پاس ورڈ درج کریں

Pre-launch Review Access

←تمام پارے (All Juz)پارہ 23 • 357 آیات • صفحات 399 تا 416

وما لي

Juz 23

سورۃ 36

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 2836:28
سورۃ 36•صفحہ 399
وَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلٰى قَوۡمِهٖ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ مِنۡ جُنۡدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَمَا كُـنَّا مُنۡزِلِيۡنَ‏

اور نہیں نازل کیا ہم نے اس کی قوم پر اس کے بعد آسمان سے کوئی لشکر اور ہم نہیں نازل کیا کرتے ہیں (اس طرح)

آیت 2936:29
سورۃ 36•صفحہ 399
اِنۡ كَانَتۡ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمۡ خٰمِدُوۡنَ‏

ایک زور کی چیخ تھی، تبھی وہ بجھ کے رہ گئے

آیت 3036:30
سورۃ 36•صفحہ 399
يٰحَسۡرَةً عَلَى الۡعِبَادِ ؔ​ۚ مَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

ہائے حسرت بندوں پر! جب بھی آئے ان کے پاس کوئی رسول تو انہوں نے ان کا مذاق اڑایا

آیت 3136:31
سورۃ 36•صفحہ 399
اَلَمۡ يَرَوۡا كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنَ الۡقُرُوۡنِ اَنَّهُمۡ اِلَيۡهِمۡ لَا يَرۡجِعُوۡنَؕ‏

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ہلاک کر دیا ان کے پہلے بہت سی قوموں کو، بیشک وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے

آیت 3236:32
سورۃ 36•صفحہ 399
وَاِنۡ كُلٌّ لَّمَّا جَمِيۡعٌ لَّدَيۡنَا مُحۡضَرُوۡنَ‏

اور وہ سب ہمارے سامنے حاضر کئے جائیں گے

آیت 3336:33
سورۃ 36•صفحہ 399
وَاٰيَةٌ لَّهُمُ الۡاَرۡضُ الۡمَيۡتَةُ ۖۚ اَحۡيَيۡنٰهَا وَاَخۡرَجۡنَا مِنۡهَا حَبًّا فَمِنۡهُ يَاۡكُلُوۡنَ‏

اور ایک نشانی ہے ان کیلئے مردہ زمین، جس کو ہم نے زندہ کیا اور نکالا اس (زمین) سے دانا جسے وہ کھاتے ہیں

آیت 3436:34
سورۃ 36•صفحہ 399
وَجَعَلۡنَا فِيۡهَا جَنّٰتٍ مِّنۡ نَّخِيۡلٍ وَّاَعۡنَابٍ وَّفَجَّرۡنَا فِيۡهَا مِنَ الۡعُيُوۡنِۙ‏

اور ہم نے بنائے اسمیں باغات کھجوروں اور انگوروں کے، اور ہم نے جاری کئے اس میں چشمے

آیت 3536:35
سورۃ 36•صفحہ 399
لِيَاۡكُلُوۡا مِنۡ ثَمَرِهٖ ۙ وَمَا عَمِلَـتۡهُ اَيۡدِيۡهِمۡ​ ؕ اَفَلَا يَشۡكُرُوۡنَ‏

تاکہ کھائیں اس کے پھل، اور نہیں بنایا ان (پھلوں) کو ان کے ہاتھوں نے تو وہ کیوں شکر ادا نہیں کرتے

آیت 3636:36
سورۃ 36•صفحہ 399
سُبۡحٰنَ الَّذِىۡ خَلَقَ الۡاَزۡوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۡۢبِتُ الۡاَرۡضُ وَمِنۡ اَنۡفُسِهِمۡ وَمِمَّا لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

پاک ہے وہ ذات جس نے پیدا کئے ہر چیز کے جوڑے، چاہے وہ زمین کی اگائی ہوئی چیزیں ہوں چاہے وہ خود (انسان) ہوں، اور وہ بھی جنہیں یہ جانتے بھی نہیں۔

آیت 3736:37
سورۃ 36•صفحہ 399
وَاٰيَةٌ لَّهُمُ الَّيۡلُ ۖۚ نَسۡلَخُ مِنۡهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمۡ مُّظۡلِمُوۡنَۙ‏

اور ایک نشانی ان کیلئے رات ہے، ہم کھینچ نکالتے ہیں اس سے دن کو، تو جب ہی وہ اندھیرے میں ہو جاتے ہیں

آیت 3836:38
سورۃ 36•صفحہ 399
وَالشَّمۡسُ تَجۡرِىۡ لِمُسۡتَقَرٍّ لَّهَا ​ؕ ذٰلِكَ تَقۡدِيۡرُ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِؕ‏

اور سورج جاری ہے اپنے مستقر (یعنی ٹھکانے) پر، یہ مقرر کیا ہوا ہے زبردست علم والے کا

آیت 3936:39
سورۃ 36•صفحہ 400
وَالۡقَمَرَ قَدَّرۡنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالۡعُرۡجُوۡنِ الۡقَدِيۡمِ‏

اور چاند کی ہم نے مقرر کر رکھی ہیں منزلیں، یہاں تک کہ وہ لوٹ کر پرانی (سوکھی) ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے

آیت 4036:40
سورۃ 36•صفحہ 400
لَا الشَّمۡسُ يَنۡۢبَغِىۡ لَهَاۤ اَنۡ تُدۡرِكَ الۡقَمَرَ وَلَا الَّيۡلُ سَابِقُ النَّهَارِ​ؕ وَكُلٌّ فِىۡ فَلَكٍ يَّسۡبَحُوۡنَ‏

نہ سورج کیلئے ممکن ہے کہ چاند کو پکڑ لے، اور نہ رات سبقت کرسکتی ہے دن پر (کہ آگے بڑھ جائے) اور سب آسمان میں تیر رہے ہیں

آیت 4136:41
سورۃ 36•صفحہ 400
وَاٰيَةٌ لَّهُمۡ اَنَّا حَمَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُمۡ فِى الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ‏

اور ایک نشانی ان کیلئے (یہ) ہے کہ ہم نے سوار کیا ان کی ذریت (یعنی اولاد) کو بھری ہوئی کشتی میں

آیت 4236:42
سورۃ 36•صفحہ 400
وَخَلَقۡنَا لَهُمۡ مِّنۡ مِّثۡلِهٖ مَا يَرۡكَبُوۡنَ‏

اور ہم نے پیدا کیں ان کے لئے اس جیسی (اور چیزیں) جن پر یہ سوار ہوتے ہیں

آیت 4336:43
سورۃ 36•صفحہ 400
وَاِنۡ نَّشَاۡ نُغۡرِقۡهُمۡ فَلَا صَرِيۡخَ لَهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنۡقَذُوۡنَۙ‏

اور اگر ہم چاہتے تو غرق کر دیتے انہیں (کشتی میں) تو نہ کوئی پکار سننے والا ہوتا ان کی اور نہ وہ بچائے جاسکتے۔

آیت 4436:44
سورۃ 36•صفحہ 400
اِلَّا رَحۡمَةً مِّنَّا وَمَتَاعًا اِلٰى حِيۡنٍ‏

یہ رحمت تھی ہماری طرف سے اور فائدہ اٹھانا ایک مدت تک کیلئے

آیت 4536:45
سورۃ 36•صفحہ 400
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اتَّقُوۡا مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡكُمۡ وَمَا خَلۡفَكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ‏

اور جب کہا جاتا ہے ان (کفار مکہ) سے کہ ڈرو تم اپنے اگلے اور پچھلے (گناہوں) سے تاکہ تم پر رحم کیا جائے

آیت 4636:46
سورۃ 36•صفحہ 400
وَمَا تَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ اٰيَةٍ مِّنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِمۡ اِلَّا كَانُوۡا عَنۡهَا مُعۡرِضِيۡنَ‏

اور جب بھی آتی ہے ان (کفار مکہ) کے پاس ان کے رب کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی، تو وہ اس سے اعراض کرتے ہیں

آیت 4736:47
سورۃ 36•صفحہ 400
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ اَنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ ۙ قَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنُطۡعِمُ مَنۡ لَّوۡ يَشَآءُ اللّٰهُ اَطۡعَمَهٗٓ ۖ اِنۡ اَنۡـتُمۡ اِلَّا فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏

اور جب کہا جاتا ہے ان (کفار مکہ) سے کہ خرچ کرو جو رزق تمہیں اللہ نے دیا ہے، تو کہتے ہیں کفار ایمان والوں سے کہ ہم انہیں کیوں کھلائیں؟ جنہیں اگر اللہ چاہتا تو خود کھلاتا (اللہ کو یہی منظور ہے کہ مسکین محتاج رہیں) تم ہو ہی کھلی گمراہی میں

آیت 4836:48
سورۃ 36•صفحہ 400
وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

وہ کہتے ہیں کہ کب ہو گا وہ وعدہ (عذاب کا) اگر تم سچے ہو

آیت 4936:49
سورۃ 36•صفحہ 400
مَا يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً تَاۡخُذُهُمۡ وَهُمۡ يَخِصِّمُوۡنَ‏

وہ انتظار کر رہے ہیں ایک چنگھاڑ (یعنی صور پھونکنے) کا جو آپکڑے گی انہیں، اور وہ جھگڑتے رہ جائیں گے

آیت 5036:50
سورۃ 36•صفحہ 400
فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ تَوۡصِيَةً وَّلَاۤ اِلٰٓى اَهۡلِهِمۡ يَرۡجِعُوۡنَ‏

پھر نہ طاقت ہو گی انہیں وصیت کرنے کی، اور نہ اپنے اہل (وعیال) کی طرف لوٹ سکیں گے

آیت 5136:51
سورۃ 36•صفحہ 400
وَنُفِخَ فِى الصُّوۡرِ فَاِذَا هُمۡ مِّنَ الۡاَجۡدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمۡ يَنۡسِلُوۡنَ‏

اور پھونکا جائے گا صور میں، جب وہ اپنی قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے

آیت 5236:52
سورۃ 36•صفحہ 400
قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا مَنۡۢ بَعَثَنَا مِنۡ مَّرۡقَدِنَاۘهٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحۡمٰنُ وَصَدَقَ الۡمُرۡسَلُوۡنَ‏

کہیں گے ہائے ہماری تباہی! کس نے اٹھایا ہمیں ہمارے سونے کی جگہ سے، یہی ہے جس کا وعدہ رحمن نے کیا تھا، اور سچ کہا تھا رسولوں نے

آیت 5336:53
سورۃ 36•صفحہ 400
اِنۡ كَانَتۡ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمۡ جَمِيۡعٌ لَّدَيۡنَا مُحۡضَرُوۡنَ‏

وہ ہوگی (قیامت کی) ایک چنگھاڑ تو جب ہی وہ سب ہمارے سامنے حاضر کر دیئے جائیں گے

آیت 5436:54
سورۃ 36•صفحہ 400
فَالۡيَوۡمَ لَا تُظۡلَمُ نَفۡسٌ شَيۡـــًٔا وَّلَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏

تو آج نہ ظلم کیا جائے گا کسی شخص پر کچھ بھی، اور تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو عمل تم کیا کرتے تھے

آیت 5536:55
سورۃ 36•صفحہ 401
اِنَّ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ الۡيَوۡمَ فِىۡ شُغُلٍ فٰكِهُوۡنَ​ۚ‏

بیشک جنتی آج اپنے مشغلوں (یعنی کاموں) میں خوش ہوں گے

آیت 5636:56
سورۃ 36•صفحہ 401
هُمۡ وَاَزۡوَاجُهُمۡ فِىۡ ظِلٰلٍ عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ مُتَّكِـــُٔوۡنَ‏

وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں مسندوں پر ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے

آیت 5736:57
سورۃ 36•صفحہ 401
لَهُمۡ فِيۡهَا فَاكِهَةٌ وَّلَهُمۡ مَّا يَدَّعُوۡنَ​ ۖ​ۚ‏

ان کیلئے اسمیں میوے ہوں گے، اور ان کیلئے وہ ہو گا جو وہ طلب کریں گے

آیت 5836:58
سورۃ 36•صفحہ 401
سَلٰمٌ قَوۡلًا مِّنۡ رَّبٍّ رَّحِيۡمٍ‏

سلام کہا جائے گا (انہیں) رب رحیم کی طرف سے

آیت 5936:59
سورۃ 36•صفحہ 401
وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ‏

اور (کہا جائے گا مجرموں سے کہ) تم الگ ہو جاؤ آج اے مجرمو!

آیت 6036:60
سورۃ 36•صفحہ 401
اَلَمۡ اَعۡهَدۡ اِلَيۡكُمۡ يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ اَنۡ لَّا تَعۡبُدُوا الشَّيۡطٰنَ​​ۚ اِنَّهٗ لَـكُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ ۙ‏

کیا نہیں عہد لیا تھا میں نے تم سے اے آدم کی اولاد! کہ تم نہ عبادت کرنا شیطان کی، بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

آیت 6136:61
سورۃ 36•صفحہ 401
وَّاَنِ اعۡبُدُوۡنِىۡ ​ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ‏

اور یہ کہ میری ہی عبادت کرنا یہی سیدھا راستہ ہے

آیت 6236:62
سورۃ 36•صفحہ 401
وَلَقَدۡ اَضَلَّ مِنۡكُمۡ جِبِلًّا كَثِيۡرًا​ ؕ اَفَلَمۡ تَكُوۡنُوۡا تَعۡقِلُوۡنَ‏

اور یقینا اس (شیطان) نے بہکایا تم میں سے بہت سے لوگوں کو، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے (دنیا کی زندگی میں)

آیت 6336:63
سورۃ 36•صفحہ 401
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ‏

یہی جہنم ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا

آیت 6436:64
سورۃ 36•صفحہ 401
اِصۡلَوۡهَا الۡيَوۡمَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ‏

داخل ہو جاؤ اس (جہنم) میں آج (اے مجرمو!) بسبب اپنے کفر کے

آیت 6536:65
سورۃ 36•صفحہ 401
اَلۡيَوۡمَ نَخۡتِمُ عَلٰٓى اَفۡوَاهِهِمۡ وَتُكَلِّمُنَاۤ اَيۡدِيۡهِمۡ وَتَشۡهَدُ اَرۡجُلُهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ‏

آج ہم مہریں لگا دیں گے ان کے مونہوں پر، اور باتیں کریں گے ہم سے ان کے ہاتھ، اور گواہی دیں گے ان کے پاؤں، ان کاموں کی جو وہ کرتے تھے

آیت 6636:66
سورۃ 36•صفحہ 401
وَلَوۡ نَشَآءُ لَـطَمَسۡنَا عَلٰٓى اَعۡيُنِهِمۡ فَاسۡتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى يُبۡصِرُوۡنَ‏

اگر ہم چاہیں تو (دنیا میں ہی) مٹا دیں ان کی آنکھیں، پھر وہ راستہ چلیں تو کیسے دیکھ سکیں؟

آیت 6736:67
سورۃ 36•صفحہ 401
وَلَوۡ نَشَآءُ لَمَسَخۡنٰهُمۡ عَلٰى مَكَانَتِهِمۡ فَمَا اسۡتَطَاعُوۡا مُضِيًّا وَّلَا يَرۡجِعُوۡنَ‏

اور اگر ہم (دنیا میں ہی) چاہیں تو بگاڑ دیں ان کو (ان کی صورتیں) ان کی جگہ پر تو وہ نہ طاقت رکھیں گے کہیں جانے کی اور نہ لوٹنے کی

آیت 6836:68
سورۃ 36•صفحہ 401
وَمَنۡ نُّعَمِّرۡهُ نُـنَكِّسۡهُ فِى الۡخَـلۡقِ​ؕ اَفَلَا يَعۡقِلُوۡنَ‏

اور جسے ہم عمر دیتے ہیں اسے الٹ دیتے ہیں پیدائشی (یعنی کمزور) حالت میں، تو کیا وہ عقل نہیں رکھتے

آیت 6936:69
سورۃ 36•صفحہ 401
وَمَا عَلَّمۡنٰهُ الشِّعۡرَ وَمَا يَنۡۢبَغِىۡ لَهٗؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ وَّقُرۡاٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ‏

اور نہیں سکھایا ہم نے اس (نبی) کو شعر اور نہ ہی مناسب ہے اسکے لئے، یہ تو نصیحت اور واضح قرآن ہے

آیت 7036:70
سورۃ 36•صفحہ 401
لِّيُنۡذِرَ مَنۡ كَانَ حَيًّا وَّيَحِقَّ الۡقَوۡلُ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ‏

تاکہ وہ ڈرائے اسے جو زندہ ہے، اور حق ہو جائے بات کافروں پر (یعنی حجت تمام ہو جائے)

آیت 7136:71
سورۃ 36•صفحہ 401
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا خَلَقۡنَا لَهُمۡ مِّمَّا عَمِلَتۡ اَيۡدِيۡنَاۤ اَنۡعَامًا فَهُمۡ لَهَا مٰلِكُوۡنَ‏

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ بیشک ہم نے پیدا کئے ان کیلئے اپنے ہاتھوں سے چوپائے، جن کے یہ مالک ہیں

آیت 7236:72
سورۃ 36•صفحہ 401
وَذَلَّـلۡنٰهَا لَهُمۡ فَمِنۡهَا رَكُوۡبُهُمۡ وَمِنۡهَا يَاۡكُلُوۡنَ‏

اور ہم نے تابع کر دئے ہیں (چوپائے) ان کے، تو ان میں بعض سواری ہیں ان کی اور بعض کو کھاتے ہیں

آیت 7336:73
سورۃ 36•صفحہ 401
وَلَهُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ​ؕ اَفَلَا يَشۡكُرُوۡنَ‏

اور ان کیلئے ان (جانوروں) میں اور بھی منافع ہے اور پینے کی چیزیں ہیں، تو کیا یہ شکر ادا نہیں کریں گے؟

آیت 7436:74
سورۃ 36•صفحہ 402
وَاتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمۡ يُنۡصَرُوۡنَؕ‏

اور وہ بناتے ہیں اللہ کے علاوہ کو معبود، تاکہ ان کی مدد کی جائے

آیت 7536:75
سورۃ 36•صفحہ 402
لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ نَصۡرَهُمۡۙ وَهُمۡ لَهُمۡ جُنۡدٌ مُّحۡضَرُوۡنَ‏

وہ نہیں طاقت رکھتے ان کی مدد کی، اور وہ ان (بتوں کی حفاظت) کیلئے (خود) فوج بن کر حاضر رہتے ہیں

آیت 7636:76
سورۃ 36•صفحہ 402
فَلَا يَحۡزُنۡكَ قَوۡلُهُمۡ​ۘ اِنَّا نَـعۡلَمُ مَا يُسِرُّوۡنَ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ‏

تو غمگین نہ کرے آپ کو ان کی بات بیشک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ اعلانیہ کرتے ہیں

آیت 7736:77
سورۃ 36•صفحہ 402
اَوَلَمۡ يَرَ الۡاِنۡسَانُ اَنَّا خَلَقۡنٰهُ مِنۡ نُّطۡفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِيۡمٌ مُّبِيۡنٌ‏

کیا غور نہیں کیا انسان نے کہ بیشک ہم نے پیدا کیا ہے اسے نطفے سے؟ تو جب ہی وہ کھلا جھگڑالو بن گیا

آیت 7836:78
سورۃ 36•صفحہ 402
وَضَرَبَ لَـنَا مَثَلًا وَّ نَسِىَ خَلۡقَهٗ​ ؕ قَالَ مَنۡ يُّحۡىِ الۡعِظَامَ وَهِىَ رَمِيۡمٌ‏

اور وہ (انسان) بیان کرتا ہے ہمارے لئے مثال، اور بھول گیا اپنی پیدائش (کی اصلیت) کہتا ہے کون زندہ کرے گا ہڈیوں کو جب وہ چورہ ہو جائیں گی؟

آیت 7936:79
سورۃ 36•صفحہ 402
قُلۡ يُحۡيِيۡهَا الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ​ ؕ وَهُوَ بِكُلِّ خَلۡقٍ عَلِيۡمُ ۙ‏

کہہ دیجئے! وہی حیات دے گا اسے جس نے پیدا کیا تھا اول مرتبہ، اور وہ تمام پیدائش (کی حالت) کو خوب جاننے والا ہے

آیت 8036:80
سورۃ 36•صفحہ 402
اۨلَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّنَ الشَّجَرِ الۡاَخۡضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنۡـتُمۡ مِّنۡهُ تُوۡقِدُوۡنَ‏

وہی ہے جس نے بنائی تمہارے لئے ہرے درخت سے آگ، جس (آگ کو) تم جلاتے ہو

آیت 8136:81
سورۃ 36•صفحہ 402
اَوَلَيۡسَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يَّخۡلُقَ مِثۡلَهُمۡؕ بَلٰی وَهُوَ الۡخَـلّٰقُ الۡعَلِيۡمُ‏

کیا وہ (ذات وحدہ لاشریک) قادر نہیں جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو، اس پر کہ وہ پیدا کرے ان کے مثل، کیوں نہیں؟ وہ بہت جانکار زبردست پیدا کرنے والا ہے

آیت 8236:82
سورۃ 36•صفحہ 402
اِنَّمَاۤ اَمۡرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْـًٔـا اَنۡ يَّقُوۡلَ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ‏

وہ جب کسی کام کا ارادہ کرتا ہے کہتا ہے اسے ہو جا، تو وہ ہو جاتا ہے

آیت 8336:83
سورۃ 36•صفحہ 402
فَسُبۡحٰنَ الَّذِىۡ بِيَدِهٖ مَلَـكُوۡتُ كُلِّ شَىۡءٍ وَّاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ‏

تو پاک ہے وہ (اللہ) جس کے ہاتھ میں بادشاہت ہے ہر چیز کی، اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے

سورۃ 37

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 137:1
سورۃ 37•صفحہ 402
وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۙ‏

قسم ہے صف درصف (فرشتوں) کی

آیت 237:2
سورۃ 37•صفحہ 402
فَالزّٰجِرٰتِ زَجۡرًا ۙ‏

اور قسم ہے ڈانٹنے والے (فرشتوں) کی

آیت 337:3
سورۃ 37•صفحہ 402
فَالتّٰلِيٰتِ ذِكۡرًا ۙ‏

پھر قسم ہے تلاوت کرنیوالے کے ذکر کی

آیت 437:4
سورۃ 37•صفحہ 402
اِنَّ اِلٰهَكُمۡ لَوَاحِدٌ ؕ‏

بیشک تمہارا معبود ایک ہی ہے

آیت 537:5
سورۃ 37•صفحہ 402
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ الۡمَشَارِقِ ؕ‏

وہ رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو ان دونوں کے درمیان ہے اور وہ رب ہے مشرقوں (یعنی تمام طرف) کا

آیت 637:6
سورۃ 37•صفحہ 402
اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِزِيۡنَةِ اۨلۡكَوَاكِبِۙ‏

ہم نے مزین کیا ہے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے

آیت 737:7
سورۃ 37•صفحہ 402
وَحِفۡظًا مِّنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ مَّارِدٍ​ۚ‏

اور حفاظت کی ہے تمام شیطان مردود سے

آیت 837:8
سورۃ 37•صفحہ 402
لَّا يَسَّمَّعُوۡنَ اِلَى الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰى وَيُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ كُلِّ جَانِبٍۖ ‏

نہیں سن سکتے ملاء اعلی (یعنی اوپری دنیا) کی بات، اور وہ بھگائے جاتے ہیں ہر جانب سے

آیت 937:9
سورۃ 37•صفحہ 403
دُحُوۡرًا  وَّلَهُمۡ عَذَابٌ وَّاصِبٌ  ۙ‏

دھکے دے کر اور ان (شیاطین) کیلئے دائمی عذاب ہے

آیت 1037:10
سورۃ 37•صفحہ 403
اِلَّا مَنۡ خَطِفَ الۡخَطۡفَةَ فَاَتۡبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ‏

مگر جو اچکنا چاہے کوئی اچکا (شیطان) تو اسکا پیچھا کرتا ہے دہکتا ہوا شعلہ

آیت 1137:11
سورۃ 37•صفحہ 403
فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَهُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمۡ مَّنۡ خَلَقۡنَاؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّنۡ طِيۡنٍ لَّازِبٍ‏

تو پوچھو ان (کفار) سے ان (فرشتوں اور آسمانوں) کا پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے، یا جو ہم نے پیدا کیا (انسان کو وہ تو آسان ہے) ہم نے پیدا کیا ہے اسکو چکنی مٹی سے

آیت 1237:12
سورۃ 37•صفحہ 403
بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُوۡنَ‏

بلکہ تمہیں تعجب ہے اور وہ تمسخر کر رہے ہیں

آیت 1337:13
سورۃ 37•صفحہ 403
وَاِذَا ذُكِّرُوۡا لَا يَذۡكُرُوۡنَ‏

اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ نصیحت نہیں پکڑتے

آیت 1437:14
سورۃ 37•صفحہ 403
وَاِذَا رَاَوۡا اٰيَةً يَّسۡتَسۡخِرُوۡنَ‏

اور جب دیکھتے ہیں کسی معجزے کو تو مذاق اڑاتے ہیں

آیت 1537:15
سورۃ 37•صفحہ 403
وَقَالُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ​ ۖ​ۚ‏

اور کہتے ہیں یہ تو کھلا جادو ہے

آیت 1637:16
سورۃ 37•صفحہ 403
ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُـنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ‏

کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہو جائیں گے مٹی اور ہڈی تو کیا ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے؟

آیت 1737:17
سورۃ 37•صفحہ 403
اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَؕ‏

کیا ہمارے پہلے باپ دادا بھی؟

آیت 1837:18
سورۃ 37•صفحہ 403
قُلۡ نَعَمۡ وَاَنۡـتُمۡ دٰخِرُوۡنَ​ۚ‏

کہہ دو ہاں (یقینا ایسا ہی ہو گا) اور تم ذلیل ہو گے

آیت 1937:19
سورۃ 37•صفحہ 403
فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ‏

وہ تو ایک چنگھاڑ ہو گی (صور پھونکنے کی) جب ہی وہ دیکھنے لگیں گے

آیت 2037:20
سورۃ 37•صفحہ 403
وَقَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا هٰذَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ‏

اور کہیں گے ہائے ہماری تباہی! یہی ہے قیامت کا دن

آیت 2137:21
سورۃ 37•صفحہ 403
هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ‏

یہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

آیت 2237:22
سورۃ 37•صفحہ 403
اُحۡشُرُوا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا وَاَزۡوَاجَهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَۙ‏

(اے فرشتو!) جمع کرو ان سب کو جنہوں نے ظلم کیا اور ان کے جوڑے (یعنی پوجنے والوں کو اور جن کو یہ پوجا کرتے تھے ان) کو اور جنکی یہ عبادت کرتے تھے

آیت 2337:23
سورۃ 37•صفحہ 403
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَاهۡدُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطِ الۡجَحِيۡمِ‏

اللہ کے علاوہ، اور راہ دکھاؤ انہیں جہنم کے راستے کی

آیت 2437:24
سورۃ 37•صفحہ 403
وَقِفُوۡهُمۡ​ اِنَّهُمۡ مَّسْـُٔـوۡلُوۡنَۙ‏

اور روکو ان (کفار) کو بیشک ان سے سوال کیا جانا ہے

آیت 2537:25
سورۃ 37•صفحہ 403
مَا لَـكُمۡ لَا تَنَاصَرُوۡنَ‏

تمہیں کیا ہو گیا ہے تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے

آیت 2637:26
سورۃ 37•صفحہ 403
بَلۡ هُمُ الۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُوۡنَ‏

بلکہ یہ (کفار) آج فرمانبردار بن گئے ہیں

آیت 2737:27
سورۃ 37•صفحہ 403
وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ‏

اور متوجہ ہوں گے ایک دوسرے کی طرف (اور) سوال کریں گے

آیت 2837:28
سورۃ 37•صفحہ 403
قَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَاۡتُوۡنَنَا عَنِ الۡيَمِيۡنِ‏

کہیں گے کہ تم آتے تھے ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے

آیت 2937:29
سورۃ 37•صفحہ 403
قَالُوۡا بَلْ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ​ۚ‏

(سردار) کہیں گے بلکہ تم خود نہ ہوئے ایمان لانے والے

آیت 3037:30
سورۃ 37•صفحہ 403
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنِ​ۚ بَلۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا طٰغِيۡنَ‏

اور نہ تھا ہمارا تم پر کوئی زور، بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے

آیت 3137:31
سورۃ 37•صفحہ 403
فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآ ۖ اِنَّا لَذَآٮِٕقُوۡنَ‏

تو اب سچ ہو چکی ہے ہم (سب) پر ہمارے رب کی بات، اب ہمیں مزہ چکھنا ہی ہے

آیت 3237:32
سورۃ 37•صفحہ 403
فَاَغۡوَيۡنٰكُمۡ اِنَّا كُنَّا غٰوِيۡنَ‏

تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا، کیوں کہ ہم خود گمراہ تھے

آیت 3337:33
سورۃ 37•صفحہ 403
فَاِنَّهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ فِى الۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُوۡنَ‏

تو بیشک وہ سب اس دن عذاب میں شریک ہوں گے

آیت 3437:34
سورۃ 37•صفحہ 403
اِنَّا كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ‏

بیشک اسی طرح ہم کیا کرتے ہیں مجرموں کے ساتھ

آیت 3537:35
سورۃ 37•صفحہ 404
اِنَّهُمۡ كَانُوۡۤا اِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُۙ يَسۡتَكۡبِرُوۡنَۙ‏

یہ وہ ہیں جب ان سے کہا جاتا تھا (دنیا میں) کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ تکبر کرتے تھے

آیت 3637:36
سورۃ 37•صفحہ 404
وَيَقُوۡلُوۡنَ اَٮِٕنَّا لَتٰرِكُوۡۤا اٰلِهَـتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجۡـنُوۡنٍ ؕ‏

اور کہتے تھے کہ کیا ہم ترک کر دیں اپنے معبودوں کو شاعر اور مجنوں کی بات پر؟

آیت 3737:37
سورۃ 37•صفحہ 404
بَلۡ جَآءَ بِالۡحَقِّ وَصَدَّقَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏

بلکہ (نبی) آئے ہیں حق لے کر اور سچ بتایا (پچھلے) رسولوں کو

آیت 3837:38
سورۃ 37•صفحہ 404
اِنَّكُمۡ لَذَآٮِٕقُوا الۡعَذَابِ الۡاَلِيۡمِ​ۚ‏

یقیناً تم مزہ چکھنے والے ہو دردناک عذاب کا

آیت 3937:39
سورۃ 37•صفحہ 404
وَمَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ‏

(اے مجرمو!) اور تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو عمل تم کیا کرتے تھے

آیت 4037:40
سورۃ 37•صفحہ 404
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏

سوائے اللہ کے مخلصین بندوں کے

آیت 4137:41
سورۃ 37•صفحہ 404
اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ رِزۡقٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏

یہی ہیں جن کیلئے رزق معلوم (یعنی مقرر) ہے

آیت 4237:42
سورۃ 37•صفحہ 404
فَوَاكِهُ​ۚ وَهُمۡ مُّكۡرَمُوۡنَۙ‏

میوے ہوں گے، اور وہ مکرم ہوں گے

آیت 4337:43
سورۃ 37•صفحہ 404
فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِۙ‏

نعمتوں والی جنتوں میں

آیت 4437:44
سورۃ 37•صفحہ 404
عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ‏

مسندوں پر ایک دوسرے کے سامنے

آیت 4537:45
سورۃ 37•صفحہ 404
يُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۢ ۙ‏

پھیرا (یعنی دیا) جائے گا انہیں معین (شراب) کا جام

آیت 4637:46
سورۃ 37•صفحہ 404
بَيۡضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيۡنَ​ ۖ​ۚ‏

(شراب) سفید اور لذیذ ہو گی پینے میں

آیت 4737:47
سورۃ 37•صفحہ 404
لَا فِيۡهَا غَوۡلٌ وَّلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنۡزَفُوۡنَ‏

نہ اس (شراب کے پینے) میں دردِ سر ہو گا اور نہ وہ اس (کے پینے) سے بہکیں گے

آیت 4837:48
سورۃ 37•صفحہ 404
وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِيۡنٌۙ‏

اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی

آیت 4937:49
سورۃ 37•صفحہ 404
كَاَنَّهُنَّ بَيۡضٌ مَّكۡنُوۡنٌ‏

گویا کہ جیسے چھپائے (یعنی چھلے) ہوئے انڈے

آیت 5037:50
سورۃ 37•صفحہ 404
فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ‏

تو متوجہ ہو کر (جنتی) ایک دوسرے سے پوچھیں گے

آیت 5137:51
سورۃ 37•صفحہ 404
قَالَ قَآٮِٕلٌ مِّنۡهُمۡ اِنِّىۡ كَانَ لِىۡ قَرِيۡنٌۙ‏

کہے گا ان میں ایک کہنے والا، میرا ایک ساتھی تھا (دنیا میں)

آیت 5237:52
سورۃ 37•صفحہ 404
يَقُوۡلُ اَءِ نَّكَ لَمِنَ الۡمُصَدِّقِيۡنَ‏

(مجھے) کہتا تھا کیا تو سچ مانتا ہے؟ (قیامت کو)

آیت 5337:53
سورۃ 37•صفحہ 404
ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِيۡنُوۡنَ‏

کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہو جائیں گے مٹی اور ہڈی، کیا ہمیں بدلہ دیا جائے گا؟

آیت 5437:54
سورۃ 37•صفحہ 404
قَالَ هَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ‏

(ساتھی) کہے گا، کیا تم اس کی اطلاع چاہتے ہو؟

آیت 5537:55
سورۃ 37•صفحہ 404
فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِىۡ سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ‏

تو وہ اسکی اطلاع پائے گا، اور دیکھے گا اسے بیچ میں جہنم کے

آیت 5637:56
سورۃ 37•صفحہ 404
قَالَ تَاللّٰهِ اِنۡ كِدْتَّ لَـتُرۡدِيۡنِۙ‏

کہے گا اللہ کی قسم! قریب تھا تو مجھے (بھی) ہلاک کر دیتا

آیت 5737:57
سورۃ 37•صفحہ 404
وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّىۡ لَـكُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ‏

اور اگر نہ ہوتی رحمت میرے رب کی، تو میں بھی حاضر کیا جاتا (جہنم میں)

آیت 5837:58
سورۃ 37•صفحہ 404
اَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِيۡنَۙ‏

تو کیا اب ہمیں مرنا نہیں ہے؟

آیت 5937:59
سورۃ 37•صفحہ 404
اِلَّا مَوۡتَتَـنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ‏

سوائے ہماری پہلی موت کے (جو ہو چکی ہے) اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا

آیت 6037:60
سورۃ 37•صفحہ 404
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ‏

بیشک یہ کامیابی بہت بڑی ہے

آیت 6137:61
سورۃ 37•صفحہ 404
لِمِثۡلِ هٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ الۡعٰمِلُوۡنَ‏

اسی (کامیابی) کیلئے عمل کرنا چاہئے عمل کرنیوالوں کو

آیت 6237:62
سورۃ 37•صفحہ 404
اَذٰ لِكَ خَيۡرٌ نُّزُلًا اَمۡ شَجَرَةُ الزَّقُّوۡمِ‏

کیا یہ بہتر مہمانی ہے یا زقوم کا (بدبودار) درخت؟

آیت 6337:63
سورۃ 37•صفحہ 404
اِنَّا جَعَلۡنٰهَا فِتۡنَةً لِّلظّٰلِمِيۡنَ‏

بیشک ہم نے بنایا ہے اس (درخت) کو آزمائش ظالموں کیلئے (کفار کہتے ہیں کہ جہنم میں آگ ہے درخت کیسا؟)

آیت 6437:64
سورۃ 37•صفحہ 404
اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخۡرُجُ فِىۡۤ اَصۡلِ الۡجَحِيۡمِۙ‏

بیشک وہ درخت نکلا ہوا ہے جہنم کی جڑ سے

آیت 6537:65
سورۃ 37•صفحہ 404
طَلۡعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوۡسُ الشَّيٰطِيۡنِ‏

اسکے خوشے (یعنی گچھے) ایسے ہیں گویا کہ شیطانوں کا سر

آیت 6637:66
سورۃ 37•صفحہ 405
فَاِنَّهُمۡ لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡهَا فَمٰلِــُٔــوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ ؕ‏

تو بیشک وہ (جہنمی) کھانیوالے ہیں اسی (درخت) سے اور بھرنیوالے ہیں اسی سے پیٹوں کو

آیت 6737:67
سورۃ 37•صفحہ 405
ثُمَّ اِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِيۡمٍ​ۚ‏

پھر انہیں اس (کھانے) پر پانی دیا جائے گا کھولتا ہوا

آیت 6837:68
سورۃ 37•صفحہ 405
ثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَا۟اِلَى الۡجَحِيۡمِ‏

پھر ان کا لوٹنا جہنم کی طرف ہو گا

آیت 6937:69
سورۃ 37•صفحہ 405
اِنَّهُمۡ اَلۡفَوۡا اٰبَآءَهُمۡ ضَآلِّيۡنَۙ‏

(یہ اس وجہ سے کہ) یقینا انہوں نے پایا تھا اپنے باپ دادا کو گمراہ

آیت 7037:70
سورۃ 37•صفحہ 405
فَهُمۡ عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ يُهۡرَعُوۡنَ‏

تو وہ انہی کے پیچھے دوڑ پڑے

آیت 7137:71
سورۃ 37•صفحہ 405
وَلَـقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ اَكۡثَرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏

اور یقینا (عبرت نہ پکڑ سکے جبکہ) گمراہ ہو چکے تھے ان سے پہلے بھی بہت سے

آیت 7237:72
سورۃ 37•صفحہ 405
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ‏

اور یقینا ہم نے بھیجے تھے ان میں ڈرانیوالے

آیت 7337:73
سورۃ 37•صفحہ 405
فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُنۡذَرِيۡنَۙ‏

تو دیکھو کیسا انجام ہوا ڈرائے گئے لوگوں کا

آیت 7437:74
سورۃ 37•صفحہ 405
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏

سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے

آیت 7537:75
سورۃ 37•صفحہ 405
وَلَقَدۡ نَادٰٮنَا نُوۡحٌ فَلَنِعۡمَ الۡمُجِيۡبُوۡنَ  ۖ‏

اور یقینا پکارا ہمیں نوح نے، تو کیا ہی بہتر ہم جواب دینے والے ہیں

آیت 7637:76
سورۃ 37•صفحہ 405
وَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ  ۖ‏

اور ہم نے نجات دی اسے اور اس کے لوگوں کو بڑی مصیبت سے

آیت 7737:77
سورۃ 37•صفحہ 405
وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الۡبٰقِيۡنَ  ۖ‏

اور ہم نے بنا دی اس کی ذریت (یعنی اولاد) کو باقی رہنے والی

آیت 7837:78
سورۃ 37•صفحہ 405
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ  ۖ‏

اور ہم نے باقی رکھا اسکے (تذکرے کو) بعد والوں میں

آیت 7937:79
سورۃ 37•صفحہ 405
سَلٰمٌ عَلٰى نُوۡحٍ فِى الۡعٰلَمِيۡنَ‏

سلام ہو نوح پر تمام جہانوں میں

آیت 8037:80
سورۃ 37•صفحہ 405
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

بیشک اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں محسنین کو

آیت 8137:81
سورۃ 37•صفحہ 405
اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

بیشک وہ ہمارے مؤمن بندوں میں تھا

آیت 8237:82
سورۃ 37•صفحہ 405
ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ‏

پھر ہم نے غرق کر دیا دوسروں کو

آیت 8337:83
سورۃ 37•صفحہ 405
وَاِنَّ مِنۡ شِيۡعَتِهٖ لَاِبۡرٰهِيۡمَ​ۘ‏

اور بیشک اسی جماعت سے ابراہیم تھے

آیت 8437:84
سورۃ 37•صفحہ 405
اِذۡ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍ‏

جب لے کے آئے وہ اپنے رب کے پاس قلبِ سلیم (یعنی بے عیب دل)

آیت 8537:85
سورۃ 37•صفحہ 405
اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَاذَا تَعۡبُدُوۡنَ​ۚ‏

جب کہا اپنے باپ اور اپنی قوم سے، کس کی تم عبادت کرتے ہو؟

آیت 8637:86
سورۃ 37•صفحہ 405
اَٮِٕفۡكًا اٰلِهَةً دُوۡنَ اللّٰهِ تُرِيۡدُوۡنَؕ‏

کیا گھڑے ہوئے معبود کو اللہ کے سوا تم چاہتے ہو؟

آیت 8737:87
سورۃ 37•صفحہ 405
فَمَا ظَنُّكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏

تو کیا خیال ہے تمہارا ربّ العالمین کے بارے میں؟

آیت 8837:88
سورۃ 37•صفحہ 405
فَنَظَرَ نَظۡرَةً فِى النُّجُوۡمِۙ‏

تو اس نے ایک نظر ڈالی ستاروں کی طرف

آیت 8937:89
سورۃ 37•صفحہ 405
فَقَالَ اِنِّىۡ سَقِيۡمٌ‏

اور کہا میں بیمار ہوں

آیت 9037:90
سورۃ 37•صفحہ 405
فَتَوَلَّوۡا عَنۡهُ مُدۡبِرِيۡنَ‏

تو اس سے پیٹھ پھیر کر چلے گئے (لوگ)

آیت 9137:91
سورۃ 37•صفحہ 405
فَرَاغَ اِلٰٓى اٰلِهَتِهِمۡ فَقَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَ​ۚ‏

تو لپکے (ابراہیم) ان کے معبودوں کی طرف، اور کہا تم کھاتے کیوں نہیں؟

آیت 9237:92
سورۃ 37•صفحہ 405
مَا لَـكُمۡ لَا تَنۡطِقُوۡنَ‏

تمہیں کیا ہو گیا کہ تم بولتے نہیں

آیت 9337:93
سورۃ 37•صفحہ 405
فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبًۢا بِالۡيَمِيۡنِ‏

تو لپکے (ابراہیم) ان پر مارنے کیلئے دائیں ہاتھ سے

آیت 9437:94
سورۃ 37•صفحہ 405
فَاَقۡبَلُوۡۤا اِلَيۡهِ يَزِفُّوۡنَ‏

تو (لوگ) متوجہ ہوئے اس کی طرف دوڑتے ہوئے

آیت 9537:95
سورۃ 37•صفحہ 405
قَالَ اَتَعۡبُدُوۡنَ مَا تَنۡحِتُوۡنَۙ‏

کہا کیا تم ان کی عبادت کرتے ہو جنہیں تم (خود) تراشتے ہو

آیت 9637:96
سورۃ 37•صفحہ 405
وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏

اور اللہ نے پیدا کیا ہے تمہیں اور جو تم بناتے ہو (مورت انہیں بھی)

آیت 9737:97
سورۃ 37•صفحہ 405
قَالُوا ابۡنُوۡا لَهٗ بُنۡيَانًا فَاَلۡقُوۡهُ فِى الۡجَحِيۡمِ‏

کہا بناؤ اس کیلئے ایک بنیاد (یعنی گڑھا) اور ڈال دو اسے دہکتی آگ میں

آیت 9837:98
سورۃ 37•صفحہ 406
فَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَسۡفَلِيۡنَ‏

تو انہوں نے ارادہ کیا اس کے ساتھ چال چلنے کا تو ہم نے بنا دیا انکی چال کو نیچے

آیت 9937:99
سورۃ 37•صفحہ 406
وَقَالَ اِنِّىۡ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ‏

اور کہا میں جانیوالا ہوں اپنے رب کی طرف، جلد ہی وہ میری رہنمائی کرے گا

آیت 10037:100
سورۃ 37•صفحہ 406
رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اے میرے رب! عطا فرما مجھے نیک اولاد

آیت 10137:101
سورۃ 37•صفحہ 406
فَبَشَّرۡنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِيۡمٍ‏

تو ہم نے بشارت دی اسے ایک بردبار بچے کی

آیت 10237:102
سورۃ 37•صفحہ 406
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعۡىَ قَالَ يٰبُنَىَّ اِنِّىۡۤ اَرٰى فِى الۡمَنَامِ اَنِّىۡۤ اَذۡبَحُكَ فَانْظُرۡ مَاذَا تَرٰى​ؕ قَالَ يٰۤاَبَتِ افۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُ​ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِيۡنَ‏

پھر جب پہونچا وہ اس کے ساتھ دوڑنے کی عمر کو، تو اس نے کہا اے میرے بچے! میں دیکھتا ہوں خواب میں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں تو تم غور کرو تمہارا کیا خیال ہے؟ کہا اے میرے ابا! کر ڈالئے جو حکم دیا گیا ہے آپ کو، جلد ہی آپ مجھے پائیں گے انشاء اللہ صبر کرنے والوں میں سے

آیت 10337:103
سورۃ 37•صفحہ 406
فَلَمَّاۤ اَسۡلَمَا وَتَلَّهٗ لِلۡجَبِيۡنِ​ۚ‏

تو جب دونوں تیار ہو گئے اور لٹا دیا اس کو پیشانی کے بل

آیت 10437:104
سورۃ 37•صفحہ 406
وَنَادَيۡنٰهُ اَنۡ يّٰۤاِبۡرٰهِيۡمُۙ‏

تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم

آیت 10537:105
سورۃ 37•صفحہ 406
قَدۡ صَدَّقۡتَ الرُّءۡيَا ​ ​ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

یقیناً تو نے سچ کر دیا اپنے خواب کو، بیشک ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں نیکی کرنے والوں کو

آیت 10637:106
سورۃ 37•صفحہ 406
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡبَلٰٓؤُا الۡمُبِيۡنُ‏

بیشک یہ کھلی آزمائش تھی

آیت 10737:107
سورۃ 37•صفحہ 406
وَفَدَيۡنٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيۡمٍ‏

اور ہم نے فدیے میں دیا اسے ایک بڑا ذبیحہ

آیت 10837:108
سورۃ 37•صفحہ 406
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ​ۖ‏

اور ہم نے باقی رکھا ان کے تذکرے کو بعد والوں میں

آیت 10937:109
سورۃ 37•صفحہ 406
سَلٰمٌ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ‏

سلام ہو ابراہیم (علیہ السلام) پر

آیت 11037:110
سورۃ 37•صفحہ 406
كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکو کاروں کو

آیت 11137:111
سورۃ 37•صفحہ 406
اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

بیشک وہ تھا ہمارے مؤمن بندوں میں

آیت 11237:112
سورۃ 37•صفحہ 406
وَبَشَّرۡنٰهُ بِاِسۡحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ‏

اور ہم نے بشارت دی اسے اسحاق نبی کی جو صالحین میں سے تھا

آیت 11337:113
سورۃ 37•صفحہ 406
وَبٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلٰٓى اِسۡحٰقَ​ؕ وَ مِنۡ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفۡسِهٖ مُبِيۡنٌ​‏

اور ہم نے برکت نازل فرمائیں اس (ابراہیم) پر اور اسحاق پر اور ان دونوں کی اولاد میں بعضے نیک ہیں اور بعض اپنے نفس پر کھلا ظلم کرنیوالے ہیں

آیت 11437:114
سورۃ 37•صفحہ 406
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ​ۚ‏

اور یقیناً ہم نے احسان کیا موسیٰ اور ہارون پر

آیت 11537:115
سورۃ 37•صفحہ 406
وَنَجَّيۡنٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ​ۚ‏

اور ہم نے نجات دی ان دونوں کو اور ان دونوں کی قوم کو بڑی مصیبت سے

آیت 11637:116
سورۃ 37•صفحہ 406
وَنَصَرۡنٰهُمۡ فَكَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَ​ۚ‏

اور ہم نے مدد کی ان کی تو وہی غالب ہوئے

آیت 11737:117
سورۃ 37•صفحہ 406
وَاٰتَيۡنٰهُمَا الۡكِتٰبَ الۡمُسۡتَبِيۡنَ​ۚ‏

اور ہم نے عطا کی ان دونوں کو روشن کتاب

آیت 11837:118
سورۃ 37•صفحہ 406
وَهَدَيۡنٰهُمَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَ​ۚ‏

اور ہم نے ہدایت دی ان دونوں کو سیدھے راستے کی

آیت 11937:119
سورۃ 37•صفحہ 406
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ‏

اور ہم نے ان دونوں کے تذکرے کو باقی رکھا بعد والوں میں

آیت 12037:120
سورۃ 37•صفحہ 406
سَلٰمٌ عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ‏

سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر

آیت 12137:121
سورۃ 37•صفحہ 406
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

بیشک اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکو کاروں کو

آیت 12237:122
سورۃ 37•صفحہ 406
اِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

یقیناً یہ دونوں ہمارے مؤمن بندوں میں تھے

آیت 12337:123
سورۃ 37•صفحہ 406
وَاِنَّ اِلۡيَاسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏

اور بیشک الیاس بھی رسولوں میں سے تھے

آیت 12437:124
سورۃ 37•صفحہ 406
اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوۡنَ‏

جب کہا (الیاس) نے اپنی قوم سے کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں؟

آیت 12537:125
سورۃ 37•صفحہ 407
اَتَدۡعُوۡنَ بَعۡلًا وَّتَذَرُوۡنَ اَحۡسَنَ الۡخٰلِقِيۡنَۙ‏

کیا تم پکارتے ہو بعل (بت) کو؟ اور چھوڑ دیتے ہو سب سے بہتر خالق کو؟

آیت 12637:126
سورۃ 37•صفحہ 407
اللّٰهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ‏

اللہ ہی تمہارا رب ہے اور رب ہے تمہارے اگلے اجداد کا

آیت 12737:127
سورۃ 37•صفحہ 407
فَكَذَّبُوۡهُ فَاِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ‏

تو انہوں نے جھٹلایا اسے، تو بیشک وہ حاضر کئے جائیں گے (عذاب میں)

آیت 12837:128
سورۃ 37•صفحہ 407
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏

سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے

آیت 12937:129
سورۃ 37•صفحہ 407
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ‏

اور ہم نے اس (الیاس) کے تذکرے کو باقی رکھا بعد والوں میں

آیت 13037:130
سورۃ 37•صفحہ 407
سَلٰمٌ عَلٰٓى اِلۡ يَاسِيۡنَ‏

سلام ہو الیاس پر

آیت 13137:131
سورۃ 37•صفحہ 407
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ‏

بیشک ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں نیکی کرنیوالوں کو

آیت 13237:132
سورۃ 37•صفحہ 407
اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‏

بیشک وہ ہمارے مؤمن بندوں میں سے تھا

آیت 13337:133
سورۃ 37•صفحہ 407
وَاِنَّ لُوۡطًا لَّمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏

اور بیشک لوط بھی رسولوں میں سے تھا

آیت 13437:134
سورۃ 37•صفحہ 407
اِذۡ نَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏

ہم نے نجات دی اسے اور ان کے تمام گھر والوں کو

آیت 13537:135
سورۃ 37•صفحہ 407
اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَ‏

سوائے اس بڑھیا کے جو ہوئی پیچھے رہنے والوں میں

آیت 13637:136
سورۃ 37•صفحہ 407
ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ‏

پھر ہم نے ہلاک کر دیا دوسروں کو

آیت 13737:137
سورۃ 37•صفحہ 407
وَاِنَّكُمۡ لَتَمُرُّوۡنَ عَلَيۡهِمۡ مُّصۡبِحِيۡنَۙ‏

اور بیشک تم گزرتے ہو ان (بستیوں) سے صبح

آیت 13837:138
سورۃ 37•صفحہ 407
وَبِالَّيۡلِ​ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ​‏

اور شام، تو کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

آیت 13937:139
سورۃ 37•صفحہ 407
وَاِنَّ يُوۡنُسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ‏

اور بیشک یونس بھی رسولوں میں سے تھے

آیت 14037:140
سورۃ 37•صفحہ 407
اِذۡ اَبَقَ اِلَى الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ‏

جب (یونس) بھاگ نکلے بھری کشتی کی طرف

آیت 14137:141
سورۃ 37•صفحہ 407
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الۡمُدۡحَضِيۡنَ​ۚ‏

تو قرعہ ڈالا (یعنی نام نکالا) تو وہ ہو گئے ہارنیوالوں میں سے

آیت 14237:142
سورۃ 37•صفحہ 407
فَالۡتَقَمَهُ الۡحُوۡتُ وَهُوَ مُلِيۡمٌ‏

تو لقمہ بنا لیا اسے مچھلی نے، اور وہ ملامت کرنے لگے (اپنے آپ کو)

آیت 14337:143
سورۃ 37•صفحہ 407
فَلَوۡلَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُسَبِّحِيۡنَۙ‏

تو اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا

آیت 14437:144
سورۃ 37•صفحہ 407
لَلَبِثَ فِىۡ بَطۡنِهٖۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ​ۚ‏

تو یقینا وہ ٹھہرا رہتا اس کے پیٹ میں قیامت کے دن تک

آیت 14537:145
سورۃ 37•صفحہ 407
فَنَبَذۡنٰهُ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيۡمٌ​ۚ‏

تو ہم نے ڈال دیا انہیں چٹیل میدان میں اور وہ بیمار ہو گئے

آیت 14637:146
سورۃ 37•صفحہ 407
وَاَنۡۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةً مِّنۡ يَّقۡطِيۡنٍ​ۚ‏

اور ہم نے اگا دیا ان پر (یعنی ان کے لئے) یقطین کا درخت

آیت 14737:147
سورۃ 37•صفحہ 407
وَاَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلۡفٍ اَوۡ يَزِيۡدُوۡنَ​ۚ‏

اور ہم نے بھیجا انہیں ایک لاکھ بلکہ اس سے زیادہ آدمیوں کی طرف

آیت 14837:148
سورۃ 37•صفحہ 407
فَاٰمَنُوۡا فَمَتَّعۡنٰهُمۡ اِلٰى حِيۡنٍؕ‏

تو وہ ایمان لے آئے، اور ہم نے فائدہ اٹھانے دیا انہیں ایک مدت تک

آیت 14937:149
سورۃ 37•صفحہ 407
فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَلِرَبِّكَ الۡبَنَاتُ وَلَهُمُ الۡبَنُوۡنَۙ‏

تو آپ پوچھئے ان سے! کہ کیا آپ کے رب کیلئے بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟

آیت 15037:150
سورۃ 37•صفحہ 407
اَمۡ خَلَقۡنَا الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ اِنَاثًا وَّهُمۡ شٰهِدُوۡنَ‏

کیا ہم نے پیدا کیا فرشتوں کو مؤنث (یعنی عورت بنا کر) اور یہ موجود تھے (اس وقت)

آیت 15137:151
سورۃ 37•صفحہ 407
اَلَاۤ اِنَّهُمۡ مِّنۡ اِفۡكِهِمۡ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ‏

خبردار بیشک یہ ان کی گھڑی ہوئی بات ہے جو یہ کہہ رہے ہیں

آیت 15237:152
سورۃ 37•صفحہ 407
وَلَدَ اللّٰهُۙ وَاِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ‏

کہ اللہ نے (ایسا) پیدا کیا ہے، اور بیشک یہ جھوٹے ہیں

آیت 15337:153
سورۃ 37•صفحہ 407
اَصۡطَفَى الۡبَنَاتِ عَلَى الۡبَنِيۡنَؕ‏

کیا چن لیا ہے اللہ نے (اپنے لئے) بیٹیوں کو بیٹوں پر

آیت 15437:154
سورۃ 37•صفحہ 407
مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ‏

کیا ہو گیا ہے تمہیں تم کیسا فیصلہ کر رہے ہو؟

آیت 15537:155
سورۃ 37•صفحہ 407
اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ​ۚ‏

تو کیا تم غور نہیں کرتے؟

آیت 15637:156
سورۃ 37•صفحہ 407
اَمۡ لَـكُمۡ سُلۡطٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ‏

یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے

آیت 15737:157
سورۃ 37•صفحہ 407
فَاۡتُوۡا بِكِتٰبِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ‏

تو تم لے آؤ اپنی ہی کتاب (بطور دلیل) اگر تم سچے ہو

آیت 15837:158
سورۃ 37•صفحہ 408
وَجَعَلُوۡا بَيۡنَهٗ وَبَيۡنَ الۡجِنَّةِ نَسَبًا ؕ​ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ الۡجِنَّةُ اِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ‏

اور وہ بناتے ہیں اللہ کے درمیان اور جنات کے درمیان بھی نسب (یعنی رشتہ) اور یقینا جنوں کو معلوم ہے کہ بیشک یہ (عذاب میں) حاضر کئے جائیں گے

آیت 15937:159
سورۃ 37•صفحہ 408
سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۙ‏

اللہ پاک ہے اس سے جو یہ بیان کر رہے ہیں

آیت 16037:160
سورۃ 37•صفحہ 408
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏

سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے

آیت 16137:161
سورۃ 37•صفحہ 408
فَاِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَۙ‏

تو بیشک تم اور جن کی تم عبادت کرتے ہو

آیت 16237:162
سورۃ 37•صفحہ 408
مَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِ بِفٰتِنِيۡنَۙ‏

تم اس (اللہ) کے خلاف کسی کو نہیں بہکا سکتے

آیت 16337:163
سورۃ 37•صفحہ 408
اِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ الۡجَحِيۡمِ‏

مگر اسی کو جو داخل ہونے والا ہو جہنم میں

آیت 16437:164
سورۃ 37•صفحہ 408
وَمَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ‏

اور ہم (فرشتوں) میں سے کوئی ایسا نہیں جسے اپنا مقام معلوم نہ ہو

آیت 16537:165
سورۃ 37•صفحہ 408
وَّاِنَّا لَـنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَ​ۚ‏

اور یقینا ہم صف بصف رہتے ہیں (عبادت میں)

آیت 16637:166
سورۃ 37•صفحہ 408
وَاِنَّا لَـنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ‏

اور ہم اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں

آیت 16737:167
سورۃ 37•صفحہ 408
وَاِنۡ كَانُوۡا لَيَقُوۡلُوۡنَۙ‏

اور یہ (کفار) کہا کرتے تھے

آیت 16837:168
سورۃ 37•صفحہ 408
لَوۡ اَنَّ عِنۡدَنَا ذِكۡرًا مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ‏

اگر ہمارے پاس نصیحت ہوتی پہلوں کی طرح

آیت 16937:169
سورۃ 37•صفحہ 408
لَـكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏

تو یقینا ہم ہوتے اللہ کے مخلص بندے

آیت 17037:170
سورۃ 37•صفحہ 408
فَكَفَرُوۡا بِهٖ​ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ‏

تو (اب) انہوں نے انکار کیا اس (قرآن) کا تو عنقریب وہ جان لیں گے

آیت 17137:171
سورۃ 37•صفحہ 408
وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الۡمُرۡسَلِيۡنَ ​ۖ​ۚ‏

اور یقیناً طے ہے ہماری بات ہمارے بندوں میں سے رسولوں کے متعلق

آیت 17237:172
سورۃ 37•صفحہ 408
اِنَّهُمۡ لَهُمُ الۡمَنۡصُوۡرُوۡنَ ‏

بیشک ان کی مدد کی جائے گی

آیت 17337:173
سورۃ 37•صفحہ 408
وَاِنَّ جُنۡدَنَا لَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ‏

اور بیشک ہماری فوج ہی غالب رہے گی

آیت 17437:174
سورۃ 37•صفحہ 408
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ‏

تو آپ منہ پھیر لیجئے ان (کفار) سے کچھ دنوں تک

آیت 17537:175
سورۃ 37•صفحہ 408
وَاَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ‏

اور آپ انہیں دکھاتے (اور سمجھاتے) رہیں، تو جلد ہی وہ دیکھ لیں گے (عذاب)

آیت 17637:176
سورۃ 37•صفحہ 408
اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ‏

کیا یہ ہمارے عذاب کیلئے جلدی کر رہے ہیں؟

آیت 17737:177
سورۃ 37•صفحہ 408
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ‏

تو جب نازل ہو گا (عذاب) ان کے میدان میں تو بری صبح ہو گی ان ڈرائے گئے لوگوں کی

آیت 17837:178
سورۃ 37•صفحہ 408
وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ‏

اور آپ منہ پھیر لیجئے ان سے کچھ دنوں تک

آیت 17937:179
سورۃ 37•صفحہ 408
وَّاَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ‏

اور آپ انہیں دکھاتے (سمجھاتے) رہیں، تو جلد ہی وہ دیکھ لیں گے (عذاب)

آیت 18037:180
سورۃ 37•صفحہ 408
سُبۡحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ​ۚ‏

پاک ہے آپ کا رب جو عزت والا ہے ہر اس چیز سے جو (مشرک) بیان کرتے ہیں

آیت 18137:181
سورۃ 37•صفحہ 408
وَسَلٰمٌ عَلَى الۡمُرۡسَلِيۡنَ​ۚ‏

اور سلام ہے رسولوں پر

آیت 18237:182
سورۃ 37•صفحہ 408
وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ​‏

اور تمام تعریف اللہ کی ہے جو رب ہے سارے جہانوں کا

سورۃ 38

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 138:1
سورۃ 38•صفحہ 408
صٓ​ وَالۡقُرۡاٰنِ ذِى الذِّكۡرِؕ‏

ص! قسم اس قرآن کی جو نصیحت والا ہے

آیت 238:2
سورۃ 38•صفحہ 408
بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ عِزَّةٍ وَّشِقَاقٍ‏

بلکہ کافر اپنی (جھوٹی) عزت اور ضد میں پڑے ہوئے ہیں

آیت 338:3
سورۃ 38•صفحہ 409
كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ فَنَادَوْا وَّلَاتَ حِيۡنَ مَنَاصٍ‏

کتنی ہی ہم نے ہلاک کیا ہے ان سے پہلے امتوں کو تو انہوں نے پکارا اور نہ تھا وہ وقت چھٹکارے کا

آیت 438:4
سورۃ 38•صفحہ 409
وَعَجِبُوۡۤا اَنۡ جَآءَهُمۡ مُّنۡذِرٌ مِّنۡهُمۡ​ وَقَالَ الۡكٰفِرُوۡنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌ​ ۖ​ۚ‏

اور ان (کافروں) کو تعجب ہوا کہ آیا ان کے پاس ایک ڈرانیوالا ان ہی میں سے، اور کہنے لگے کافر یہ تو جادوگر اور جھوٹا ہے

آیت 538:5
سورۃ 38•صفحہ 409
اَجَعَلَ الۡاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَىۡءٌ عُجَابٌ‏

کیا بنا دیا ہے اس (نبی) نے سارے معبودوں کا ایک معبود؟ بیشک یہ چیز عجیب ہے

آیت 638:6
سورۃ 38•صفحہ 409
وَانْطَلَقَ الۡمَلَاُ مِنۡهُمۡ اَنِ امۡشُوۡا وَاصۡبِرُوۡا عَلٰٓى اٰلِهَتِكُمۡ​ ​ۖۚ​ اِنَّ هٰذَا لَشَىۡءٌ يُّرَادُ ۖ​ۚ‏

اور چل پڑے ان (کفار مکہ) کے سردار (یہ کہتے ہوئے) کہ چلو اور جم جاؤ اپنے معبودوں پر، بیشک اس بات میں (نبی کا) کوئی ارادہ ہے (اپنی سرداری کا)

آیت 738:7
سورۃ 38•صفحہ 409
مَا سَمِعۡنَا بِهٰذَا فِى الۡمِلَّةِ الۡاٰخِرَةِ ۖۚ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا اخۡتِلَاقٌ ​ ۖ​ۚ‏

نہیں سنا ہم نے یہ (کہ ایک خدا کی عبادت کرو) پچھلی ملت میں، یہ گھڑی ہوئی بات ہے

آیت 838:8
سورۃ 38•صفحہ 409
ءَاُنۡزِلَ عَلَيۡهِ الذِّكۡرُ مِنۡۢ بَيۡنِنَا​ؕ بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ مِّنۡ ذِكۡرِىۡ​ۚ بَلْ لَّمَّا يَذُوۡقُوۡا عَذَابِؕ‏

کیا اس پر نازل کی گئی ہے نصیحت (یعنی وحی) ہمارے درمیان، بلکہ وہ شک میں ہیں میری نصیحت میں، بلکہ (ابھی) انہوں نے نہیں چکھا ہے میرے عذاب کا مزہ

آیت 938:9
سورۃ 38•صفحہ 409
اَمۡ عِنۡدَهُمۡ خَزَآٮِٕنُ رَحۡمَةِ رَبِّكَ الۡعَزِيۡزِ الۡوَهَّابِ​ۚ‏

کیا ان (کفار مکہ) کے پاس رحمت کے خزانے ہیں تیرے زبردست عطا کرنیوالے رب کے

آیت 1038:10
سورۃ 38•صفحہ 409
اَمۡ لَهُمۡ مُّلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا​فَلۡيَرۡتَقُوۡا فِى الۡاَسۡبَابِ‏

کیا ان کی بادشاہت ہے آسمانوں و زمین کی اور ان دونوں کے درمیان کی، تو انہیں چاہئے کہ چڑھ جائیں اسباب (یعنی رسیوں) کے ذریعے (آسمان میں)

آیت 1138:11
سورۃ 38•صفحہ 409
جُنۡدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهۡزُوۡمٌ مِّنَ الۡاَحۡزَابِ‏

یہ ایک فوج ہے یہاں ہاری ہوئی جماعت میں سے

آیت 1238:12
سورۃ 38•صفحہ 409
كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّعَادٌ وَّفِرۡعَوۡنُ ذُو الۡاَوۡتَادِۙ‏

جھٹلایا تھا ان سے پہلے قوم نوح اور عاد اور فرعون میخوں (خیموں کی کھونٹیوں) والے نے

آیت 1338:13
سورۃ 38•صفحہ 409
وَثَمُوۡدُ وَقَوۡمُ لُوۡطٍ وَّاَصۡحٰبُ لْئَیْكَةِ​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ الۡاَحۡزَابُ‏

اور ثمود نے اور قوم لوط نے اور اصحاب اَیکہ (یعنی شعیب کی قوم) نے، یہ لوگ بڑی جماعت کے تھے

آیت 1438:14
سورۃ 38•صفحہ 409
اِنۡ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ‏

ان تمام نے جھٹلایا رسولوں کو، تو حق (یعنی واقع) ہوا میرا عذاب

آیت 1538:15
سورۃ 38•صفحہ 409
وَمَا يَنۡظُرُ هٰٓؤُلَاۤءِ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنۡ فَوَاقٍ‏

اور انتظار کر رہے ہیں یہ ایک چنگھاڑ کا، نہ ہو گی اس میں کوئی ڈھیل

آیت 1638:16
سورۃ 38•صفحہ 409
وَقَالُوۡا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبۡلَ يَوۡمِ الۡحِسَابِ‏

اور کہا (نضر بن حارث وغیرہ کفار نے) اے ہمارے رب! جلد دے دے ہمیں ہمارا حصہ حساب کے دن سے پہلے

آیت 1738:17
سورۃ 38•صفحہ 409
اِصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَاذۡكُرۡ عَبۡدَنَا دَاوٗدَ ذَا الۡاَيۡدِ​ۚ اِنَّـهٗۤ اَوَّابٌ‏

صبر کریں آپ اس پر جو وہ کہتے ہیں، اور یاد کریں ہمارے بندے داؤد کو جو قوت والا تھا بیشک وہ رجوع کرنے والا تھا

آیت 1838:18
سورۃ 38•صفحہ 409
اِنَّا سَخَّرۡنَا الۡجِبَالَ مَعَهٗ يُسَبِّحۡنَ بِالۡعَشِىِّ وَالۡاِشۡرَاقِۙ‏

بیشک ہم نے مسخر کر دیا تھا پہاڑوں کو اس کے ساتھ، تسبیح کرتے تھے (پہاڑ بھی) شام اور صبح

آیت 1938:19
سورۃ 38•صفحہ 409
وَالطَّيۡرَ مَحۡشُوۡرَةً ؕ كُلٌّ لَّـهٗۤ اَوَّابٌ‏

اور پرندے جمع ہو کر سب اسی (خدا) کیلئے رجوع کرتے تھے

آیت 2038:20
سورۃ 38•صفحہ 409
وَشَدَدۡنَا مُلۡكَهٗ وَاٰتَيۡنٰهُ الۡحِكۡمَةَ وَفَصۡلَ الۡخِطَابِ‏

اور ہم نے مضبوط کر دیا تھا اس کی سلطنت کو، اور ہم نے عطا کی تھیں اسے حکمت، اور بیان کی صلاحیت

آیت 2138:21
سورۃ 38•صفحہ 410
وَهَلۡ اَتٰٮكَ نَبَؤُا الۡخَصۡمِ​ۘ اِذۡ تَسَوَّرُوا الۡمِحۡرَابَۙ‏

اور کیا پہونچی ہے تم کو جھگڑنے والوں کی خبر؟ جب وہ کود آئے تھے محراب میں

آیت 2238:22
سورۃ 38•صفحہ 410
اِذۡ دَخَلُوۡا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنۡهُمۡ​ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ​ۚ خَصۡمٰنِ بَغٰى بَعۡضُنَا عَلٰى بَعۡضٍ فَاحۡكُمۡ بَيۡنَنَا بِالۡحَقِّ وَلَا تُشۡطِطۡ وَاهۡدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ‏

جب وہ داخل ہوئے داؤد کے پاس، تو گھبرا گئے ان سے، انہوں نے کہا خوف نہ کیجئے! ہم دو جھگڑنے والوں نے زیادتی کی ہے ایک دوسرے پر، تو آپ فیصلہ کیجئے ہمارے درمیان حق کے ساتھ، اور ناانصافی نہ کیجئے، اور ہماری رہنمائی کیجیے سیدھی راہ کی طرف

آیت 2338:23
سورۃ 38•صفحہ 410
اِنَّ هٰذَاۤ اَخِىۡ لَهٗ تِسۡعٌ وَّتِسۡعُوۡنَ نَعۡجَةً وَّلِىَ نَعۡجَةٌ وَّاحِدَةٌ فَقَالَ اَكۡفِلۡنِيۡهَا وَعَزَّنِىۡ فِى الۡخِطَابِ‏

یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں، اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے، لیکن یہ کہتا ہے کفیل بنا دے مجھے اس کا بھی اور دباتا ہے مجھے خطاب (یعنی بات) میں

آیت 2438:24
سورۃ 38•صفحہ 410
قَالَ لَقَدۡ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعۡجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ​ ؕ وَاِنَّ كَثِيۡرًا مِّنَ الۡخُلَـطَآءِ لَيَبۡغِىۡ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَقَلِيۡلٌ مَّا هُمۡ​ ؕ وَظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسۡتَغۡفَرَ رَبَّهٗ وَخَرَّ رَاكِعًا وَّاَنَابَ‏

آپ نے فرمایا! یقینا اس نے ظلم کیا تجھ پر سوال کر کے تیری ایک دنبی کا اپنی دنبیوں میں ملا لینے کیلئے، اور اکثر حصے دار اس طرح کی زیادتی کرتے ہیں ایک دوسرے پر، سوائے ان کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے، اور کم ہی ہیں ایسے لوگ اور یقین ہو گیا داؤد کو کہ ہم نے آزمایا ہے اسے، تو استغفار کرنے لگے اپنے رب سے اور گر گئے سجدے میں اور رجوع کر لیا

آیت 2538:25
سورۃ 38•صفحہ 410
فَغَفَرۡنَا لَهٗ ذٰ لِكَ​ ؕ وَاِنَّ لَهٗ عِنۡدَنَا لَزُلۡفٰى وَحُسۡنَ مَاٰبٍ‏

تو ہم نے معاف کر دیا اسے اس پے، اور بیشک اس کا ہمارے نزدیک ایک مرتبہ ہے اور بہتر ٹھکانہ ہے

آیت 2638:26
سورۃ 38•صفحہ 410
يٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلۡنٰكَ خَلِيۡفَةً فِى الۡاَرۡضِ فَاحۡكُمۡ بَيۡنَ النَّاسِ بِالۡحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ الۡهَوٰى فَيُضِلَّكَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ​ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَضِلُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ لَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌۢ بِمَا نَسُوۡا يَوۡمَ الۡحِسَابِ‏

اے داؤد! بیشک ہم نے بنایا ہے تمہیں خلیفہ زمین میں، تو تم فیصلہ کرو لوگوں کے درمیان حق (یعنی انصاف) کے ساتھ، اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی نہ کرو، ورنہ وہ (خواہش) گمراہ دے گی تمہیں اللہ کی راہ سے، بیشک جو گمراہ ہوتے ہیں اللہ کی راہ سے ان کے لئے سخت عذاب ہے اس لئے کہ انہوں نے بھلا دیا ہے حساب کے دن کو

آیت 2738:27
سورۃ 38•صفحہ 410
وَمَا خَلَقۡنَا السَّمَآءَ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا بَاطِلًا ​ؕ ذٰ لِكَ ظَنُّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا​ۚ فَوَيۡلٌ لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنَ النَّارِؕ‏

اور نہیں پیدا کیا ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو باطل (یعنی ناحق) یہ گمان تو ان لوگوں کا ہے جو کافر ہیں، تو تباہی ہو گی کافروں کے لئے آگ سے

آیت 2838:28
سورۃ 38•صفحہ 410
اَمۡ نَجۡعَلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالۡمُفۡسِدِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ اَمۡ نَجۡعَلُ الۡمُتَّقِيۡنَ كَالۡفُجَّارِ‏

کیا ہم بنا دیں ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے زمین میں فساد کرنے والوں کی طرح، یا ہم بنا دیں متقیوں کو فجار (یعنی گناہگاروں) کی طرح؟

آیت 2938:29
سورۃ 38•صفحہ 410
كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ اِلَيۡكَ مُبٰرَكٌ لِّيَدَّبَّرُوۡۤا اٰيٰتِهٖ وَلِيَتَذَكَّرَ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ‏

یہ کتاب (قرآن) ہم نے نازل کی ہے آپ کی طرف مبارک ہے، تاکہ لوگ غور و فکر کریں اسکی آیتوں پر اور نصیحت حاصل کریں عقلمند

آیت 3038:30
سورۃ 38•صفحہ 411
وَوَهَبۡنَا لِدَاوٗدَ سُلَيۡمٰنَ​ ؕ نِعۡمَ الۡعَبۡدُ​ ؕ اِنَّـهٗۤ اَوَّابٌ ؕ ‏

اور ہم نے عطا کیا داؤد کو سلیمان کیا ہی بہتر بندہ تھا اور بیشک وہ رجوع کرنیوالا تھا

آیت 3138:31
سورۃ 38•صفحہ 411
اِذۡ عُرِضَ عَلَيۡهِ بِالۡعَشِىِّ الصّٰفِنٰتُ الۡجِيَادُ ۙ‏

جب پیش کئے گئے ان کے سامنے شام کے وقت جید (یعنی عمدہ قسم کے) گھوڑے

آیت 3238:32
سورۃ 38•صفحہ 411
فَقَالَ اِنِّىۡۤ اَحۡبَبۡتُ حُبَّ الۡخَيۡرِ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّىۡ​ۚ حَتّٰى تَوَارَتۡ بِالۡحِجَابِ‏

تو کہنے لگے میں نے محبوب رکھا مال کی محبت کو اپنے رب کی یاد پر یہاں تک کہ چھپ گیا (سورج) پردے میں

آیت 3338:33
سورۃ 38•صفحہ 411
رُدُّوۡهَا عَلَىَّ ؕ فَطَفِقَ مَسۡحًۢا بِالسُّوۡقِ وَ الۡاَعۡنَاقِ‏

لوٹاؤ ان (گھوڑوں) کو میرے سامنے، تو لگے پھیرنے پنڈلیوں اور گردنوں پر (ہاتھ)

آیت 3438:34
سورۃ 38•صفحہ 411
وَلَقَدۡ فَتَنَّا سُلَيۡمٰنَ وَاَلۡقَيۡنَا عَلٰى كُرۡسِيِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ‏

اور یقینا ہم نے آزمایا سلیمان کو، اور ہم نے ڈال دیا ان کی کرسی پر ایک جسم، پھر اس نے رجوع کر لیا

آیت 3538:35
سورۃ 38•صفحہ 411
قَالَ رَبِّ اغۡفِرۡ لِىۡ وَهَبۡ لِىۡ مُلۡكًا لَّا يَنۡۢبَغِىۡ لِاَحَدٍ مِّنۡۢ بَعۡدِىۡ​ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡوَهَّابُ‏

کہا کہ اے میرے رب! مجھے بخش دے اور عطا فرما مجھے ایسا ملک جو ممکن نہ ہو کسی کیلئے میرے بعد، بیشک تو ہی عطا کرنے والا ہے

آیت 3638:36
سورۃ 38•صفحہ 411
فَسَخَّرۡنَا لَهُ الرِّيۡحَ تَجۡرِىۡ بِاَمۡرِهٖ رُخَآءً حَيۡثُ اَصَابَۙ‏

تو ہم نے مسخر کر دیا ان کے لئے ہوا کو، وہ چلتی تھی اس کے حکم سے نرمی سے جہاں وہ پہنچنا چاہتے

آیت 3738:37
سورۃ 38•صفحہ 411
وَالشَّيٰطِيۡنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّغَوَّاصٍۙ‏

اور شیاطین میں بہت سے کاریگر اور غوطہ خور تھے

آیت 3838:38
سورۃ 38•صفحہ 411
وَّاٰخَرِيۡنَ مُقَرَّنِيۡنَ فِىۡ الۡاَصۡفَادِ‏

اور دوسرے (شیاطین) جکڑے بھی رہتے تھے زنجیروں میں

آیت 3938:39
سورۃ 38•صفحہ 411
هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامۡنُنۡ اَوۡ اَمۡسِكۡ بِغَيۡرِ حِسَابٍ‏

یہ ہماری عطا ہے تو تم احسان کرو (کسی کو دے کر) یا روک رکھو، کچھ حساب نہیں

آیت 4038:40
سورۃ 38•صفحہ 411
وَاِنَّ لَهٗ عِنۡدَنَا لَزُلۡفٰى وَحُسۡنَ مَاٰبٍ‏

اور بیشک وہ ہمارے نزدیک مرتبے والے ہیں اور بہتر ٹھکانہ ہے

آیت 4138:41
سورۃ 38•صفحہ 411
وَاذۡكُرۡ عَبۡدَنَاۤ اَيُّوۡبَۘ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّىۡ مَسَّنِىَ الشَّيۡطٰنُ بِنُصۡبٍ وَّعَذَابٍؕ‏

اور ذکر کرو ہمارے بندے ایوب کا، جبکہ اس نے پکارا اپنے رب کو کہ پہونچایا ہے مجھے شیطان نے تکلیف اور عذاب

آیت 4238:42
سورۃ 38•صفحہ 411
اُرۡكُضۡ بِرِجۡلِكَ​ ۚ هٰذَا مُغۡتَسَلٌ ۢ بَارِدٌ وَّشَرَابٌ‏

رگڑو اپنا پیر (تو نکلے گا پانی) یہ غسل کیلئے ٹھنڈا اور پینے کا پانی بھی ہو گا

آیت 4338:43
سورۃ 38•صفحہ 411
وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اَهۡلَهٗ وَمِثۡلَهُمۡ مَّعَهُمۡ رَحۡمَةً مِّنَّا وَذِكۡرٰى لِاُولِى الۡاَلۡبَابِ‏

اور ہم نے عطا فرمایا اسے اس کا گھرانا اور اتنا ہی اور بھی اس کے ساتھ اپنی رحمت سے، اور نصیحت ہے عقلمندوں کے لئے

آیت 4438:44
سورۃ 38•صفحہ 411
وَخُذۡ بِيَدِكَ ضِغۡثًا فَاضۡرِبْ بِّهٖ وَلَا تَحۡنَثۡ​ؕ اِنَّا وَجَدۡنٰهُ صَابِرًا​ ؕ نِعۡمَ الۡعَبۡدُ​ ؕ اِنَّـهٗۤ اَوَّابٌ‏

اور مارو اپنے ہاتھ سے ایک مٹھا (جھاڑو) لے کر اور حانث نہ ہو (یعنی قسم نہ توڑو) بیشک ہم نے پایا اس (ایوب) کو صابر، وہ کیا ہی بہتر بندہ تھا بیشک وہ رجوع کرنیوالا تھا

آیت 4538:45
سورۃ 38•صفحہ 411
وَاذۡكُرۡ عِبٰدَنَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ اُولِى الۡاَيۡدِىۡ وَالۡاَبۡصَارِ‏

اور ذکر کرو ہمارے بندے ابراہیم، اور اسحاق، اور یعقوب کا جو ہاتھوں (یعنی قوت) اور آنکھوں (یعنی سمجھ) والے تھے

آیت 4638:46
سورۃ 38•صفحہ 411
اِنَّاۤ اَخۡلَصۡنٰهُمۡ بِخَالِصَةٍ ذِكۡرَى الدَّارِ​ۚ‏

بیشک ہم نے خاص کر لیا تھا انہیں آخرت کے گھر کی یاد کے لئے

آیت 4738:47
سورۃ 38•صفحہ 411
وَاِنَّهُمۡ عِنۡدَنَا لَمِنَ الۡمُصۡطَفَيۡنَ الۡاَخۡيَارِؕ‏

اور بیشک یہ سب (انبیاء) ہمارے نزدیک چنے ہوئے بہترین لوگ تھے

آیت 4838:48
سورۃ 38•صفحہ 411
وَاذۡكُرۡ اِسۡمٰعِيۡلَ وَ الۡيَسَعَ وَذَا الۡكِفۡلِ​ؕ وَكُلٌّ مِّنَ الۡاَخۡيَارِؕ‏

اور ذکر کرو اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کا، اور یہ سب (انبیاء) بہترین لوگ تھے

آیت 4938:49
سورۃ 38•صفحہ 412
هٰذَا ذِكۡرٌ​ؕ وَاِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ لَحُسۡنَ مَاٰبٍۙ‏

یہ نصیحت ہے اور بیشک متقیوں کیلئے بہتر ٹھکانہ ہے

آیت 5038:50
سورۃ 38•صفحہ 412
جَنّٰتِ عَدۡنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الۡاَبۡوَابُ​ۚ‏

ہمیشہ کی جنت میں ان کیلئے دروازے کھلے ہوئے ہیں

آیت 5138:51
سورۃ 38•صفحہ 412
مُتَّكِـــِٕيۡنَ فِيۡهَا يَدۡعُوۡنَ فِيۡهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍ وَّشَرَابٍ‏

ٹیک لگائے ہوں گے اس میں طلب کریں گے اس میں بہت سے میوے اور شراب

آیت 5238:52
سورۃ 38•صفحہ 412
وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ اَتۡرَابٌ‏

اور ان کے پاس ہوں گی نیچی نظروں والی ہم عمر (حوریں)

آیت 5338:53
سورۃ 38•صفحہ 412
هٰذَا مَا تُوۡعَدُوۡنَ لِيَوۡمِ الۡحِسَابِ‏

یہ ہے وہ وعدہ جو تم سے کیا گیا تھا (یہ ملے گا) حساب کے دن

آیت 5438:54
سورۃ 38•صفحہ 412
اِنَّ هٰذَا لَرِزۡقُنَا مَا لَهٗ مِنۡ نَّـفَادٍ ​ۖ ​ۚ‏

بیشک یہ ہماری وہ روزی ہے جسکے لئے خاتمہ نہیں (ہمیشہ رہے گی)

آیت 5538:55
سورۃ 38•صفحہ 412
هٰذَا​ ؕ وَاِنَّ لِلطّٰغِيۡنَ لَشَرَّ مَاٰبٍ ۙ‏

یہ ہے (انعام) اور بیشک سرکشوں کیلئے برا ٹھکانہ

آیت 5638:56
سورۃ 38•صفحہ 412
جَهَـنَّمَ​ ۚ يَصۡلَوۡنَهَا​ ۚ فَبِئۡسَ الۡمِهَادُ‏

جہنم ہے وہ داخل ہوں گے اس میں، تو کیا ہی برا بچھونا ہے

آیت 5738:57
سورۃ 38•صفحہ 412
هٰذَا ۙ فَلۡيَذُوۡقُوۡهُ حَمِيۡمٌ وَّغَسَّاقٌ ۙ‏

یہ ہے (عذاب) تو وہ مزہ چکھیں گے اس میں گرم پانی اور پیپ کا

آیت 5838:58
سورۃ 38•صفحہ 412
وَّاٰخَرُ مِنۡ شَكۡلِهٖۤ اَزۡوَاجٌ ؕ‏

اور اس کے علاوہ اسی شکل کا اور بھی (عذاب)

آیت 5938:59
سورۃ 38•صفحہ 412
هٰذَا فَوۡجٌ مُّقۡتَحِمٌ مَّعَكُمۡ​ۚ لَا مَرۡحَبًۢـا بِهِمۡ​ؕ اِنَّهُمۡ صَالُوا النَّارِ‏

یہ (کافروں کی) فوج ہے جائے گی تمہارے ساتھ (آگ میں) کوئی مرحبا (خوش آمدید) نہیں یہ داخل ہوں گے آگ میں

آیت 6038:60
سورۃ 38•صفحہ 412
قَالُوۡا بَلۡ اَنۡتُمۡ لَا مَرۡحَبًۢـا بِكُمۡ​ؕ اَنۡتُمۡ قَدَّمۡتُمُوۡهُ لَنَا​ۚ فَبِئۡسَ الۡقَرَارُ‏

وہ کہیں گے (اپنے سرغنہ سے) تمہار ابھی کوئی مرحبا نہیں (یہاں) تم ہم سے آگے رہے (گمراہی میں) اور بری جگہ میں

آیت 6138:61
سورۃ 38•صفحہ 412
قَالُوۡا رَبَّنَا مَنۡ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدۡهُ عَذَابًا ضِعۡفًا فِى النَّارِ‏

کہیں گے (ماننے والے) اے ہمارے رب! یہ جو مقدم (یعنی آگے) ہوا ہم سے (گمراہی میں) تو زیادہ کر ان کا عذاب دگنا آگ میں

آیت 6238:62
سورۃ 38•صفحہ 412
وَقَالُوۡا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَـعُدُّهُمۡ مِّنَ الۡاَشۡرَارِؕ‏

اور کہیں گے (جہنمی) ہمیں کیا ہوا ہم نہیں دیکھ رہے ہیں ان لوگوں کو جنہیں ہم شمار کرتے تھے شریر

آیت 6338:63
سورۃ 38•صفحہ 412
اَ تَّخَذۡنٰهُمۡ سِخۡرِيًّا اَمۡ زَاغَتۡ عَنۡهُمُ الۡاَبۡصَارُ‏

ہم نے تو ان (غریبوں) کا مذاق اڑایا تھا (دنیا میں) یا ہماری آنکھیں بہک رہی ہیں

آیت 6438:64
سورۃ 38•صفحہ 412
اِنَّ ذٰ لِكَ لَحَقّ ٌ تَخَاصُمُ اَهۡلِ النَّارِ‏

بیشک یہ حقیقی بات ہے کہ آپس میں جھگڑیں گے اہل دوزخ

آیت 6538:65
سورۃ 38•صفحہ 412
قُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنۡذِرٌ ​​ۖ وَّمَا مِنۡ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الۡوَاحِدُ الۡقَهَّارُ​ ۚ‏

کہہ دو میں تو ڈرانیوالا ہوں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا اور زبردست ہے

آیت 6638:66
سورۃ 38•صفحہ 412
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا الۡعَزِيۡزُ الۡغَفَّارُ‏

(وہ) رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور ان دونوں کے درمیان کا، وہ زبردست مغفرت کرنیوالا ہے

آیت 6738:67
سورۃ 38•صفحہ 412
قُلۡ هُوَ نَبَؤٌا عَظِيۡمٌۙ‏

کہہ دو یہ (دوزخ) بہت بڑی خبر ہے

آیت 6838:68
سورۃ 38•صفحہ 412
اَنۡتُمۡ عَنۡهُ مُعۡرِضُوۡنَ‏

تم اس سے اعراض کر رہے ہو

آیت 6938:69
سورۃ 38•صفحہ 412
مَا كَانَ لِىَ مِنۡ عِلۡمٍۢ بِالۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰٓى اِذۡ يَخۡتَصِمُوۡنَ‏

نہیں ہے مجھ کو کوئی علم ملاء اعلی (یعنی فرشتوں) کا جب وہ جھگڑ رہے تھے (آدم کی پیدائش میں)

آیت 7038:70
سورۃ 38•صفحہ 412
اِنۡ يُّوۡحٰۤى اِلَىَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا۟ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ‏

مجھے وحی کی گئی ہے کہ میں تو صرف کھلا ڈرانیوالا ہوں

آیت 7138:71
سورۃ 38•صفحہ 412
اِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلٰٓٮِٕكَةِ اِنِّىۡ خَالِـقٌ ۢ بَشَرًا مِّنۡ طِيۡنٍ‏

جب کہا آپ کے رب نے فرشتوں سے کہ میں پیدا کرنے والا ہوں انسان کو مٹی سے

آیت 7238:72
سورۃ 38•صفحہ 413
فَاِذَا سَوَّيۡتُهٗ وَنَفَخۡتُ فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِىۡ فَقَعُوۡا لَهٗ سٰجِدِيۡنَ‏

تو جب میں درست کر دوں اسے، اور پھونک دوں اس میں اپنی روح تو تم واقع ہو جانا (یعنی گر پڑنا) اس کیلئے سجدے میں

آیت 7338:73
سورۃ 38•صفحہ 413
فَسَجَدَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ كُلُّهُمۡ اَجۡمَعُوۡنَۙ‏

تو سجدہ کیا تمام فرشتوں نے

آیت 7438:74
سورۃ 38•صفحہ 413
اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ اِسۡتَكۡبَرَ وَكَانَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ‏

سوائے ابلیس کے، اس نے تکبر کیا اور ہو گیا کافروں میں سے

آیت 7538:75
سورۃ 38•صفحہ 413
قَالَ يٰۤـاِبۡلِيۡسُ مَا مَنَعَكَ اَنۡ تَسۡجُدَ لِمَا خَلَقۡتُ بِيَدَىَّ​ ؕ اَسۡتَكۡبَرۡتَ اَمۡ كُنۡتَ مِنَ الۡعَالِيۡنَ‏

فرمایا اے ابلیس! کس چیز نے منع کیا تجھے سجدہ کرنے سے، جسے میں نے پیدا کیا اپنے ہاتھوں سے، کیا تو نے تکبر کیا؟ یا تو اعلی مرتبہ ہو گیا ہے؟

آیت 7638:76
سورۃ 38•صفحہ 413
قَالَ اَنَا خَيۡرٌ مِّنۡهُ​ ؕ خَلَقۡتَنِىۡ مِنۡ نَّارٍ وَّخَلَقۡتَهٗ مِنۡ طِيۡنٍ‏

کہا میں بہتر ہوں اس (آدم) سے، تو نے پیدا کیا مجھے آگ سے، اور تو نے پیدا کیا اسے مٹی سے

آیت 7738:77
سورۃ 38•صفحہ 413
قَالَ فَاخۡرُجۡ مِنۡهَا فَاِنَّكَ رَجِيۡمٌ  ۖ​ ۚ‏

فرمایا تو نکل جا یہاں سے بیشک تو مردود ہے

آیت 7838:78
سورۃ 38•صفحہ 413
وَّاِنَّ عَلَيۡكَ لَعۡنَتِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ الدِّيۡنِ‏

اور بیشک تجھ پر میری لعنت ہے قیامت کے دن تک

آیت 7938:79
سورۃ 38•صفحہ 413
قَالَ رَبِّ فَاَنۡظِرۡنِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ‏

کہنے لگا اے میرے رب! تو مہلت دے مجھے اٹھائے جانیوالے دن (قیامت) تک

آیت 8038:80
سورۃ 38•صفحہ 413
قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الۡمُنۡظَرِيۡنَۙ‏

فرمایا تجھے مہلت دی گئی

آیت 8138:81
سورۃ 38•صفحہ 413
اِلٰى يَوۡمِ الۡوَقۡتِ الۡمَعۡلُوۡمِ‏

وقت معلوم کے دن (قیامت) تک

آیت 8238:82
سورۃ 38•صفحہ 413
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغۡوِيَنَّهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏

کہنے لگا تو تیری عزت کی قسم! یقینا میں بہکاؤں گا ان سب کو (دنیا میں)

آیت 8338:83
سورۃ 38•صفحہ 413
اِلَّا عِبَادَكَ مِنۡهُمُ الۡمُخۡلَصِيۡنَ‏

سوائے تیرے مخلص بندوں کے

آیت 8438:84
سورۃ 38•صفحہ 413
قَالَ فَالۡحَقُّ وَالۡحَقَّ اَ قُوۡلُ​ ۚ‏

فرمایا یہ سچ ہے، اور میں بھی سچ ہی کہتا ہوں

آیت 8538:85
سورۃ 38•صفحہ 413
لَاَمۡلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنۡكَ وَمِمَّنۡ تَبِعَكَ مِنۡهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ‏

(کہ) میں ضرور بھر دوں گا جہنم کو تجھ سے اور جو تیری اتباع کرے گا ان سے

آیت 8638:86
سورۃ 38•صفحہ 413
قُلۡ مَاۤ اَسۡـَٔــلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ وَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُتَكَلِّفِيۡنَ‏

کہہ دیجئے! کہ میں نہیں سوال کرتا تم سے اس پر کسی اجر کا اور نہ میں تکلف کرنیوالوں میں سے ہوں

آیت 8738:87
سورۃ 38•صفحہ 413
اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ‏

یہ (قرآن) نصیحت ہے تمام جہان کیلئے

آیت 8838:88
سورۃ 38•صفحہ 413
وَلَتَعۡلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعۡدَ حِيۡنِ‏

اور یقینا تم جان لو گے اس خبر (کی حقیقت) کو کچھ مدت بعد

سورۃ 39

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آیت 139:1
سورۃ 39•صفحہ 413
تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ‏

نازل کی گئی ہے یہ کتاب اللہ زبردست حکمت والے کی طرف سے

آیت 239:2
سورۃ 39•صفحہ 413
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الۡكِتٰبَ بِالۡحَقِّ فَاعۡبُدِ اللّٰهَ مُخۡلِصًا لَّهُ الدِّيۡنَ ؕ‏

بیشک ہم نے نازل کی ہے اس کتاب کو آپ کی طرف برحق تو عبادت کرو اللہ کی مخلص بن کر اس کے دین میں

آیت 339:3
سورۃ 39•صفحہ 414
اَلَا لِلّٰهِ الدِّيۡنُ الۡخَالِصُ​ ؕ وَالَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءَ​ ۘ مَا نَعۡبُدُهُمۡ اِلَّا لِيُقَرِّبُوۡنَاۤ اِلَى اللّٰهِ زُلۡفٰى ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ فِىۡ مَا هُمۡ فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِىۡ مَنۡ هُوَ كٰذِبٌ كَفَّارٌ‏

خبردار! اللہ کا دین خالص ہے، اور وہ لوگ جنہوں نے بنا رکھے ہیں اس کے سوا معبود! (وہ کہتے ہیں) ہم ان کی عبادت اس لئے کرتے ہیں کہ یہ قریب کر دیں گے ہمیں اللہ سے مرتبے میں، بیشک اللہ فیصلہ کرے گا ان کے درمیان جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں بیشک اللہ نہیں ہدایت دیتا اسے جو جھوٹا اور ناشکرا ہے

آیت 439:4
سورۃ 39•صفحہ 414
لَوۡ اَرَادَ اللّٰهُ اَنۡ يَّـتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصۡطَفٰى مِمَّا يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ​ ۙ سُبۡحٰنَهٗ​ ؕ هُوَ اللّٰهُ الۡوَاحِدُ الۡقَهَّارُ‏

اگر اللہ کا ارادہ ہوتا اولاد بنانے کا تو چن لیتا جو اس نے پیدا کیا ہے اس میں سے جسے وہ چاہتا، اس کی ذات پاک ہے، وہ اکیلا اور قوت والا ہے

آیت 539:5
سورۃ 39•صفحہ 414
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ​ ۚ يُكَوِّرُ الَّيۡلَ عَلَى النَّهَارِ وَيُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى الَّيۡلِ وَسَخَّرَ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ​ؕ كُلٌّ يَّجۡرِىۡ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى​ؕ اَلَا هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡغَفَّارُ‏

اسی نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو برحق، وہ لپیٹتا ہے رات کو دن پر اور لپیٹتا ہے دن کو رات پر، اور اسی نے مسخر کیا ہے سورج اور چاند کو، ہر ایک جاری ہے مقررہ مدت تک کے لیے، خبردار! وہ زبردست مغفرت کرنیوالا ہے

آیت 639:6
سورۃ 39•صفحہ 414
خَلَقَكُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنۡهَا زَوۡجَهَا وَاَنۡزَلَ لَـكُمۡ مِّنَ الۡاَنۡعَامِ ثَمٰنِيَةَ اَزۡوَاجٍ​ ؕ يَخۡلُقُكُمۡ فِىۡ بُطُوۡنِ اُمَّهٰتِكُمۡ خَلۡقًا مِّنۡۢ بَعۡدِ خَلۡقٍ فِىۡ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ​ ؕ ذٰ لِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ لَهُ الۡمُلۡكُ​ ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ ۚ فَاَ نّٰى تُصۡرَفُوۡنَ‏

اسی نے پیدا کیا تمہیں ایک جان سے، پھر بنایا اس سے اس کا جوڑا اور نازل فرمائے تمہارے لئے جانوروں میں سے آٹھ جوڑے (اور) وہ پیدا کرتا ہے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ایک بناوٹ کے بعد دوسری بناوٹ پر تین اندھیروں میں، یہی اللہ تمہارا رب ہے اسی کی بادشاہت ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو تم کہاں بہک رہے ہو

آیت 739:7
سورۃ 39•صفحہ 414
اِنۡ تَكۡفُرُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِىٌّ عَنۡكُمۡ​ وَلَا يَرۡضٰى لِعِبَادِهِ الۡـكُفۡرَ​ ۚ وَاِنۡ تَشۡكُرُوۡا يَرۡضَهُ لَـكُمۡ​ ؕ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰى​ ؕ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ مَّرۡجِعُكُمۡ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ​ ؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏

اگر تم ناشکری کرو گے تو بیشک اللہ بے نیاز ہے تم سے، اور وہ نہیں راضی ہوتا اپنے بندوں کی ناشکری سے، اور اگر تم شکر کرو گے تو وہ راضی ہو گا تم سے، اور نہیں اٹھائے گا کوئی کسی کا بوجھ پھر تم سب کو اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے، تو وہ تمہیں بتلا دے گا جو عمل تم کیا کرتے تھے، بیشک وہ جانتا ہے دلوں کی باتوں کو

آیت 839:8
سورۃ 39•صفحہ 414
وَاِذَا مَسَّ الۡاِنۡسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِيۡبًا اِلَيۡهِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعۡمَةً مِّنۡهُ نَسِىَ مَا كَانَ يَدۡعُوۡۤا اِلَيۡهِ مِنۡ قَبۡلُ وَجَعَلَ لِلّٰهِ اَنۡدَادًا لِّيُـضِلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ​ ؕ قُلۡ تَمَتَّعۡ بِكُفۡرِكَ قَلِيۡلًا ​ۖ اِنَّكَ مِنۡ اَصۡحٰبِ النَّارِ‏

اور جب پہونچتی ہے انسان کو کوئی تکلیف تو وہ پکارتا ہے اپنے رب کو رجوع ہو کر، پھر جب عطا کرتا ہے اسے نعمت اپنی طرف سے، تو وہ بھول جاتا ہے اسے دعاء کرتا تھا جس سے وہ پہلے، اور بنا لیتا ہے اللہ کیلئے شریک تاکہ وہ گمراہ کرے اس کے راستے سے، آپ کہہ دیجئے! تم فائدہ اٹھا لو اپنے کفر کے باوجود تھوڑا، بیشک تم دوزخی ہو

آیت 939:9
سورۃ 39•صفحہ 415
اَمَّنۡ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّيۡلِ سَاجِدًا وَّقَآٮِٕمًا يَّحۡذَرُ الۡاٰخِرَةَ وَيَرۡجُوۡا رَحۡمَةَ رَبِّهٖ​ؕ قُلۡ هَلۡ يَسۡتَوِى الَّذِيۡنَ يَعۡلَمُوۡنَ وَالَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ​ؕ اِنَّمَا يَتَذَكَّرُ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ‏

کیا وہ جو فرمانبردار ہو رات کے اوقات میں سجدے اور قیام کرتا ہو ڈرتا ہو آخرت سے اور امید رکھتا ہو رحمت کی اپنے رب کی (اور جو ایسا نہ ہو وہ برابر ہے؟) (اے نبی) کہہ دو کیا برابر ہیں وہ جو جانتے ہیں اور وہ جو نہیں جانتے ہیں؟ یقینا نصیحت تو عقلمند ہی پکڑتے ہیں

آیت 1039:10
سورۃ 39•صفحہ 415
قُلۡ يٰعِبَادِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوۡا رَبَّكُمۡ​ ؕ لِلَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوۡا فِىۡ هٰذِهِ الدُّنۡيَا حَسَنَةٌ ​ ؕ وَاَرۡضُ اللّٰهِ وَاسِعَةٌ ​ ؕ اِنَّمَا يُوَفَّى الصّٰبِرُوۡنَ اَجۡرَهُمۡ بِغَيۡرِ حِسَابٍ‏

کہہ دو کہ اے میرے ایمان والے بندو! تم ڈرو اپنے رب سے، جو نیکی کرتے ہیں اس دنیا میں ان کیلئے نیک بدلہ ہے، اور اللہ کی زمین وسیع (یعنی بڑی) ہے، بیشک پورا دیا جائے گا صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بغیر حساب کے

آیت 1139:11
سورۃ 39•صفحہ 415
قُلۡ اِنِّىۡۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ اللّٰهَ مُخۡلِصًا لَّهُ الدِّيۡنَۙ‏

آپ کہہ دیجئے! مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں عبادت کروں اللہ کی مخلص بن کر اس کے دین میں

آیت 1239:12
سورۃ 39•صفحہ 415
وَاُمِرۡتُ لِاَنۡ اَكُوۡنَ اَوَّلَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ‏

اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں پہلا فرمانبردار ہو جاؤں

آیت 1339:13
سورۃ 39•صفحہ 415
قُلۡ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اِنۡ عَصَيۡتُ رَبِّىۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ‏

کہہ دیجئے! بیشک میں ڈرتا ہوں اگر میں نافرمانی کروں اپنے رب کی، عذاب سے بڑے دن کے

آیت 1439:14
سورۃ 39•صفحہ 415
قُلِ اللّٰهَ اَعۡبُدُ مُخۡلِصًا لَّهٗ دِيۡنِىۙ‏

کہہ دیجئے میں اللہ کی عبادت کرتا ہوں مخلص بن کر اس کا اپنے دین میں

آیت 1539:15
سورۃ 39•صفحہ 415
فَاعۡبُدُوۡا مَا شِئۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهٖ​ ؕ قُلۡ اِنَّ الۡخٰسِرِيۡنَ الَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡـفُسَهُمۡ وَ اَهۡلِيۡهِمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ​ ؕ اَلَا ذٰ لِكَ هُوَ الۡخُسۡرَانُ الۡمُبِيۡنُ‏

تو تم عبادت کرو جس کی چاہو اس کے سوا، کہہ دیجئے کہ بیشک خسارہ اٹھانیوالے وہ ہیں جنہوں نے خسارہ میں ڈالا اپنے آپ کو اور اپنے گھرانے کو قیامت کے دن، یاد رکھو کہ یہی خسارہ ہے کھلا ہوا

آیت 1639:16
سورۃ 39•صفحہ 415
لَهُمۡ مِّنۡ فَوۡقِهِمۡ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِنۡ تَحۡتِهِمۡ ظُلَلٌ ​ؕ ذٰ لِكَ يُخَوِّفُ اللّٰهُ بِهٖ عِبَادَهٗ​ ؕ يٰعِبَادِ فَاتَّقُوۡنِ‏

ان کیلئے ان کے اوپر سے سایہ ہو گا آگ کا اور ان کے نیچے سے بھی سایہ ہو گا، یہی ہے جس سے ڈرا رہا ہے اللہ اپنے بندوں کو اے میرے بندو! تم مجھ سے ہی ڈرو

آیت 1739:17
سورۃ 39•صفحہ 415
وَالَّذِيۡنَ اجۡتَنَـبُـوا الطَّاغُوۡتَ اَنۡ يَّعۡبُدُوۡهَا وَاَنَابُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ لَهُمُ الۡبُشۡرٰى​ ۚ فَبَشِّرۡ عِبَادِ ۙ‏

اور جنہوں نے اجتناب (یعنی پرہیز) کیا طاغوت (یعنی شیطان) کی عبادت سے، اور رجوع کیا اللہ کی طرف ان کیلئے بشارت ہے، تو بشارت دیجئے میرے (ان) بندوں کو

آیت 1839:18
سورۃ 39•صفحہ 415
الَّذِيۡنَ يَسۡتَمِعُوۡنَ الۡقَوۡلَ فَيَتَّبِعُوۡنَ اَحۡسَنَهٗ​ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ هَدٰٮهُمُ اللّٰهُ​ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ‏

جو سنتے ہیں بات کو، پھر اتباع کرتے ہیں اس اچھی بات کی، یہی ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے اور یہی عقلمند ہیں

آیت 1939:19
سورۃ 39•صفحہ 415
اَفَمَنۡ حَقَّ عَلَيۡهِ كَلِمَةُ الۡعَذَابِ ؕ اَفَاَنۡتَ تُنۡقِذُ مَنۡ فِى النَّارِ​ ۚ‏

تو کیا جس پر حق (یعنی ثابت) ہو گئی ہو عذاب کی بات، تو کیا آپ بچا سکتے ہیں (ایسے لوگوں کو) جو آگ میں ہوں؟

آیت 2039:20
سورۃ 39•صفحہ 415
لٰـكِنِ الَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّهُمۡ لَهُمۡ غُرَفٌ مِّنۡ فَوۡقِهَا غُرَفٌ مَّبۡنِيَّةٌ ۙ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ؕوَعۡدَ اللّٰهِ​ ؕ لَا يُخۡلِفُ اللّٰهُ الۡمِيۡعَادَ‏

لیکن جو لوگ ڈرتے ہیں اپنے رب سے ان کے لئے بالا خانے (یعنی اونچے محل) ہیں جن کے اوپر بھی بالا خانے بنے ہیں، بہہ رہی ہیں ان کے نیچے نہریں، یہ اللہ کا وعدہ ہے، اور اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا

آیت 2139:21
سورۃ 39•صفحہ 416
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَلَـكَهٗ يَنَابِيۡعَ فِى الۡاَرۡضِ ثُمَّ يُخۡرِجُ بِهٖ زَرۡعًا مُّخۡتَلِفًا اَ لۡوَانُهٗ ثُمَّ يَهِيۡجُ فَتَـرٰٮهُ مُصۡفَرًّا ثُمَّ يَجۡعَلُهٗ حُطَامًا​ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَذِكۡرٰى لِاُولِى الۡاَلۡبَابِ‏

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ بیشک اللہ نے نازل کیا ہے آسمان سے پانی، تو پہونچا دیا اسے زمین کے چشموں میں، پھر وہ نکالتا ہے اس کے ذریعہ سے مختلف رنگ کی کھیتیاں، پھر لہلہاتی ہیں اور آپ دیکھتے ہیں اس (کے رنگ) کو پیلا، پھر بنا دیتا ہے انہیں ریزہ ریزہ بیشک اسمیں نصیحت ہے عقل والوں کے لئے

آیت 2239:22
سورۃ 39•صفحہ 416
اَفَمَنۡ شَرَحَ اللّٰهُ صَدۡرَهٗ لِلۡاِسۡلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُوۡرٍ مِّنۡ رَّبِّهٖ​ؕ فَوَيۡلٌ لِّلۡقٰسِيَةِ قُلُوۡبُهُمۡ مِّنۡ ذِكۡرِ اللّٰهِ​ؕ اُولٰٓٮِٕكَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ‏

جس شخص کے سینے کو اللہ نے کھول دیا ہے اسلام کے لئے تو وہ نور پر ہوتا ہے اپنے رب کی طرف سے، اور تباہی ہے ان کیلئے جن کے دل سخت ہو گئے ہیں اللہ کے ذکر سے، یہ لوگ کھلی گمراہی میں ہیں

آیت 2339:23
سورۃ 39•صفحہ 416
اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحۡسَنَ الۡحَدِيۡثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِىَ ​ۖ تَقۡشَعِرُّ مِنۡهُ جُلُوۡدُ الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ​ۚ ثُمَّ تَلِيۡنُ جُلُوۡدُهُمۡ وَقُلُوۡبُهُمۡ اِلٰى ذِكۡرِ اللّٰهِ​ ؕ ذٰ لِكَ هُدَى اللّٰهِ يَهۡدِىۡ بِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ​ ؕ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ هَادٍ‏

اللہ نے نازل کی ہے بہترین بات کتاب (کی شکل میں قرآن جو) مشابہ (یعنی آیتیں ملتی جلتی) ہیں اور دہرائی گئی ہیں، رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ان سے جو خوف رکھتے ہیں اپنے رب سے، پھر نرم ہو جاتے ہیں ان کی کھالیں (یعنی جسم) اور دل اللہ کے ذکر سے، یہ ہے اللہ کی ہدایت وہ ہدایت دیتا ہے اس کے ذریعے جسے چاہتا ہے اور جسے اللہ گمراہ کر دے تو نہیں ہے اس کیلئے کوئی ہدایت دینے والا

آیت 2439:24
سورۃ 39•صفحہ 416
اَ فَمَنۡ يَّتَّقِىۡ بِوَجۡهِهٖ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ​ ؕ وَقِيۡلَ لِلظّٰلِمِيۡنَ ذُوۡقُوۡا مَا كُنۡـتُمۡ تَكۡسِبُوۡنَ‏

تو جو بچالے اپنے چہرے کو برے عذاب سے قیامت کے دن (وہ کامیاب ہے) اور ظالموں سے کہا جائے گا چکھو مزہ اس کا جو تم کمایا کرتے تھے

آیت 2539:25
سورۃ 39•صفحہ 416
كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَاَتٰٮهُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَشۡعُرُوۡنَ‏

جھٹلایا تھا انہوں نے جو ان سے پہلے تھے، تو آیا ان پر عذاب وہاں سے کہ وہ سمجھ بھی نہ سکے

آیت 2639:26
سورۃ 39•صفحہ 416
فَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُ الۡخِزۡىَ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا​ ۚ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُ​ ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ‏

تو مزہ چکھایا انہیں اللہ نے رسوائی کا دنیوی زندگی میں، اور آخرت کا عذاب تو سب سے بڑا ہے کاش! کہ یہ جانتے

آیت 2739:27
سورۃ 39•صفحہ 416
وَلَقَدۡ ضَرَبۡنَا لِلنَّاسِ فِىۡ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ​ۚ‏

اور یقینا ہم نے بیان کی ہیں لوگوں کیلئے اس قرآن میں ہر قسم کی مثالیں، تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں

آیت 2839:28
سورۃ 39•صفحہ 416
قُرۡاٰنًا عَرَبِيًّا غَيۡرَ ذِىۡ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمۡ يَتَّقُوۡنَ‏

قرآن عربی میں ہے جس میں کوئی کجی (یعنی ٹیڑھا پن) نہیں تاکہ وہ ڈریں

آیت 2939:29
سورۃ 39•صفحہ 416
ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِيۡهِ شُرَكَآءُ مُتَشٰكِسُوۡنَ وَرَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ ؕ هَلۡ يَسۡتَوِيٰنِ مَثَلًا ​ؕ اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ ​ ۚ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ‏

بیان کرتا ہے اللہ مثال ایک (غلام) شخص کی جس کے شریک (یعنی مالک) کئی ضدی لوگ ہوں، اور دوسرا غلام سلیم (یعنی نیک) شخص کا ہو، کیا یہ دونوں مثالیں برابر ہیں؟ تمام تعریف اللہ کی ہیں، بلکہ ان میں اکثر لا علم ہیں

آیت 3039:30
سورۃ 39•صفحہ 416
اِنَّكَ مَيِّتٌ وَّاِنَّهُمۡ مَّيِّتُوۡنَ‏

یقینا آپ کو موت آئے گی اور بیشک انہیں بھی مرنا ہے

آیت 3139:31
سورۃ 39•صفحہ 416
ثُمَّ اِنَّكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ عِنۡدَ رَبِّكُمۡ تَخۡتَصِمُوۡنَ‏

پھر تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس جھگڑو گے (جب اللہ مظلوم کو حق دلوائے گا)