اور یقینا ہم نے بھیجا موسیٰ کو اپنی آیتوں اور کھلی دلیلوں کے ساتھ

آیت 2440:24
سورۃ 40•صفحہ 424
اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَ هَامٰنَ وَقَارُوۡنَ فَقَالُوۡا سٰحِرٌ كَذَّابٌ‏

فرعون اور ہامان اور قارون کی طرف، تو انہوں نے کہا (یہ) جادوگر اور جھوٹا ہے

آیت 2540:25
سورۃ 40•صفحہ 424
فَلَمَّا جَآءَهُمۡ بِالۡحَقِّ مِنۡ عِنۡدِنَا قَالُوۡا اقۡتُلُوۡۤا اَبۡنَآءَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ وَاسۡتَحۡيُوۡا نِسَآءَهُمۡؕ وَمَا كَيۡدُ الۡكٰفِرِيۡنَ اِلَّا فِىۡ ضَلٰلٍ‏

تو جب آئے ان کے پاس (موسیٰ) حق لے کر ہماری طرف سے، تو انہوں نے کہا کہ قتل کر دو ان کے لڑکوں کو جو ایمان لائے ہیں اس کے ساتھ، اور زندہ رکھو ان کی لڑکیوں کو، اور کافروں کی چال سوائے گمراہی کے کچھ نہیں

آیت 2640:26
سورۃ 40•صفحہ 424
وَقَالَ فِرۡعَوۡنُ ذَرُوۡنِىۡۤ اَقۡتُلۡ مُوۡسٰى وَلۡيَدۡعُ رَبَّهٗ​ۚ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اَنۡ يُّبَدِّلَ دِيۡنَكُمۡ اَوۡ اَنۡ يُّظۡهِرَ فِى الۡاَرۡضِ الۡفَسَادَ‏

اور فرعون نے کہا مجھے چھوڑ دو کہ میں قتل کر دوں موسیٰ کو اور اسکو چاہئے کہ پکارے اپنے رب کو، مجھے خوف ہے کہ یہ تمہارا دین نہ بدل دے، یا پھیلائے ملک میں فساد

آیت 2740:27
سورۃ 40•صفحہ 424
وَقَالَ مُوۡسٰٓى اِنِّىۡ عُذۡتُ بِرَبِّىۡ وَرَبِّكُمۡ مِّنۡ كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَّا يُؤۡمِنُ بِيَوۡمِ الۡحِسَابِ‏

اور موسیٰ نے کہا میں پناہ مانگتا ہوں اپنے اور تمہارے رب کی ان تمام تکبر کرنیوالوں سے جو ایمان نہیں رکھتے حساب کے دن پر

آیت 2840:28
سورۃ 40•صفحہ 424
وَقَالَ رَجُلٌ مُّؤۡمِنٌ ​ۖ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ يَكۡتُمُ اِيۡمَانَهٗۤ اَتَقۡتُلُوۡنَ رَجُلًا اَنۡ يَّقُوۡلَ رَبِّىَ اللّٰهُ وَقَدۡ جَآءَكُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ مِنۡ رَّبِّكُمۡ ؕ وَاِنۡ يَّكُ كَاذِبًا فَعَلَيۡهِ كَذِبُهٗ ؕ وَاِنۡ يَّكُ صَادِقًا يُّصِبۡكُمۡ بَعۡضُ الَّذِىۡ يَعِدُكُمۡ ۚ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِىۡ مَنۡ هُوَ مُسۡرِفٌ كَذَّابٌ‏

اور کہا ایک مؤمن مرد نے جو فرعون کے گھرانے سے تھا وہ چھپائے ہوئے تھا اپنا ایمان، کہ کیا تم قتل کرتے ہو ایسے شخص کو جو یہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے، اور یقینا وہ لے کے آیا ہے تمہارے پاس دلیلیں تمہارے رب کی، اگر یہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ اسی پر ہے اور اگر یہ سچا ہے تو پہونچے گا تمہیں (عذاب) جس کا وعدہ یہ تم سے کر رہا ہے، بیشک اللہ نہیں ہدایت دیتا اسے جو مسرف (یعنی حد سے بڑھ جانیوالا) اور جھوٹا ہو

آیت 2940:29
سورۃ 40•صفحہ 424
يٰقَوۡمِ لَـكُمُ الۡمُلۡكُ الۡيَوۡمَ ظٰهِرِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ فَمَنۡ يَّنۡصُرُنَا مِنۡۢ بَاۡسِ اللّٰهِ اِنۡ جَآءَنَا ؕ قَالَ فِرۡعَوۡنُ مَاۤ اُرِيۡكُمۡ اِلَّا مَاۤ اَرٰى وَمَاۤ اَهۡدِيۡكُمۡ اِلَّا سَبِيۡلَ الرَّشَادِ‏

اے میری قوم! آج تو بادشاہت ظاہری طور پے ہے تمہاری اس زمین میں، تو کون مدد کرے گا ہماری اللہ کے عذاب سے جب وہ ہم پے آجائے گا، کہا فرعون نے میں وہی دکھاتا (یعنی سمجھاتا) ہوں تم کو جو میں دیکھ رہا ہوں، اور میں رہنمائی کرتا ہوں تمہاری صحیح راستے کی

آیت 3040:30
سورۃ 40•صفحہ 424
وَقَالَ الَّذِىۡۤ اٰمَنَ يٰقَوۡمِ اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ مِّثۡلَ يَوۡمِ الۡاَحۡزَابِۙ‏

کہا اس مؤمن نے اے میری قوم! مجھے خوف ہے تم پر (اس سے پچھلی) امتوں کے دن جیسا

آیت 3140:31
سورۃ 40•صفحہ 424
مِثۡلَ دَاۡبِ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّعَادٍ وَّثَمُوۡدَ وَالَّذِيۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡؕ وَمَا اللّٰهُ يُرِيۡدُ ظُلۡمًا لِّلۡعِبَادِ‏

جیسا حال ہوا قوم نوح اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد (بہت سی امتوں) کا، اور اللہ نہیں چاہتا ظلم کرنا اپنے بندوں پر

آیت 3240:32
سورۃ 40•صفحہ 425
وَيٰقَوۡمِ اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ يَوۡمَ التَّنَادِۙ‏

اور اے میری قوم! مجھے ڈر ہے تم پر چیخ و پکار کے دن کا (تناد، نداء سے ہے)

آیت 3340:33
سورۃ 40•صفحہ 425
يَوۡمَ تُوَلُّوۡنَ مُدۡبِرِيۡنَ​ۚ مَا لَكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ مِنۡ عَاصِمٍۚ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ هَادٍ‏

جس دن تم بھاگو گے پیٹھ پھیر کر، نہ ہو گا تمہیں اللہ سے بچانیوالا کوئی اور جسے اللہ گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں

آیت 3440:34
سورۃ 40•صفحہ 425
وَلَقَدۡ جَآءَكُمۡ يُوۡسُفُ مِنۡ قَبۡلُ بِالۡبَيِّنٰتِ فَمَا زِلۡـتُمۡ فِىۡ شَكٍّ مِّمَّا جَآءَكُمۡ بِهٖ ؕ حَتّٰٓى اِذَا هَلَكَ قُلۡتُمۡ لَنۡ يَّبۡعَثَ اللّٰهُ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ رَسُوۡلًا ؕ كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ مَنۡ هُوَ مُسۡرِفٌ مُّرۡتَابٌ  ۚ ۖ‏

اور یقینا آئے تھے تمہارے پاس یوسف اس سے پہلے دلیلیں لے کر، تو تم مسلسل شک میں رہے جو وہ لے کر آئے تمہارے پاس اسمیں، یہاں تک کہ جب وہ مر گئے، تم کہنے لگے اللہ نہیں بھیجے گا ان کے بعد کسی کو رسول بنا کر، اسی طرح اللہ گمراہ کرتا ہے اسے جو حد سے بڑھنے والا اور شک کرنیوالا ہو

آیت 3540:35
سورۃ 40•صفحہ 425
اۨلَّذِيۡنَ يُجَادِلُوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِ اللّٰهِ بِغَيۡرِ سُلۡطٰنٍ اَتٰٮهُمۡ ؕ كَبُـرَ مَقۡتًا عِنۡدَ اللّٰهِ وَعِنۡدَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ كَذٰلِكَ يَطۡبَعُ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ قَلۡبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ‏

جو لوگ جھگڑتے ہیں اللہ کی آیتوں میں بغیر کسی دلیل کے جو ان کے پاس آئی ہو، بڑے گناہ کی بات ہے اللہ کے نزدیک اور ان کے نزدیک جو ایمان لائے ہیں، اسی طرح اللہ مہر لگا دیتا ہے ہر ایک متکبر سرکش کے دل پر

آیت 3640:36
سورۃ 40•صفحہ 425
وَقَالَ فِرۡعَوۡنُ يٰهَامٰنُ ابۡنِ لِىۡ صَرۡحًا لَّعَلِّىۡۤ اَبۡلُغُ الۡاَسۡبَابَۙ‏

اور فرعون نے کہا اے ہامان بناؤ میرے لیے ایک محل تاکہ میں پہونچ جاؤں ان راستوں کے ذریعے

آیت 3740:37
سورۃ 40•صفحہ 425
اَسۡبَابَ السَّمٰوٰتِ فَاَطَّلِعَ اِلٰٓى اِلٰهِ مُوۡسٰى وَاِنِّىۡ لَاَظُنُّهٗ كَاذِبًا ؕ وَكَذٰلِكَ زُيِّنَ لِفِرۡعَوۡنَ سُوۡٓءُ عَمَلِهٖ وَصُدَّ عَنِ السَّبِيۡلِ ؕ وَمَا كَيۡدُ فِرۡعَوۡنَ اِلَّا فِىۡ تَبَابٍ‏

آسمانوں کے راستوں تک اور اطلاع پاؤں موسیٰ کے معبود کی اور بیشک میں سمجھتا ہوں کہ وہ جھوٹا ہے، اور اسی طرح مزین کر دئے گئے فرعون کیلئے اس کے برے اعمال، اور روک دیا گیا سیدھے راستے سے اور فرعون کی چال تباہی میں ہی رہی

آیت 3840:38
سورۃ 40•صفحہ 425
وَقَالَ الَّذِىۡۤ اٰمَنَ يٰقَوۡمِ اتَّبِعُوۡنِ اَهۡدِكُمۡ سَبِيۡلَ الرَّشَادِ​ۚ‏

اور کہا اس مؤمن شخص نے اے میری قوم! تم اتباع کرو میری میں رہنمائی کروں گا تمہاری نیکی کے راستے کی

آیت 3940:39
سورۃ 40•صفحہ 425
يٰقَوۡمِ اِنَّمَا هٰذِهِ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا مَتَاعٌ وَّاِنَّ الۡاٰخِرَةَ هِىَ دَارُ الۡقَرَارِ‏

اے میری قوم! یہ حیات دنیا تھوڑا فائدہ ہے، اور بیشک آخرت ہی قرار (یعنی سکون) کا گھر ہے

آیت 4040:40
سورۃ 40•صفحہ 425
مَنۡ عَمِلَ سَيِّـئَـةً فَلَا يُجۡزٰٓى اِلَّا مِثۡلَهَا ۚ وَمَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا مِّنۡ ذَكَرٍ اَوۡ اُنۡثٰى وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَاُولٰٓٮِٕكَ يَدۡخُلُوۡنَ الۡجَـنَّةَ يُرۡزَقُوۡنَ فِيۡهَا بِغَيۡرِ حِسَابٍ‏

جس شخص نے کوئی گناہ کیا تو اسے اسی گناہ کے مثل بدلہ ملے گا، اور جس نے نیکی کی (چاہے وہ) مرد ہو یا عورت اور (ہاں) وہ مؤمن ہو تو یہی وہ لوگ ہیں جو داخل ہوں گے جنت میں، اور انہیں رزق دیا جائے گا اسمیں بے حساب

آیت 4140:41
سورۃ 40•صفحہ 426
وَيٰقَوۡمِ مَا لِىۡۤ اَدۡعُوۡكُمۡ اِلَى النَّجٰوةِ وَتَدۡعُوۡنَنِىۡۤ اِلَى النَّارِؕ‏

اے میری قوم! کیا بات ہے میں بلاتا ہوں تمہیں نجات کی طرف، اور تم بلاتے ہو مجھے آگ کی طرف

آیت 4240:42
سورۃ 40•صفحہ 426
تَدۡعُوۡنَنِىۡ لِاَكۡفُرَ بِاللّٰهِ وَاُشۡرِكَ بِهٖ مَا لَيۡسَ لِىۡ بِهٖ عِلۡمٌ وَّاَنَا اَدۡعُوۡكُمۡ اِلَى الۡعَزِيۡزِ الۡغَفَّارِ‏

تم مجھے بلاتے ہو کہ میں انکار کروں اللہ کا اور اس کے ساتھ شریک کروں جس کا کوئی علم مجھے نہیں، اور میں بلاتا ہوں تمہیں زبردست مغفرت کرنیوالے کی طرف

آیت 4340:43
سورۃ 40•صفحہ 426
لَا جَرَمَ اَنَّمَا تَدۡعُوۡنَنِىۡۤ اِلَيۡهِ لَيۡسَ لَهٗ دَعۡوَةٌ فِى الدُّنۡيَا وَلَا فِى الۡاٰخِرَةِ وَاَنَّ مَرَدَّنَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَاَنَّ الۡمُسۡرِفِيۡنَ هُمۡ اَصۡحٰبُ النَّارِ‏

یقینا تم بلا رہے ہو مجھے اس کی طرف جو نہ دنیا میں پکارے جانے کے قابل ہے اور نہ آخرت میں، اور بیشک ہمیں لوٹنا ہے اللہ کی طرف، اور بیشک مسرفین (یعنی حد سے بڑھنے والے) ہی دوزخی ہیں

آیت 4440:44
سورۃ 40•صفحہ 426
فَسَتَذۡكُرُوۡنَ مَاۤ اَقُوۡلُ لَـكُمۡؕ وَاُفَوِّضُ اَمۡرِىۡۤ اِلَى اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ بَصِيۡرٌۢ بِالۡعِبَادِ‏

تو تم جلد ہی یاد کرو گے جو میں کہہ رہا ہوں تم سے، اور میں سپرد کرتا ہوں اپنا معاملہ اللہ کی طرف، بیشک اللہ خوب دیکھ رہا ہے اپنے بندوں کو

آیت 4540:45
سورۃ 40•صفحہ 426
فَوَقٰٮهُ اللّٰهُ سَيِّاٰتِ مَا مَكَرُوۡا وَحَاقَ بِاٰلِ فِرۡعَوۡنَ سُوۡٓءُ الۡعَذَابِ​ۚ‏

تو بچا لیا اللہ نے اس (مؤمن مرد) کو ان کے برے مکر سے، اور الٹا پڑا آل فرعون پر برا عذاب

آیت 4640:46
سورۃ 40•صفحہ 426
اَلنَّارُ يُعۡرَضُوۡنَ عَلَيۡهَا غُدُوًّا وَّعَشِيًّا ۚ وَيَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَةُ اَدۡخِلُوۡۤا اٰلَ فِرۡعَوۡنَ اَشَدَّ الۡعَذَابِ‏

آگ کے سامنے وہ پیش کئے جاتے ہیں صبح اور شام، اور جس دن قیامت قائم ہو گی (تو فیصلہ ہو گا اور حکم ہو گا کہ) داخل کرو آل فرعون کو سخت عذاب میں

آیت 4740:47
سورۃ 40•صفحہ 426
وَاِذۡ يَتَحَآجُّوۡنَ فِى النَّارِ فَيَقُوۡلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡۤا اِنَّا كُنَّا لَـكُمۡ تَبَعًا فَهَلۡ اَنۡتُمۡ مُّغۡنُوۡنَ عَنَّا نَصِيۡبًا مِّنَ النَّارِ‏

اور جب جھگڑیں گے (حساب و کتاب ہونے کے بعد) دوزخ میں تو کہیں گے کمزور تکبر کرنیوالوں سے، ہم (اس سے پہلے دنیا میں) تمہارے تابع تھے، تو کیا تم دور کر سکتے ہو ہم سے اس آگ کا کچھ حصہ؟

آیت 4840:48
سورۃ 40•صفحہ 426
قَالَ الَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡۤا اِنَّا كُلٌّ فِيۡهَاۤ ۙاِنَّ اللّٰهَ قَدۡ حَكَمَ بَيۡنَ الۡعِبَادِ‏

کہیں گے تکبر کرنیوالے ہم سب اس (آگ) میں ہیں، بیشک اللہ فیصلہ کر چکا ہے اپنے بندوں کے درمیان (اب اسی میں رہنا ہے)

آیت 4940:49
سورۃ 40•صفحہ 426
وَقَالَ الَّذِيۡنَ فِى النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادۡعُوۡا رَبَّكُمۡ يُخَفِّفۡ عَنَّا يَوۡمًا مِّنَ الۡعَذَابِ‏

اور کہیں گے جہنمی جہنم کے داروغہ سے تم دعا کرو اپنے رب سے وہ کم کر دے ہم سے ایک دن کا عذاب

آیت 5040:50
سورۃ 40•صفحہ 426
قَالُوۡۤا اَوَلَمۡ تَكُ تَاۡتِيۡكُمۡ رُسُلُكُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ ؕ قَالُوۡا بَلٰى ؕ قَالُوۡا​ فَادۡعُوۡا ۚ وَمَا دُعٰٓـؤُا الۡكٰفِرِيۡنَ اِلَّا فِىۡ ضَلٰلٍ‏

وہ کہیں گے کیا نہیں آئے تھے تمہارے پاس تمہارے رسول کھلی نشانیاں لے کر؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں! وہ کہیں گے کہ پھر تم ہی دعا کرو، اور کافروں کی دعا گمراہ کن (یعنی بے اثر) ہو گی

آیت 5140:51
سورۃ 40•صفحہ 426
اِنَّا لَنَـنۡصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَيَوۡمَ يَقُوۡمُ الۡاَشۡهَادُ ۙ‏

یقینا ہم مدد کریں گے اپنے رسولوں کی اور ایمان والوں کی دنیا کی زندگی میں، اور اس دن بھی جب کھڑے ہوں گے گواہی دینے والے (فرشتے)

آیت 5240:52
سورۃ 40•صفحہ 427
يَوۡمَ لَا يَنۡفَعُ الظّٰلِمِيۡنَ مَعۡذِرَتُهُمۡ وَلَهُمُ اللَّعۡنَةُ وَلَهُمۡ سُوۡٓءُ الدَّارِ‏

اس دن نفع نہ دے گی ظالموں کو ان کی معذرت اور ان کیلئے لعنت ہو گی اور ان کیلئے برا گھر ہو گا

آیت 5340:53
سورۃ 40•صفحہ 427
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡهُدٰى وَاَوۡرَثۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ الۡكِتٰبَۙ‏

اور یقینا ہم نے عطا کی موسیٰ (علیہ السلام) کو ہدایت اور ہم نے وارث بنایا بنی اسرائیل کو کتاب (تورات) کا

آیت 5440:54
سورۃ 40•صفحہ 427
هُدًى وَّذِكۡرٰى لِاُولِى الۡاَلۡبَابِ‏

ہدایت و نصیحت تھیں عقل والوں کیلئے (اس کتاب میں)

آیت 5540:55
سورۃ 40•صفحہ 427
فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّاسۡتَغۡفِرۡ لِذَنۡۢبِكَ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ بِالۡعَشِىِّ وَالۡاِبۡكَارِ‏

تو (اے نبی) تم صبر کرو بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور تم استغفار کرو اپنے گناہ کی، اور تسبیح بیان کرو حمد کے ساتھ اپنے رب کی صبح اور شام (یعنی ہمیشہ)

آیت 5640:56
سورۃ 40•صفحہ 427
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُجَادِلُوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِ اللّٰهِ بِغَيۡرِ سُلۡطٰنٍ اَتٰٮهُمۡۙ اِنۡ فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ اِلَّا كِبۡرٌ مَّا هُمۡ بِبَالِغِيۡهِؕ فَاسۡتَعِذۡ بِاللّٰهِؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡبَصِيۡرُ‏

بے شک جو لوگ جھگڑتے ہیں اللہ کی آیتوں میں بغیر کسی دلیل کے جو (نہیں) آئی ان کے پاس، ان کے دلوں میں کبر ہے، وہ نہیں پہونچنے والے اس (حد) کو (کہ دین کو مٹا دیں) تو تم اللہ کی پناہ مانگتے رہو بیشک وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے

آیت 5740:57
سورۃ 40•صفحہ 427
لَخَلۡقُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ اَكۡبَرُ مِنۡ خَلۡقِ النَّاسِ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

یقیناً آسمانوں اور زمین کی پیدائش بہت بڑی (چیز) ہے انسان کی پیدائش سے، اور لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں (یعنی غور و فکر نہیں کرتے)

آیت 5840:58
سورۃ 40•صفحہ 427
وَمَا يَسۡتَوِى الۡاَعۡمٰى وَالۡبَصِيۡرُ ۙ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَلَا الۡمُسِىۡٓءُ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَتَذَكَّرُوۡنَ‏

اور نہیں ہیں برابر اندھے اور دیکھنے والے اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے، نہیں ہیں وہ بدکار کے برابر، تم بہت کم لوگ نصیحت پکڑتے ہو

آیت 5940:59
سورۃ 40•صفحہ 427
اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِيَةٌ لَّا رَيۡبَ فِيۡهَا وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏

بیشک قیامت آنیوالی ہے اس (کے آنے) میں کوئی شک نہیں ہے، اور لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے

آیت 6040:60
سورۃ 40•صفحہ 427
وَقَالَ رَبُّكُمُ ادۡعُوۡنِىۡۤ اَسۡتَجِبۡ لَـكُمۡؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِىۡ سَيَدۡخُلُوۡنَ جَهَنَّمَ دَاخِرِيۡنَ‏

اور فرمایا تمہارے رب نے کہ مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا تمہاری دعائیں، بیشک جو لوگ تکبر کرتے ہیں میری عبادت سے، عنقریب وہ داخل ہوں گے جہنم میں ذلیل ہو کر

آیت 6140:61
سورۃ 40•صفحہ 427
اَللّٰهُ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الَّيۡلَ لِتَسۡكُنُوۡا فِيۡهِ وَالنَّهَارَ مُبۡصِرًا ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَشۡكُرُوۡنَ‏

اللہ ہی ہے جس نے بنائی تمہارے لئے رات تاکہ تم سکون حاصل کرو اسمیں اور دن کو دیکھنے کے لیے (روشن) بنایا، بیشک اللہ یقیناً فضل کرنیوالا ہے لوگوں پر اور لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے

آیت 6240:62
سورۃ 40•صفحہ 428
ذٰ لِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ خَالِقُ كُلِّ شَىۡءٍ​ ۘ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ​ۚ فَاَ نّٰى تُؤۡفَكُوۡنَ‏

یہی ہے اللہ جو تمہارا رب ہے ہر چیز کا خالق ہے اسکے سوا کوئی معبود نہیں، پھر تم کہاں بہک رہے ہو

آیت 6340:63
سورۃ 40•صفحہ 428
كَذٰلِكَ يُؤۡفَكُ الَّذِيۡنَ كَانُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ يَجۡحَدُوۡنَ‏

اسی طرح بہکائے جاتے ہیں وہ لوگ جو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے

آیت 6440:64
سورۃ 40•صفحہ 428
اَللّٰهُ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ قَرَارًا وَّالسَّمَآءَ بِنَآءً وَّصَوَّرَكُمۡ فَاَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡ وَرَزَقَكُمۡ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ ؕ ذٰ لِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ ​ ۖۚ فَتَبٰـرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

اللہ ہی ہے جس نے بنایا تمہارے لیے زمین کو قرار (نہ سخت، نہ دلدل) اور آسمان کو چھت، اور تمہاری صورتیں بنائیں اور کیا ہی بہتر صورت بنائیں تمہاری، اور رزق دیا تمہیں پاکیزہ، یہی اللہ تمہارا رب ہے، تو بابرکت ہے اللہ (جو) رب ہے سارے جہاں کا

آیت 6540:65
سورۃ 40•صفحہ 428
هُوَ الۡحَىُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادۡعُوۡهُ مُخۡلِصِيۡنَ لَهُ الدِّيۡنَؕ اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

وہ زندہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو تم پکارو اسے مخلص بن کر اس کے دین میں، تمام تعریف اللہ کیلئے ہے (جو) رب ہے تمام جہانوں کا

آیت 6640:66
سورۃ 40•صفحہ 428
قُلۡ اِنِّىۡ نُهِيۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ الَّذِيۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ لَمَّا جَآءَنِىَ الۡبَيِّنٰتُ مِنۡ رَّبِّىۡ وَاُمِرۡتُ اَنۡ اُسۡلِمَ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

آپ کہہ دیجئے! کہ مجھے منع کیا گیا ہے ان کی عبادت سے جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے سوا، جبکہ آچکی ہیں میرے پاس دلیلیں میرے رب کی، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں جھکوں تمام جہانوں کے رب کے سامنے

آیت 6740:67
سورۃ 40•صفحہ 428
هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ مِنۡ نُّطۡفَةٍ ثُمَّ مِنۡ عَلَقَةٍ ثُمَّ يُخۡرِجُكُمۡ طِفۡلًا ثُمَّ لِتَبۡلُغُوۡۤا اَشُدَّكُمۡ ثُمَّ لِتَكُوۡنُوۡا شُيُوۡخًا ؕ وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّتَوَفّٰى مِنۡ قَبۡلُ وَلِتَبۡلُغُوۡۤا اَجَلًا مُّسَمًّى وَّلَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ‏

وہی ہے جس نے پیدا کیا تمہیں مٹی سے پھر نطفے سے پھر لوتھڑے سے پھر وہ نکالتا رہا ہے تمہیں بچے کی شکل میں، پھر تاکہ تم پہنچو قوت (یعنی اپنی جوانی) کو پھر تم ہو جاؤ بوڑھے، اور تم میں سے بعض وفات پا جاتے ہیں وقت سے پہلے، اور تم میں سے بعض پہنچتے ہیں مقرر وقت کو، اور تاکہ تم عقل پکڑو

آیت 6840:68
سورۃ 40•صفحہ 428
هُوَ الَّذِىۡ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُؕ فَاِذَا قَضٰٓى اَمۡرًا فَاِنَّمَا يَقُوۡلُ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ‏

وہی ہے جو حیات دیتا ہے اور موت دیتا ہے پھر جب وہ فیصلہ کرتا ہے کسی کام کا تو اسے کہتا ہے ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے

آیت 6940:69
سورۃ 40•صفحہ 428
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ يُجَادِلُوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِ اللّٰهِؕ اَنّٰى يُصۡرَفُوۡنَ  ۛۚ ۙ‏

کیا تو نے انہیں دیکھا جو جھگڑتے ہیں اللہ کی آیتوں میں (جھوٹ بتا کر) وہ کہاں بہک رہے ہیں؟

آیت 7040:70
سورۃ 40•صفحہ 428
الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِالۡكِتٰبِ وَبِمَاۤ اَرۡسَلۡنَا بِهٖ رُسُلَنَا ۛ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ ۙ‏

جن لوگوں نے جھٹلایا کتاب کو اور (معجزے کو) جو ہم نے بھیجا اپنے رسولوں کے ساتھ، تو عنقریب وہ جان لیں گے

آیت 7140:71
سورۃ 40•صفحہ 428
اِذِ الۡاَغۡلٰلُ فِىۡۤ اَعۡنَاقِهِمۡ وَالسَّلٰسِلُؕ يُسۡحَبُوۡنَۙ‏

جبکہ طوق ہوں گے ان کی گردنوں میں (طوق لوہے کا کڑا) اور زنجیریں ہوں گی (پھر) وہ گھسیٹے جائیں گے

آیت 7240:72
سورۃ 40•صفحہ 428
فِى الۡحَمِيۡمِ ۙ ثُمَّ فِى النَّارِ يُسۡجَرُوۡنَ​ ۚ‏

کھولتے ہوئے پانی میں، اور پھر جہنم کی آگ میں جھونکے جائیں گے

آیت 7340:73
سورۃ 40•صفحہ 428
ثُمَّ قِيۡلَ لَهُمۡ اَيۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تُشۡرِكُوۡنَۙ‏

پھر پوچھا جائے گا ان سے کہاں ہیں وہ جنہیں تم شریک ٹھہراتے تھے

آیت 7440:74
سورۃ 40•صفحہ 429
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ ؕ قَالُوۡا ضَلُّوۡا عَنَّا بَلْ لَّمۡ نَـكُنۡ نَّدۡعُوۡا مِنۡ قَبۡلُ شَيۡــًٔـا ؕ كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ الۡكٰفِرِيۡنَ‏

اللہ کے سوا، وہ کہیں گے کہ وہ بھول گئے ہمیں، بلکہ ہم تو اس سے پہلے کسی کو پکارتے ہی نہ تھے اسی طرح اللہ بھی بھلا دے گا کافروں کو

آیت 7540:75
سورۃ 40•صفحہ 429
ذٰ لِكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَفۡرَحُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَقِّ وَبِمَا كُنۡـتُمۡ تَمۡرَحُوۡنَ​ ۚ‏

یہ اسلئے ہے کہ تم خوشیاں منایا کرتے تھے زمین میں ناحق اور جیسا کہ تم اکڑ کیا کرتے تھے

آیت 7640:76
سورۃ 40•صفحہ 429
اُدۡخُلُوۡۤا اَبۡوَابَ جَهَـنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ۚ فَبِئۡسَ مَثۡوَى الۡمُتَكَبِّرِيۡنَ‏

(تو اب) داخل ہو جاؤ جہنم کے دروازوں میں ہمیشہ اسی میں رہو، تو کیا ہی برا ٹھکانا ہے تکبر کرنیوالوں کا

آیت 7740:77
سورۃ 40•صفحہ 429
فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ ۚ فَاِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعۡضَ الَّذِىۡ نَعِدُهُمۡ اَوۡ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَاِلَيۡنَا يُرۡجَعُوۡنَ‏

تو آپ صبر کریں اللہ کا وعدہ سچا ہے، ہم آپکو دکھائیں بعض وہ (عذاب) جس کا ہم نے وعدہ کیا ہے ان سے یا ہم وفات دے دیں آپکو (تب دکھائیں) وہ ہماری طرف لوٹائے جائیں گے

آیت 7840:78
سورۃ 40•صفحہ 429
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا رُسُلًا مِّنۡ قَبۡلِكَ مِنۡهُمۡ مَّنۡ قَصَصۡنَا عَلَيۡكَ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ لَّمۡ نَقۡصُصۡ عَلَيۡكَؕ وَمَا كَانَ لِرَسُوۡلٍ اَنۡ يَّاۡتِىَ بِاٰيَةٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰه​ِۚ فَاِذَا جَآءَ اَمۡرُ اللّٰهِ قُضِىَ بِالۡحَقِّ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الۡمُبۡطِلُوۡنَ‏

اور یقیناً ہم نے بھیجے ہیں رسول آپ سے پہلے بھی ان میں بعض کے قصے بیان کئے ہیں آپ سے، اور بعض کے ہم نے بیان نہیں کیے آپ سے، اور ممکن نہیں کسی رسول کو کہ وہ لے آئے کوئی نشانی اللہ کی اجازت کے بغیر پھر جب آئے گا اللہ کا حکم فیصلہ کر دیا جائے گا حق کے ساتھ، اور خسارے میں رہیں گے وہاں باطل

آیت 7940:79
سورۃ 40•صفحہ 429
اَللّٰهُ الَّذِىۡ جَعَلَ لَكُمُ الۡاَنۡعَامَ لِتَرۡكَبُوۡا مِنۡهَا وَمِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ‏

اللہ ہی ہے جس نے بنائے تمہارے لیے چوپائے ان میں بعض پر تم سوار ہوتے ہو اور بعض کو تم کھاتے ہو

آیت 8040:80
سورۃ 40•صفحہ 429
وَلَكُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ وَ لِتَبۡلُغُوۡا عَلَيۡهَا حَاجَةً فِىۡ صُدُوۡرِكُمۡ وَعَلَيۡهَا وَعَلَى الۡفُلۡكِ تُحۡمَلُوۡنَؕ‏

اور تمہارے لیے ان میں نفع ہے تاکہ تم پہونچو اس کے ذریعے اپنی حاجت کو جو تمہارے دلوں میں ہے، اور ان پر اور کشتیوں پر تم سواری کرتے ہو

آیت 8140:81
سورۃ 40•صفحہ 429
وَيُرِيۡكُمۡ اٰيٰتِهٖ ۖ فَاَىَّ اٰيٰتِ اللّٰهِ تُنۡكِرُوۡنَ‏

اور وہ (اللہ) دکھاتا ہے تمہیں اپنی نشانیاں، تو تم اللہ کی کن کن نشانیوں کا انکار کرو گے؟

آیت 8240:82
سورۃ 40•صفحہ 429
اَفَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَيَنۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡؕ كَانُوۡۤا اَكۡثَرَ مِنۡهُمۡ وَاَشَدَّ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِى الۡاَرۡضِ فَمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏

تو کیا یہ (کفار مکہ) سیر نہیں کرتے زمین میں اور دیکھتے نہیں کیسا انجام ہوا ان سے پہلوں کا جو ان سے تعداد میں زیادہ تھے اور قوت میں سخت تھے اور ان کے آثار (و یادگار) ہیں زمین میں، تو نہ فائدہ دیا انہیں جو کچھ انہوں نے کمایا تھا

آیت 8340:83
سورۃ 40•صفحہ 429
فَلَمَّا جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَرِحُوۡا بِمَا عِنۡدَهُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

تو جب آئے ان کے پاس ان کے رسول کھلی نشانیاں لے کر، تو وہ اترانے لگے اپنے پاس کے علم (و گمان) پر اور الٹا پڑا ان پر وہ مذاق جو وہ اڑایا کرتے تھے

آیت 8440:84
سورۃ 40•صفحہ 430
فَلَمَّا رَاَوۡا بَاۡسَنَا قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَحۡدَهٗ وَكَفَرۡنَا بِمَا كُنَّا بِهٖ مُشۡرِكِيۡنَ‏

تو جب انہوں نے دیکھا ہمارا عذاب (تو) کہنے لگے ہم ایمان لاتے ہیں اللہ وَحْدَهُ پر، اور ہم انکار کرتے ہیں جن کو ہم نے اس کا شریک بنایا تھا

آیت 8540:85
سورۃ 40•صفحہ 430
فَلَمۡ يَكُ يَنۡفَعُهُمۡ اِيۡمَانُهُمۡ لَمَّا رَاَوۡا بَاۡسَنَا ؕ سُنَّتَ اللّٰهِ الَّتِىۡ قَدۡ خَلَتۡ فِىۡ عِبَادِهٖ​ۚ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الۡكٰفِرُوۡنَ‏

تو نفع نہ دیا انہیں ان کے ایمان نے جب انہوں نے دیکھ لیا ہمارے عذاب کو، یہی طریقہ رہا ہے اللہ کا جو گزرتا رہا ہے اس کے بندوں میں، اور خسارے میں رہے وہاں کافر

سورۃ 41

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 141:1
سورۃ 41•صفحہ 430
حٰمٓ​ ۚ‏

حٰم

آیت 241:2
سورۃ 41•صفحہ 430
تَنۡزِيۡلٌ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ​ۚ‏

نازل کی گئی ہے (یہ کتاب) رحمان اور رحیم کی طرف سے

آیت 341:3
سورۃ 41•صفحہ 430
كِتٰبٌ فُصِّلَتۡ اٰيٰتُهٗ قُرۡاٰنًا عَرَبِيًّا لِّقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَۙ‏

اس کتاب کی آیتوں کی تفصیل کی گئی (یہ) قرآن عربی میں ہے اس قوم کیلئے جو جانتی ہے (عربی زبان)

آیت 441:4
سورۃ 41•صفحہ 430
بَشِيۡرًا وَّنَذِيۡرًا​ ۚ فَاَعۡرَضَ اَكۡثَرُهُمۡ فَهُمۡ لَا يَسۡمَعُوۡنَ‏

بشارت سنانیوالی اور ڈرانیوالی ہے پھر بھی اعراض کرتے ہیں ان کے اکثر لوگ اور سنتے نہیں

آیت 541:5
سورۃ 41•صفحہ 430
وَقَالُوۡا قُلُوۡبُنَا فِىۡۤ اَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدۡعُوۡنَاۤ اِلَيۡهِ وَفِىۡۤ اٰذَانِنَا وَقۡرٌ وَّمِنۡۢ بَيۡنِنَا وَبَيۡنِكَ حِجَابٌ فَاعۡمَلۡ اِنَّنَا عٰمِلُوۡنَ‏

اور انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں پر پردہ ہے جس کی طرف تم بلا رہے ہو ہمیں، اور ہمارے کانوں میں بوجھ ہے، اور ہمارے اور تمہارے درمیان حجاب ہے، تو تم عمل کرو اور بیشک ہم بھی عمل کر رہے ہیں

آیت 641:6
سورۃ 41•صفحہ 430
قُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ يُوۡحٰٓى اِلَىَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمۡ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ فَاسۡتَقِيۡمُوۡۤا اِلَيۡهِ وَاسۡتَغۡفِرُوۡهُ​ ؕ وَوَيۡلٌ لِّلۡمُشۡرِكِيۡنَ ۙ‏

کہہ دیجئے! کہ میں بشر ہوں تمہاری طرح مجھ پر وحی نازل کی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود ایک ہی ہے، تو تم قائم رہو اس (اللہ) کی طرف اور مغفرت چاہو اسی سے، اور تباہی ہے مشرکوں کیلئے

آیت 741:7
سورۃ 41•صفحہ 430
الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَهُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ كٰفِرُوۡنَ‏

(یہ مشرکین وہی لوگ ہیں) جو زکوٰۃ نہیں دیتے اور یہی ہیں وہ جو آخرت کے انکاری ہیں

آیت 841:8
سورۃ 41•صفحہ 430
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ‏

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے ان کے لئے اجر ہے نہ ختم ہونے والا

آیت 941:9
سورۃ 41•صفحہ 430
قُلۡ اَٮِٕنَّكُمۡ لَتَكۡفُرُوۡنَ بِالَّذِىۡ خَلَقَ الۡاَرۡضَ فِىۡ يَوۡمَيۡنِ وَتَجۡعَلُوۡنَ لَهٗۤ اَنۡدَادًا​ؕ ذٰلِكَ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ​ۚ‏

آپ کہہ دیجئے! کہ کیا تم انکار کرتے ہو اس (اللہ رب العزت) کا جس نے پیدا کیا زمین کو دو دنوں میں اور تم بناتے ہو اس کا شریک، یہی رب ہے سارے جہاں کا

آیت 1041:10
سورۃ 41•صفحہ 431
وَجَعَلَ فِيۡهَا رَوَاسِىَ مِنۡ فَوۡقِهَا وَبٰرَكَ فِيۡهَا وَقَدَّرَ فِيۡهَاۤ اَقۡوَاتَهَا فِىۡۤ اَرۡبَعَةِ اَيَّامٍؕ سَوَآءً لِّلسَّآٮِٕلِيۡنَ‏

اور اس نے بنائے اسمیں پہاڑ اس کے اوپر سے، اور برکت دی اس (زمین) میں، اور مقرر کیں اسمیں غذائیں چار دنوں میں یہ جواب ہے سوال کرنیوالوں کیلئے (جس کے ذہن میں سوال ہو)

آیت 1141:11
سورۃ 41•صفحہ 431
ثُمَّ اسۡتَـوٰۤى اِلَى السَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡاَرۡضِ ائۡتِيَا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًا ؕ قَالَتَاۤ اَتَيۡنَا طَآٮِٕعِيۡنَ‏

پھر توجہ کی آسمان کی طرف اور وہ (آسمان) دھواں تھا، تو فرمایا اس سے اور زمین سے کہ آؤ تم دونوں خوشی سے یا ناخوشی سے، دونوں نے کہا ہم آتے ہیں اطاعت گزار بن کر

آیت 1241:12
سورۃ 41•صفحہ 431
فَقَضٰٮهُنَّ سَبۡعَ سَمٰوَاتٍ فِىۡ يَوۡمَيۡنِ وَاَوۡحٰى فِىۡ كُلِّ سَمَآءٍ اَمۡرَهَا​ ؕ وَزَ يَّـنَّـا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِمَصَابِيۡحَ ​ۖ وَحِفۡظًا ​ؕ ذٰ لِكَ تَقۡدِيۡرُ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِ‏

تو فیصلہ فرمایا سات آسمان (بنانے) کا دو دنوں میں اور وحی کی (یعنی حکم دیا) ہر آسمان میں اس کے کام کے متعلق، اور ہم نے مزین کیا آسمان دنیا کو ستاروں سے اور حفاظت کی (شیطان سے) یہ تدبیر ہے زبردست علم والے کی

آیت 1341:13
سورۃ 41•صفحہ 431
فَاِنۡ اَعۡرَضُوۡا فَقُلۡ اَنۡذَرۡتُكُمۡ صٰعِقَةً مِّثۡلَ صٰعِقَةِ عَادٍ وَّثَمُوۡدَ ؕ‏

تو اگر یہ اعراض کریں تو کہہ دیجئے! کہ میں ڈراتا ہوں تمہیں اس کڑک (والے عذاب) سے جیسی کڑک عاد اور ثمود (پر آئی)

آیت 1441:14
سورۃ 41•صفحہ 431
اِذۡ جَآءَتۡهُمُ الرُّسُلُ مِنۡۢ بَيۡنِ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمِنۡ خَلۡفِهِمۡ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰهَ​ؕ قَالُوۡا لَوۡ شَآءَ رَبُّنَا لَاَنۡزَلَ مَلٰٓٮِٕكَةً فَاِنَّا بِمَاۤ اُرۡسِلۡتُمۡ بِهٖ كٰفِرُوۡنَ‏

جب آئے تھے ان کے پاس رسول ان کے آگے اور ان کے پیچھے سے (کہا) کہ تم نہ کرو عبادت اللہ کے سوا کسی کی، تو انہوں نے کہا اگر ہمارا رب چاہتا تو فرشتوں کو بھیجتا (رسول بنا کر) ہم انکار کرتے ہیں ان کا جو تم لے کر آئے ہو

آیت 1541:15
سورۃ 41•صفحہ 431
فَاَمَّا عَادٌ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَقِّ وَقَالُوۡا مَنۡ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً  ​ؕ اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِىۡ خَلَقَهُمۡ هُوَ اَشَدُّ مِنۡهُمۡ قُوَّةً  ؕ وَكَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَجۡحَدُوۡنَ‏

تو جہاں تک عاد کا تعلق ہے تو انہوں نے تکبر کیا زمین میں ناحق، اور کہنے لگے کون ہے ہم سے زیادہ قوت میں؟ کیا انہوں نے نہیں دیکھا بیشک جس اللہ نے پیدا کیا انہیں وہ ان سے شدید قوت والا ہے، اور وہ ہماری آیتوں کا انکار کرتے تھے

آیت 1641:16
سورۃ 41•صفحہ 431
فَاَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيۡحًا صَرۡصَرًا فِىۡۤ اَيَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّـنُذِيۡقَهُمۡ عَذَابَ الۡخِزۡىِ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا​ ؕ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَخۡزٰى​ وَهُمۡ لَا يُنۡصَرُوۡنَ‏

تو بھیجی ہم نے ان پر تیز ہوا منحوس دنوں میں (قوم عاد پر جو ہود علیہ السلام کی قوم ہے) تاکہ ہم مزہ چکھائیں انہیں عذاب کا دنیا کی زندگی میں اور یقینا آخرت کا عذاب زیادہ رسوا کرنے والا ہے اور ان کی مدد نہیں کی جائے گی

آیت 1741:17
سورۃ 41•صفحہ 431
وَاَمَّا ثَمُوۡدُ فَهَدَيۡنٰهُمۡ فَاسۡتَحَبُّوا الۡعَمٰى عَلَى الۡهُدٰى فَاَخَذَتۡهُمۡ صٰعِقَةُ الۡعَذَابِ الۡهُوۡنِ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ​ۚ‏

اور جہاں تک ثمود کا تعلق ہے تو انہوں نے محبوب رکھا اندھے پن کو ہدایت پر، تو پکڑا انہیں ذلت کے عذاب کی کڑک نے، بسبب ان کی کمائی کے (قوم ثمود صالح علیہ السلام کی قوم ہے)

آیت 1841:18
سورۃ 41•صفحہ 432
وَ نَجَّيۡنَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَكَانُوۡا يَتَّقُوۡنَ‏

اور ہم نے نجات دی ایمان والوں اور متقیوں کو

آیت 1941:19
سورۃ 41•صفحہ 432
وَيَوۡمَ يُحۡشَرُ اَعۡدَآءُ اللّٰهِ اِلَى النَّارِ فَهُمۡ يُوۡزَعُوۡنَ‏

اور اس دن جمع کئے جائیں گے (یہ سارے کے سارے) اللہ کے دشمن آگ کے پاس پھر ان کی صف بندی کی جائے گی

آیت 2041:20
سورۃ 41•صفحہ 432
حَتّٰٓى اِذَا مَا جَآءُوۡهَا شَهِدَ عَلَيۡهِمۡ سَمۡعُهُمۡ وَاَبۡصَارُهُمۡ وَجُلُوۡدُهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

یہاں تک کہ جب آئیں گے اس (جہنم) کے پاس تو گواہی دیں گے ان پر انکے کان اور انکی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے اعمال کی

آیت 2141:21
سورۃ 41•صفحہ 432
وَقَالُوۡا لِجُلُوۡدِهِمۡ لِمَ شَهِدْتُّمۡ عَلَيۡنَا​ ؕ قَالُوۡۤا اَنۡطَقَنَا اللّٰهُ الَّذِىۡۤ اَنۡطَقَ كُلَّ شَىۡءٍ وَّهُوَ خَلَقَكُمۡ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏

وہ کہیں گے اپنی کھالوں سے کیسے شہادت دی تم نے ہمارے خلاف، وہ کہیں گی ہمیں بولنے کی قوت دی اللہ نے جس نے بولنے کی قوت دی ہر چیز کو، اور اسی نے تمہیں اول مرتبہ پیدا کیا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 2241:22
سورۃ 41•صفحہ 432
وَمَا كُنۡتُمۡ تَسۡتَتِرُوۡنَ اَنۡ يَّشۡهَدَ عَلَيۡكُمۡ سَمۡعُكُمۡ وَلَاۤ اَبۡصَارُكُمۡ وَلَا جُلُوۡدُكُمۡ وَلٰكِنۡ ظَنَنۡتُمۡ اَنَّ اللّٰهَ لَا يَعۡلَمُ كَثِيۡرًا مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور جیسا کہ تم نے چھپ کے کیا تھا (اپنا بد اعمال) کہ (نہیں) گواہی دیں گے تم پر تمہارے کان اور نہ تمہاری آنکھیں اور نہ تمہاری کھالیں، اور لیکن تم نے یہ گمان کیا تھا کہ بیشک اللہ جانتا ہی نہیں تمہارے بہت سے عمل کو

آیت 2341:23
سورۃ 41•صفحہ 432
وَذٰلِكُمۡ ظَنُّكُمُ الَّذِىۡ ظَنَنۡتُمۡ بِرَبِّكُمۡ اَرۡدٰٮكُمۡ فَاَصۡبَحۡتُمۡ مِّنَ الۡخٰسِرِيۡنَ‏

یہ تمہارا گمان تھا جو تم نے گمان کیا تھا (دنیا میں) اپنے رب کے بارے میں، اسی نے تمہیں ہلاک کیا اور تم ہو گئے خسارہ پانے والوں میں سے

آیت 2441:24
سورۃ 41•صفحہ 432
فَاِنۡ يَّصۡبِرُوۡا فَالنَّارُ مَثۡوًى لَّهُمۡ​ؕ وَاِنۡ يَّسۡتَعۡتِبُوۡا فَمَا هُمۡ مِّنَ الۡمُعۡتَبِيۡنَ‏

تو (اب آخرت میں) اگر یہ صبر کریں تو بھی آگ ہی ان کا ٹھکانہ ہے، اور اگر یہ توبہ کریں تو ان کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی

آیت 2541:25
سورۃ 41•صفحہ 432
وَقَيَّضۡنَا لَهُمۡ قُرَنَآءَ فَزَيَّنُوۡا لَهُمۡ مَّا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ وَحَقَّ عَلَيۡهِمُ الۡقَوۡلُ فِىۡۤ اُمَمٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ​ۚ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا خٰسِرِيۡنَ‏

اور ہم نے مقرر کئے ہیں ان کیلئے دوست (شیاطین کو) جنہوں نے مزین کر دئے تھے ان کے اگلے اور پچھلے (اعمال) کو، اور سچ ہوئی ان پر بات (عذاب کی) جس طرح گزری ہوئی امت میں ہوئی ان سے پہلے جنوں اور انسانوں میں سے بیشک وہ ہو گئے خسارہ پانیوالے

آیت 2641:26
سورۃ 41•صفحہ 432
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَا تَسۡمَعُوۡا لِهٰذَا الۡقُرۡاٰنِ وَالۡغَوۡا فِيۡهِ لَعَلَّكُمۡ تَغۡلِبُوۡنَ‏

اور کافروں نے کہا کہ مت سنو اس قرآن کو، اور لغو بات کرو اس میں (یعنی چیخو چلاؤ سیٹیاں تالیاں بجاؤ وغیرہ) تاکہ تم غالب آجاؤ

آیت 2741:27
سورۃ 41•صفحہ 432
فَلَـنُذِيۡقَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا عَذَابًا شَدِيۡدًاۙ وَّلَنَجۡزِيَنَّهُمۡ اَسۡوَاَ الَّذِىۡ كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏

تو ہم یقیناً مزہ چکھائیں گے ان کافروں کو سخت عذاب کا (قیامت کے دن) اور ضرور بدلہ دیں گے انہیں ان کے برے اعمال کا جو وہ کیا کرتے ہیں

آیت 2841:28
سورۃ 41•صفحہ 432
ذٰ لِكَ جَزَآءُ اَعۡدَآءِ اللّٰهِ النَّارُ​ ۚ لَهُمۡ فِيۡهَا دَارُ الۡخُـلۡدِ​ ؕ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَجۡحَدُوۡنَ‏

ان اللہ کے دشمنوں کی سزا (قیامت کے دن) آگ ہے ان کیلئے اسمیں ہمیشہ کا گھر ہے (اسلئے ہے یہ) بدلہ کہ وہ ہماری آیتوں کا انکار کیا کرتے تھے

آیت 2941:29
سورۃ 41•صفحہ 433
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَيۡنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ نَجۡعَلۡهُمَا تَحۡتَ اَقۡدَامِنَا لِيَكُوۡنَا مِنَ الۡاَسۡفَلِيۡنَ‏

اور کافر کہیں گے اے ہمارے رب! دکھا دیجئے ہمیں وہ لوگ جنہوں نے گمراہ کیا تھا ہمیں جنوں اور انسانوں کے (تاکہ) ہم ڈالیں ان دونوں کو اپنے قدموں کے نیچے تاکہ دونوں ہو جائیں (جہنم میں) سب سے نیچے

آیت 3041:30
سورۃ 41•صفحہ 433
اِنَّ الَّذِيۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسۡتَقَامُوۡا تَتَنَزَّلُ عَلَيۡهِمُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ اَلَّا تَخَافُوۡا وَلَا تَحۡزَنُوۡا وَاَبۡشِرُوۡا بِالۡجَـنَّةِ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ‏

بیشک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر قائم رہے (اس پر) نازل ہوتے ہیں ان پر فرشتے (اور کہتے ہیں) تم نہ ڈرو اور نہ غم کرو، اور بشارت سن لو اس جنت کی جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا

آیت 3141:31
سورۃ 41•صفحہ 433
نَحۡنُ اَوۡلِيٰٓـؤُکُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَفِى الۡاٰخِرَةِ ۚ وَلَـكُمۡ فِيۡهَا مَا تَشۡتَهِىۡۤ اَنۡفُسُكُمۡ وَلَـكُمۡ فِيۡهَا مَا تَدَّعُوۡنَ ؕ‏

ہم (فرشتے اللہ کی طرف سے) دوست ہیں تمہارے دنیوی زندگی میں اور آخرت میں بھی، اور تمہارے لئے ہے اس (جنت) میں (وہ سب کچھ) جو تم چاہو گے اور تمہارے لئے ہے اسمیں وہ جو تم مانگو گے

آیت 3241:32
سورۃ 41•صفحہ 433
نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِيۡمٍ‏

مہمانی ہے غفور (اور) رحیم کی طرف سے

آیت 3341:33
سورۃ 41•صفحہ 433
وَمَنۡ اَحۡسَنُ قَوۡلًا مِّمَّنۡ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَّقَالَ اِنَّنِىۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ‏

اور اس سے بہتر بات کس کی ہوگی جو بلائے اللہ کی طرف اور نیک عمل کرے اور کہے کہ بیشک میں مسلمانوں میں سے ہوں

آیت 3441:34
سورۃ 41•صفحہ 433
وَلَا تَسۡتَوِى الۡحَسَنَةُ وَ لَا السَّيِّئَةُ ؕ اِدۡفَعۡ بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ فَاِذَا الَّذِىۡ بَيۡنَكَ وَبَيۡنَهٗ عَدَاوَةٌ كَاَنَّهٗ وَلِىٌّ حَمِيۡمٌ‏

اور اچھائی اور برائی برابر نہیں ہو سکتے، دفع کرو (یعنی دور کرو) بھلائی کے ذریعے برائی کو تو جب (تم دیکھو گے) تمہارے اور اس (دشمن) کے بیچ عداوت بھی ہو تو وہ دوست اور مددگار ہو جائیں گے

آیت 3541:35
سورۃ 41•صفحہ 433
وَمَا يُلَقّٰٮهَاۤ اِلَّا الَّذِيۡنَ صَبَرُوۡا​ۚ وَمَا يُلَقّٰٮهَاۤ اِلَّا ذُوۡ حَظٍّ عَظِيۡمٍ‏

اور یہ باتیں ان ہی کو ملتی ہیں جو صبر کرتے ہیں، اور یہ باتیں ان ہی کو ملتی ہیں جو بڑے نصیب والے ہیں

آیت 3641:36
سورۃ 41•صفحہ 433
وَاِمَّا يَنۡزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيۡطٰنِ نَزۡغٌ فَاسۡتَعِذۡ بِاللّٰهِ​ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ‏

اور جب تمہیں شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ آئے تو اللہ کی پناہ طلب کرو، بیشک وہ بہت ہی سننے اور جاننے والا ہے

آیت 3741:37
سورۃ 41•صفحہ 433
وَمِنۡ اٰيٰتِهِ الَّيۡلُ وَالنَّهَارُ وَالشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ​ؕ لَا تَسۡجُدُوۡا لِلشَّمۡسِ وَلَا لِلۡقَمَرِ وَاسۡجُدُوۡا لِلّٰهِ الَّذِىۡ خَلَقَهُنَّ اِنۡ كُنۡتُمۡ اِيَّاهُ تَعۡبُدُوۡنَ‏

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہیں دن، اور رات، اور سورج اور چاند، تم سجدہ نہ کرو سورج کو اور نہ چاند کو (بلکہ) سجدہ کرو اس اللہ کے لئے جس نے ان سب کو پیدا کیا ہے، اگر تمہیں اسی کی عبادت کرنی ہے (تو)

آیت 3841:38
سورۃ 41•صفحہ 433
فَاِنِ اسۡتَكۡبَرُوۡا فَالَّذِيۡنَ عِنۡدَ رَبِّكَ يُسَبِّحُوۡنَ لَهٗ بِالَّيۡلِ وَالنَّهَارِ وَهُمۡ لَا يَسۡـَٔـمُوۡنَ۩‏

تو اگر یہ تکبر کریں تو وہ (فرشتے) جو آپ کے رب کے نزدیک ہیں وہ تسبیح کرتے رہتے ہیں اسی کی رات اور دن (یعنی ہمیشہ) اور وہ سستی نہیں کرتے

آیت 3941:39
سورۃ 41•صفحہ 434
وَمِنۡ اٰيٰتِهٖۤ اَنَّكَ تَرَى الۡاَرۡضَ خَاشِعَةً فَاِذَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡهَا الۡمَآءَ اهۡتَزَّتۡ وَرَبَتۡ​ؕ اِنَّ الَّذِىۡۤ اَحۡيَاهَا لَمُحۡىِ الۡمَوۡتٰى ؕ اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏

اور اسکی نشانیوں میں سے ہے کہ تو زمین کو بنجر دیکھتا ہے، تو جب ہم نازل کرتے ہیں اس پر پانی تو وہ تازہ ہو جاتی ہے اور ابھر جاتی ہے، بیشک جس نے اسے حیات دی وہی حیات دینے والا ہے مُردوں کو، بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے

آیت 4041:40
سورۃ 41•صفحہ 434
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُلۡحِدُوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا لَا يَخۡفَوۡنَ عَلَيۡنَا ؕ اَفَمَنۡ يُّلۡقٰى فِى النَّارِ خَيۡرٌ اَمۡ مَّنۡ يَّاۡتِىۡۤ اٰمِنًا يَّوۡمَ الۡقِيٰمَةِ​ ؕ اِعۡمَلُوۡا مَا شِئۡتُمۡ​ ۙ اِنَّهٗ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

بیشک جو کجروی (یعنی قیل وقال) کرتے ہیں ہماری آیتوں میں وہ ہم سے چھپے نہیں ہیں، تو جو آگ میں ڈالا جائے وہ بہتر ہے یا وہ جو آئے امن کے ساتھ قیامت کے دن؟ تم عمل کرو جو تم چاہو بیشک وہ (اللہ) دیکھ رہا ہے تمہارے اعمال کو

آیت 4141:41
سورۃ 41•صفحہ 434
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِالذِّكۡرِ لَمَّا جَآءَهُمۡ​ۚ وَاِنَّهٗ لَـكِتٰبٌ عَزِيۡزٌۙ‏

جنہوں نے انکار کیا ذکر (یعنی قرآن) کا جو آچکا انکے پاس (وہ بھی چھپے نہیں) اور بیشک یہ (قرآن) زبردست کتاب ہے

آیت 4241:42
سورۃ 41•صفحہ 434
لَّا يَاۡتِيۡهِ الۡبَاطِلُ مِنۡۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَلَا مِنۡ خَلۡفِهٖ​ؕ تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ حَكِيۡمٍ حَمِيۡدٍ‏

نہیں آسکتا اس کے پاس باطل اسکے آگے سے اور نہ ہی اسکے پیچھے سے، یہ (قرآن) نازل کیا گیا ہے حکمت والے قابل تعریف کی طرف سے

آیت 4341:43
سورۃ 41•صفحہ 434
مَا يُقَالُ لَـكَ اِلَّا مَا قَدۡ قِيۡلَ لِلرُّسُلِ مِنۡ قَبۡلِكَ ​ؕ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوۡ مَغۡفِرَةٍ وَّذُوۡ عِقَابٍ اَ لِيۡمٍ‏

آپ سے وہی کہا جا رہا ہے جو کہا گیا آپ سے پہلے رسولوں سے (جادوگر اور مجنون وغیرہ) بیشک آپکا رب معاف کرنیوالا اور دردناک عذاب دینے والا ہے

آیت 4441:44
سورۃ 41•صفحہ 434
وَلَوۡ جَعَلۡنٰهُ قُرۡاٰنًا اَعۡجَمِيًّا لَّقَالُوۡا لَوۡلَا فُصِّلَتۡ اٰيٰتُهٗ ؕ ءَؔاَعۡجَمِىٌّ وَّعَرَبِىٌّ​  ؕ قُلۡ هُوَ لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا هُدًى وَشِفَآءٌ​  ؕ وَ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ فِىۡۤ اٰذَانِهِمۡ وَقۡرٌ وَّهُوَ عَلَيۡهِمۡ عَمًى​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ يُنَادَوۡنَ مِنۡ مَّكَانٍۢ بَعِيۡدٍ‏

اور اگر ہم بناتے اس (قرآن) کو عجمی (غیر عرب) زبان میں تو یقینا کہتے تفصیل کیوں نہیں کی گئیں اسکی آیتوں کی؟ عجمی (کتاب) اور عربی (رسول؟) کہہ دیجئے یہ (قرآن) ایمان والوں کیلئے ہدایت اور شفا ہے، اور جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں بوجھ ہے، اور یہ (قرآن) ان پر اندھا پن ہے یہ ایسے لوگ ہیں جنہیں پکارا جا رہا ہو دور کی جگہ سے

آیت 4541:45
سورۃ 41•صفحہ 434
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ فَاخۡتُلِفَ فِيۡهِ​ؕ وَلَوۡلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّكَ لَـقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ​ؕ وَاِنَّهُمۡ لَفِىۡ شَكٍّ مِّنۡهُ مُرِيۡبٍ‏

اور یقیناً ہم نے عطا کی موسیٰ کو کتاب (یعنی تورات) تو اختلاف کیا گیا اس میں اور اگر یہ بات طے نہ ہوتی آپ کے رب کی طرف سے تو فیصلہ کیا جاچکا ہوتا ان کے درمیان (عذاب کا) اور بیشک یہ لوگ شک ہی شک میں ہیں اس (قرآن) کی طرف سے

آیت 4641:46
سورۃ 41•صفحہ 434
مَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا فَلِنَفۡسِهٖ​ وَمَنۡ اَسَآءَ فَعَلَيۡهَا​ؕ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِيۡدِ‏

جو نیکی کرے گا وہ اسی کیلئے ہے، اور جو برائی کرے گا تو (اسکا وبال) اسی پر ہے، اور آپ کا رب ظلم کرنیوالا نہیں اپنے بندوں پر